Baaghi TV

Tag: karachi

  • آئی ایم ایف کے مطالبے پرسرکاری افسران اور اہلخانہ پر اثاثے ظاہر کرنا لازمی قرار:نوٹیفکیشن جاری

    آئی ایم ایف کے مطالبے پرسرکاری افسران اور اہلخانہ پر اثاثے ظاہر کرنا لازمی قرار:نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد:کرپشن اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا، اب سرکاری افسران اور ان کے اہلخانہ کو بھی تمام اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے۔ آئی ایم ایف نے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں پاکستان سے بجلی اور گیس ٹیرف بڑھانے کیساتھ پیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ بھی کردیا، خسارے کے شکار سرکاری اداروں کی نجکاری پر بھی زور دیا گیا ہے۔

    پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے تکنیکی سطح کے مذاکرات ختم ہوگئے، اب پالیسی مذاکرات کا آغاز ہوگا، تکنیکی بات چیت کے تناظر میں عالمی مالیاتی فنڈ کی کڑی شرائط پر ایف بی آر کے ذریعے عملدرآمد بھی شروع اور قواعد و ضوابط کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے 22 تک کے تمام سرکاری افسران کو خاندان والوں سمیت اندرون و بیرون ملک اثاثے ڈیکلیئر کرنے کا پابند بنادیا گیا، سرکاری افسران اور ان کے اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات سال میں 2 مرتبہ 31 جنوری اور 31 جولائی کو ایف بی آر کو فراہم کرنے کا ٹاسک بینکوں کو سونپ دیا گیا۔انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے پاکستان کو ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے آسان قوانین بنانے کی تجویز بھی دے دی۔

    حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی، گیس کے بلوں میں اضافے کی شرط بھی رکھی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے اور لیوی کا ہدف پورا کرنے کا بھی کہہ دیا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹس سمیت خسارے میں جانیوالے سرکاری اداروں کی نجکاری اور معیشت کے شعبے میں ریاستی عملداری محدود کرنے پر زور دیا گیا ہے۔آئی ایم ایف کیساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شرکت کریں گے۔

  • دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم سب متحد ہیں،فیصل کریم کنڈی

    دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم سب متحد ہیں،فیصل کریم کنڈی

    پشاور: وفاقی وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت کو تحفے میں بدامنی ملی ہے، دہشت گردی کے خلاف بات کی جائے تو پی ٹی آئی کو تکلیف ہوتی ہے۔

    پشاور میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پشاور میں افسوس ناک واقعہ رونماء ہوا، جس پر وزیراعظم کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور آرمی چیف نے بریفنگ دی۔

    انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں عزم کا اظہار کیا گیا ک ملک میں دوبارہ امن قائم کریں گے، ہم نے پہلی بھی جنگ کی دوبارہ جنگ کرنے جارہے ہیں، دہشتگردی کی روک تھام کے لئے پڑوسی ممالک کے ساتھ بھی بات کریں گے، اجلاس کے نقات کو آل پارٹی کانفرنس میں رکھا جائے گا، وزیراعظم آزاد کشمیر اور گگلت بلستان کی اجلاس میں شرکت کرنا مثبت بات ہے۔

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں تمام سکیورٹی فورسز کے نمائندے موجود تھے، 6 گھنٹے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس صوبے کو پرامن بنائیں گے، پڑوسی ممالک کے ساتھ بات چیت کرینگے تاکہ ان کی زمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ زخمیوں کی عیادت کیلیے اسپتال تک نہیں آئی، دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بات کرتے ہیں تو پی ٹی آئی کو تکلیف ہوتی ہے۔ اگر آپ پاکستان کے کیلیے سنجیدہ ہے تو اے پی سی میں شرکت کرے۔

  • شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح ہوگیا

    شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح ہوگیا

    کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا سے نکاح ہوگیا۔کراچی سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح کراچی ڈی ایچ اے کی مقامی مسجد ذکریا میں ہوا، نکاح بیت السلام کے مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔

    شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسیپشن کا آغاز ہوا،تقریب میں شرکت کیلئے شاہین آفریدی اپنے سسر کے ساتھ پنڈال پہنچ گئے۔

    مینٹل ہیلتھ میں صحت یاب مریضوں کا تعین کرنے کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل

    تقریب میں میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان بھی موجود ہیں۔تقریب میں میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان بھی موجود ہیں۔اس کے علاوہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ بھی تقریب میں موجود ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا

    خاندانی ذرائع کے مطابق شاہین اور انشا کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد کی گئی تھی،دو روز قبل شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے تھے۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق دو روز قبل شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچے تھے، جوڑے کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد کی گئی تھی، انشا آفریدی کی رخصتی بعد میں ہوگی۔

  • دہشتگردوں کو نشان عبرت بنائیں گے، نیکٹا، سی ٹی ڈی اور پولیس کی اپ گریڈیشن ہوگی: ایپکس کمیٹی

    دہشتگردوں کو نشان عبرت بنائیں گے، نیکٹا، سی ٹی ڈی اور پولیس کی اپ گریڈیشن ہوگی: ایپکس کمیٹی

    وزیرا‏عظم شہبازشریف کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں آرمی چیف، وفاقی وزرا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو گورنر ہاؤس خیبر پختو نخوا، پشاورمیں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہاکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔اجلاس میں پشاور پولیس لائنز خود کش دھماکے کے شہدا کے لواحقین کو 20، 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا جبکہ زخمیوں کو 5،5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

    اجلاس نے دہشت گردی کے واقعات خاص طورپر 30 جنوری 2023 کو پشاورپولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خود کش حملے اور اس کے بعد کی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ حساس اداروں کے نمائندوں نے سکیورٹی کی مجموعی صورتحال، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر اجلاس کو بریفنگ دی جبکہ خیبرپختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل معظم جاہ انصاری نے پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش حملے کی اب تک کی تحقیقات اور ہونے والی پیش رفت سے اجلاس کو آگاہ کیا۔انہوں نے اجلاس کو بتایا کیا کہ حملہ آور کی آمدکے طریقہ کار اور جس راستے سے وہ آیا اس کی ویڈیوز کے ذریعے نشاندہی کرلی گئی ہے۔

    اجلاس میں پشاور پولیس لائنز کے شہدا کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔ اجلاس نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ اُن کے پیاروں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، حکومت اور قوم شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

    اجلاس نے قوم کو یقین دلایا کہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے، معصوم پاکستانیوں پر حملہ کرنے والے ہر صورت سزا پائیں گے۔ اجلاس پختہ عزم ظاہر کرتا ہے کہ ہر قیمت پر قوم کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

    اپیکس کمیٹی نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر افواج پاکستان، رینجرز، ایف سی، سی ٹی ڈی، پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سلام پیش کیا اور اس دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس عزم کو دہرایا گیا کہ شہدا کی قربانیوں اور دہشت گردی کے خلاف اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

    اجلاس نے تمام طبقات خاص طور پر میڈیا سے اپیل کی کہ دہشت گردی کے واقعات سے متعلق جس طرح پہلے قومی ذمہ داری کا رویہ اپنایا اسی ذمے داری کے ساتھ بے بنیاد قیاس آرائیاں خاص طورپر سوشل میڈیا پر پھیلانے کا حصہ نہ بنیں۔ یہ طرزعمل قومی سلامتی کے تقاضوں، قومی یکجہتی اور اتحاد کیلئے نقصان دہ ہے۔

  • سپریم کورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی

    سپریم کورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی

    اسلام آباد:حالیہ دہشتگردی واقعات کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے علاوہ تمام پولیس اہلکاروں کی داخلی دروازے پر تلاشی ہوگی، پیشی کیلئے آنے والے پولیس اہلکار و افسران بھی پبلک گیٹ سے ہی داخل ہوں گے۔

