Baaghi TV

Tag: kisi ka bhai kisi ki jaan

  • سلمان خان نے شہناز گل کو کیا دیا مشورہ ؟

    سلمان خان نے شہناز گل کو کیا دیا مشورہ ؟

    بگ باس سیزن 13 سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی شنہاز گل سلمان خان کی فیورٹ ہیں. انہوں نے ان کو سٹار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، بگ باس کے بعد سلمان خان نے شہناز گل کو اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں‌کاسٹ کیا. اس فلم میں کاسٹ ہونے کی وجہ سے وہ فلم کی ریلیز سے پہلے ہی سٹار بن چکی ہیں، حال ہی میں فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ایک گیت ممبئی میں لانچ کیا گیا ، اس میں بھومیکا چاولہ ، شہناز گل و دیگر نے شرکت کی. اس موقع پر شہناز گل نے کہا کہ میں‌بہت خوش ہوں کہ سلمان خان کے ساتھ کام کیاہے. انہوں نے کہا کہ میں پہلے خود سے محبت کرتی

    ہوں پھرسلمان خان اور دوسروں سے کرتی ہوں، اس پر سلمان خان نے شہناز گل کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شہناز موو آن کر جائو . اس پر تقریب میں‌ موجود لوگ ہنس پڑے ، جواب میں‌شہناز گل نے کہا کہ میں سلمان سر میں مووآن کر گئی ہوں . شہناز کی اس بات کے بعد سوشل میڈیا پر چھڑ گئی ہے بحث ، کسی کا کہنا ہے کہ شہناز کی زندگی میں اب کوئی اور آگیا ہے اسکو سدھارتھ اب یاد نہیں‌. کسی نے کہا کہ شہناز کا کہنا کہ میں‌موو آن کر گئی ہوں اس کا صاف مطلب ہے کہ وہ اب کسی اور کے ساتھ دوستی کے تعلق میں ہیں .

  • مجھے پرانے فنکاروں کا نہیں پتہ، نہ ہی ان کو پہچانتی ہوں شہناز گل

    مجھے پرانے فنکاروں کا نہیں پتہ، نہ ہی ان کو پہچانتی ہوں شہناز گل

    اداکارہ شہناز گل جو آج کل شہناز گل کے نام سے ایک شو کرتی ہیں اس میں مختلف سلیبرٹیز کا انٹرویو کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں.شنہاز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں اور اسی سال ان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان ریلیز ہونے جا رہی ہے شہناز اس فلم کو لیکر کافی پرجوش ہیں . اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ کسی کا بھائی کسی کی جان میں خود کو بڑے پردے پر دیکھنے کےلئے بےتاب ہوں . انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے کون سے پرانے آرٹسٹ ہیں میں نہیں‌جانتی نہ ہی ان کو پہچانتی ہوں. لیکن اب میں پرانی فلمیں دیکھنے کی کوشش کررہی ہوں تاکہ

    مجھے بھی پتہ ہو کہ ہمارے کون کون سے پرانے فنکار ہیں. انہوں نے کہا کہ میں خود کو بہت زیادہ پسند کرتی ہوں اور خود کا نام لکھ کر سرچ کرتی رہتی ہوں، میرے بارے میں بہت ساری چبریں دیکھ کر مجھے بہت اچھا لگتا ہے اور یہ فیلنگز سب سے زیادہ خوبصورت ہیں کہ جب لوگوں کا آپ کے بارے میں لکھا ہوا آپ خود پڑھ رہے ہوں. شہناز گل نے کہا کہ زندگی میں کچھ بھی آسانی سے نہیں ملتا ، بہت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے. اور میرا سفر ابھی بہت لمبا ہے جس کے لئے میں بہت زیادہ محنت کرنے کےلئے تیار ہوں.

  • کسی کا بھائی کسی کی جان کا گانا نئیو لگدا ریلیز کر دیا گیا

    کسی کا بھائی کسی کی جان کا گانا نئیو لگدا ریلیز کر دیا گیا

    بالی وڈ‌ کے دبنگ سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا گانا نئیو گانا ریلیز کر دیا گیا ہے . اس فلم کا میوزک معروف میوزک ڈائریکٹر ہمیش رشمیا نے دیا ہے. نئیر لگدا کو شبیر احمد نے لکھا ہے جبکہ کوریوگرافر شبینہ خان ہیں اور گایا کمال خان اور پلک نے ہے اس گیت کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. گانے میں سلمان خان اور پوجا ہیگڑے نظر آرہے ہیں. کسی کا بھائی کسی کی جان کا یہ پہلا گیت ہے جو وڈیو سمیت جاری کیا گیا ہے، یہ فلم اسی سال ریلیز ہونے جا رہی ہے. اس فلم سے بگ باس 13 کی پارٹیسپینٹ شہناز گل اپنا فلمی کیرئیر شروع کرنے جا رہی ہیں.

    ان کے علاوہ ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری بھی اپنا فلمی کیرئیر شروع کرنے جا رہی ہیں. شائقین سلمان خان کی اس فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں . سلمان خان فلم سے کافی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ میری پہلی فلموں کی طرح اس فلم کو بھی بہت زیادہ پسند کیا جائیگا. یاد رہے کہ اس فلم کی ہیروئین پوجا ہیگڑے اور سلمان خآن کے افئیر کی خبریں بھی سامنے آئیں جن کی سلمان خان اور پوجا دونوں نے تردید کر دی.

  • کسی کا بھائی کسی کی جان کی شوٹنگ مکمل ، سلمان خان کا ٹویٹ

    کسی کا بھائی کسی کی جان کی شوٹنگ مکمل ، سلمان خان کا ٹویٹ

    بالی وڈ کے بھائی کہلائے جانے والے سلمان خان نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کیا ہے اس کے زریعے انہوں نے اپنے مداحوں کو انفارم کیا ہے ان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے. فلم 21 اپریل 2023 کو ریلیز ہو نے جا رہی ہے. اس فلم کا نام پہلے کبھی عید کبھی دیوالی تھا لیکن بعد ازاں تبدیل کرکے کسی کا بھائی کسی کی جان رکھ دیا گیا. فلم کے پرڈیوسر خود سلمان خان ہیں. جبکہ اس میں ان کے ساتھ مرکزی کردار میں‌ نوجوان اداکارہ پوجا ہیگڑے نظر آئیں گی. اس کے علاوہ اس میں بگ باس 13 سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی شہناز گل بھی بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں . اطلاعات یہ بھی ہیں اس فلم میں سورج پنجولی جو کہ آدیتیہ پنچولی کے بیٹے ہیں وہ بھی ہیں اور ٹی وی

    کی معرف اداکارہ شویتا کی بیٹی پلک تیواری بھی ہیں. سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹیزر جاری ہو چکا ہے اس میں سلمان خان کی لکس کافی مختلف نظر آرہی ہیں اس فلم کا شائقین کافی بےچینی سے انتظار کررہے ہیں. دیکھنا یہ ہے کہ سلمان خان کی فلم پٹھان سے زیادہ بزنس کرنے میں کامیابی ہوتی ہے یا نہیں‌یا اس سال کی سب سے بڑی ہٹ پٹھان ہی رہتی ہے.