Baaghi TV

Tag: krk

  • کترینہ کا شوہر سپورٹنگ ایکٹر تو بن سکتا ہے ہیرو نہیں‌ کے آر کے کی تنقید

    کترینہ کا شوہر سپورٹنگ ایکٹر تو بن سکتا ہے ہیرو نہیں‌ کے آر کے کی تنقید

    خود ساختہ نقاد کہلانے والے کے آر کے نے اس بار لے لیا ہے کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کو آڑھے ہاتھوں ، انہوں نے ایک ٹویٹ میں وکی کوشل کو کلو بھائی کہتے ہوئے لکھا کہ کلو بھائی کی چار حالیہ فلمیں‌فلاپ ، فلموں کا نام درج کرنے کے بعد انہوں نے ٹویٹ میں‌یہ بھی لکھا کہ پس ثابت ہوا کہ وکی کوشل ایک اچھا سپورٹنگ ایکٹر تو بن سکتا ہے سولو ہیرو نہیں ، ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ وکی کوشل نے سوچا تھا کہ سپر سٹار کترینہ کیف کے ساتھ شادی کرکے وہ سپر سٹار بن جائیں گے لیکن یہ حقیقت نہیں ہے کیونکہ کوئی بھی اپنی بیوی کی وجہ سے سپر سٹارنہیں بن سکتا ،

    ” اگر کوئی سپر سٹار بنتا ہے تو اپنے کام اور اپنی فین فالونگ کی وجہ سے بنتا ہے”. کے آر کے ، کے ان ٹویٹس کے بعد انکو لیا سوشل میڈیا صارفین نے آڑھے ہاتھوں ایک نے لکھاکہ کبھی اپنا حال بھی بتا دیا کر کہ تُو بطور ایکٹر کہاں کھڑا ہے، دوسرے صارف نے لکھا کہ دیکھ لو فلاپ فلمیں دینے کے باوجود اس کے پاس یہ اعزاز ہے کہ وہ کترینہ کیف کا شوہر ہے. یوں کے آر کے اپنے ہی ٹویٹس کے بعد آ گئے ہیں شدید تنقید کی زد میں. لیکن سب جانتے ہیں کہ کے آر کے کسی قسم کی تنقید سے نہیں گھبراتے.
    شادی کرنا چاہتی ہوں خاندان بنانا چاہتی ہوں لیکن ……. کنگنا رناوت

    گوندا نے دیوداس اور فلم تال کو رد کیوں کیا؟ اداکار نے کھل کر بتا دیا

    سلمان خان پٹھانوں کا پٹھان قرار

  • کیرتی سینن جس فلم میں ہوتی ہے وہ فلاپ ہوتی ہے کے آر کے

    کیرتی سینن جس فلم میں ہوتی ہے وہ فلاپ ہوتی ہے کے آر کے

    انڈین فلموں کے نقاد کے آر کے نے کہا ہےکہ کیرتی سینن جس فلم میں بھی ہوتی ہے وہ فلاپ ہوجاتی ہے، بلکہ سپر فلاپ ہوتی ہے. مجھے تو ڈر ہے کہ فلم شہزادہ بھی کہیں فلاپ نہ ہوجائے. انہوں نے کہا کہ حالانکہ کارتک آریان کی بے انتہا فین فالونگ ہے لوگ اسے پسند کرتےہیں وہ دور حاضر کا سپر سٹار ہیں لیکن یہ بھی زہن میں رکھیں کہ ان کے ساتھ فلم میں کیرتی سین ہیں. کے آر کے نے کہا کہ کیرتی کا کیرئیر اٹھا کر دیکھ لیں یہ مکمل طور پر فلاپ اداکارہ ہیں. جس فلم میں آتی ہے اسکو لے ڈوبتی ہے. بھیڑیا جیسی فلم کو بھی کھا گئی. کیرتی سینن کے ساتھ ساتھ کے آر کے نے ڈیوڈ

    دھون کے بیٹے روپت دھون کو بھی اپنی ایک ٹویٹ میں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا بولے جس فلم کو ڈائریکٹ کرتا ہے اسکو لے بیٹھتا ہے سپر فلاپ ڈائریکٹر ہے. کے آر کے نے کہا کہ شہزادہ فلم کارتک کی وجہ سے چل سکتی ہے ورنہ تو روہت نے بنائی ہے اسکا فلاپ ہونا یقینی ہے. یاد رہے کہ کے آر کے بھارتی فلموں کے خود ساختہ نقاد ہیں. اور ہر دوسرے فنکار کو لیتے ہیں آڑھے ہاتھوں درجن کے قریب فنکار ان پر پرچے درج کروا چکے ہیں .

