Baaghi TV

Tag: khalil u rehman qamar

  • خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

    خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

    معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں او ر مرد ہراساں ہو رہے ہیں. خواتین کو چاہیے کہ وہ کپڑے پورے پہنیں جب عورتیں کم کپڑے پہن کر نکلتی ہیں اور مرد ان کو دیکھتے ہیں تو پھر اگر عورت کہےکہ وہ ہراساں‌ہورہی ہے تو وہ غلط کہتی ہے. خلیل الرحمان قمر نے کہاکہ مجھ سے بڑا فیمنسٹ کوئی نہیں ہے، لیکن میں عورت مارچ میں جو نعرے لگتے ہیں ان کے حق میں‌نہیں‌ہوں. میری تین بیٹیاں ہیں میں عورت کی عزت تکریم کرنا بخوبی جانتا ہوں.

    انہوں نے کہا کہ ”مجھ سے عورت مارچ کے نعرے لکھوائے جائیں میں‌کمال نعرے لکھ کر دوں گا ”لیکن جو یہ خود نعرے لگا رہی ہیں ان کو میں‌سپورٹ نہیں کر سکتا. انہوں نے کہا کہ میرے خلاف مہم چلانے کےلئے کچھ خواتین کو پیسے ملتے رہے ہیں انہوں نے اپنی نوکری بہت اچھے سے کی ہے ظاہر ہے انکو پیسے ملتے ہیں تو انہوں نے نوکری تو اچھے سے کرنی ہی تھی. انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان نے شادی میں‌نہیں‌بلایا بلاتی بھی تو میں‌نہ جاتا. انہوں نے کہا کہ ”ماہرہ خان کے پاس بہت پیسہ ہے اس نے میرے خلاف بولنے کےلئے پٰیسے نہیں لئے.” وہ میرے خلاف بلاوجہ بولی ، ماوری سرمد کے بارےمیں ، میں بات ہی نہیں‌کرنا چاہتا اسکا تو نام بھی نہ لو.

    ترکش اداکار سے پاکستانی فنکاروں کی ملاقات اور یاسر حسین کی دلچپسپ تنقید

    تجھے یاد نہ میری آئی کا ری میک بنایا جائیگا

    عامر خان تارے زمین پر کا سیکول بنائیں گے

  • اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

    اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

    معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر جو کہ اکثر تنقید کی زد میں رہتے ہیں ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ اچھی بیوی کون ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اچھی بیوی اللہ کی ایک نعمت ہوتی ہے ، اچھی بیوی مرد کی اچھی تربیت کرتی ہے اسکو زہنی سکون دیتی ہے جس کی وجہ سے وہ کامیابی کے زینے چڑھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اچھی بیوی مرد کی انفرادیت کو پروان چڑھانے میں مدد کر سکتی ہے۔انہوں ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ عورت کی ہر خطا معاف کی جاسکتی ہے لیکن اسکی بے وفائی معاف نہیں کی جا سکتی ۔

    انہوں نے ”مردوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ عورتوں کی عزت کریں ، بیویوں کی قدر کریں” وہ آپ کی نسل کی تربیت کررہی ہوتی ہے ، ان کو محبت دیں ، احترام دیں ، ان سے غیر ضروری بحث نہ کریں اور ان کی صلاحیتوں پر شک تو بالکل نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے وہ مرد بہت برے لگتے ہیں جو عورتوں کی صلاحیتوں پر شک کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری بیوی کے ساتھ کبھی بھی میرا کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوا اس نے مجھے ہمیشہ احساس دلایا کہ میں ایک اچھا مرد ہوں ۔ خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں نے ایسی ایسی عورتیں بھی دیکھی ہیں جو تنہا زندگی کے کٹھن مراحل سے گزریں اور لوگوں کے لئے مثال بنیں۔ لہذا میں عورتوں کی بہت قدر کرتا ہوں۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

    خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

    خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں محسن عباس حیدر کے شو میں شرکت کی ہے اس میں‌انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کا پہلا اور آخری لو لیٹر اپنی بیوی کو لکھا تھا، وہ تو کبھی کبھی مجھے دھمکی دیتی ہے کہ تمہارے لو لیٹرز میں نے چھپوا دینے ہیں انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگوں نے مجھ سے دوستی ہی اس لئے کی تھی کیونکہ وہ چاہتے تھے میں انکو لو لیٹر لکھ کر دوں ، میرا لو لیٹر کبھی بھی ناکام نہیں جاتا تھا. انہوں نے مزید کہا کہ لڑکیاں یہ سوچتی ضرور تھیں کہ بولنے میں تو یہ بہت اچھا نہیں ہے لیکن خط لکھنے میں‌بہت اچھا ہے.

