Baaghi TV

Tag: kpk

  • وفاقی بجٹ سال 24-2023 کا شیڈول جاری

    وفاقی بجٹ سال 24-2023 کا شیڈول جاری

    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال 2023-24 کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تیاری شروع کردیا۔محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2023-24 کیلئے بجٹ سازی کا عمل شروع کردیا ہے اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ ایف بی آر فیلڈ فارمشنز سے بجٹ تجاویز طلب کرلی ہیں۔

    ‏چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

    علاوہ ازیں اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے حوالے سے شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جس کیلئے وزارت خزانہ کی جانب سے تمام متعلقہ فیلڈ فارمشنز کو سرکلر جاری کردیا گیا ہے جس میں وزارت خزانہ نے نئے مالی سال 24-2023 کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری کیا ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تمام بجٹ دستاویزات کو مئی کے آخر تک حتمی شکل دینے کا پلان ہے، بجٹ کا پہلا جائزہ اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز ہے۔

    وفاقی بجٹ پیش،تنخواہوں میں اضافہ،لگثرری گاڑیوں پر ٹیکس

    حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا، سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اپریل کے چوتھے ہفتے میں بلانے کی تجویز ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ اسٹریٹیجی پیپر اپریل کے دوسرے ہفتے میں کابینہ سے منظور کرانے اور بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 22 سے 31 مارچ کے دوران منعقد کرنے کی تجویز ہے، جب کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش ہوگا۔

  • کراچی میں پراسرار بخار سے لوگ مرنے لگے:چند دنوں میں 19 افراد وفات پاگئے

    کراچی میں پراسرار بخار سے لوگ مرنے لگے:چند دنوں میں 19 افراد وفات پاگئے

    کراچی:شہر قائد میں پراسرار بخار سے دو ہفتوں کے دوران سولہ بچوں سمیت 19 افراد وفات پا گئے۔کراچی کے ضلع کیماڑی کے محمد علی لغاری گوٹھ میں پراسرار اموات سامنے آئی ہیں جس میں 2 ہفتوں کے دوران 16 بچوں سمیت 19 افراد بخارکے باعث وفات پا گئے ہیں۔

    ریاست کا کام کاروبار کرنا نہیں، چیف جسٹس

    علاقہ مکینوں کے مطابق 30 سے 35 بچے اب بھی بیمار ہیں، انہوں نے بتایا کہ فیکٹریوں کے دھویں کے باعث انہیں سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ضلعی ہیلتھ آفیسر کیماڑی ڈاکٹر عارف کا کہنا ہے کہ اموات کی وجوہات جاننےکی کوشش کررہے ہیں، سیمپلز لینے کیلئے کیمپ قائم کرکے ڈاکٹر کو تعینات کردیا ہے، انہوں نے بتایا کہ 2 بچوں کی اموات خسرہ سے ہوئیں۔

    متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹس رول اوور کر دیئے

    خط کے متن میں کہا گیاہے کہ اس حوالے سے محکمہ صحت کو محکمہ ماحولیات کی فوری مدد درکار ہے،ضلع میں سینے کے انفیکشن سے جڑی بیماری کے پراسرار کیسز سامنے آئے ہیں، علاقےکاجائزہ لینےپرمعلوم ہواکچھ فیکٹریوں سےمبینہ طورپرنکلنےوالافضلہ اورگیسزواقعات اوراموات کاسبب بن رہے ہیں

    شہباز شریف سے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کی ملاقات شروع

    دوسری جانب کیماڑی میں پراسرار بیماری سے اموات کے معاملے پر محکمہ صحت سندھ نے ڈی جی ماحولیات سے مدد کی درخواست کردی ہے۔ڈی ایچ او کیماڑی نے ڈی جی انوائرنمنٹ، کلائمٹ چینج اینڈ کوسٹل ڈیولپمنٹ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں سینے کے انفیکشن سے جڑی بیماری کے پراسرار کیسز سامنے آئے ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ علاقے کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کچھ فیکٹریوں سے مبینہ طور پر نکلنے والا فضلہ اور گیسز اموات کا سبب بنی ہیں۔حکام نے اس پرخطرصورت حال کا جائزہ لینے اورپراسرار بخار کے خاتمے کےلیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے

  • اسلامی جمعیت طلبہ کا چارسدہ کالج میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا مطالبہ

    چارسدہ ( ) اسلامی جمعیت طلبہ نے چارسدہ کالج میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اس ضمن میں اسلامی جمعیت طلبہ علاقہ کالجز کے ناظم محمد اشفاق نے اپنے ایک اخباری بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چارسدہ کالج میں گیارہویں اور بی ایس کلاسز میں فی الفور سیکنڈ شفٹ شروع کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ چارسدہ کالج میں بی ایس کے کل 600 سیٹس ہے جس کیلئے امسال 5 ہزار کے قریب آن لائن اپلائی ہوئی ہیں، جبکہ اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے بھی 200 سیٹوں کیلئے ہزاروں کی تعداد میں طلباء نے اپلائی کیا ہے۔ جبکہ کالج میں طلباء کے لئے محدود سٹیں ہونے کے وجہ زیادہ تر طلباء داخلے سے رہ جاتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے ادوار میں سابق پرنسپل پروفیسر عبدالجبار نے کالج میں سیکنڈ شفٹ کے ساتھ ساتھ کالج میں طلباء کے لئے محتص انٹرمیڈیٹ و بی ایس سیٹوں میں اضافہ کیا تھا لیکن موجودہ پرنسپل نے آتے ہی وہ اضافہ ختم کیا جس سے طلباء بہت متاثر ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ محکمہ اعلی تعلیم نے صوبے کے 6 کالجز میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں چارسدہ سے کوئی بھی کالج شامل نہیں ہے، جبکہ چارسدہ کی کل آبادی 16 لاکھ کی قریب ہے۔ جبکہ امسال 17 ہزار طلباء نے چارسدہ کے محتلف سرکاری ونجی سکولوں سے میٹرک کے امتحانات دئیے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چارسدہ کالج چونکہ چارسدہ کی واحد بڑا اور پوسٹ گریجویٹ کالج ہے جس میں چارسدہ کے مضافات سے متوسط طبقے کے طلباء و طالبات داخلہ لینے کے متلاشی ہوتے ہیں جبکہ سیٹوں میں کمی کے باعث زیادہ تر طلباء کو داخلے نہیں ملتے جس کے وجہ سے وہ آگے اعلی تعلیم حاصل نہیں کرسکتے اور مزید تعلیم حاصل کرنا چھوڑتے ہیں۔

  • چار برسوں میں چترال کی 14 خواتین پنجاب میں قتل، مصطفی کمال کا بڑا مطالبہ

    چار برسوں میں چترال کی 14 خواتین پنجاب میں قتل، مصطفی کمال کا بڑا مطالبہ

    *مورخہ 6 فروری 2021*
    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے 4 سال کے مختصر وقت میں چترال کی 14 بیٹیوں کے شادی بعد پنجاب میں بیہیمانہ قتل پر شدید غم، غصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان 14 بیٹیوں کی قاتل حکومت وقت ہے، گزشتہ 7 سال سے تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ میں حکومت ہونے کے باوجود چترال کی بچیوں کو نا تو تحفظ فراہم کیا گیا، نا قتل کی جانے والی لڑکیوں کے لواحقین کو انصاف میسر آسکا اور نا ہی پی ٹی آئی کی خیبرپختونخواہ کی حکومت نے پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کےلئے رابطہ کیا۔ تحریک انصاف کے دور حکومت میں انصاف نام کو نہیں، عوام بے حال ہے، انکا کوئی پرسانِ حال نہیں، ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہے، انسانی شکل میں درندے دندناتے پھر رہے ہیں کیونکہ حکمرانوں کی تمام تر توجہ سیاسی مخالفین کو زیر کرنے پر لگی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے کچھ ذہنی بیمار نوسرباز پہلی شادی کو صیغہ راز میں رکھتے ہوئے چترالی بچیوں سے شادی کرتے ہیں اور بعد ازاں وہ بچیاں مردہ پائی جاتی ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے حال ہی میں چینوٹ میں وقوع پزیر ہونے والے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چترال کی ایک بیٹی کے ساتھ ساتھ اسکی سات ماہ کی بیٹی کو بھی بے دردی سے زبح کردیا گیا، آج تک قاتلوں کیخلاف کاروائی نہیں ہوسکی۔ 14 لڑکیوں کے قتل پر چترال کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ایسا نا ہو کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے پھر حکمرانوں کو کوئی جائے پناہ نہیں ملے گی۔ مصطفیٰ کمال نے مطالبہ کیا کہ حکومت وقت چترال کی تمام لڑکیوں کے قتل کی شفاف تحقیقات کرائے۔ پاک سرزمین پارٹی تمام مظلوموں کیساتھ کھڑی ہے اور تکلیف کی اس گھڑی میں چترال کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ غریب خاندانوں کی غربت اور شرافت کا فائدہ اٹھانے والے ان انسانیت کے قاتلوں کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی درندہ صفت بیٹیوں کیساتھ ایسا سلوک نا کرسکے۔

  • کرک میں مندر کو جلانا مہنگا پڑ گیا، چیف جسٹس کا دبنگ حکم

    کرک میں مندر کو جلانا مہنگا پڑ گیا، چیف جسٹس کا دبنگ حکم

    چیف جسٹس نے کرک میں مندر جلانے کے لیے اشتعال انگیز تقریریں کرنے والے مولوی کو پھینٹا لگا دیا.

    مندر کی دوبارہ تعمیر کے تمام اخراجات واقعے میں ملوث مولوی حضرات سے وصول کرنے کا حکم دے دیا.

    چیف جسٹس نے کے پی کے حکومت سے سوال کیا کہ اب کون ذمہ دار ہو گا مندر کی تعمیر کا.

    جس پر کے پی کی حکومت نے مندر کو صوبائی حکومت کے خرچ پر بنانے کی یقین دہانی کرائی لیکن چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام خرچ ذمہ داروں سے وصول کرنے کی ہدایت کر دی.

  • پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائ کے لیے تاریخی اقدام

    پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائ کے لیے تاریخی اقدام

    پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں
    کھلاڑیوں کے لئے ایک سال تک ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے. ترجمان محکمہ کھیل و سیاحت خیبر پختونخوا

    انڈر۔16 گیمز کے گولڈ مڈل جیتنے والے 58کھلاڑیوں کو ماہانہ دس ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    انڈر۔16 گیمز کے سلور مڈل جیتنے والے 35کھلاڑیوں کو ماہانہ آٹھ ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    انڈر۔16 گیمز کے کھانسی کا تمغہ جیتنے والے 14کھلاڑیوں کو ماہانہ پانچ ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ انڈر۔21 گیمز کے گولڈ مڈل جیتنے والے 449کھلاڑیوں کو ماہانہ دس ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا.

    انڈر۔21 گیمز کے سلور مڈل جیتنے والے 449کھلاڑیوں کو ماہانہ آٹھ ہزار روپے دینے کا فیصلہ، محکمہ کھیل و سیاحت

    انڈر۔21 گیمز کے گولڈ مڈل جیتنے والے 227کھلاڑیوں کو ماہانہ پانچ ہزار روپے دینے کا فیصلہ.

    اجلاس میں انڈر۔16 اور انڈر۔21 کھلاڑیوں کے لئے خصوصی کیمپ کے انعقاد کی بھی منظوری دی گئی ہے.

    پشاور، اجلاس میں انڈر۔16نمایاں کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کے لئے کھیلوں کا سامان دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے.

  • ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چارسدہ تبدیل

    چارسدہ ( ) ڈی ای او جہانگیر خان خان کو نوشہرہ تبدیل خبکہ ڈی ڈی او مردان حمایت شاہ ڈی ای او چارسدہ تعینات کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جہانگیر خان کا تبادلہ نوشہرہ ہوگیا ہے وہ بحیثیت پرنسپل جی ایچ ایس خشگی نوشہرہ تعینات ہوئے جبکہ حمایت شاہ مردان سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چارسدہ تعینات ہوئے اس سے پہلے وہ ایس ڈی ای او تنگی کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔

  • گورنر ہاؤس پشاور کے اخراجات میں کتنے کروڑ کا اضافہ ہوگیا؟ عمران خان بھی پریشان

    گورنر ہاؤس پشاور کے اخراجات میں کتنے کروڑ کا اضافہ ہوگیا؟ عمران خان بھی پریشان

    پشاور: گورنر ہاؤس پشاور کے اخراجات میں 4 کروڑ سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور کے اخراجات میں کروڑوں روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. ایک سال میں گورنر ہاؤس پشاور کے بجلی اور گیس کا بل 4 کروڑ 31 لاکھ کو تجاوز کرگیا ہے جبکہ جہاز اور گاڑیوں‌ کے پٹرول کی مد میں 1 کروڑ 36 لاکھ روپے خرچ ہوچکے ہیں. گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان نے 2 کروڑ روپے صرف تحائف دینے میں ضائع کردیے اور شاہ فرمان اگلے سال 2 کروڑ 20 لاکھ مزید استعمال کریں گے. صرف یہ ہی نہیں گورنر ہاؤس پشاور کے ٹیلی فون کا بل 18 لاکھ روپے آیا ہے.

    واضح رہے کہ فاٹا کا خیبرپختونخواہ میں ضم میں ہونے کے بعد گورنر کے اختیارات کم ہوگئے ہیں لیکن گورنر کے اخراجات میں کمی آنے کی بجائے اخراجات کروڑوں روپے بڑھ گئے ہیں. یاد رہے کہ عمران خان نے الیکشن سے قبل اپنی ٹیم میں سادگی لانے اور اخراجات کم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن یہ وعدے پورے ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے.