Baaghi TV

Tag: Lahore

  • شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں ان سے جلد ملاقات کروں گی. مریم نواز شریف

    شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں ان سے جلد ملاقات کروں گی. مریم نواز شریف

    شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ان سے جلد ملاقات کروں گی. مریم نواز شریف

    مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ان سے جلد ملاقات کروں گی۔ مسلم لیگ ن کے پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاون میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف آرگنائزر مریم نواز نے کی۔ اجلاس میں مریم نواز کے تنظیمی دوروں کے حوالے سے مشاورت اور شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی گونج رہی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

    دوسری جانب مریم نواز اور نوازشریف کے ترجمان محمد زبیر نے شاہد خاقان عباسی کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی۔ مریم نواز اور نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی (ن) لیگ کے سینئر رہنما اور ورکر ہیں۔ میرے خیال میں سینئر نائب صدر کا عہدہ چھوڑنے سے شاہد خاقان عباسی کے قد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وہ بہت بڑے لیڈر ہیں۔ اور وزیراعظم رہ چکے ہیں جبکہ پارٹی کو ان کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل پارٹی میں ہیں اسحاق ڈار بڑے عہدے پر ہیں۔ پارٹی کا گند عوامی سطح پر زیر بحث نہیں لانا چاہتا ہوں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی سے منسلک ہیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں۔ روس سے تیل ڈالرز میں خریدنا ہے یا چینی کرنسی میں ابھی بات چل رہی ہے۔ انشاء اللہ بہتری ہوگی اور دوسرا جماعت کے رہنماء اپنے اختلاف باہر ظاہر نہ کریں.

    اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے ترجمان حافظ عثمان عباسی نے سابق وزیراعظم کے پارٹی عہدے سے استعفے کی خبروں کی تردید کردی تھی۔ حافظ عثمان عباسی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے استعفے کی خبر بے بنیاد ہے جبکہ وہ پارٹی کے سینئر نائب صدر ہیں۔

    ترجمان شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا تھا کہ مشکل حالات میں پارٹی نہیں چھوڑی آج کیوں چھوڑیں گے، شاہد خاقان عباسی نے مشرف دورمیں زندگی مشکل میں ڈالی، انہوں نے جیل کاٹی، اپنے مشن سے نہ ہٹے۔ جبکہ اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدارت کےعہدے سےمستعفی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی نے ان سے راہیں جد کرلیں تو وہ گھر جانا پسند کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نےجنگ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے سینئر نائب صدر کےعہدے سےاستعفی دے دیا ہے۔

    اخبارکے مطابق شاہدخاقان عباسی نےکہاکہ انہوں ںے تین سال قبل نوازشریف پر واضح کردیا تھا کہ اگر مریم نواز کو پارٹی میں سینیئر عہدے پر لایا گیا تو ان کے لیے پارٹی میں رہنا ممکن نہیں ہوگا۔ شاہدخاقان نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی موقع پر پارٹی کے چیف آرگنائزر نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ آخری دم تک ساتھ رہوں گا لیکن اگر پارٹی نے راہیں جدا کرلیں تو گھر جانا پسند کروں گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن
    شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے
    ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان
    امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس

    انہوں نے ملک کی بہتری کیلئے ’ری امیجننگ پاکستان‘ کے فورم سے پاکستان کی فلاح و بہبود کا پیغام پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا ری امیجننگ پاکستان فورم کسی شخص یا پارٹی کیخلاف نہیں ہے، عوام کی ایک بڑی تعداد اس فورم میں شرکت کرتے ہیں اور اس کی سرگرمیوں کا حصہ بن رہے ہیں۔ نجی ٹی وی نے موقف کیلئے شاہدخاقان عباسی اورمسلم لیگ ن سےرابطہ کیا لیکن انہوں نے ابھی تک اس پر کوئی موقف نہیں دیا۔ واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن میں سینئر نائب صدر کے عہدے پر فائز تھے۔ کچھ عرصہ قبل مریم نواز کو بھی سینئر نائب صدر کا عہدہ دے کر انہیں چیف آرگنائزر بنا دیا گیا تھا.

  • مریم نواز سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر زوئی وئیر کی ملاقات

    مریم نواز سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر زوئی وئیر کی ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما مریم نواز سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر زوئی وئیر کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر نے پشاور دھماکے پر اظہار افسوس کیا، قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر زوئی وئیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سے یکجہتی کرتے ہیں، پشاور واقعہ بڑا سانحہ ہے، ہر دل غمزدہ ہے ،مشترکہ کوششوں سے ہی دہشت گردی کاخاتمہ ممکن ہوگا جمہوریت کا تسلسل اور وقت پر انتخابات اہم ہیں درپیش چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ ممکن ہے،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے،

    دوسری جانب ن لیگ کی رہنما مریم نواز سیاسی طور پر متحرک ہو گئی ہیں، چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا، اجلاس میں تنظیمی دوروں کے حوالے سے مشاورت کی گئی، مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز نے پارٹی کارکنان کو انتخابات کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں محمد زبیر، انوشہ رحمان، عظمی بخاری، ملک احمد خان، طلال چوہدری، عابد شیر علی، میاں جاوید لطیف سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سوشل میڈیا کی ٹیموں کے سربراہان بھی خصوصی شریک ہوئے

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ,مریم نواز دو فروری کو بہاولپور میں پارٹی کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا پانچ فروری کو ملتان میں کنونشن اور چھ فروری کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوگا 9 فروری کو مریم نواز ایبٹ آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گی 10 فروری کو ایبٹ آباد میں پارٹی کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا 15 فروری کو مریم نواز ڈیرہ غازی خان میں کنونشن اور جلسے سے خطاب کریں گی 16 فروری کو ڈی جی خان میں پارٹی کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی 19 فروری کو راولپنڈی میں ورکرز کنونشن ہوگا، 20 فروری کو تنظیمی اجلاس ہوگا 23 فروری کو مریم نوازشریف سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی 24 فروری کو مریم نواز سرگودھا میں پارٹی تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی 27 فروری کو ساہیوال میں ورکرز کنونشن 28 فروری کو پارٹی تنظیمی اجلاس ہوگا گوجرانوالہ میں 3 مارچ کو کنونشن اور 4 مارچ کو پارٹی تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا

  • مختلف برانڈز کے مصالحے، نمک، اچار، شو پالش،  سرف اور صابن مزید مہنگے

    مختلف برانڈز کے مصالحے، نمک، اچار، شو پالش، سرف اور صابن مزید مہنگے

    مختلف برانڈز کے مصالحے، نمک، اچار، شو پالش، سرف اور صابن مزید مہنگے

    مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، کپڑے و برتن دھونے کا سرف اور صابن سمیت مشروبات، ٹوتھ پیسٹ اور شو پالش کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔ ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحے، نمک، اچار، شو پالش، کپڑے و برتن دھونے کا سرف اور صابن، مشروبات، ٹوتھ پیسٹ اور کسٹرڈ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 20 روپے، ٹوائلٹ کلینر کی قیمت میں17 روپے، جوتوں کی پالش 35 اور کیچپ 30 روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن
    شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے
    ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان
    امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دودھ کا ڈبہ 40 روپے، نوڈلز کی قیمت میں 35 روپے، مشروبات 60 روپے اور بادام کے آئل کی قیمت 20 روپے تک بڑھ گئی ہے، جب کہ میکرونی 45 اور چلی گارلگ سارس 40 روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بریانی مصالحہ 10 روپے، اچار کی قیمت میں 87 روپے، نمک 20 روپے اور نمکو کی قیمت میں 5 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ فروٹ جام 45 روپے، کریم 40 روپے اور باڈی لوشن 80 روپے تک مہنگا کیا گیا ہے۔

  • گزشتہ ماہ میں لاپتہ افراد کے حوالے سے 91 مقدمات دائر،عدالت میں رپورٹ پیش

    گزشتہ ماہ میں لاپتہ افراد کے حوالے سے 91 مقدمات دائر،عدالت میں رپورٹ پیش

    لاپتہ افراد انکوائری کمیشن نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی

    رپورٹ میں 31 جنوری تک دائر اور نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات شامل ہے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں لاپتہ افراد کے حوالے سے 91 مقدمات دائر ہوئے،31جنوری تک 9 ہزار 294 مقدمات دائر کیے گئے، لاپتہ افراد کمیشن کے پاس 2256 مقدمات زیر التوا ہیں،گزشتہ ماہ 37 مقدمات نمٹائے گئےجنوری کے دوران 27 لاپتہ افراد کو ٹریس کیا گیا، گزشتہ ماہ 24 لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا گیا،تین افراد مختلف مقدمات کی وجہ سے جیلوں میں ہیں،دس مقدمات لاپتہ افراد سے متعلق نہ ہونے پر نمٹائے گئے، جنوری کے دوران مقدمات میں 77 مقدمات بلوچستان سے متعلق ہیں،

