Baaghi TV

Tag: Lahore

  • مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے کا کیس؛ عمران خان نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرادیا

    مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے کا کیس؛ عمران خان نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرادیا

    مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے کا کیس؛ عمران خان نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرادیا

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کے کیس کو خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔ مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کے کیس میں نامزد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نااہلی کیس میں ابتدائی جواب جمع کرا دیا ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے عمران خان نے اپنے خلاف کیس کو خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا ہے کہ بطور رکن اسمبلی آفس چھوڑ چکا، اس لئے میرے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں۔ عمران خان نے اپنے جواب میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اس درخواست کو نہيں سن سکتی۔ واضح رہے کہ ساجد نامی شہری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مؤقف پیش کیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں، اور انہوں نے بچوں کی تفصیل میں 2 کا ذکر کیا بیٹی کی معلومات چھپائیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن
    شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے
    ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان
    امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس

    درخواستگزار کے وکیل حسنین ایڈوکیٹ نے دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عدالت اس معاملے کو دیکھ سکتی ہے، خان صاحب ہمیشہ انکار کرتے آئے ہیں کہ میری کوئی بیٹی نہیں۔ لیکن انہوں نے کیلفورنیا میں جو بیان حلفی جمع کروا رکھا اس کی ہم نے تصدیق شدہ کاپی منگوائی ہے اور چیف جسٹس کو پیش کی ہے۔ بیان حلفی چونکہ لاہور سے بن کر گیا تھا اس لیے پاکستانی عدالت اس کیس کو سن سکتی ہے۔

  • شاداب خان کی بارات اور ولیمے کی تقریبات کب ہوں گی تاریخیں سامنے آ گئیں

    شاداب خان کی بارات اور ولیمے کی تقریبات کب ہوں گی تاریخیں سامنے آ گئیں

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے نکاح کے بعد بارات اور ولیمے کی تقریبات کب ہوں گی تاریخیں سامنے آگئیں ۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ ہفتے شاداب خان کا نکاح سابق کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا جس کی اطلاع شاداب نے اپنے مداحوں کو ٹوئٹر پر دی تھی اپنی ٹوئٹ میں شاداب نے لکھا کہ ’الحمد اللہ آج میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن تھا اور آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، برائے مہربانی میرے انتخاب اور میری اہلیہ و ہمارے خاندان کا احترام کریں، آپ سب کیلئے دعائیں اور ڈھیر سارا پیار۔‘

    شاداب خان کا نکاح، مداحوں سے سلامی مانگ لی

    انہوں نے لکھا کہ میں اپنے مینٹور ثقی بھائی کے خاندان کا حصہ بن رہا ہوں، جب میں نے کرکٹ کھیلنی شروع کی تب سے میں اپنی نجی زندگی کو علیحدہ رکھنا چاہتا تھا، میری فیملی نے بھی اسی عمل کو ترجیح دی ہے، میری اہلیہ کی بھی یہی خواہش ہے، وہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی نجی ہی رہے۔ میں آپ سب سے مؤدبانہ گزارش کرتا ہوں کہ میری اہلیہ اور ہمارے خاندان کی چوائس کا احترام کریں ۔

    اب شاداب کی بارات اور ولیمے کی تاریخیں سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ شاداب کی بارات اور ولیمے کی تقریبات 9 اور 10 فروری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائیں گی۔

    ہارون رشید قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شاداب کی بارات اور شادی کی تقاریب شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد منعقد کی جائیں گی،شاہین کا نکاح سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے 3 فروری کو ہوگا۔

  • اپنے بیان پر قائم ہوں زرداری عمران کو قتل کروانا چاہتا ہے. شیخ رشید

    اپنے بیان پر قائم ہوں زرداری عمران کو قتل کروانا چاہتا ہے. شیخ رشید

    اپنے بیان پر قائم ہوں زرداری عمران کو قتل کروانا چاہتا ہے. شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں، عمران خان درست کہتا ہے آصف زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی جان کو شدید خطرات ہیں، ان کا منصوبہ عمران خان کو نااہل اور مائنس کرنا ہے، 16 وزارتوں میں کچھ نہ ملا توحکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر آگئی۔

    انہوں نے کہا کہ میرے وکیل نعیم حیدر نے تھانے میں بیان جمع کرادیا، یہ بیان پولیس لینے سے انکاری ہے۔ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پولیس کی پوری کوشش ہے کہ مجھے ہرحال میں گرفتار کیا جائے پہلے لال حویلی پر قبضہ کیا جو ہماری ذاتی ملکیت ہے، ہائیکورٹ نے قبضے کو ختم کردیا۔

    سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کی طرف سے مجھے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، میرے وکیل سردار رازق، نعیم حیدر اور انتظارحسین ہیں، باقی پولیس کی طرف سےمیرےخلاف میڈیا ٹرائل کروایا جارہا ہے۔
    شیخ رشید کا پولیس کے نوٹس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن
    شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے
    ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان
    امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس

    دوسری جانب تھانہ آبپارہ کی جانب سے شیخ رشید کو طلب کرنے کے معاملے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے پولیس کے نوٹس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ شیخ رشید کے وکیل کی جانب سے درخواست تیار کرلی گئی، وہ بائیو میٹرک تصدیق کے لئے ہائیکورٹ جائیں گے۔ تھانہ آبپارہ پولیس نے شیخ رشید کی طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

  • آئی ایم ایف کا اضافی ٹیکس لگانے کا مطالبہ؛ اسحاق ڈار کی یقین دہانی

    آئی ایم ایف کا اضافی ٹیکس لگانے کا مطالبہ؛ اسحاق ڈار کی یقین دہانی

    آئی ایم ایف کا اضافی ٹیکس لگانے کا مطالبہ؛ اسحاق ڈار کی یقین دہانی
    آئی ایم ایف نے معیشت کی بہتری کے لیے حکومت پاکستان سے سخت اقدامات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کی ٹیم کی جانب سے اضافی ٹیکس کےلئے پارلیمنٹ سےمنظوری لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جس کے لیے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے یقین دہانی بھی کرا دی گئی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کریں گے، صدارتی آرڈیننس وقت پرپارلیمنٹ میں پیش کریں گے، ماضی کی طرح موجودہ پروگرام بھی مکمل کریں گے۔ آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا کہ امید ہے پاکستان شرائط پر پورا اترے گا۔

    ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف کے وفد نے بجٹ میں اعلان کردہ فیصلوں کے مطابق بجٹ خسارہ 4.9 فیصدرکھنےکا وعدہ پورا کرنے کا کہا اور بجٹ فیصلوں کےمطابق پرائمری خسارہ جی ڈی پی کا0.2فیصدرکھنےکاوعدہ پوراکرنے کا بھی کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف کے وفد نے بجٹ میں اعلان کردہ فیصلوں کے مطابق بجٹ خسارہ 4.9 فیصد رکھنے کا وعدہ پورا کرنے کا کہا اور بجٹ فیصلوں کےمطابق پرائمری خسارہ جی ڈی پی کا0.2فیصد رکھنے کا وعدہ پوراکرنے کا بھی کہا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن
    شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے
    ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان
    امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس

    آئی ایم ایف وفد نے مطالبہ کیا کہ برآمدی شعبےکو 110ارب روپے کااستثنا ختم کیا جائے، ایف بی آر کی طرف سے 7470 روپے ٹیکس وصولیوں کاہدف ہرحال میں پورا کیاجائے، اس کے علاوہ گردشی قرض میں خاطر خواہ کمی لائی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 855 ارب روپے وصولی کا ہدف پورا کرنے کا بھی کہا گیا، ریاستی کمپنیوں کی کارکردگی بہتر کرکے ان کا خسارہ بھی ختم کرنے کا کہا گیا ہے، آئی ایم ایف نے نجکاری پروگرام پر عمل درآمد کرنے کا کہا جب کہ آئی ایم ایف نے مالی خسارے اور نقصانات کی نشاندہی بھی کی۔حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے مالی نظم و ضبط پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا ہے۔

  • مقبول فلمی صحافی عاشق چوھدری انتقال کر گئے

    مقبول فلمی صحافی عاشق چوھدری انتقال کر گئے

    لاہور: مقبول فلمی صحافی عاشق چوھدری انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی: عاشق چوہدری روزنامہ جنگ سے منسلک تھے۔مرحوم کے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،مرحوم نے پسماندگان میں تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔


    سینئیر صحافی مبشر لقمان نے افسوس کا اظہار کیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ ایک بہترین صحافی اور شریف آدمی تھے۔ اللہ ان کی روح کو سکون عطا فرمائے-

  • دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں،آرمی چیف

    دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں،آرمی چیف

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیرصدارت 225ویں کورکمانڈر کانفرنس منعقد کی گئی-

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کی جانب سے اعلامیے کے مطابق کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا،شرکا کو درپیش خطرات،دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر بریفنگ دی گئی-


    آئی ایس پی آر کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ توڑنے پر بھی بریفنگ دی گئی ،جبکہ لائن آف کنٹرول اوردہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن پربھی بریفنگ دی گئی-

    فورم نے پشاور پولیس لائن دھماکے کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    کانفرنس میں آرمی چیف سید آصف منیر نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں، ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں،پشاور سانحہ کے ذمہ داروں کو انصاف کےکٹہرے میں لائے جائے گا،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر توجہ مرکوز رکھی جائے-