  • کے آر کے نے شاہ رخ‌ خان کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ، غلطی کا اعتراف کر لیا

    کے آر کے نے شاہ رخ‌ خان کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ، غلطی کا اعتراف کر لیا

    بھارتی فلموں کے نقاد کے آر کے جو کہ اپنی تیکھی باتوں‌ اور تنقید کی وجہ سے کافی زیادہ رہتے ہیں خبروں میں. انہوں نے فلم پٹھان کی ریلیز سے قبل کہا تھا کہ فلم مشکل سے دو دن ہی چل پائے گی انہوں نے فلم کے ٹریلر کا بے حد مذاق بنایا اور کہا تھا کہ خدا کے لئے ایسی فلمیں نہ بنایا کرو. بلکہ انہوں نے کہا تھا کہ اس فلم کے فلاپ ہونے کے ساتھ شاہ رخ خان کا کیرئیر بھی وائنڈ اپ ہو جائیگا، لیکن ایسا نہ ہو سکا اور کے آر کے کی تمام پیشن گوئیاں غلط ثابت ہوئیں اور پٹھان نے ریکارڈ‌ توڑ‌اوپننگ لیکر سب نقادوں‌ کے منہ بند کر دئیے. کے آر کے نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب

    چینل پر ایک وڈیو جاری کرکے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خآن اس ملک کے سب سے بڑے سٹار ہیں انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ شاہ رخ خآن کا مقابلہ خود شاہ رخ خان سے بھی نہیں ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں شرمندہ ہوں‌کہ میں‌نے پٹھان کے بارے میں جو پیشن گوئیاں کیں وہ غلط ثابت ہوئیں اور انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ شاہ رخ خان نے بائیکاٹ ٹرینڈ‌کو شکست دیکر دنیا کو ایک پیغام دیا ہے کہ دنیا جھکنے والے کو جھکاتی ہے لہذا میں نہیں جھکوں گااور شاہ رخ انتہا پسندوں کے سامنے نہیں جھکا.

  • پٹھان دیکھنے کےلئے دماغ گھر پر رکھ کر جائیں کے آر کے

    پٹھان دیکھنے کےلئے دماغ گھر پر رکھ کر جائیں کے آر کے

    متنازعہ نقاد کے آر کے نے فلم پٹھان پر ریویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں دو فلمیں ہیں ایک پہلے ہاف کی فلم اور ایک دوسرے ہاف کی فلم . پہلے ہاف کی فلم اچھی ہے لیکن دوسرے ہاف فلم کا پتہ ہی نہیں‌چلتا وہ کدھر جا رہی ہے. کے آر کے نے کہا ہے کہ فلم کی کہانی کا نہ سر ہے نہ پیر ہے لیکن گانے دونوں ہی سپر ہٹ ہیں. کے آر کے نے مزید کہا ہے کہ فلم میں‌ایکشن سینز مزاحیہ ہیں اور ڈائریکٹر نے کئی فلموں سے چرائے ہیں ، انہوں نے یہ بھی دعوی کیا ہےکہ دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان نے صرف بیس فیصد فلم خود شوٹ کی ہے اور 80 فیصد فلم ڈوپلیکیٹ نے شوٹ کی ہے. فلم میں‌جان ابراہم نے بہت اچھی اداکاری کی ہے ، شاہ رخ خان کی عمر 58 سال ہے اور جتنے وہ اس فلم میں خوبصورت نظر آئے ہیں وہ

    خود کو سکرین پر دیکھ کر حیران ہو گئے ہوں گے کہ میں اتنا خوبصورت ہوں، کے آر کے نے یہ بھی کہا ہے کہ فلم نے اچھی اوپننگ لی ہے فلاپ ہونے کا خطرہ اس کے سر سے ٹل گیا ہے. انہوں نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ فلم کی کہانی اچھی ہو یا نہ ہو لیکن اگر شائقین اسکو پسند کررہے ہوں تو فلم کی کامیابی کو مان لینا چاہیے.

  • کے آر کے کے شاہ رخ خان پر چونکا دینے ولے الزامات

    کے آر کے کے شاہ رخ خان پر چونکا دینے ولے الزامات

    فلم پٹھان کی ریلیز قریب ہے شائقین اس فلم کو دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں. بے شرم رنگ تنازعہ کے باوجود شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی اس فلم کی ایڈوانس بکنگ قابل تعریف ہے اور حیران کر دینے والی ہے. کے آر کے جن کو بھارت میں خود ساختہ نقاد بھی کہا جاتا ہے انہوں نے شاہ رخ خان پر لگا دئیے ہیں چونکا دینے والے الزامات. کے آر کے نے ایک ٹویٹ کے زریعے دعوی کیا ہے کہ ون امیپریشن نامی کمپنی نے مجھ سے رابطہ کیا اور مجھے پٹھان کی تشہیر کرنے کو کہا اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ پرڈیوسرز تمام ناقدین کو متاثر کن ادائیگی کریں گے، انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے جب کہا کہ مجھے ایک کروڑ‌دیں تو انہوں نے کہا کہ ہم صرف ایک سے دو لاکھ روپے دے رہے ہیں. کے آر کے کی اس بات میں کتنی سچائی ہے اس ھوالے سے شاہ رخ خان اور انکی ٹیم کی طرف بالکل بھی تردید تاحال سامنے نہیں آئی.

    جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ فلم پٹھان پر انتہا پسند ہندو خاصی تنقید کررہے ہیں اور اسکی ریلیز پر پابندی لگ جائے اس کےلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں. انتہا پسندی کو دیکھتے ہوئے شاہ ر‌خ خان روایتی انداز میں‌فلم کی پرموشن نہیں کررہے. یاد رہے کہ اس فلم سے شاہ رخ خان چار سال کے بعد بڑی سکرین کا رخ کررہے ہیں. شائقین ان کو دیکھنےکےلئے بےتاب ہیں. فلم کی ایڈوانس بکنگ دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ فلم سپر ہٹ ہے لیکن فلم دیکھنے کےلئے بعد شائقین کا رد عمل ہی بتا سکے گا کہ فلم سپر ہٹ ہے یا نہیں.