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    واضح رہے کہ لاپتہ افراد کیس میں ایک گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے جبری گمشدگی کیا ہوتی ہے؟ جبری گمشدگی سے مراد ریاست کے کچھ لوگ ہی لوگوں کو زبردستی غائب کرتے ہیں، جس کا پیارا غائب ہو جائے ریاست کہے ہم میں سے کسی نے اٹھایا ہے تو شرمندگی ہوتی ہے، ریاست تسلیم کرچکی کہ یہ جبری گمشدگی کا کیس ہے،انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی جس کے ساتھ ہوتی ہے وہی جانتا ہے، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے، اگر آپ ان چیزوں کو کھولیں گے تو شرمندگی ہو گی

  • ایم کیو ایم  نے 24 فروری کو پک اقلعہ گراونڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا

    ایم کیو ایم نے 24 فروری کو پک اقلعہ گراونڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا

    ایم کیو ایم نے 24 فروری کو پک اقلعہ گراونڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا

    ایم کیو ایم کے تمام دھڑے ایک ہونے کے بعد عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ایم کیو ایم نے 24 فروری کو پکا قلعہ گراونڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے اور حیدرآباد، تاجروں اور سول سوسائٹی سے ایم کیو ایم رہنماوں کے رابطے شروع ہوگئے ہیں.


    ایک صارف نے کہا کہ وہسار آئی ٹاؤن لطیف آباد نمبر 12 میں عظیم الشان جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے انچارج ظفر صدیقی بھائی و اراکین کمیٹی نے ساتھیوں سے تنظیمی اموار پر گفتگو کی اور مل جل کر تنظیمی کام مزید تیز کرنے ہدایت کی. انہوں نے مزید لکھا کہ 24 فروری 2023 کو ایم کیو ایم پاکستان ڈسٹرکٹ حیدرآباد کی جانب سے پکا قلعہ گراؤنڈ میں منعقد کئے جانے والے احتجاجی جلسے میں عوام و کارکنان کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرانے کی بات کی اس موقع پر اراکین ٹاؤن کمیٹی اور مختلف یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

    جبکہ ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے تنظیمی ڈھانچے کو تبدیل کرنے پرغور کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی تحلیل کرکے مرکزی کمیٹی بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ نئے ڈھانچے میں کنوینر کے بجائے چئیرمین کا عہدہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی کمیٹی میں وائس چئیرمین، صدر، جنرل سیکریٹری اور اراکین شامل ہوں گے، تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کی مشاورت سے ہوگا، تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کرنے کے لئے ایم کیوایم کے آئین میں ترمیم کی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن
    شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے
    ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان
    امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نئے ڈھانچے میں موجودہ رابطہ کمیٹی کے کچھ اراکین کو مائنس کیا جائے گا اور آئین میں ترمیم کے لئے رابطہ کمیٹی کی 2 تہائی اکثریت کا ہونا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے تمام دھڑے ایک ہوگئے تھے

  • تاریخ میں پہلی دفعہ پی ایس او کا گردشی قرضہ 718 ارب روپے سے اوپر

    تاریخ میں پہلی دفعہ پی ایس او کا گردشی قرضہ 718 ارب روپے سے اوپر

    تاریخ میں پہلی دفعہ پی ایس او کا گردشی قرضہ 718 ارب روپے سے اوپر

    تاریخ میں پہلی مرتبہ پی ایس او کا گردشی قرضہ 718 ارب روپے سے زیادہ ہوگیا۔ جبکہ ملک کو تیل سپلائی کرنے والا اہم ادارہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اس وقت تباہی کے دہانے پر ہے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ اس ادارے کا گردشی قرضہ 718 ارب روپے سے اوپر ہوگیا ہے. رپورٹ کے مطابق مختلف ملکی ادارے پی ایس او کا ادھار واپس کرنے میں ناکام ہیں، اور پاور سیکٹر، پی آئی اے، گیس کمپنیاں اور ریفائنریز سب ادھار پر چلنے لگے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سوئی نادرن کمپنی کے ذمہ پی ایس او کے 448 ارب روپے، جینکوز اور سی پی پی اے کے ذمہ 148ارب روپے، حبکو اور کیپکو کے ذمہ 30ارب، پی آئی اے کے ذمہ 24 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ جب کہ ایکسچینج ریٹ میں فرق سے مجموعی طور 58 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن
    شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے
    ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان
    امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس

    یاد رہے کہ اس بارے میں گزشتہ دنوں سے خبریں تھیں کہ ملک میں تیل درآمد کرنے کے لیے پی ایس او کا لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ پیدا ہے اور ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل کا گردشی قرضہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 613 ارب روپے پر پہنچ گیا، گیس اور پاور کمپنیاں پی ایس او کی اربوں روپے کی نادہندہ ہیں۔ جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ذمہ پی ایس او کے 388 ارب روپے واجب الادا ہیں جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹ نے پی ایس او کے 146 ارب روپے سے زائد ادا کرنے ہیں۔

