Baaghi TV

Tag: khanewal

  • مرکزی قیادت کے حکم پر مکمل ہڑتال

    مرکزی قیادت کے حکم پر مکمل ہڑتال

    مرکزی قیادت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ضلع خانیوال کے تمام سرکاری دفاتر میں مکمل طور پر ہرتال۔

    مرکزی قیادت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ضلع خانیوال کے تمام سرکاری دفاتر میں مکمل طور پر ہرتال۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بلڈنگز ڈویژن خانیوال میں بھی چوہدری محمد شفیق سب ڈویژنل کلرک کی قیادت میں مکمل ہرتال کی اور اپنے خطاب میں حکومت سے مطالبہ دھرایا کہ اگر ہماری مرکزی قیادت کے مطالبات فوری طور پر منظور کیے جائیں ورنہ دمادم مست قلندر ہوگا آخر میں چوہدری عبدالسلام جونیئر کلرک نے خطاب کیا اور امید کی کہ حکومت انشاءاللہ ضرور ہمارے مطالبات منظور کرے گی۔

    مزید جاوید شاہین نے اخر میں دعا کی۔ دھرانے میں رانا نسیم ہیڈ ڈرافٹسمین، ارشد آفتاب آکاونٹس کلرک اور محمد عباس سینئر سب انجینئر، حافظ حسین احمد سعید نے بھی شرکت کی جبکہ دفتر میں ایپکا کے AOAE/SEWA آل پاکستان PWD ورکر یونین ، پنجاب PWD ایمپلائیز ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے شرکت کی۔۔

  • قبضہ مافیا کے خلاف محکمہ مال کی کاروائی

    قبضہ مافیا کے خلاف محکمہ مال کی کاروائی

    میاں چنوں: قبضہ مافیا کے خلاف محکمہ مال کی کاروائی

    محکمہ مال نے جنڈیالی بنگلہ کے قریب گاؤں 60 پندرہ ایل میں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زرعی زمین واگزار کرا لی جسکی مالیت تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ بتائی جا رہی ہے.
    سرکاری رقبہ پر آگاہی گئی فصلیں بھاری مشینری سے تلف کردی گئی یاد رہے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر شیرازی نے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی حکم دیا تھا اس کے نتیجے میں ضلع خانیوال میں بڑی تعداد میں کاروائیاں دیکھنے میں آئی ہیں اور کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین جس پر مختلف قبضہ مافیا نے قبضہ کررکھا تھا ان کو واگزار کرائی گئیں ہیں

  • جشن بہاراں کی تیاریاں شروع

    جشن بہاراں کی تیاریاں شروع

    ضلعی انتظامیہ نے جشن بہاراں کی تیاریاں شروع کردیں، جشن بہاراں کے پروگرام 5,6,اور 7 مارچ کو ہونگے

    ڈپٹی کمشنر کی انتظامات بارے افسران سے میٹنگ میں ٹاسکس سونپ دیئے گئے، تمام محکمے پھولوں کے سٹالز، مختلف مقامات پر آرائشی گیٹس سجائیں. جھومر، گھوڑا ڈانس، قوالی، میوزیل نائٹس،مشاعرہ کے پروگرامز بھی کرائے جائینگے. محکمہ سپورٹس میرا تھان،کبڈی اور کرکٹ کے مقابلے کرائے:ڈپٹی کمشنر

  • تجاوزات کیخلاف آپریشن

    تجاوزات کیخلاف آپریشن

    اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں زیشان ندیم بھٹی کی ہدایت میاِں چنوں میں قائم تجاوزات کے خلاف کاروائی کی گئ.

    تجاوزات کے خلاف کاروائی میں جی ٹی روڈ. تلمبہ روڈ. شامی روڈ اور سرکلر روڈ پر تجاوزات کی خلاف آپریشن کیا گیا اور ساتھ میں بڑی تعداد میں سامان کو قبضے میں لیا گیا

    اس کے علاوہ بھی شہر بھر میں تجاوزات کی بھر مار ھے شہریوں کا کہنا ہے کے بازاروں میں تجاوزات کے وجہ سے ٹریفک جام رہتا ھے جس کی وجہ سے گزرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے

