Baaghi TV

Tag: Kasur

  • واٹر سپلائی اسکیمیں قبضے میں لے لیں ، ڈی سی

    واٹر سپلائی اسکیمیں قبضے میں لے لیں ، ڈی سی

    (غفار ریاض ، نمائندہ باغی ٹی وی قصور)

    ڈی سی قصور کے حکم پر ڈپٹی ڈائرکٹر ڈویلپمنٹ نے الہ آباد میونسپل کمیٹی کو پانی کی ٹینکیاں ایک ہفتہ کے اندر اپنے قبضہ میں لینے کے لئے لیٹر جاری کر دیا گیا ہے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میونسپل کمیٹی الہ آباد کی حدود میں واٹر سپلائی کی تقریباً چار پانچ سکیمیں کام کر رہی ہیں یوزر کمیٹیاں جو کہ سیاسی بنیادوں پر بنائی کئی تھیں ان کی غیر تسلی بخش کارکردگی تھی اور ناقص پانی مہیاء کیا جا رہا تھا جس پر مقامی شہریوں نے شکایات کی تھیں سوشل میڈیا اور اخبارات میں خبریں شائع ہونے پر ڈی سی قصور نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو حکم دیا ہے کہ الہ آباد کی واٹر سپلائی سکیمیں میونسپل کمیٹی اپنے قبصہ لیں اور شہریوں کو صاف پانی اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں واضح رہے کہ میونسپل کمیٹی کی حدود میں واٹر سپلائی سکیموں کی یوزر کمیٹیاں نہیں بن سکتیں لیکن میونسپل کمیٹی الہ آباد میں سیاسی بنیادوں پر یوزر کمیٹیاں کام کر رہی ہیں۔

  • قصوراسسٹنٹ کمشنرز کا ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن

    قصوراسسٹنٹ کمشنرز کا ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن

    قصور ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز قصور کلیم یوسف‘چونیاں عدنان بدر اور پتوکی اسامہ شیرون نیازی کا ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن‘متعدد دوکانداروں کو 36ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ تفصیل کیمطابق اسسٹنٹ کمشنر زقصور کلیم یوسف نے کھڈیاں شہر اور قصور میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا اور ناجائز منافع خوری اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر مختلف دوکانداروں کو 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے سہولت بازار قصور میں بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا۔انہوں نے مختلف پٹرول پمپس پر پیمانے اور حفاظتی آلات کی بھی چیکنگ کی۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے شہر کا دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ‘سیمنٹ، کھادوں کی قیمتوں کو چیک کیا۔ اس دوران ناجائز منافع خوری پر متعدد دوکانداروں کو 21ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اسامہ شیرون نیازی نے بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کاجائزہ لیا اور متعدد دوکانوں پر ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کو 5ہزار روپے جرمانہ عا ئد کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے مختلف ریسٹورنٹس کو چیک کیا اور ہدایت کی کہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مختلف پٹرول پمپس پر مقررہ ریٹس‘پیمانوں اور حفاظتی آلات کی چیکنگ کی اور مالکان کوصفائی ستھرائی اور کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے میں پودے لگانے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات اور صفائی ستھرائی کے نظام کو چیک کیا۔

  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم نے جوڈیشل افسران میں لیب ٹاپ تقسیم کئے

    مہر بشارت صدیقی
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم نے جوڈیشل افسران میں لیب ٹاپ تقسیم کئے
    قصور عدالت عالیہ لاہور کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور جزیلہ اسلم نے ضلع بھر میں تعینات جوڈیشل افسران میں لیب ٹاپ تقسیم کئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور جزیلہ اسلم نے کہا کہ جوڈیشل افسران لیب ٹاپ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی استعداد کار بڑھائیں۔ سینئر سول جج قصور مظہر حسین رامے نے لیب ٹاپ ملنے پر عدالت عالیہ لاہور اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبہ کا شکریہ ادا کیا۔

  • قصور ظلم کی انتہا  ہمسایوں کا بوڑھے شخص پر تشدد اور منہ بھی کالا کر دیا

    قصور ظلم کی انتہا ہمسایوں کا بوڑھے شخص پر تشدد اور منہ بھی کالا کر دیا

    رپورٹ مہر بشارت صدیقی
    قصور ظلم کی انتہا ہمسایوں کا بوڑھے شخص پر تشدد اور منہ بھی کالا کر دیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کھنگرانوالا کے رہائشی عنایت علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میں آج صبح اپنی گلی سے گزر رہا تھا کہ نذیر کی بیٹیوں مافیا رابعہ ساجدہ اور ان کے بھائی اللہ دتہ نے مجھے زبردستی پکڑ کر اپنے گھر لے گیے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور میرا منہ بھی کالا کردیا