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر میرا اور ناصر ادیب کا مقابلہ کیا جائے تو میں کہوں گا کہ ”ناصر ادیب مجھ سے زیادہ اچھے رائٹر ہیں”. شان اور ہمایوں سعید میں سے انہوں نے ہمایوں سعید کا انتخاب کیا انہوں نے کہا کہ جس کا دور چل رہا ہو بس اسی کے ساتھ سب ہوتے ہیں، کل کو میں چھوڑ جائوں گا تو مجھے بھی لوگ بھول جائیں گے. انہوں نے کہا کہ مجھے وحید مراد، مدھوبالا ، دلیپ کمار ، فردوس جمال پسند ہیں. جاوید اختر ایک بے ایمان آدمی ہے میں‌اسکی عزت نہیں کرتا گلزار کو پسند کرتا ہوں.

    متھیرا نے معمر رانا اور نادر کے پریانکا چوپڑا پر تبصرے کو سستا قرار دیدیا

    نادر علی ہوسٹنگ کے حوالے سے خود کو ایجوکیٹ کریں نیٹی

    معمر رانا نے نہیں ہوسٹ نے کنٹرورشل باتیں کی ہیں اہلیہ مہناز معمر رانا

  • ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار

    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار

    معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر کا ماہرہ خان کے ساتھ تنازعہ کافی پرانا ہے ان کی ماروی سرمد کے ساتھ ایک ٹی وی شو میں زبردست لڑائی ہوئی خلیل الرحمان قمر نے ماروی سرمد کے لیے کچھ سخت قسم کے الفاظ کہے جسکی ماہرہ خان نے ٹویٹ کے زریعے مذمت کی، یہ چیز خلیل الرحمان قمر کو پسند نہ آئی اور انہوں نے ماہرہ خان سے بات چیت بند کردی بلکہ اسکے خلاف بیانات دئیے انہوں نے ماہرہ کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا اب جبکہ دھول بیٹھ چکی ہے خلیل الرحمان کہتے ہیں کہ ماہرہ کو معاف کر چکا ہوں لیکن انکے ساتھ کبھی دوبارہ کام نہیں کروں گا،

    یہ بیان ان انہوں نے حال ہی میں محسن عباس حیدر کے شو میں دیا اور کہا کہ” ماہرہ کے ساتھ کام کرنا نا ممکن ہے ہاں معاف کر چکا ہوں اسکو”۔خلیل الرحمان قمر نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ اچھی اداکاری کرتی ہے، لیکن ہم ساتھ نہیں چل سکتے. یوں خلیل الرحمان قمر نے ایکبار پھر کہہ دیا ہے کہ وہ ماہرہ کے ساتھ کبھی کام نہیں کریں گے۔یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر ملک کے معروف رائٹر ہیں اور انکے کریڈٹ پر بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ اور میرے پاس تم ہو جیسے ڈرامے ہیں.

  • مجھے خلیل الرحمان قمر کچھ کہہ تو دیکھے ایمان علی کا رائٹر کو چیلنج

    مجھے خلیل الرحمان قمر کچھ کہہ تو دیکھے ایمان علی کا رائٹر کو چیلنج

    اداکارہ ایمان علی جب بھی جو بھی بات کرتی ہیں وہ کنٹرورشل بن جاتی ہے ، ایسا ہونے کی شاید وجہ یہ ہے کہ ایمان دل سے بولتی ہیں اور وہ کسی کی خوشامد کرنے کےلئے نہیں بولتی ، جو ان کے دل میں ہوتا ہے کہہ دیتی ہیں اور پھر چاہے جو بھی ہو وہ اسکا سامنا بھی کرتی ہیں. ایمان علی نے حسن چوہدھری کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے پنجاب نہیں جائوں گا آفر کی گئی تھی میں نے سائن بھی کر لی تھی ، شوٹنگ کی ڈیٹ بھی مل گئی تھی لیکن کہانی میں کہیں تھوڑا جھول محسوس ہو رہا تھا جس سے شاید دیگر لوگ ایگری نہیں کررہے تھے ،

    اس لیے میں نے وہ فلم چھوڑ دی ، اس پر ”میزبان نے کہا کہ کہ رائٹر خلیل الرحمان نے آپ سے کچھ نہیں کہا ، انہوں نے کہا کہ وہ مجھے کچھ کیوں کہیں گے بھائی اور کہہ کر تو دیکھیں”. ایمان علی نے کہا کہ کسی چیز کے لئے رضا مند ہونا نہ ہونا میری مرضی ہے کوئی کون ہوتا ہے مجھے باتیں سنانے والا . اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی مرضی کی مالک ہوں جن چیزوں کو پڑھ کر آپ خود یقین نہ کریں تو شائقین کیسے کرسکتے ہیں لہذا میں وہ پراجیکٹ چھوڑ دیتی ہوں جس کے لکھے ہوئے سے میں مطمئن نہ ہوں.

