Baaghi TV

Tag: kiran rao

  • عامر خان اور کرن رائو طلاق کے باوجود ایک ساتھ

    عامر خان اور کرن رائو طلاق کے باوجود ایک ساتھ

    بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان نے کرن رائو کے ساتھ شادی کی اور شادی کے کچھ سال کے بعد ان کے درمیان طلاق ہو گئی، لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ کرن رائو اور عامر خان ملتے ہیں ، صرف کرن کے ساتھ ہی نہیں بلکہ اپنی پہلی اہلیہ رینا کے ساتھ بھی ملتے ہیں ، عامر خان کا کہنا ہے کہ ہم سب کا آپس میں‌بہت تعلق ہے میں تمام عمر بہت مصروف رہا لیکن اب میں اپنی دونوں سابقہ اہلیہ کے ساتھ ملتا ہوں. ہمارا ملنا ہمارے بچوں کے لئے اہمیت کا حامل ہے.

    ہلچل مزید اس وقت مچی جب عامر خان کی والدہ کی سالگرہ پر کرن رائو نے بھی فیملی کے اور دوستوں کے ساتھ شرکت کی . کہا جا رہا ہےکہ ”عامر خان نے راوں ماہ اپنی ماں کی سالگرہ پر جہاں دیگر فیملی ممبرز اور دوستوں کو بلایا وہیں کرن رائو کو بھی بلایا ”.سوشل میڈیا پر اس سالگرہ کی تصاویر وائرل ہوئیں تو اس میں دیکھا گیا کہ کرن رائو بھی موجود ہیں. سوشل میڈیا پر عامر خان کو ایک بار پھر آڑھے ہاتھوں لیا گیا. یاد رہے کہ عامر خان نے لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے بعد فلموں سے کچھ وقت کے لئے وقفہ لیا ہے.

    ریا چکربورتی نہ بھول پائیں سوشانت سنگھ راجپوت

    مجھے کوئی اور مل گیا ہے لیکن شادی سے خوفزدہ ہوں راکھی ساونت

    گوگل پر میری عمر غلط لکھی ہے میرب علی

  • کیا عامر خان اور کرن رائو پھر سے ایک ہو گئے؟

    کیا عامر خان اور کرن رائو پھر سے ایک ہو گئے؟

    بالی وڈ اداکار عامر خان اور کرن رائو نے محبت کی شادی کی اور یہ شادی تقریبا 15 سال تک برقرار رہی ،. اس کے بعد انہوں نے نہایت ادب اور احترام کے ساتھ ایک دوسرے سے اپنے راستے جدا کر لئے. لیکن طلاق کے بعد عامر‌خان اور کرن رائو ایک دوسرے کے ساتھ کافی زیادہ دکھائی دینے لگے ہیں. یہاں تک کہ کہیں خوش کا موقع ہو یا غم کا، کرن اور عامر خان ایک ساتھ ہی تقریب میں آتے اور جاتے ہیں. یوں ان کا ایک دوسرے کے ساتھ طلاق کے بعد بھی آنا جانا رہتا ہے خبروں میں . حال ہی میں بھارت میں نامور بزنس مین کشور بجاج کا انتقال ہوا تو اس موقع پر جہاں بالی وڈ کی دیگر شخصیات بزنس مین کے گھر تعزیت کے لئے پہنچیں وہیں عامرخان کو کرن رائو کے ساتھ دیکھا گیا. دونوں ایک ہی وقت میں آئے اور

    ایک ساتھ واپس بھی چلے گئے. ان کے ایک ساتھ آنے اور جانے کے عمل نے ایک بار پھر انہیں خبروں کی زینت بنا دیاہے. طلاق کے بعد کرن کے ساتھ تعلق کے حوالے سے عامر خان کہتے ہیں کہ میرا ان کے ساتھ ایک اچھا تعلق ہے وہ مجھے سمجھتی ہیں لیکن وہ الگ بات ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ نہیں چل سکے لیکن ہم اپنے اس رشتے سے بھی خوش ہیں.