Baaghi TV

Tag: karishma kapoor

  • مجھے فلموں سے نکلوایا گیا تبو اور کرشمہ کو کاسٹ کروایا جاتا رہا روینہ  ٹنڈن کا انکشاف

    مجھے فلموں سے نکلوایا گیا تبو اور کرشمہ کو کاسٹ کروایا جاتا رہا روینہ ٹنڈن کا انکشاف

    بالی وڈ کی مست مست گرل کا ٹائٹل پانے والی اداکارہ روینہ ٹنڈن اب نوے کی دہائی کے وہ انکشافات کرنے لگی ہیں جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں کئے، انہوں نے نوے کی دہائی میں بالی وڈ میں کیا رجحان تھا اس حوالے سے اپنے حالیہ انٹرویو میں کھل کر بات کی . انہوں نے کہا کہ نوے کی دہائی میں سیاست کی انتہا یہ تھی کہ میرے خلاف پراپگینڈا کیا جاتا تھا اور مجھے فلموں سے نکلوایا جاتا تھا، میرا کیرئیر بہت اچھا چل رہا تھا لیکن میں بہت زیادہ سیاست کا شکار رہی . مجھے بہت اچھی اچھی فلمیں آفر ہوئیں لیکن ان سے مجھے بعد ازاں نکال بھی دیا گیا، اور اہم بات یہ ہے کہ ان فلموں میں کرشمہ کپور اور تبو کو کاسٹ کیا جاتا رہا.

    انہوں نے مزید کہا کہ ”میں کسی گروپ کا حصہ نہیں تھی شاید اس لئے بھی مجھے بہت زیادہ تنگ کیا جاتا تھا ”، میں اپنے کام پر فوکس کئے ہوتی تھی . انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ایک اچھے اور صحت مند مقابلے کو ترجیح دیتی تھی لیکن میری ٹانگیں کھینچنے والے چاہتے ہی نہیں تھے کہ میں انڈسٹری میں‌کام کروں لیکن میں نے سب کا جم کر مقابلہ کیااس سارے سفر میں میرے ساتھ میرے مداحوں کا پیار رہا جس نے مجھے ڈٹ کر کام اور مقابلہ کرنے کا حوصلہ دیا.

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

  • آج کل فنکاروں کو جلدی شہرت مل جاتی ہے ہمارے دور میں ایسا نہیں تھا کرشمہ

    آج کل فنکاروں کو جلدی شہرت مل جاتی ہے ہمارے دور میں ایسا نہیں تھا کرشمہ

    نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارہ کرشمہ کپور جو اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے مشہور تھیں ، انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم جس دور میں کام کررہے تھے وہ بہت مختلف تھا اس میں بہت مشکلات تھیں خصوصی طور پر ایک اداکار کو اپنی پہچان اور نام بنانے کے لئے بہت محنت کرنی پڑتی تھی. جبکہ آج ایسا نہیں ہے آج سٹارز کے لئے مشہور ہونا بہت آسان ہے کیونکہ آج سیلف پرموشن کے بہت زرائع ہیں. آج سلیبرٹیز کے

    پاس ٹویٹر اور انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز ہیں. اگر کوئی شوبز کا حصہ نہ بھی ہو تو وہ خود کو مشہور کر سکتا ہے . ہمارے وقتوں میں شہرت حاصل کرنے کےلئے ہمیں لڑنا پڑتا تھا . ہماری فلموں کے لئے ہمیں‌پرموشن کے لئے سخت محنت کرنی پڑتی تھی لیکن آج ایسا نہیں‌ہے آج تو فلموں کی پرموشنز بھی بہت آسان ہے . کرشمہ کپور نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں جتنا بھی کام کیا اس سے بے حد مطمئن ہوں . ہم نے بہت شہرت سمیٹی لیکن یقینا آج وقت اور حالات مختلف ہیں آج کسی کے لئے بھی مشہور ہونا مشکل کام نہیں‌ رہا. یاد رہے کہ کرشمہ کپور ماضی نامور اداکار ہیں جنہوں نے نوے کی دہائی کے بڑے ڈائریکٹرز اور ایکٹرز کے ساتھ کام کیا.