Baaghi TV

Tag: kareena kapoor

  • عرفی جاوید کا یوٹرن

    عرفی جاوید کا یوٹرن

    اداکارہ عرفی جاوید نے گزشتہ دنوں رنبیر کپور کو لیا آڑھے ہاتھوں لیکن اب انہوں نے لے لیا ہے یوٹرن ، انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی رنبیر کپور کے بارے میں‌غلط یا توہین آمیز الفاظ استعمال نہیں کئے. انہوں نے میڈیا پر برستے ہوئے کہا کہ جب کوئی خبر لگاتے ہیں تو اس کے بارے میں تصدیق تو کر لیا کریں بلاوجہ ہی کوئی خبر لگا کر کنٹرورسی نہ بنا دیا کریں. عرفی جاوید نے کہا ہے کہ میرے دل میں رنبیر کپور کیا ہر کسی ایکٹر کے لئے احترام

    ہے وہ الگ بات ہے کہ کس کو کسی کی اداکاری یا فیشن کاانداز پسندہے یا نہیں. یاد رہےکہ چند دن پہلے رنبیر کپور نے کرینہ کپور کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عرفی جاوید کا فیشن بہت ہی برا ہے مجھے پسند نہیں ہے . اس پر عرفی سے جب سوال ہواتھا تو انہوں نے کہا تھا کہ رنبیر کپور کی کیا اوقات ہے وہ مجھے یا میرے فیشن کو پسند کرے یا نہ کرے مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا. اس پر میڈیا میں کافی وبال مچا اور اب عرفی جاوید اپنے بیان سے ہی مکر گئی ہیں ان کا کہنا ہےکہ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا.

  • رانی مکھر جی کیوں چاہتی ہیں کہ انکی بیٹی بہت ساری زبانیں سیکھے؟‌

    رانی مکھر جی کیوں چاہتی ہیں کہ انکی بیٹی بہت ساری زبانیں سیکھے؟‌

    بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی جنہوں نے معروف فلمساز آدیتیہ چوپڑا کے ساتھ شادی کی ، ان کی ایک بیٹی ہے ، رانی نے کرینہ کپور کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنی بیٹی کے ھوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میری بیٹی بہت ساری زبانیں سیکھے ، اس وقت انگلش اور ہندی بول لیتی ہے ، ہم چونکہ مہاراشٹرا میں‌رہتے ہیں اس لئے میری کوشش ہے کہ وہ مراٹھی زبان بھی سیکھے اور وہ سیکھ رہی ہے ، میں چاہتی ہوں کہ سپینش زبان بھی سیکھے ، میں اس لئے ایسا چاہتی ہوں کہ کیونکہ کل کو وہ باہر کے ملکوں میں جائے تو اسکو بولنے اور سمجھنے

    میں مسئلہ نہ ہو. رانی نے کہا کہ میری بیٹی پڑھائی لکھائی میں دلچسپی رکھتی ہے ، سکول بہت شوق سے جاتی ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کیا چاہتی ہوں کیا نہیں چاہتی میں اس چیز کو اپنی بیٹی پر مسلط نہیں کرتی وہ خود بہت زیادہ پر جوش رہتی ہے مختلف چیزیں سیکھنے میں. انہوں نے کہا کہ میری بیٹی بہت آرٹسٹک زہن رکھتی ہے وہ پینٹنگ بھی سیکھ رہی ہے ، اسکو گلوکاری میں بھی دلچپسی ہے اور وہ مجھ سے کہتی ہے کہ اسے گلوکاری سیکھنی ہے تو میں اسکو اس کے ہر شوق میں سپورٹ کرتی ہوں اوربہت زیادہ حوصلہ افزائی کرتی ہوں.

  • رنبیر کپور کی کیا اوقات ہے جائے بھاڑ میں عرفی جاوید نے ایسا کیوں کہا؟‌

    رنبیر کپور کی کیا اوقات ہے جائے بھاڑ میں عرفی جاوید نے ایسا کیوں کہا؟‌

    اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے ہمیشہ ہی تنقید کی زد میں رہنے والی عرفی جاوید برس پڑی ہیں ، رنبیر کپور پر ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ رنبیر کپور کی کیا اوقات ہے بھاڑ میں جائے وہ. لیکن عرفی جاوید نے ایسا کیوں کہا؟ تفصیلات کے مطابق رنبیر کپور نے کرینہ کپور کے ساتھ ایک انٹرویو میں عرفی جاوید کے فیشن کو برا ٹیسٹ قرار دیا تھا ،جبکہ کرینہ نے کہا تھا کہ وہ ان کے اعتماد اور فیشن کی حس کو بہت سراہتی ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ عرفی جتنی بہادر ہے میں اتنی بہادر نہیں ہوں کیونکہ عرفی جو لباس زیب تن کرتی ہے میں کر سکتی ہوں لیکن مجھ میں وہ اعتماد نہیں ہو گا جو عرفی میں ہے ، اور اچھا ہے ہر کسی کو اسکی مرضی کے مطابق جینے کا حق ہونا