    علاوہ ازیں حبکو اور کیپکو نے پی ایس او کو 30 ارب روپے ادا کرنے ہیں جبکہ قومی ایئر لائن بھی پاکستان اسٹیٹ آئل کی 23 ارب روپے کی نادہندہ ہے۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پی ایس او کو 14 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ اور لیٹر آف کریڈٹ بچانے کے لیے پی ایس او نے حکومت سے 50 ارب مانگے تھے لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ کر گیا تو تیل کی درآمد متاثر ہو جائے گی۔

  • عمران خان کو نااہلی سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی،عابد شیر علی

    عمران خان کو نااہلی سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی،عابد شیر علی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نااہلی عمران خان کا مقدر ہے،

    ن لیگی رہنما عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ طلال چودھری کو نا اہل کیا گیا ان کا کیا قصور تھا،عمران خان کو نااہلی سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی،نواز شریف کو عدالتوں سے سزادی جاتی ہے، الیکشن کمیشن نے عمران خان کا کیس کیوں 8 سال سے روکا ہے،نہال ہاشمی اور دانیال عزیز کا کیا قصور تھا؟ یہ لوگ کیس کی میرٹ پر بات کرنے سے کتراتے ہیں ،الیکشن کمیشن کا اختیار ہے وہ الیکشن کا اعلان کرے،

    ن لیگی رہنما، وزیراعظم کے مشیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہائیکورٹ سے راہ فرار کی کوشش کی،نااہلی عمران خان کا مقدر ہے،ایک وزیراعظم کوبیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا جاسکتا ہے،

    ن لیگی رہنما طلال چودھری کا کہنا تھا کہ لیول پلینگ فیلڈ میں شفاف الیکشن ہوسکتے ہیں ،ہم عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے،اگر تم صاف ہوتو تلاشی کیوں نہیں دیتے

     پرویز الہیٰ عمران خان سمیت تحریک انصاف پر برس پڑے

    ودھری پرویز الہی کیلئے لڑکیوں کی سپلائی، شراب کی بوتلیں، اہم ثبوت مل گئے،ا

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    واضح رہے کہ مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کیس میں سابق وزیراعظمعمران خان نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرادیا
    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کے کیس کو خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔ مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کے کیس میں نامزد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نااہلی کیس میں ابتدائی جواب جمع کرا دیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے عمران خان نے اپنے خلاف کیس کو خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا ہے کہ بطور رکن اسمبلی آفس چھوڑ چکا، اس لئے میرے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں۔ عمران خان نے اپنے جواب میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اس درخواست کو نہيں سن سکتی۔ واضح رہے کہ ساجد نامی شہری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مؤقف پیش کیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں، اور انہوں نے بچوں کی تفصیل میں 2 کا ذکر کیا بیٹی کی معلومات چھپائیں۔

  • سوال یہ ہے کہ دہشت گردوں کو دوبارہ کون لیکر آیا؟ وزیراعظم

    سوال یہ ہے کہ دہشت گردوں کو دوبارہ کون لیکر آیا؟ وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پشاور دھماکا افسوسناک ہے تاریخ خیبر پختونخوا کی ماوں ،بہنوں اور بیٹوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی

    کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پیارا صوبہ ہے ،این ایف سی ایوارڈ کے تحت ادائیگی بھی کی گئی این ایف سی ایوارڈز کی مد میں خیبرپختونخوا کو 417ارب روپے ادا کیے جاچکے ہیں،صوبوں ،وفاق کا حصہ تقسیم سے پہلے ایک فیصد تھا،خیبرپختونخوا کو 417ارب روپے دیئے گئے یہ پیسہ کدھر گیا؟خیبرپختونخوا میں 10سال پی ٹی آئی کی حکومت تھی،اللہ جانے 417ارب روپے کہاں گئے، بہتان بازی نہیں کر رہا،2010 سے اب تک دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے رقم دی گئی ہمارے پاس وسائل تو ہم نے سی ٹی ڈی قائم کی ،خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے،خیبرپختونخوا کو 40 ارب روپے ملے جوکسی اور صوبے کو نہیں ملے،پی ٹی آئی نے 10سال خیبرپختونخوا میں حکومت کی پھر کہا وسائل نہیں ہیں،ایوان کو حقائق بتانا اصل مقصد ہے،دو آپریشنز میں دہشت گردوں پر کاری ضرب لگی ،دہشت گردی کے نتیجے میں بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں،