  • ڈی پی او کی جانب سے کرائم مینٹگ کا انعقاد

    ڈی پی او کی جانب سے کرائم مینٹگ کا انعقاد

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ پولیس کا مقصد عوام الناس کی خدمت اور جرائم کے خلاف ڈٹ جانا ہے اس سلسلہ میں تقویض کی گئی ذمہ داریوں کو انصاف کے ساتھ بخوبی نبھانا ہمارا نصب العین ہے…

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ پولیس کا مقصد عوام الناس کی خدمت اور جرائم کے خلاف ڈٹ جانا ہے اس سلسلہ میں تقویض کی گئی ذمہ داریوں کو انصاف کے ساتھ بخوبی نبھانا ہمارا نصب العین ہے پولیس افسران کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے طرز عمل اور برتاؤ سے اچھے تاثر کو اجاگر کریں‘ شہری روزانہ کی بنیادپر اپنی شکایات اورمسائل کے حل کے لیے پولیس سے رجوع کرتے ہیں اوران کے مسائل اورمشکلات کو غیرجانبداررہتے ہوئے بروقت حل کرکے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناناآپ کے فرائض میں شامل ہے۔

    یہ بات انہو ں نے گذشتہ روز صدرسرکل اورجہانیاں سرکل کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کے دوران کہی جس میں ایس ڈی پی اوصدرسرکل خانیوال ملک اعجاز‘ایس ڈی پی او سرکل جہانیاں غلام مصطفی‘پی اے حمادحسن‘ریڈرائے فرحت‘پی آراومحمدعمران چوہدری‘ایس ایچ اوز‘تفتیشی افسران اورمحرران نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ پولیس افسران کی کارکردگی‘زیرتفتیش مقدمات اوراہم امورکا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ڈی پی او نے پولیس افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ زیرتفتیش مقدمات کو جلدازجلد میرٹ پر یکسوکرکے فوری مجاز عدالتوں کو بھجوائیں اورعدالتی معاملات اورپینڈنگ ریفرنسزکو بھی جلدازجلدنمٹایا جائے۔انہوں نے کہاکہ منشیات فروشی اورناجائز اسلحہ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بلاامتیاز جاری رکھاجائے۔انہو ں نے کہا کہ پتنگ بازی کا جان لیوا کھیل کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف موثر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم نے متعددپولیس افسران کو ناقص کارکردگی پر شوکازنوٹسزبھی جاری کیے۔

  • پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے

    پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمدعلی وسیم نے متعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے کے احکامات جاری کردیے

    خانیوال : انسپکٹر فلکشیر کاٹھیا کو ایس ایچ او تھانہ مخدوم پور سے ایس ایچ او تھانہ جہانیاں تعینات کردیا سب انسپکٹر ملک عدنان خورشید کو ایس ایچ او تھانہ جہانیاں سے ایس ایچ او تھانہ سٹی میانچنوں تعینات کردیا

    سب انسپکٹر آصف چوہان ایس ایچ او تھانہ سٹی میانچنوں سے ایس ایچ او تھانہ مخدوم پور تعینات۔ تمام افسران کو فل فور اپنے عہدوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایات۔ میرٹ پر انصاف کی فراہمی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مؤثر کاروائیاں عمل میں لائیں
    اس کے علاوہ ڈی پی او خانیوال نے متعدد پولیس افسران کو ڈی پی او خانیوال کی جانب سے ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹسز جاری

    عوامی جان و مال کے تحفظ اور خدمت کے لیے دن رات محنت کریں ۔رزق حلال کے جذبے کو اپنا شعار بنائیں ڈی پی او محمدعلی وسیم

  • نا جائز منافع خوروں کے خلاف  گھیرا تنگ

    نا جائز منافع خوروں کے خلاف گھیرا تنگ

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے معیاری زرعی اجناس، سبزیوں و پھلوں اور کھانے پینے کی اشیاء کی منڈیوں میں فراہمی اور نیلامی کی کڑی نگرانی کی جائے گی