    کسی بھی دہشت گرد ادارے کے لیے زیرو ٹالرنس کے ساتھ۔ سی او اے ایس نے تمام کمانڈروں کو ہدایت کی کہ وہ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پراس وقت تک توجہ مرکوز رکھیں جب تک کہ ہم پائیدار امن حاصل نہیں کر لیتے۔

  • سب کو فکر ہے عمران خان کو کیسے مائنس کرنا ہے؟ پرویز الہٰی

    سب کو فکر ہے عمران خان کو کیسے مائنس کرنا ہے؟ پرویز الہٰی

    سابق وزیراعلیٰ پنچاب پرویز الہٰی سے سابق اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات کرنے والوں میں چودھری احسان الحق،وسیم خان بادوزئی،عمر عباس ڈھلوں شامل تھے ،اس موقع پرعمر آفتاب اورعلی عباس آغا بھی ملاقات میں شریک تھے ،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہا تھا کہ دہشتگرد آزادانہ حملے کر رہے ہیں جبکہ سیاسی مخالفین کو قید کیا جارہا ہے،حکومت کی ترجیح امن و امان کا قیام نہیں بلکہ صرف سیاسی انتقام ہے، حکمرانوں کو ملک کی فکر ہے نہ ہی عوام کی،وفاقی حکومت ہو یا نگران سیٹ اپ،سب کو فکر ہے عمران خان کو کیسے مائنس کرنا ہے؟  پی ڈی ایم کی13جماعتیں بھی ملکر عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، پی ڈی ایم جماعتیں بلدیاتی انتخابات سے لیکر عام انتخابات کے ہر محاذ سے بھاگ رہی ہیں نگران سیٹ اپ فائلیں ڈھونڈ کرہمارے دورکے اقدامات منسوخ کرنے میں مصروف ہے، نگران ڈھائی ماہ کے مہمان،تمام غیر آئینی اقدامات ریکارڈ ہو رہے ہیں، جو جو قانون سے تجاوز کر رہا ہے وہ قانون کے شکنجےمیں آ کرہی رہے گا،

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ایسے واقعات کے ذریعے دہشت پھیلا نا چاہتے ہیں،سیاسی اور معاشی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے ان کے پاس کوئی فارمولا نہیں حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کیلئے کچھ نہیں، 9ماہ میں اگر کسی کو ریلیف ملا تو ان ڈاکووں اور کرپٹ لیڈرشپ کو ملا ،انہوں نے کرپشن کیلئے ہر طرح کے دروازے کھلے چھوڑے ہیں، انہوں نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے قوانین بدل ڈالے وزیرداخلہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے کے بجائے عمران خان پر تنقید کرتے رہے،90روز میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، آئین میں لکھا ہے کہ اگر اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں تو الیکشن 90دن میں کرائے جائیں اگر کوئی آئین شکنی کرے گا تو اس کی سزا آئین میں موجود ہے، عدالت کسی آئین شکن کو تحفظ نہیں دے گی، فواد چودھری کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا آج پی ڈی ایم کی تمام توجہ عمران خان کیخلاف انتقامی کارروائیوں پر ہے،مخالفین کیخلا ف جھوٹے پرچے درج کئے گئے،

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

     پرویز الہیٰ عمران خان سمیت تحریک انصاف پر برس پڑے

    ودھری پرویز الہی کیلئے لڑکیوں کی سپلائی، شراب کی بوتلیں، اہم ثبوت مل گئے،ا

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

  • ملک میں مہنگائی کی شرح 25 فیصد تک پہنچ گئی

    ملک میں مہنگائی کی شرح 25 فیصد تک پہنچ گئی

    ملک میں مہنگائی کی شرح 25 فیصد تک پہنچ گئی. رپورٹ میں انکشاف

    وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤ ٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 6ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 25 فیصد رہی ہے۔ وزارت خزانہ ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ (جولائی تا دسمبر 2022) کے دوران بیرونی سرمایہ کاری اور روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔ جولائی تا دسمبر 2022 کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 58.7 فیصد جب کہ مجموعی مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 180.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر میں 11.1 فیصد اور برآمدات میں مجموعی طور پر 6.8 فیصد کمی آئی۔

    معاشی آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک ذخائر 15 ارب ڈالر سے کم ہوکر 3 ارب 8 کروڑ ڈالر تک رہ گئے، مالیاتی خسارہ 218 ار ب روپے اضافے کے ساتھ بنیادی خسارہ 511 ارب روپے رہا۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران درآمدات میں 18.2 فیصد اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 59.7 فیصد کمی ہوئی۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران ایف بی آر محصولات میں 17.4 فیصد جب کہ نان ٹیکس آمدنی میں58.4 فیصد کا اضافہ ہوا ریکارڈ کیا گیا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

    جبکہ دوسری جانب سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی مہنگائی بارے عوام بڑی پریشان ہے اور صارفین نے حکومت پر تنقید کی ہے کہ اب اس بڑھتی ہوئی شرح کا زمہ دار کون ہے اور کیا ہم نے آپ کو ووٹ دے کر اس لیئے بھیجا تھا کہ آپ ہمارے مسائل حل کرنے کیلئے مزید بڑھائیں. صارفین کا کہنا تھا کہ جل از جلد مہنگائی کو قابو کیا جائے.

