Baaghi TV

Tag: khanewal

  • ڈپٹی کمشنر کا مختلف سکولوں کا دورہ

    ڈپٹی کمشنر کا مختلف سکولوں کا دورہ

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی سرکاری تعلیمی اداروں اور ہیلتھ فسیلٹیز میں بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں-

    سروس ڈیلوری کا جائزہ لینے کیلئے انہوں نے اچانک گرلز پرائمری سکولوں اور بنیادی مراکز صحت کے دورر کرکے ڈاکٹروں و عملہ اور اساتذہ کی حاضریاں چیک کیں- دوروں کے دورے ڈپٹی کمشنر پہلے اچانک 36 دس آر کے بی ایچ یو ،پرائمری سکول 37 دس آر پہنچے بی ایچ یو میں میڈیکل آفیسر کی غیر موجودگی صفائی کی ناقص صورتحال پر اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے صورتحال میں بہتری کی ہدایت کی-

    انہوں نے ادویات کا سٹاک چیک کیا اور مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا-
    پرائمری سکول معائنہ کے دوران انہوں نے اساتذہ ،عملہ کی حاضریاں چیک کیں اور سکول میں تدریسی عمل کا جائزہ لینے کیساتھ بچوں سے سوالات پوچھے- انہوں نے اساتذہ کو کورونا سے بچائو کی ایس او پیز پر عمل کرنے اور طلبہ سے کرانے کی ہدایت کی- ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ دور دراز علاقوں کے سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہےفرائض میں غفلت برتنے والے عملہ صحت کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ
    کورونا وباء کے دوران بچوں کا بہت تعلیمی نقصان ہوا ہے – اساتذہ طلبہ کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں-بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے اچانک چک 18 ایٹ آر کا دورہ کیا بنیادی مرکز صحت اور پرائمری سکول میں سہولیات کا جائزہ لیا- پرائمری سکول میں صفائی کی صورتحال چیک کی

  • جشن بہاراں کی تیاریاں آخری مراحل میں

    جشن بہاراں کی تیاریاں آخری مراحل میں

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر موسم بہار کی آمد کیساتھ ہی ضلعی انتظامیہ نے جشن بہاراں کے پروگرامز کو حتمی شکل دیدی-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی

    جشن بہاراں کی تقریبات اور پھولوں کی نمائش 6,7 مارچ کو شبیر اسٹیڈیم میں کرائی جائے گی- انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد اکرام ملک اور محمد اختر منڈھیرا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری افسران،انڈسٹریل یونٹس نمائندگان نے شرکت کی- جشن بہاراں پر پھولوں کی نمائش کیساتھ،اینیمل کیٹ واک، منی میرا تھان،پی ٹی شو،کبڈی،رشہ کشی ، کرکٹ مقابلے ،گھوڑا ڈانس،جھومر ڈانس کرانے کا پلان تشکیل دیا گیا ہے اس کے ساتھ دستکاری کی اشیاء،کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز لگوائے جائیں گے-

    ریسکیو 1122، سول ڈیفینس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فرضی مشق کے انعقاد کی ہدایت کی گئی ہے-جبکہ جشن بہاراں کے پہلے دن رات کے وقت قوالی پروگرام،دوسرے دن میوزیکل پروگرام کرایا جائے گا- اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز نے افسران کو ہدایت کی کہ
    جشن بہاراں کے پروگرامز کو یادگار بنایا جائیگا پروگرامز کو رنگا رنگ بنایا جائے- اجلاس میں ڈی او سپورٹس نے بتایا کہ منی میرا تھن سٹی گیٹ سے لے کر ڈی سی دفتر تک کرائی جائیگی –

  • غیر قانونی پیٹرول پمپ کے خلاف گھیرا تنگ

    غیر قانونی پیٹرول پمپ کے خلاف گھیرا تنگ

    میاں چنوں: ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر غیر قانونی پیٹرول پمپ کے خلاف کاروائیاں جاری

    ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم نے کاروائی کرتے ہوۓ 2غیر قانونی پمپ اور ایک آئل ایجنسی سیل کر دی گئیں۔

    اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم اور چیف آفیسر بلدیہ خداداد تارڑ نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 2 غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایک غیر قانونی آئل ایجنسی کو سیل کردیا.

  • الیکشن کس نے جیت لیا اعلان ہوگیا

    الیکشن کس نے جیت لیا اعلان ہوگیا

    میاں چنوں: غلہ منڈی کے سالانہ الیکشن کا انقعاد کیا گیا

    جس میں میاں عبدالرؤف اور ملک مقبول حسین صدر کی سیٹ کے امیدوار تھے.جبکہ محمد امجد اور شاہد نذیر جنرل سیکرٹری کی سیٹ کے اُمیدوار تھے
    ٹوٹل 171 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کیا

    میاں چنوں غلہ منڈی سالانہ الیکشن میاں عبدالرؤف گروپ نے 79 کے مقابلے میں 89 ووٹوں سے جیت لیا غلہ منڈی ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن میں صدر کی سیٹ پر میاں عبدالرؤف اور جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر محمد امجد 10 ووٹوں سے کامیاب…

  • چھٹی کے دن کس نے ہسپتال کا دورہ کیا

    چھٹی کے دن کس نے ہسپتال کا دورہ کیا

    میاں چنوں:‏چھٹی کے روز سروس ڈیلیوری کا جائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا سرپرائز وزٹ کیا-

    چھٹی کے روز بھی اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف وارڈوں کا جائزہ لیا اور صفائی ستھرائی کو بھی دیکھا اور اس موقع پر ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا جہاں اعلاج کے لیے آۓ مریضوں کے بات چیت بھی کی اور ہسپتال کے حملے کے حوالے سے راۓ بھی لی

