Baaghi TV

Tag: kashmir

  • محمد یاسین ملک کے بارے میں دہلی کی جیل سے انتہائی تشویشناک خبر آگئی

    محمد یاسین ملک کے بارے میں دہلی کی جیل سے انتہائی تشویشناک خبر آگئی

    آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ دہلی کے تہاڑ جیل میں محبوس مزاحمتی رہنما محمد یاسین ملک کی صحت بگڑ گئی ہے. ان کی بگڑتی صحت ہم سب کے لیے فکر و تشویش کا باعث ہے.

    تفصیلات کے مطابق میر واعظ نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ دہلی کے تہاڑ جیل میں محبوس مزاحمتی رہنما محمد یاسین ملک کی بگڑتی صحت ہم سب کے لیے فکر و تشویش کا باعث ہے. حکومت کی ذمہ داری ہے کہ محبوس قائد کو فوراً مناسب طبی سہولیات فراہم کرے اور انکی اور دیگر حریت رہنماؤں اور نوجوانوں کی انتقام گیری پر مبنی غیرقانونی حراست ختم کرے.

    یاد رہے کہ کشمیر کی صورتحال پچھلے کچھ روز سے تشویش ناک ہے جہاں بھارتی فوج کی جانب سے معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے.

  • لگتا ہے ابھی نندن کو ایک اور چائے کا کپ پلانا پڑے گا، مبشر لقمان کا مودی کے نام اہم پیغام

    لگتا ہے ابھی نندن کو ایک اور چائے کا کپ پلانا پڑے گا، مبشر لقمان کا مودی کے نام اہم پیغام

    لاہور: سینئر اینکر پرسن اور تجزیہ کار مبشر لقمان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو طنزیہ انداز میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر پرائم منسٹر مودی اگر ریٹائرڈ ونگ کمانڈر ابھی نندن چائے کا ایک اور کپ چاہتے ہیں تو براہ کرم اسے واہگہ سے بھیج دیں.

    تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مسٹر پی ایم مودی اگر ریٹائرڈ ونگ کمانڈر ابھی نندن چائے کا ایک اور کپ چاہتے ہیں تو براہ کرم اسے واہگہ سے بھیج دیں، بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے کچھ روز سے کشمیر کے‌ حالات خراب ہیں اور وہاں ایمرجنسی کی صورت حال ہے، مودی سرکار نے کشمیر میں اضافی بھارتی فوج تعینات کر رکھی ہے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم کا سلسلہ جاری ہے. اس حوالے سے مبشر لقمان نے نریندر مودی کے نام اہم پیغام بھجوایا ہے.

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فروری میں بھارت نے سرحد کی خلاف ورزی کی تھی اور پاکستان سے پنگا لینے کی ناکام کوشش کی تھی لیکن اسے منہ کی کھانہ پڑی تھی جہاں بھارتی فضائیہ کا جہاز پاکستان فضائیہ نے مار گرایا تھا اور کمانڈر ابھی نندن کو پاکستان آرمی نے گرفتار کرلیا تھا.