    تاکہ لوگوں کو عام مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ سستے داموں میسر آسکیں ۔یہ بات انہوں نے مارکیٹ کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹر اور سیکریٹریز کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا ،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بختیار اسماعیل ،ذیشان ندیم ،خرم حمید ،بابر سلیمان چیمہ ،ڈی او انڈسٹریز محمد بلال مارتھ سمیت متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منڈیوں میں غیر معیاری زرعی اجناس، سبزی و پھل فروخت کرنے والوں اور ناجائز منافع خوری کرنے والے آڑھتیوں اور پڑھیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے شرکاء اجلاس پر زور دیا کہ وہ اس سلسلہ میں دو دن کے اندر ایکشن پلان تیار کرکے عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ منڈیوں سے عام مارکیٹ تک معیاری اشیاء ضروریہ اور سبزی وپھلوں کی ارزاں نرخوں پر فروخت اور اس کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے اس سلسلہ میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور کوتاہی کے مرتکب افسران کا محاسبہ کیا جائے گا

  • منشیات فروشوں نے توبہ کرلی

    منشیات فروشوں نے توبہ کرلی

    میاں چنوں:19 منشیات فروشوں نے توبہ کرلی

    میاں چنوں گاؤں 112 بستی اوڈوں والی میں 19 منشیات فروشوں نے باوضو ہوکر حلف لیا کہ وہ آئندہ منشیات کا کروبار نہیں کریں گے. یاد رہے بستی اوڈوں والی منشات فروشوں کی اماج گاہ کے طور پر جانی جاتی ہے جہاں پر بہت سی کاروائیوں میں کروڑوں روپے کی منشیات پکڑی بھی گی ہے اور بہت سے منشیات فروشوں پر مقدمات بھی درج ہیں

    اس موقع پر چوہدری سلیم آرائیں. چوہدری وسیم آرائیں. مہر شوکت سنپال نے باقاعدہ حلف لیا. علاقہ مکینون کی کثیر تعداد موجود تھی

  • کروانا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگیا

    کروانا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگیا

    وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی بھرپور کوشش سے ضلع خانیوال میں کورونا ویکسین لگانے کا کام شروع ہو گیا ۔

    صوبائی وزیرزراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کورونا ویکسین لگانے کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ،اراکین صوبائی اسمبلی فیصل اکرم خان نیازی ،ملکہ شاہدہ احمد حیات،ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی جنوبی پنجاب سید مصدق حسین شاہ، ضلعی صدر پی ٹی آئی مہر عمران پرویز دھول ،چیئرمین فرٹیلائزر اینڈ ایگریکلچر پنجاب مسعود اختر اعوان ایڈوکیٹ ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز سمیت دیگر محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے ۔

    صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی کی موجودگی میں فرنٹ لائن ورکر محمد اشرف ڈسپنسر کو کرونا ویکسین لگائی گئی صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان سے کورونا وائرس کے جڑ سے خاتمہ کے لیے انتہائی سنجیدہ ہے تاکہ عالمی سطح تک پھیلنے والی وباء سے عوام کو جلد نجات دلائی جا سکے انہوں نے ویکسین لگوانے والے ڈاکٹرز اور عملہ پر زور دیا کہ وہ اس سلسلہ میں اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری اور قومی فریضہ سمجھ کر انجام دیں ۔

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے تحت کورونا وائرس ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کےفرنٹ لائن ورکرز کو لگائی جائے گی انہوں نے کہا کہ جان لیوا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی پالیسی اور ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ٹی ایچ کیوز ہسپتالوں کے فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین دی جائے گی ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز نے بتایا کہ ضلع خانیوال کے لیے کورونا ویکسین کی 580 ڈوزز موصول ہوئی ہیں جنہیں انتہائی نگہداشت سے استعمال میں لایا جائے گا اور فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کے بعد ان کی صحت کی بھرپور دیکھ بھال کی جائے گی

  • کار کو خوف ناک حادثہ

    کار کو خوف ناک حادثہ

    میاں چنوں،، محسن وال جنڈیالی روڈ پر المناک حادثہ 117 پندرہ ایل کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی

    کار میں ایک ہی گھر کے سوار دو بچوں دو خواتین سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق گئے چک نمبر 96 پندرہ ایل میاں چنوں کا رہائشی ملک عید محمد اپنی فیملی کے ساتھ بیٹے کی منگنی کی تقریب میں چک نمبر 105پندرہ ایل ونجاری جا رہے تھے کہ اپنے گاوں سے تقریبا 5 کلو میٹر دورحادثے کا شکار ہوگئے

    حادثہ اتنا خوف ناک تھا کہ موقع پر ہی ایک ہی گھر کے 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے