Baaghi TV

Tag: kiara advani

  • میں اور سدھارتھ اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتے ہیں کیارا ایڈوانی

    میں اور سدھارتھ اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتے ہیں کیارا ایڈوانی

    بالی وڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ ایکٹر کی ایکٹنگ لائف لوگوں کے سامنے ہونی چاہیے ذاتی نہیں ، میں‌اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتی ہوں.
    انہوں نے آخر کار یہ بھی بتا دیا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر سدھارتھ ملہوترہ کیوں اپنی ذاتی زندگی کے معاملات کو بالکل پرائیویٹ رکھتے ہیں؟

    انہوں نے کہا کہ ہمیں‌لگتا ہے کہ نجی زندگی کو جتنا عام کریں گے اتنا ہی ہمارے درمیان غلط فہمیاں‌پیدا ہوں گی. انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ذاتی زندگی کے معاملات پر بہت زیادہ فوکس اور اسے کھلے عام رکھنے سے بطور اداکارہ میری توجہ بٹ سکتی ہے۔ میری پہلی ترجیح خود کو اداکارہ کے طور پر منوانا ہے۔ ہماری شادی سے قبل یہ اہم تھا کہ ہم اپنے تعلقات کو محفوظ رکھیں۔کیارا نے کہا کہ” میں اور سدھارتھ دونوں سیلف میڈ ہیں” اور سخت محنت اور جدوجہد سے اس مقام تک پہنچے ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ ہماری ذاتی زندگی کا ہمارے پروفیشنل کیریئر کی کامیابیوں پر سایہ پڑے۔انہوں نے کہاکہ سدھارتھ اور میں‌ایک خوشحال زندگی بسر کررہے ہیں.

  • سدھارتھ پیار سے کیارا ایڈوانی کو کیا کہہ کر بلاتے ہیں ؟‌

    سدھارتھ پیار سے کیارا ایڈوانی کو کیا کہہ کر بلاتے ہیں ؟‌

    بالی وڈ میں آج کل کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے بہت چرچے ہیں کئی سال دوستی کے بندھن میں رہنے کے بعد دونوں نے گزشتہ برس شادی کر لی . شادی کے بعد بھی یہ دونوں میڈیا کی خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں. حال ہی میں کیارا ایڈوانی نے میڈیا سے گفتگوکی اس میں‌ان سے دلچپسپ سوالات ہوئے ، ایک سوال کیا گیا کہ ابھی تک آپ نے سدھارتھ کےلئے کیا بنایا ہے ، اس پر انہوں نے کہا کہ میں ابھی تک مصروفیت کے باعث کھانا نہیں بنا سکی اگر ایمانداری سے پوچھیں تو صرف پانی ہی ابال سکی ہوں. ہم دونو‌ں کی مصروفیت بہت زیادہ چل رہی ہے ، کبھی میں گھر ہوتی ہوں تو کبھی سدھارتھ.

    انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ”سدھارتھ ملہوترا کھانا پکانے میں مہارت رکھتے ہیں بالخصوص روٹی بہت عمدہ بناتے ہیں،” میں تو ان کے لئے کچھ نہیں بنا سکی لیکن انہوں نے میرے لئے یقینا بنایا ہے ان کے ہاتھ میں بہت ذائقہ ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں کیارا ایڈوانی کا کہنا تھا کہ سدھارتھ انہیں پیار سے ”کی“کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے سدھارتھ جیسا شوہر ملا ، وہ میری بہت قدر کرتےہیں اور بہت محبت کے ساتھ پیش آتے ہیں.

    انجمن نے شبنم بیگم کو ستارہ امتیاز کے لیے نامزد ہونے پر مبارک دی

    شے گل نے نیا گانا میرا سویرا ریلیز کر دیا

    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین

  • لال سنگھ چڈھا کے لئے آڈیشن دیا کیارا ایڈوانی

    لال سنگھ چڈھا کے لئے آڈیشن دیا کیارا ایڈوانی

    بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کے لئے آڈیشن دیا تھا، اور یہ آڈیشن کئی برس پہلے دیا تھا ، اس وقت مجھے معلوم نہیں تھا کہ اس فلم کا نام کیا رکھا جائیگا. میں نے آڈیشن دیا لیکن مجھے کوئی جواب نہ ملا. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آڈیشن دینا بہت اچھی بات ہوتی ہے اس سے آپ کو اور ڈائریکٹر کو سمجھ آجاتی ہے کہ جس کو کاسٹ کرنے کی خواہش کی جا رہی ہے وہ اس کردار کے لئے موزوں بھی ہے یا نہیں. کیارا نے کہا کہ مجھے آڈیشن دینے میں کوئی دقت محسوس نہیں ہوتی.

    انہوں نے کہا کہ ”فلم کو بنانا اس میں کام کرنا یہ سب ایک ٹیم ورک ہوتا ہے” اور جو جس کردار کےلئے موزوں ہو اس کو ہی کاسٹ کیا جانا چاہیے. کیارا نے کہا کہ مجھے لال سنگھ چڈھا میں اگر نہیں بھی کاسٹ کیا گیا تو کوئی بات نہیں کرینہ کپور نے بہت اچھے سے کردار کو نبھایا ہے ، میں‌کرینہ اور عامر خان دونوں کو بے حد پسند کرتی ہوں. واضح رہے کہ لال سنگھ چڈھا گزشتہ برس اگست میں ریلیز کی گئی ، فلم نے باکس آفس پر شدید ناکامی کا منہ دیکھ.ا اور اس ناکامی کا عامر خان نے بہت صدمہ لیا.

    کاجول اپنی بیٹی کو کیا دعا دیتی ہیں ؟

    فلموں کی ناکامی سے گھبراتا نہیں روہت شیٹی

    اننیا پانڈے اور آدیتیہ رائے کپور کے افئیر کی خبریں

  • سدھارتھ نے مجھے ذہنی طور پر پر سکون کر دیا ہے کیارا ایڈوانی

    سدھارتھ نے مجھے ذہنی طور پر پر سکون کر دیا ہے کیارا ایڈوانی

    بالی وڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ کیارا ایڈوانی جنہوں نے ساتھی اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ شادی کی ہے، رواں برس فروری میں یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھا، دونوں نے محبت کی شادی کی اور دونوں ہی بہت زیادہ خوش ہیں، کیارا ایڈوانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میرا شوہر سدھارتھ بہت اچھا ہے ، اس نے مجھے جینے کا مطلب سکھایا ہے ، اس نے مجھے بتایا ہے کہ میں بہت باصلاحیت ہوں اور میں بہت زیادہ کام کر سکتی ہوں ، انہوں نے کہا کہ میرے شوہر نے میری صلاحیتوں کو جانچا اور پرکھا ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے جتنا کام کیا ہے اس سے کہیں زیادہ کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں.

    کیارا ایڈوانی نے کہا کہ ”میرے شوہر نے مجھے زہنی طور پر پرسکون کر دیا ہے ”اور اب مجھے بھی لگتا ہےکہ مجھ میں بہت زیادہ کام کرنے کی صلاحیت ہے ، میں باصلاحیت ہوں. یاد رہے کہ سدھارتھ ملہوترا اپنی اہلیہ کیار ایڈوانی سے دیوانہ ور محبت کرتے ہیں اور شائقین ان کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں. کیارا نوجوانوں کی خاص کر کے بہ ہی پسندید ہیں.

    کس اداکارہ کو اپنی ذات پر اعتماد نہیں ندیم بیگ نے بتا دیا

    سیلابی صورتحال کے باعث جھانوی کپور پریشان

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

  • کیارا ایڈوانی کے بالی وڈ میں 9 سال مکمل ، اداکارہ کا اظہار تشکر

    کیارا ایڈوانی کے بالی وڈ میں 9 سال مکمل ، اداکارہ کا اظہار تشکر

    کیارا ایڈوانی نے بالی وڈ میں اپنے 9 سال مکمل کر لئے ہیں اور اس پر وہ نہایت خوش ہیں ، اس خوشی کا اظہار انہوں نے ایک نوٹ کے زریعے کیا جو کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر شئیر کیا. کیارا ایڈوانی نے بالی وڈ‌میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2014 میں فلم فگلی سے کیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. ان 9 برسوں میں‌ہر قدم پر کامیابی نے ان کا استقبال کیا. انہوں نے نو سال مکمل ہونے پر نوٹ کچھ یوں لکھا. انہوں نے لکھا کہ میں اپنے پرستارں کی بے حد شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس سفر میں میرا ساتھ دیا اور آج تک میرے

    ساتھ ہیں، ان 9 برسوں میں میں نےاپنے کیرئیر میں بہت زیادہ اتار چڑھائو دیکھے اور میرے مداح میرے ساتھ رہے، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے مداح یونہی میرے ساتھ رہیں. کیارا ایڈوانی کے اس نوٹ پر تمنا بھاٹیا اور شردھا کپور نے لکھا کہ آپ اسی طرح سے کامیابیاں سمیٹی رہیں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں. یاد رہے کہ کیارا ایڈوانی نے اپنے دیرینہ دوست سدرھاتھ ملہوترا کے ساتھ رواں برس شادی کی دونوں اپنے اپنے کامیاب کیرئیر کے ساتھ ایک خوبصورت شادی شدہ زندگی بسر کررہے ہیں.

  • ہر بات کی ایک حد ہوتی ہے، میری شکل کیارا ایڈوانی سے ملانا بند کریں امرین قریشی

    ہر بات کی ایک حد ہوتی ہے، میری شکل کیارا ایڈوانی سے ملانا بند کریں امرین قریشی

    بالی وڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی جب انڈسٹری میں آئیں تو ان کو دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ملایا گیا ، لیکن ان کے الگ انداز اور منفرد اداکاری کی وجہ سے انہوں نے اپنی ایک الگ پہچان بنا لی، اسی طرح سے اداکارائوں کے ساتھ کسی دوسری اداکارہ کو ملانا معمول کی بات ہے لیکن نئی اداکارہ امرین قریشی آ گئی ہیں غصے میں. تفصیلات کے مطابق امرین قریشی کو کیارا ایڈوانی کے ساتھ ملایا جاتا ہے کہا جا تا ہے کہ یہ دونوں شکل سے بہنیں لگتی ہیں . امرین قریشی راجکمار سنتوشی کی فلم بیڈ بوائے سے بالی وڈ میں‌اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں اس لئے وہ آج کل رہتی ہیں سرخیوں میں .

    انہوں نے ھال ہی میں کیا ہے غصے کا اظہار اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہےکہ بند کریں مجھے کیارا ایڈوانی سے ملانا ، مانا کہ وہ بہت خوبصورت ہے باصلاحیت ہے لیکن مجھے اس کے ساتھ نہ ملایا جائے کیونکہ اس انڈسٹری میں ، میں اپنی شناخت خود سے بنانے آئی ہوں مجھے بالکل پسند نہیں ہےکہ مجھے کسی کے ساتھ ملایا جائے. ہر بات کی ایک ھد ہوتی ہے میرے کان پک گئے ہیں یہ سن سن کر کہ میری شکل کیارا ایڈوانی سے ملتی ہے.

  • اب میں اکیلا نہیں رہا سدھارتھ ملہوترا نے ایسا کیوں کہا ؟

    اب میں اکیلا نہیں رہا سدھارتھ ملہوترا نے ایسا کیوں کہا ؟

    سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی جو گزشتہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھے. دونوں شادی کے بعد ہنی مون پر روانہ ہوئے تھے، ہنی مون سے واپسی پر ان کو گھیر لیا میڈیا نے. سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سدھارتھ سے جب سولو تصویر مانگی گئی تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا. میڈیا نے جب سدھارتھ ملہوترا سے سولو تصویر مانگی تو انہوں نے کہا کہ اب میں سولو رہا نہیں ، سدھارتھ کے اس جواب کو وہاں کھڑے لوگوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا گیا . سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہاکہ سدھارتھ نے ایسا جواب دیکر دل جیت لیا ہے. دوسری طرف سدھارتھ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میری فلم شیرشاہ کے ساتھ میری اچھی یادیں

    ہمیشہ ہی وابستہ رہیں گی کیونکہ اس فلم نے مجھے ایک نئی زندگی دی ، اسی کے سیٹ پر کیارا سے ملاقات ہوئی. انہوں نے کہا کہ میں کیارا کو پا کر بہت زیادہ خوش ہوں وہ جتنی اچھی اداکارہ ہیں اس سے بھی زیادہ اچھی بیوی ہیں . شائقین ہم دونوں کو بہت جلد بڑی سکرین پر دیکھیں گے. میں مداحوں کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے ہم دونوں کو ہمیشہ ہی بہت زیادہ پیار دیا.

  • کیارا اور سدھارتھ کی ریسیپشن، مہمانوں کا خود استقبال کیا

    کیارا اور سدھارتھ کی ریسیپشن، مہمانوں کا خود استقبال کیا

    بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی حال ہی میں 7 فروری کو شادی ہوئی ، اس شادی میں ویسے تو بالی وڈ کے کئی فنکاروں نے شرکت کی لیکن ریسپیشن میں بھی بالی وڈ کی ایک بڑی تعداد نظر آئی. کیارا اور سدھارتھ نے اپنی ریسپیپشن ممبئی کے ایک شاندار ہوٹل میں رکھی جہاں ان دونوں نے خود مہمانوں کا استقبال کیا، جن بالی وڈ ستاروں نے اس تقریب میں شرکت کی ان میں سلمان خان، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، ورون دھون، بھوشن کمار، شاہد کپور، میرا کپور اور کرن جوہر سمیت متعدد دیگر کا نام شامل ہے. ان سب کو باقاعدہ طورپر کارڈز بھیجے گئے. یاد رہے کہ کیارا اور سدھارتھ بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں سے ایک