    چاہیے. عرفی نے جب کسی صحافی نے پوچھا کہ وہ رنبیر کے اس کمنٹ پر کیا کہیں گی جس میں‌انہوں نے انکی فیشن کی حس کو برا ٹیسٹ قرار دیا ہے تو جواب میں‌عرفی برس پڑیں رنبیر پر اور بولیں مجھے رنبیر کی بد تعریفی سے فرق نہیں‌پڑتا ، کرینہ نے میری تعریف کر دی ہے میرے لئے یہی کافی ہے. رنبیر اپنی حیثیت میں رہے تو بہتر ہے.

  • بھارتی سنگھ جب حاملہ ہوئیں تو لوگوں نے انکو کیوں اور کیا کہہ کر ڈرایا؟‌

    بھارتی سنگھ جب حاملہ ہوئیں تو لوگوں نے انکو کیوں اور کیا کہہ کر ڈرایا؟‌

    کرینہ کپور خان آج کل ایک شو ہوسٹ کررہی ہیں اس شو کا نام ‘واٹ ویمن وانٹ’ ہے، اس میں وہ مختلف خواتین کو بلاتی اور ان نے دلچپسپ سوال کرتی ہیں. انہوں نے ھالیہ قسط میں معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کو بلوایا. بھارتی سنگھ نے اس انٹرویو میں امرتسر سے ممبئی تک کے اپنے سفر کے بارے میں بات کی، انہوں نے کہا کہ وہ گلیمرس فلم انڈسٹری سے بہت متاثر تھیں، لیکن اس کے باوجود انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ خود کو نہیں بدلیں گی جیسی ہیں ویسی ہی رہیں گی. اسی لئے انہوں نے اپنا وزن کم نہیں‌ کیا بلکہ جیسی ہیں ویسے ہی خود کی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. بھارتی سنگھ نے بتایا کہ میں شوبز انڈسٹری میں بہت کم لوگوں کو جانتی تھی، لیکن جب کام شروع کیا تو

    مداحوں کی محبت نے آگے بڑھنے کا ھوصلہ دیا اور بہت سارے لوگ انڈسٹری میں مجھے جاننے لگے. بھارتی سنگھ ایک ماں بھی ہیں تو اسی تناظر میں انہوں نے کہا کہ مجھے ضدی بچے بہت اچھے لگتے ہیں ، میں چاہتی ہوں کہ میرا بچہ کسی مال میں مجھے تنگ کرے ، کسی چیز کو لینے کی ضد کرے ، پائوں زمین پر پٹخے ، میری بے عزتی ہو ، وہ باقاعدہ ہنگامہ برپا کرے. انہوں نے کہا کہ جب میں ھاملہ ہوئی تو لوگ مجھے کہتے اور باقاعدہ ڈراتے تھے کہ لو اب تو گئی تمہاری لائف لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا بلکہ میری زندگی میں مثبت تبدیلی آئی ہے.

  • سیف علی خان کا مسلمانوں کو رمضان مبارک کا پیغام

    سیف علی خان کا مسلمانوں کو رمضان مبارک کا پیغام

    بالی وڈ اداکار سیف علی خان جو کہ نواب پٹودی اور معروف سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے صاحبزادے ہیں. سیف علی خان چونکہ ایک مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اسی لئے انہوں نے اپنی دونوں شادیوں میں بچوں کے مسلم نام ہی رکھے ہیں. امریتا سنگھ کے ساتھ شادی میں ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے بیٹی کا نام سارا علی خان، بیٹے کا نام ابراہیم علی خان ہے. اسی طرح سے کرینہ کپور سے شادی میں بھی ان کے دو بیٹے ہیں ، تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہے. سیف علی خان نے تاہم کرینہ کو مسلمان نہیں کیا. سیف علی خان عید ، رمضان اور ہولی

    دیوالی سب مناتے ہیں. آج کل چونکہ رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے تو سیف علی خان نے اپنے مداحوں اور مسلمان بھائیوں رمضان مبارک کہا ہے . ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کھانے کی ٹیبل پر بیٹھے ہیں اور ٹیبل کھانوں سے بھری پڑی ہے ، سیف علی خان نے رمضان مبارک کہنے کے ساتھ کہا کہ یہ مہینہ ہمیں صبر کا درس دیتا ہے. میں آپ سب کو رمضان کی مبارکباد دیتا ہوں روزے رکھیے اور اس مہینے کو انجوائے کیجیے.

