Baaghi TV

Tag: kirti senon

  • پہلا ریمپ واک اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے اچھا نہ ہوا کیرتی سینن

    پہلا ریمپ واک اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے اچھا نہ ہوا کیرتی سینن

    بالی وڈ اداکارہ کیرتی سینن نے کہا کہ میں نے انجنئرنگ پڑھی ہوئی ہے لیکن اداکاری کا شوق مجھے شوبز میں لے . جب میں نے اداکاری کا سوچا تو میری ماں نے مجھے کہا کہ اس کے لئے بہت سارے اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے، ایشوریا رائے ، پریانکا چوپڑا و دیگر کو دیکھو. مجھے ایک ریمپ شو ملا میں نے جب کیا تو اعتماد کی کمی کی وجہ سے اچھا نہ ہوسکا ، میری ماں نے اس وقت مجھے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں جب اس شعبے میں آئی ہو تو پھر اب ٹھان کو کہ کچھ کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ جن کا فلمی بیک گرائونڈ نہیں‌ہوتا ان کے

    لئے بہت مشکلات ہوتی ہیں میرے ساتھ ایسا ہوا ، کیونکہ مجھےایک بار ایک فلم ملنی تھی لیکن ایک سٹار کڈ کو اسکے والدین کی وجہ سے مل گئی ، میڈیا سٹار کڈز کو اتنی کوریج دیتا ہے کہ جو لوگ نہیں بھی جانتے ان کو وہ بھی جاننا شروع کر دیتے ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے میک اپ کرنا بالکل نہیں آتا تھا لیکن آہستہ آہستہ سیکھ لیا ہے. انہوں نے کہا کہ میں آج بالی وڈ میں جو بھی ہوں اپنی محنت کے بل پر ہوں میرے پاس کوئی سفارش نہیں‌تھی لیکن محنت کا دامن نہ چھوڑا اور آج مجھے بھی لوگ جانتے ہیں ، مجھے بھی اچھے کرداروں‌کے لئے کنسیڈر کیا جاتا ہے.

  • کیرتی سینن جس فلم میں ہوتی ہے وہ فلاپ ہوتی ہے کے آر کے

    کیرتی سینن جس فلم میں ہوتی ہے وہ فلاپ ہوتی ہے کے آر کے

    انڈین فلموں کے نقاد کے آر کے نے کہا ہےکہ کیرتی سینن جس فلم میں بھی ہوتی ہے وہ فلاپ ہوجاتی ہے، بلکہ سپر فلاپ ہوتی ہے. مجھے تو ڈر ہے کہ فلم شہزادہ بھی کہیں فلاپ نہ ہوجائے. انہوں نے کہا کہ حالانکہ کارتک آریان کی بے انتہا فین فالونگ ہے لوگ اسے پسند کرتےہیں وہ دور حاضر کا سپر سٹار ہیں لیکن یہ بھی زہن میں رکھیں کہ ان کے ساتھ فلم میں کیرتی سین ہیں. کے آر کے نے کہا کہ کیرتی کا کیرئیر اٹھا کر دیکھ لیں یہ مکمل طور پر فلاپ اداکارہ ہیں. جس فلم میں آتی ہے اسکو لے ڈوبتی ہے. بھیڑیا جیسی فلم کو بھی کھا گئی. کیرتی سینن کے ساتھ ساتھ کے آر کے نے ڈیوڈ

    دھون کے بیٹے روپت دھون کو بھی اپنی ایک ٹویٹ میں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا بولے جس فلم کو ڈائریکٹ کرتا ہے اسکو لے بیٹھتا ہے سپر فلاپ ڈائریکٹر ہے. کے آر کے نے کہا کہ شہزادہ فلم کارتک کی وجہ سے چل سکتی ہے ورنہ تو روہت نے بنائی ہے اسکا فلاپ ہونا یقینی ہے. یاد رہے کہ کے آر کے بھارتی فلموں کے خود ساختہ نقاد ہیں. اور ہر دوسرے فنکار کو لیتے ہیں آڑھے ہاتھوں درجن کے قریب فنکار ان پر پرچے درج کروا چکے ہیں .

  • کارتک آریان کی فلم شہزادہ کی اوپننگ تسلی بخش نہیں

    کارتک آریان کی فلم شہزادہ کی اوپننگ تسلی بخش نہیں

    اداکار کارتک آریان جن کی فلم شہزادہ گزشتہ روز ریلیز ہوئی ہے فلم کا ابھی تک کا بزنس کافی کم ہے. کہا جا رہا تھا کہ فلم آتے ہی سینما گھروں پر چھا جائیگی لیکن پہلے دن کے بزنس کے بعد ابھی تک تو ایسا محسوس نہیں ہو رہا، فلم شہزادہ کو انڈیا میں تین ہزار کے قریب سکرینز پر ریلیز کیا گیا ہے. تین ہزار سکرینز کا مطلب یہ ہے کہ فلم کو انڈیا میں کافی زیادہ اہتمام کے ساتھ ریلیز کیا گیا ہے. اس فلم کے ساتھ انگلش فلم اینٹ مین بھی ریلیز کی گئی ہے. جبکہ فلم پٹھان ابھی تک کامیابی کے ساتھ بزنس کررہی ہے. فلم شہزادہ کو ڈیوڈ دھون کے بیٹے روہت دھون نے بنایا ہے. فلم میں کارتک آریان کے ساتھ کیرتی سینن اور پاریش وارل نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں. دوسری طرف فلم نقاد کمال آر خان نے لے لیا ہے آڑھے ہاتھوں فلم کے ڈائریکٹر روہت دھون کو انہوں نے کہا کہ آج تک اس لڑکے نے جتنی بھی فلمیں بنائی ہیں وہ سپر فلاپ ہوئی ہیں . ان کی اگر شہزادہ فلم کامیاب ہوتی ہے تو اس کے واحد وجہ کارتک آریان ہوں گے ، کارتک کی فین فالونگ بہت زیادہ ہے ورنہ روہت دھون کو تو کوئی پوچھتا ہی نہیں ہے.