Baaghi TV

Tag: kubra khan

  • جسکی ریٹنگ آرہی ہو ضروری نہیں وہ کام معیاری بھی ہے؟‌

    جسکی ریٹنگ آرہی ہو ضروری نہیں وہ کام معیاری بھی ہے؟‌

    اداکارہ کبری خان جنہیں ان کی اداکاری کی وجہ سے بے ھد سراہا جاتا ہے ، انہوں نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں آج کل بہت سارے پراجیکٹس پر کام کررہی ہوں. میرے پاس بہت سارے پراجیکٹس ایسے ہیں جو کہ بہت ہی دلچپسپ ہیں. کبری خان نے کہا کہ آج کل ریٹنگ کے چکر کی وجہ سے بہت سارے مسائل ہیں ، ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ جن پراجیکٹس کی کی ریٹنگ آرہی ہو اس سے یہ سمجھ لیا جاتا ہے کہ اس سے جڑے اداکار بہت زیادہ ہٹ ہیں اور انکی عوام میں بہت زیادہ پذیرائی ہے ، حالانکہ ریٹنگ اور معیار دو الگ الگ چیزیں ہیں اس کے فرق کو

    سمجھنے کی ضرورت ہے . کبری خان نے کہا کہ تنقید ہونی چاہیے میں یہ نہیں کہتی کہ نہیں ہونی چاہیے لیکن مثبت تنقید ہو تو انسان کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور وہ اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کرتا ہے لیکن اگر مثبت کی بجائے منفی انداز میں‌تنقید کی جائے تو یقینا اس سے اگلے انسان کی زہنی صحت پر اثر پڑتا ہے. کبری خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ایسا کام کروں‌ جسکو عوام قبول کرے اور پسند کرے.

  • اچھے انسان کی قدر کرنا ہم سب پر واجب ہے کبری خان

    اچھے انسان کی قدر کرنا ہم سب پر واجب ہے کبری خان

    کبری خان جنہوں نے ڈرامہ کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، گزشتہ برس ان کی فلم لندن نہیں‌جائونگا ریلیز ہوئی ان کے کردار کو بہت سراہا گیا. کبری خان آج کل گوہر رشید کے ساتھ دیکھی جاتی ہیں ، ان کی دوستی کے چرچے کافی مہینوں سے چل رہے ہیں، اداکارہ نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اچھا دوست قسمت والوں کو ملتا ہے . اور آج کے دور میں جس کے پاس اچھا دوست ہو وہ بہت ہی قسمت والا ہوتا ہے. اگر کسی

    کو اچھا اور مخلص دوست مل جائے تو اسکی قدر کی جانی چاہیے جو کہ اکثر نہیں کی جاتی. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں اچھی شکل و صورت اور شخصیت کو ہی دیکھا جاتا ہے اسے پسند کیاجاتا ہے اس کے قریب سب رہنا پسند کرتےہیں لیکن اس کے برعکس کسی کی شخصیت اچھی نہیں ، اسکا اخلاق اچھا ہے تو اسکو نظر انداز کر دیا جاتا ہے اسکی باطنی خوبیاں اسکی ظاہرکی شخصیت کی وجہ سے زیرو کر دی جاتی ہے جو کہ بہت ہی غلط ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے. انہوں نے کہ انسان مخلص ہونا چاہیے چاہے وہ جیسا مرضی نظر آتا ہو، اس کی قدر کی جانی چاہیے.

  • میں اتفاق نہیں کرتی کہ لڑکا اور لڑکی دوست نہیں ہو سکتے کبری خان

    میں اتفاق نہیں کرتی کہ لڑکا اور لڑکی دوست نہیں ہو سکتے کبری خان

    وھااداکارہ کبری خان جن کی تصویریں آج کل گوہر رشید کے ساتھ بہت زیادہ وائرل ہورہی ہیں اور ان دونوں کے مداح اس ھوالے سے مختلف تبصرے کررہے ہیں. ان دونوں کی تصاویر کو دیکھ کر ہر کوئی کہتا ہے کہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں اور کوئی کہہ رہا ہےکہ لڑکا اور لڑکی دوست نہیں ہو سکتے لہذا یہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں. ایسے تبصروں پر کبری خان نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایسی باتوں پر یقین نہیں رکھتی کہ لڑکا اور لڑکی دوست نہیں ہو سکتے. لڑکا اور لڑکی بالکل دوست ہو سکتے ہیں اور میں اور گوہر رشید بہت اچھے دوست ہیں.

    کبری خان نے ایسے تبصروں کے لڑکا اور لڑکی دوست نہیں ہو سکتے پر تو اپنا رد عمل ظاہر کر دیا لیکن اپنی اور گوہر کی شادی کی خبروں پر بالکل بھی کوئی رد عمل نہیں دیا. یوں کبری‌خان نے ایک بار پھر اپنی اور گوہر رشید کی شادی کی خبروں پر بات نہ کرتے ہوئے اپنے اور گوہر رشید کے تعلق کو مزید مبہم بنا دیا ہے. سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کبری خان کیوں اپنے اور گوہر کی شادی پر ہاں یا نہ نہیں‌کرتیں یا ایسی باتیں کرنے والوں کو آئینہ کیوں‌نہیں دکھاتیں.

  • کبری خان نے سوشل میڈیا کو لعنت قرار دیدیا

    کبری خان نے سوشل میڈیا کو لعنت قرار دیدیا

    اداکار کبری خان جنہوں نے فلموں اور ڈراموں میں اپنی یکساں شناخت بنائی ہے انہوں نے ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں. اداکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ سوشل میڈیا ایک لعنت ہے ، یہ ایک بیماری بھی ہے. انسان جتنا سوشل میڈیا دیکھتا ہے اتنا ہی پریشان ہوتا ہے. ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہیں لوگ ، کسی کے پاس فراری ہے ، یا وہ دنیا گھوم رہا ہے . اچھا پہن اوڑھ رہا ہے یا کسی کے پاس اچھا مہنگا گھر ہے تو اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھ کر دوسرے ڈپریس ہوتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ ہمارے پاس یہ سب کیوں نہیں یا ہمارے پاس یہ سب کب آئیگا. یہی چیزیں سوچتے ہوئے بعض اوقات انسان ڈپریشن کا شکار بھی ہوجاتا ہے . چاہے انسان کے پاس خود کتنا کچھ کیوں نہ ہو ، وہ

    ایک اچھی زندگی گزار رہے ہوں لیکن ان کو دوسروں کا لائف سٹائل بہت اچھا لگتا ہے اور سوشل میڈیا پر وہ دیکھ دیکھ کر پریشان ہوتے رہتے ہیں ، اس لئے میں سمجھتی ہوں کہ سوشل میڈیا ایک بہت بڑی لعنت ہے اس سے جتنا انسان دور رہ سکے رہے. یاد رہے کہ کبری خان پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر کافی چرچا میں رہیں ان پر عادل راجہ نامی سابق آرمی آفیسر نے الزامات عائد کئے تھے ان الزامات کے خلاف اداکارہ عدالت بھی جا پہنچی تھیں.