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کا یہ ناسور پھر سر اٹھارہا ہے نیکٹا ،سی ٹی ڈی بنی صوبے میں کام ہوا پھر بھی شکوہ کرنا مناسب نہیں،میرے منہ میں خاک،تاریخ میں ہمارا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا،آ ج سوال یہ ہے کہ دہشت گردوں کو دوبارہ کون لیکر آیا؟ ہم نے مناسب اقدامات نہ کیے تو دہشت گردی پاکستان میں پھیل جائے گی کس نے کہا تھا کہ یہ پاکستان کے دوست ہیں،یہ چھبتےہوئے سوال قوم آج پوچھ رہی ہے

    سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور کیسے مسجد پہنچا انکوائری ہو گی،وزیر داخلہ

    پشاور دھماکہ / شہداء فہرست

    امریکہ، ایران، ترکی، سمیت دیگر ممالک نے بھی مذمت کی

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

    نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

    ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

    مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہاء ہے,مولانا فضل الرحمان

  • دہشت گردوں سے مذاکرات کیوں کیے جا رہے ہیں؟ جسٹس فائز عیسیٰ

    دہشت گردوں سے مذاکرات کیوں کیے جا رہے ہیں؟ جسٹس فائز عیسیٰ

    دہشت گردوں سے مذاکرات کیوں کیے جا رہے ہیں؟ جسٹس فائز عیسیٰ

    پشاور خودکش حملے کے بارے میں سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران سوال اٹھایا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کیوں کیے جا رہے ہیں؟ عدالت عظمیٰ کے جج نے ریمارکس دیے کہ دہشتگردوں سے کب تک ڈریں گے؟ کہا جاتا ہے کہ دہشتگردوں کو یہ دو وہ دو اور کبھی کہا جاتا ہے دہشت گردوں سے مذاکرات کرو، اس دوران ریاست کہاں ہے؟

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ آج دہشت گرد دو بندے ماریں گے کل کو پانچ مار دیں گے، پتہ نہیں ہم کس معاشرے میں رہ رہے ہیں۔ ایک جج نے دہشتگردی کے واقعے پر رپورٹ دی لیکن اس کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ لمبی داڑھی رکھنے سے بندہ مسلمان یا اچھا انسان نہیں بن جاتا، ہمارے ایک جج کو مار دیا گیا کسی کو پرواہ ہی نہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن
    شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے
    ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان
    امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس

    واضح رہے کہ پشاور پولیس لائنز کی مسجد کے اندر خود کش دھماکے میں اب تک امام مسجد اور اہلکاروں سمیت 101 افراد شہید ہوچکے ہیں۔ دھماکا عین نمازِ ظہر کے وقت ہوا جہاں حملہ آور پہلی صف میں موجود تھا۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور نمازیوں کے ساتھ تھانے کے مرکزی دروازے سے داخل ہوکر تین حفاظتی حصار عبور کرکے مسجد میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

  • عدالت نے نیب ترامیم کی وجہ سے ختم ہونے والے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا

    عدالت نے نیب ترامیم کی وجہ سے ختم ہونے والے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا

    عدالت نے نیب ترامیم کی وجہ سے ختم ہونے والے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا

    سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ترمیمی قانون سے کوئی بری نہیں ہورہا کیسز منتقل ہورہے ہیں۔ چھ ماہ کے دوران دوسرے فورم کو بھیجے گئے مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا جائے۔ سپریم کورٹ میں کرپشن کیس میں ملزم کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جس میں نیب نے بیان دیا کہ کوئٹہ کا کرپشن کیس دائرہ اختیار سے نکل گیا ہے، اور درخواست غیر مؤثر ہوگئی ہے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ترامیم کی وجہ سے کوئی بری نہیں ہورہا بلکہ کیس منتقل ہورہے ہیں، نیب ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج ہیں،عدالت نے ابھی فیصلہ کرنا ہے۔ چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے نیب حکام سے استفسار کیا کہ نیب کیا کررہا ہے جو ترامیم کی وجہ سے عدالتوں سے کیس واپس آرہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن
    شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے
    ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان
    امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس

    نیب نے جواب دیا کہ واپس آنے والے مقدمات کے لیے نظرثانی کمیٹی بنادی جو متعلقہ فورم بھیج رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے نیب کو 6 ماہ کے دوران دوسرے فورم پر بھیجے گئے مقدمات کا ریکارڈ لانے کا حکم دیا کہ نیب ترامیم کے بعد کون کون سے مقدمات کہاں بھیجے گئے؟ریکارڈ لائیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