Baaghi TV

Tag: khushal khan

  • ماہرہ خان نے بزرگ سمجھ کر اٹھ کر سلام کیا خوشحال خان

    ماہرہ خان نے بزرگ سمجھ کر اٹھ کر سلام کیا خوشحال خان

    نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار خوشحال خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ماہرہ خان کے ساتھ مجھے ایک تھی نگار ٹیلی فلم میں‌کام کرنے کا اتفاق ہوا ، اس دوران انہوں نے میرا بہت خیال رکھا وہ مجھے بچہ سمجھ کر مجھ سے بہت محبت سے پیش آئیں. ماہرہ خان بہت مہربان لڑکی ہیں وہ ہر کسی کا سیٹ پر بہت خیال رکھتی ہیں. انہوں نے ہمیشہ بڑوں کی طرح شفقت سے سر پر ہاتھ رکھا ہے.

    ایک سوال کے جواب میں خوشحال خان نے کہا کہ میں جب پہلی بار آڈیشن دینے گیا تو اس وقت وہاں پر ماہرہ خان موجود تھیں ، انہوں نے مجھے دیکھا تو اٹھ کر سلام کیا اور پھر بیٹھنے کو کہا، تو میں نے ان کو اپنی داڑھی مونچھ اتار کر بتایا کہ میں بوڑھا نہیں ہوں گیٹ اپ میں ، تو ماہرہ خان بہت ہنسی اور کہا کہ میں نے تو سچ میں تمکو بزرگ ہی سمجھ لیا تھا، خوشحال خان نے کہا کہ ”ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بہت خوبصورت یادیں میرے دل میں بسی ہوئی ہیں.”

     

    میرا اور فیروز خان کا موازنہ سمجھ سے باہر ہے ہارون کادوانی

    خواتین کے لئے بہترین کردار کس نے لکھے ؟ حنا خواجہ بیات نے بتا دیا

    کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

  • دنانیر مبین بطور ڈرامہ ہیروئین شائقین کی توجہ ھاصل کر پائیں گی؟‌

    دنانیر مبین بطور ڈرامہ ہیروئین شائقین کی توجہ ھاصل کر پائیں گی؟‌

    سوشل میڈیا سے راتوں رات شہرت کمانے والی دنا نیر مبین کی حال ہی میں ڈرامہ سیریل محبت گمشدہ میری آن ائیر ہوئی ہے، اس میں وہ مرکزی کردار کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں ، ان کے ساتھ خوشحال خان بطور ہیرو کام کررہے ہیں، ڈرامے کی ابتدائی قسط میں دیکھیں تو دنانیر مبین ڈرامہ شائقین کو متاثر نہیں کر سکیں ، ان کی اداکاری بھی خاص متاثر کن نہیں ہے ، یہاں تک کہ ان کا جو حلیہ لوگ سوشل میڈیا پر دیکھ چکے ہیں وہی ڈرامے میں نظر آرہا ہے. دنانیر مبین اور خوشحال خان کی جوڑی کی بھی سمجھ نہیں آرہی ، سمجھ سے بالاتر ہے کہ دنانیر میبن کو کیا سوچ کر ڈرامے میں کاسٹ کیا گیا ہے اور خصوصی طور پر خوشحال خان کو بطور ہیرو ڈرامے میں رکھا گیا،

    ڈرامے کی کہانی جو ابھی تک دکھائی گئی ہے اس کے مطابق دنانیر مبین گھر کی لاڈلی لڑکی ہے جو اپنے ہمسائے کے بیٹے کو پسند کرتی ہے ، وہ اسے پسند کرتا ہے لیکن دونوں ایک دوسرے کے ساتھ اظہار محبت نہیں کر پاتے ، دوسری طرف دنانیر کی بہن اسکی ھرکتوں کو نوٹس کرتے ہوئے اسے بارہا وارننگ دے رہی ہے کہ باز آجائو ورنہ کسی مشکل میں پھنس جائو ، ڈرامے کی کہانی آگے بڑھے گی تو پتہ چلے گا کہ یہ اصل میں دیکھنے والوں کو پیغام کیا دینا چاہتی ہے.