  • محکمہ انہار کی بروقت کارروائی

    محکمہ انہار کی بروقت کارروائی

    خانیوال:محکمہ انہار کی کاروائی جس میں محکمہ انہار نے کاروائی کرتے ہوۓ خانیوال کہ نواحی چکوں میں پانی کی چوری کو ناکام بنایا
    تفصیلات کے مطابق

    محکمہ انہار نے خانیوال نواحی چکوک 94 دس آر،95 دس آر اور 104 دس آر میں پانی چوری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موگے پر مٹی ڈال کر انہیں سیل کردیا-پانی چوری کرنے والے زمینداروں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی

  • قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری

    قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع میں سرکاری رقبوں پر ناجائز قابضین کیخلاف جاری کارروائیوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے موضع ذخیرہ میں سرکاری رقبہ پر ناجائز قابضین کیخلاف پھر بڑا کریک ڈائون کرکے مزید 250ایکڑ(10مربع)سرکاری رقبہ ناجائز قابضین سے واگزار کرلیا-

    ڈپٹی کمشنر ظہیر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اس کارروائی کی نگرانی کی-اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل،تحصیلدار، سمیت پولیس و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ہمراہ تھے -کارروائی کے دوران رقبہ پر کاشتہ فصلیں بھاری مشینری کی مدد سے تلف،تعمیرات مسمار کردی گئیں یہ آپریشن موضع ذخیرہ میں چند روز قبل کی جانے والی کارروائی کے تسلسل میں کیا گیا اس رقبہ کی مالیت 6 ارب 68 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے- اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ رہ جانے والا 10 مربع رقبہ بھی بہت جلد واگزار کرالیا جائے گا

    انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ناجائز . قابضین سے سرکاری رقبہ کا ایک ایک انچ واگزار کرئے گی واگزار کرایا گیا رقبہ بحق سرکار ضبط کرلیا گیا ہے- ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا ہے کہ ناجائز قابضین سرکاری رقبہ از خود چھوڑ دیں بصورت دیگر انتظامیہ حرکت میں آئیگی-

  • ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021 کب سے شروع ہوگا؟

    ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021 کب سے شروع ہوگا؟

    خانیوال:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب کونسل آف دی آرٹس ملتان ڈویژن کے زیراہتمام ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سر پرستی ضلع خانیوال میں 3 اور 4 مارچ 2021 کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021 کے تحت موسیقی، لٹریچر اور فائن آرٹس کے مقابلہ جات کا پلان تشکیل دے دیا..

    خانیوال وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب کونسل آف دی آرٹس ملتان ڈویژن کے زیراہتمام ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سر پرستی ضلع خانیوال میں 3 اور 4 مارچ 2021 کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021 کے تحت موسیقی، لٹریچر اور فائن آرٹس کے مقابلہ جات کا پلان تشکیل دے دیا گیا۔جس کے لیے موسیقی کے مقابلے تین مارچ کو تحصیل کونسل ہال خانیوال جبکہ فائن آرٹس اور لیٹریچر کے مقابلے چار مارچ کو بوقت 10 بجے دن تحصیل کونسل ہال میں منعقد ہوں گے مقابلوں میں شرکت کے لیے عمر کی اہلیت 15 تا 35 سال مقرر کی گئی ہے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو نقد انعامات دیے جائیں گے اور پوزیشن ہولڈرز ڈویژنل مقابلہ جات میں بھی حصہ لیں گے

    ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لیے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے مانیٹرنگ اور ججز کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے پروگرام میں شرکت کے خواہشمند امیدوار درخواست فارم یکم مارچ 2021 دوپہر تین بجے تک متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر دفتر یا ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس جناح لائبریری کمپلیکس خانیوال سے حاصل کر سکتے ہیں

  • پولیس بنی خاموش تماشائی

    پولیس بنی خاموش تماشائی

    میاں چنوں:ڈکیتی و چوری کی بڑھتی وارداتیں نا رُک سکیں

    معراج ٹاؤن میں دو مسلح ڈاکوؤں نے خاتون کو لوٹ لیا ڈاکو خاتون سے سونے کے کنگن اور پرس چھین کر لے گئے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اب تک نیوز کو موصول

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو خاتون سے سونے کے کنگن اور پریس چھین رہے ہیں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری سراپا احتجاج پولیس خاموش تماشائی بن کر رہے گی شہریوں کی ڈی پی او خانیوال سے اپیل ھے کہ وہ اس بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیں اور شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کو یقینی بنائیں

  • شاعروں اور ادیبوں کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا مثالی اقدام

    شاعروں اور ادیبوں کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا مثالی اقدام

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں شاعروں اور لکھاریوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات جاری ہیں.

    اس سلسلہ میں رائٹرز ویلفیئیر فنڈ سے شاعروں،لکھاریوں کی مالی امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی اس سلسلہ میں ڈی سی دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر نے کبیروالا،میاں چنوں کے 2 شعراء اجمل خاموش ، غلام شبیر باگڑی کو محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی طرف سے ملنے والے 40,40 ہزار مالی امداد کے چیک دیئے-

    اس موقع پر اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے-ڈپٹی کمشنر نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت شاعروں اور لکھاریوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے ان کی حوصلی افزائی حکومت پنجاب کا اچھا اقدام ہے-انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ضلع کے شاعروں ، لکھاری حضرات کے لئے ہر وقت کھلے ہیں-