  • مجھے اور سیف کوئی ایسا کوئی جنون نہیں کہ ہمارے بچے میڈیا نہ دیکھے کرینہ کپور

    مجھے اور سیف کوئی ایسا کوئی جنون نہیں کہ ہمارے بچے میڈیا نہ دیکھے کرینہ کپور

    بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور سے حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا اس میں ان سے کہا گیا کہ بہت ساری بالی وڈ‌ سلیبرٹیز ایک خاص وقت تک میڈیا کے سامنے اپنے بچے نہیں لاتے ، اور اس پر وہ سختی سے عمل بھی کرتے ہیں، لیکن آپ اور سیف علی خان ایسا کرتے ہوئے دکھائی نہیں دیتے ، بلکہ آپ دونوں کے بچے تو بچپن سے ہی میڈیا پر آرہے ہیں اور لوگ انہیں دیکھ رہے ہیں. اس پر کرینہ کپور نے کہا کہ مجھے اور سیف کو ایسا کوئی جنون نہیں‌ہے کہ ہمارے بچے میڈیا نہ دیکھے، لوگ نہ دیکھیں. مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ ہم کیوں اپنے بچوں کو یہ باور کروائیں کہ وہ کوئی خاص ہیں باقی عام ہیں. جب ہمارے بچوں کے ماں باپ نارمل انسان ہیں ، ہمارے بچے نارمل ہیں تو کیوں انکو وی

    آئی پی بنا کر رکھیں اور وی آئی پی ہونے کااحساس دلوائیں. انہوں نے کہا کہ میں اور سیف جہاں جاتےہیں ہمارے بچے ساتھ ہوتےہیں اور کبھی ہم نے میڈیا سےیہ نہیں‌کہا کہ تصویر نہ لیں. بلکہ خوشی کی بات ہے کہ لوگ ہمیں پسند کرتے ہیں اور ہمیں دیکھنا چاہتے ہیں. کرینہ کپور نے کہا انسان کو نارمل ہی رہنا چاہیے اور عام لوگوں کی طرح بی ہیو کرنا چاہیے. باقی ہر کسی کی مرضی ہے وہ جیسے اور جو بھی کرتا ہے ٹھیک کرتا ہے.

  • میں‌ نے جب شادی کی اسوقت اداکارائیں ایسا فیصلہ نہیں‌کرتی تھیں کرینہ کپور

    میں‌ نے جب شادی کی اسوقت اداکارائیں ایسا فیصلہ نہیں‌کرتی تھیں کرینہ کپور

    کرینہ کپور خان اور سیف علی خان بالی وڈ کے سب سے مشہور اور پیارے جوڑوًں میں سے ایک ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں 2008 میں فلم ٹشن کے سیٹ پر گرفتار ہوئے ، اس سے پہلے کرینہ نے شاہد کپور کے ساتھ پیار کی بینگیں‌بڑھا رکھی تھیں. تاہم چند سال دوستی رکھنے کے بعد دونوں نے 2012 میں شادی کر لی . کرینہ کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں نے شادی کا فیصلہ کیا اس وقت ہیروئنز شادی کا فیصلہ کرتے وقت ہچکاتی تھیں کیونکہ اُن وقتوں میں‌شادی کرنے کا مطلب یہ تھا کہ کیرئیر پر بریک لگا لی جائے. لیکن اب ایسا نہیں

    ہے اب تو ہیروئینز شادی بھی کررہی ہیں اور ساتھ ہی کام کو بھی جاری رکھے ہوئے ہیں. اب شادی شدہ ہیروئین کو قبول کر لیا جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ میری خوش نصیبی رہی ہے کہ جب جو چاہا کیا ، کام بھی کیا اور جب شادی کا دل ہوا شادی بھی کرلی . انہوں نے کہا کہ میں نے باکس آفس پر کبھی کسی کے ساتھ مقابلہ نہیں کیا میرا مقابلہ میرے خود کے ساتھ ہی رہا ہے. کرینہ کہا کہ میں اپنی زندگی کے فیصلوں سے بہت زیادہ خوش ہوں مجھے کسی چیز یا فیصلتے کا پچھتاوا نہیں ہے.