     

  • شاہد آفریدی کو ولن کا کردار دوں گا خلیل الرحمان قمر

    شاہد آفریدی کو ولن کا کردار دوں گا خلیل الرحمان قمر

    معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے مختصر سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی کو اپنی فلم میں ولن کا کردار دوں گا ، میزبان نے کہا کہ کس طرح کا ولن ، گنڈاسے والا ِ؟ تو خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ گنڈاسے والا ولن تو یہاں ہوتا ہی نہیں ہے لہذا میں آفریدی کو سیچوایشنل ولن بنائوں گا ، یعنی سیچوایش کے مطابق بنائوں گا، میرے حساب سے سیچوایشن کے حساب سے ولن ہو سکتا ہے شاید کئی دوسرے لوگوں کے نزدیک ایسانہ ہو .

    ”میزبان نے جب پوچھا کہ نصیو لعل کو اپنی فلم میں کس قسم کا کردار دیں گے تو انہوں نے کہا کہ اس کو تو میں اپنی فلم میں کوئی کردار نہیں دوں گا” اس نے ہمیشہ گندے گانے گائے ہیں‌لہذا ان کی تو بات ہی نہ کی جائے. خلیل الرحمان قمر کے جوابات سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہے ہیں اور شاہد آفریدی کے مداح رائٹر کے جواب سے کافی نالاں نظر آرہے ہیں ان کا کہنا ہےکہ ہمارے قومی ہیرو کے بارے میں ایسا کہنا مناسب نہیں ہے، شاہد آفریدی کا فلموں سے کیا تعلق واسطہ جو ان کو ایسی باتوں میں لایا جائے.

    عالیہ کے ساتھ فٹبال نہیں کھیلنا چاہتا رنبیر کپور کا دو ٹوک اعلان

    ماں‌ نے آخری سانسیں میرے سامنے لیں عدنان صدیقی

    عینی جعفری بالی وڈ پہنچ گئی ، شکتی کپور کے بیٹے کے ساتھ نظر آئیں …

  • عفت عمر خلیل الرحمان قمر سے ناراض کیوں ہیں؟‌

    عفت عمر خلیل الرحمان قمر سے ناراض کیوں ہیں؟‌

    ماڈل اور اداکارہ عفت عمر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاہے کہ میرا خلیل الرحمان قمر کے ساتھ بہت اچھا تعلق رہا ہے ، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا، وہ سکرپٹ بہت اچھا لکھتے ہیں. لیکن میرا اختلاف ان سے تب شروع ہوا جب انہوں نے ماروی سرمد کےساتھ نیشنل ٹی وی پر بدتمیزی کی اور میں‌نے صرف ایک ٹویٹ کیا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے اس کے بعد انہوں نے کچھ انٹرویوز میں میرے خلاف بات کی . خلیل الرحمان کی سوچ اور زبان سے اب مجھے اختلاف ہے. عفت عمر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عریانی اور فحاشی تو ڈراموں میں نہیں دکھائی جا رہی لیکن ہم ایسے موضوعات کو بار بار دکھا رہے ہیں جن کو دکھانے کا فائدہ نہیں ہے. میں یہ نہیں کہتی کہ جو کچھ دکھایا جا رہا ہے ایسا سوسائٹی میں

    نہیں‌ہوتا یقینا ایسا ہوتا ہو گا لیکن کب تک ہم ایک لڑکا اور دو لڑکیوں کی محبت کی کہانیاں دکھاتے رہیں گے. دنیا اور سوسائٹی میں اور بھی بہت سارے مسائل ہیں لیکن صرف ایسے موضوعات کو ہی کیوں دکھایا جا رہا ہے جن سے مسائل کم ہونے کی بجائے مزید بڑھیں. عفت عمر نے مزید یہ بھی کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ عریانی یا فحاشی دکھائی جا رہی ہے، ہر کسی کا فحاشی کا اپنا ایک سٹینڈرذ ہے کسی کے نزدیک تو عورت کی آنکھ نظر آنا بھی فحاشی ہے میرے نزدیک ایسا نہیں ہے.