    ہیں ، دونوں کافی وقت سے ایک دوسرے کے ساتھ دوستی کے تعلق میں تھے اور ہر جگہ ایک ساتھ جاتے آتے تھے ، اچانک ہی انہوں اپنے چاہنے والوں کو ایک سرپرائز دیا اور وہ سرپرائز تھا ان دونوں کا شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ. دونوں شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں اور کافی خوش ہیں. کیارا اپنی شادی پر خاصی دلکش لگ رہیں تھیں، کیارا اور سدھارھ ایک ساتھ فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں لہذا ریل لائف کی جوڑی رئیل لائف کی جوڑی بن گئی ہے.

  • کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی ہو گئی

    کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی ہو گئی

    ایک طویل انتظار کے بعد آخرکار وہ دن آ گیا ہے جب سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی زندگی بھر کے لئے ایک دوسرے کے ہوگئے ہیں. ایک وڈیو سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کررہی ہے جس میں ہم گھوڑے کو اس کے مالکان اور کچھ ارکان کے ساتھ سوریہ گڑھ محل سے باہر نکلتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ جب صحافیوں نے شادی کے بارے میں گھوڑے کے مالکان سے پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ شادی ہو گئی ہے. ایک اور ویڈیو میں ہم محل کے عملے کے ایک رکن کو گلابی یونیفارم پہنے اور مٹھائیوں کی ٹوکری پکڑے باہر نکلتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ شادی بخیر و

    خیریت ہو گئی ہے اس نے یہ بھی بتایا کہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی دونوں نے سلور رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔یوں کیارا اور سدھارتھ جن کی شادی کی خبریں گزشتہ برس سے چل رہی تھیں وہ اب سچ ہو گئی ہیں کیونکہ اب کیارا اور سدھارتھ کی شادی ہو چکی ہے. شادی کو دھوم دھام سے کیا گیا ہے. شادی کے انتظامات ایسے رکھے گئے کہ جن کو دیکھ کر آنکھیں دنگ رہ جائیں. یاد رہے کہ سدھارتھ اور کیارا کی دوستی ایک عرصے سے چلی آرہی تھی دونوں ہی بالی وڈ کے بہترین اور کامیاب اداکار ہیں.

  • جوہی چاولہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کے لیے جیسلمیرپہنچ گئیں

    جوہی چاولہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کے لیے جیسلمیرپہنچ گئیں

    سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی تین روزہ شادی کی تقریبات جاری رہنے کے بعد آخر کار ان دونوں کے ایک ساتھ پھیرے لینے کا وقت آن پہنچا ہے .گزشتہ رات سدھارتھ اور کیارا کی ہلدی اور مہندی کے فنکشن ہوئے. اس شادی میں‌شریک ہونے کےلئے جہاں شاہد کپور، میرا راجپوت اور دیگر مشہور شخصیات پہنچ چکی ہیں وہیں اداکارہ جوہی چاولہ بھی جیسلمیر پہنچ چکی ہیں. جوہی چاولہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلائٹ سے اپنی ایک جھلک شیئر کی اور تصویر کا کیپشن کچھ یوں لکھا #SidKiara. . کہا جا رہا ہے کہ جوہی چاولہ کیارا ایڈوانی کے والد کی قریبی دوست ہیں. اس چیز کا انکشاف کیارا نے خود اپنے ایک انٹرویو میں کیا تھا انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جوہی چاولہ ہی نہیں بہت سارے دوسرے بالی وڈ فنکار بھی میرے والد کے دوست ہیں.کیارا نے یہ بھی کہا تھا کہ میں‌ نے کبھی یہ محسوس نہیں‌کیا تھا کہ جوہی چاولہ ایک بہت بڑی فلم اسٹار ہیں .

    یاد رہے کہ کیارا اور سدھارتھ کاسنگیت گزشتہ رات گیارہ بجے شروع ہوا اور صبح تقریباً چار بجے تک جاری رہا۔اس میں کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے خاندانوں نے اداکاروں کے مقبول چارٹ بسٹرز پرفارمنس دیں، ان کے ساتھ کیارا اور سدھارتھ نے بھی ڈانس کیا .کیارا یڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا پہلی بار 2018 میں ملے تھے اور پانچ سال کی مسلسل دوستی کے بعد آج یہ دونوں ایک دوسرے کے ہونے جا رہے ہیں.