    افسران اور پولیس اہلکاروں کو اندراج کے بعد باضابطہ پاس لینے کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی، یونیفارم افسران اور اہلکار عموماً وکلاء گیٹ سے سپریم کورٹ میں داخل ہوتے تھے۔پولیس افسران اور اہلکاروں کے عدالت عظمیٰ میں داخلے کے حوالے سے احکامات ایس پی سپریم کورٹ نے جاری کیے ہیں۔

    یاد رہے کہ پشاور میں پولیس لائن میں خودکش دھماکے کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا عمل رات کو بھی جاری رہا۔ ریسکیو اہلکاروں نے مزید لاشیں ملبے سے نکالی ہیں جس کے بعد شہید ہونے والوں کی تعداد 103سے زائد ہوگئی۔

    نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

    ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

  • کسی نے جرم کیا ہے اور گرفت میں آنا چاہئے تو قانون آزاد ہے. احسن اقبال

    کسی نے جرم کیا ہے اور گرفت میں آنا چاہئے تو قانون آزاد ہے. احسن اقبال

    کسی نے جرم کیا ہے اور گرفت میں آنا چاہئے تو قانون آزاد ہے. احسن اقبال

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کہتے ہیں کہ ہمارا عمران خان سمیت کسی کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارا عمران خان سمیت کسی کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں، کسی نے جرم کیا ہے اور گرفت میں آنا چاہئے تو قانون آزاد ہے، اتحادی حکومت کا کوئی بھی انتقامی ایجنڈا نہیں۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زیرصدارت سی سی آئی کا اجلاس اپریل 2021ء میں ہوا تھا، مشترکہ مفادات کونسل نے آئندہ الیکشن نئی مردم شماری پر کرانے کا فیصلہ کیا، اس وقت طے ہوا کہ جب بھی الیکشن ہوگا نئی مردم شماری پر ہوگا۔ احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ مردم شماری پر صوبہ سندھ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، مردم شماری شروع ہوگئی ہے، 30 اپریل کو نتائج بھی شائع ہوجائیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    طویل عرصہ بعد اپنے مالک کو دیکھتے ہی اونٹ جذباتی ہوگیا
    کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ 2 اسمبلیوں میں الیکشن پرانی اور باقی نئی مردم شماری پر ہوں، آئین میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن بیک وقت ہونا درج ہے، ایسی صورت میں الیکشن کے نتائج کوئی بھی تسلیم نہیں کرے گا۔

  • ہم کوئٹہ کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان

    ہم کوئٹہ کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان

    ہم کوئٹہ کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان

    وزیراعلیٰ بلوچستان و چئیرمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس جبکہ اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی اوراجلاس میں گورننگ باڈی کے ممبران اراکین صوبائی اسمبلی کمشنر کوئٹہ ڈویژن ڈی جی کیو ڈی اے مزمل حسین ودیگر کی بھی شرکت ۔

    اجلاس کو ڈی جی کیو ڈی اے کی ایجنڈا پوائنٹس پر بریفنگ دی گئی ترجمان وزیر اعلی کے مطابق اجلاس میں کوئٹہ سبی روڈ پر مجوزہ کیو ڈی اے انکلیو ہاؤسنگ کے مجوزہ منصوبے کے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری دے دی گئی۔ جبکہ یہ منصوبہ 100 ایکڑ پر محیط 750 رہائشی پلاٹوں سیوک سینٹر اسکول پارک اسپتال اور دیگر جدید سہولتوں پر مشتمل ہوگا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں سرکی روڈ پر واقع پرانی سبزی منڈی میں تجارتی بنیادوں پر 42 دکانوں کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری. اجلاس کو بریفیگ دی گئی کہ مذکورہ دکانوں کے مالکان نے دکانوں کی الاٹمنٹ کی رقم کی ادائیگی کردی ہے ۔ اجلاس میں کیو ڈی اے کی اراضی پر نجی سکول کی لیز کی توسیع کو مقامی نجی سکول میں غریب طلباء کیلئے سکالر شپ اور مستحق طلباء کے مفت داخلے کے ساتھ مشروط کرنے کا اصولی فیصلہ۔ اور اجلاس میں ہزار گنجی میں قائم 478 دوکانوں کو بقایا رقم کی ادائیگی کے لیے مالکان کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ ۔

    جبکہ اجلاس میں کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی ٹرانسفر فیس این او سی اور دیگر متعلقہ امور کے حوالےسے ٹیکسوں میں مجوزہ اضافے کی منظوری ۔ اجلاس میں زرغون ہاوسنگ سکیم کوئٹہ کے خالی کمرشل پلاٹوں کے ریٹ اور رینٹ اسیسمنٹ کمیٹی کے تجویز کردہ بنیادی ریٹ پرائس کی بھی منظوری۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہم کوئٹہ کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ اور کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوئٹہ شہر کے بڑھتے ہوئے رہائشی مسائل کے حل کے لئے نئے منصوبے تجویز کرے ۔ جبکہ کیو ڈی اے کےطرز پر قائم ملک کے دیگر بڑے شہروں کے اداروں سے بھی تجاویز لی جائیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    طویل عرصہ بعد اپنے مالک کو دیکھتے ہی اونٹ جذباتی ہوگیا
    کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ایسے منصوبے سامنے لائے جائیں جو عہد حاضر سے ہم آہنگ ہو۔ اور کوئی بھی ہاؤسنگ اسکیم بناتے وقت گیس اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ جبکہ رہائشی اسکیمیں تمام ضروری بنیادی سہولتوں سے آراستہ ہو ان کا کہنا تھا کہ ہم کوئٹہ کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانا چاہتے ہیں

  • پشاور؛ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  شمائل عزیز نے استعفیٰ دے دیا

    پشاور؛ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شمائل عزیز نے استعفیٰ دے دیا

    پشاور؛ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شمائل عزیز نے استعفیٰ دے دیا.
    ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ شمائل بٹ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، شمائل بٹ کو عہدے سےہٹانے پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل احتجاجا مستعفی ہوگئے۔ جبکہ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے شمائل بٹ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، شمائل بٹ کو عہدے سے ہٹانے پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بھی احتجاجا مستعفی ہو گئے۔

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شمائل عزیز نے اپنا استعفی نگران وزیراعلی کو بھجوا دیا ہے۔ استعفے کے متن میں کہا گیاہے کہ ایڈووکیٹ جنرل کو غیر قانونی طور پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔نگران حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل کو ہٹا کر اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ ان حالات میں نگران حکومت کیساتھ کام جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    طویل عرصہ بعد اپنے مالک کو دیکھتے ہی اونٹ جذباتی ہوگیا
    کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    واضع رہے کہ 2019 میں شمائل بٹ کو گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان نے لطیف یوسف زئی کی جگہ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خوا تعینات کیا گیا تھا۔ان کی تعیناتی کا اعلامیہ ایک ماہ قبل جاری کیا گیا تھا تاہم اس وقت وہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے۔

  • جنرل ہسپتال:سائیکا ئٹری آؤٹ ڈور کی تزئین و آرائش، پروفیسر الفرید ظفر نے افتتاح کیا

    جنرل ہسپتال:سائیکا ئٹری آؤٹ ڈور کی تزئین و آرائش، پروفیسر الفرید ظفر نے افتتاح کیا

    جنرل ہسپتال:سائیکا ئٹری آؤٹ ڈور کی تزئین و آرائش، پروفیسر الفرید ظفر نے افتتاح کیا
    جنرل ہسپتال لاہور،شعبہ نفسیات کے ڈاکٹرز نے اپنی مدد آپ کے تحت سائیکا ئٹری آؤٹ ڈور کی تزئین و آرائش (رینوویشن) مکمل کر کے انسانی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی اور ان اقدامات کے بعد آنے والے مریضوں کی سہولیات کو مزید بہتر بنا دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے سائیکا ئٹری او پی ڈی کی افتتاحی تقریب کے بعد مریضوں کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ سائیکا ئٹری ڈاکٹر فائزہ اطہر،ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم، ڈاکٹر رضوان، ڈاکٹر زاہد، ڈاکٹر انیلہ،ڈاکٹر فرحانہ، ڈاکٹر نادیہ، ڈاکٹر اُسامہ انیس سمیت دیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔

    پروفیسر الفرید ظفر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کورونا و دیگر عوامل کے باعث نفسیاتی امراض میں اضافہ مشاہدے میں آیا ہے اور ایل جی ایچ کے شعبہ سائیکا ئٹری آؤٹ ڈور میں ہر ماہ تقریبا دو ہزار مریض علاج معالجے کے لئے آ رہے ہیں۔پرنسپل پی جی ایم آئی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے باہمی مالی تعاون سے آؤٹ ڈور کو نہ صرف رینوویٹ کیا گیاہے بلکہ اس میں نئے کیبنز بھی بنا دیے گئے ہیں تاکہ تمام مریض با آسانی اپنے متعلقہ معالج کو پرائیویسی کے ساتھ اپنی نفسیاتی الجھنوں سے متعلق آگاہ کر کے رہنمائی حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ نفسیاتی امراض کو کم کرنے کے لئے لوگوں کو مکمل آگاہی،رہنمائی اور کونسلنگ بھی ضروری ہے تاکہ وہ اپنے معاملات کو احسن طریقے سے نمٹا نے کے اہل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی اقدار سے دوری بھی ذہنی و نفسیاتی امراض کا ایک بڑا سبب ہے،ہمیں چاہیے کہ محض دنیا داری میں سارا وقت گزارنے کی بجائے اپنے مذہبی اقدار اور دینی شعار پر عمل پیرا ہوں تاکہ ذہنی و قلبی سکون حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ”اللہ کے ذکر سے ہی دلوں کو سکون ملتا ہے "۔

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    پروفیسر الفرید ظفر نے ڈاکٹرز کی جانب سے کار خیر میں حصہ لینے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت ہی اصل عباد ت ہے اور یہ معالج دیگر لوگوں کے لئے ایک ماڈل ہیں جس کی ہر شکل میں تقلید ہونی چاہیے۔انہوں نے تمام ڈاکٹرز کی کارکردگی کو سراہا اور بطور سربراہ انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

  • عمران خان کے انتخابات نہ لڑنےوالے یوٹرن پر پی ڈی ایم نے بھی یوٹرن لے لیا

    عمران خان کے انتخابات نہ لڑنےوالے یوٹرن پر پی ڈی ایم نے بھی یوٹرن لے لیا

    عمران خان کے انتخابات نہ لڑنےوالے یوٹرن پر پی ڈی ایم نے بھی یوٹرن لے لیا

    پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے انتخابات نہ لڑنے والے یوٹرن پر پی ڈی ایم نے بھی یوٹرن لے لیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے حکومتی اتحادیوں کا حصہ لینے کا ارادہ بن گیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری ضمنی انتخابات میں میدان خالی نہ چھوڑنے کی تجویزدی ہے، جبکہ مولانا فضل الرحمان کو منانے اور انتخابات میں متفقہ امیدوارلانے کے لئے وزراء پرمشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ ذرائع نے بتایا کہ تمام حلقوں پرمتفقہ امیدوار لانے کی تجاویز پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 16 مارچ کو شیڈول ضمنی انتخابات میں خود حصہ لینے کے بجائے سابقہ اراکین قومی اسمبلی کو میدان میں اترانے کا فیصلہ کیا جبکہ چیئرمین تحریک انصاف نے سابقہ ارکان کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    طویل عرصہ بعد اپنے مالک کو دیکھتے ہی اونٹ جذباتی ہوگیا
    کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہدایت دی کہ سابقہ ارکان قومی اسمبلی اپنے حلقوں میں الیکشن مہم شروع کر دیں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 33 ضمنی انتخابات کے حلقوں میں 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کررکھا ہے۔ اور ذرائع کے مطابق پہلے فیصلہ ہوا تھا کہ عمران خان ضمنی انتخابات میں خود حصہ لیں گے لیکن اب انہوں نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ تبدیل کرلیا جبکہ سابقہ ارکان کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