  • کراچی میں نئے کرونا ویرئینٹ بی ایف سیون کی تشخیص

    کراچی میں نئے کرونا ویرئینٹ بی ایف سیون کی تشخیص

    کراچی میں نئے کرونا ویرئینٹ بی ایف سیون کی تشخیص

    کراچی میں کرونا کےنئے ویرئینٹ کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔ بی ایف7ویرینٹ نےچین میں بڑےپیمانےپرلوگوں کومتاثرکیا ہے۔ دم توڑتا کرونا ایک بار پھرسراٹھانے لگا، کراچی مین کرونا کے نئےورینٹ بی ایف 7 کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وائرس کی کراچی میں موجودگی کی تصدیق جینوم سیکوئینسنگ کےبعد تصدیق ہوئی۔ پاکستان میں اس ویریئنٹ کا یہ پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ تاہم اس حوالے سے ابھی قومی ادارہ صحت نے فلحال کوئی تصدیق یا تردید اس بارے میں نہیں کی ہے.

    دوسری جانب عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا اب بھی بین الاقوامی سطح پر باعث تشویش پبلک ہیلتھ ایمرجنسی ہے جو ڈبلیو ایچ او کا سب سے زیادہ الرٹ لیول ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے یہ اعلان دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہفتہ واراموات میں حالیہ اضافے کےبعد کیا گیا ۔

    کووڈ۔ 19 پر اپنے سہ ماہی اجلاس کے بعد ڈبلیو ایچ او کی بین الاقوامی صحت کے ضوابط (2005) کی ہنگامی کمیٹی نےاعلان کیا جس کی منظوری ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈھانوم گبریسس نے دی ہے۔ کمیٹی نے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس ایک خطرناک متعدی بیماری ہے جو صحت کے نظام کو کافی نقصان پہنچاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن سے عالمی سطح پر بیماری اور اموات کے اثرات کو محدود کیا جا سکتا ہے،اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ وائرس مستقبل قریب میں انسانوں اور جانوروں میں مستقل طور پر قائم پیتھوجن رہے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    کمیٹی نے ممالک سے صحت عامہ کےطویل مدتی اقدامات کا مطالبہ کیا جس میں بیماری اور اموات پرکووڈ۔ 19کے اثرات کو کم کرنے پرتوجہ دی جائے۔دریں اثناکمیٹی نے ممالک کو سفارش کی کہ کورونا ویکسی نیشن کے 100فیصد اہداف حاصل کرنے چاہیئں ،ڈبلیو ایچ اوکو کورونا وائرس کی وبا کی نگرانی کے ڈیٹا کی رپورٹنگ کو بہتر بنانا چاہیے اور طبی انسدادی اقدامات جیسے ویکسین ، تشخیص اور علاج کی طویل مدتی دستیابی کو یقینی بنانا چاہیے۔

  • انڈس موٹرز نے کراچی میں موجود پلانٹ کو عارضی طورپربند کردیا

    انڈس موٹرز نے کراچی میں موجود پلانٹ کو عارضی طورپربند کردیا

    انڈس موٹرز نے کراچی میں موجود پلانٹ کو عارضی طورپربند کردیا

    انڈس موٹرز نے کراچی میں موجود اپنا پلانٹ بند کردیا ہے ٹویوٹا کاریں بنانے والی انڈس موٹر کمپنی نے اپنا پلانٹ فلحال عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ خیال رہے اس اسے قبل بھی یہ کمپی کئی بار اپنا پلانٹ بند کرچکی ہے جبکہ انڈس موٹرز کمپنی (آئی ایم سی) نے معاشی غیریقینی، خام مال پر مہنگائی کے اثرات اور پیداواری لاگت میں اضافے کے پیش نظر ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 80 ہزار سے 12 لاکھ روپے تک اضافہ کیا تھا.

    کمپنی کے نوٹی فکیشن کے مطابق یارس 1.3 ایم ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ 80 ہزار روپے اضافہ کرکے 38 لاکھ 19 ہزار کی گئی ہے جبکہ 1.5 سی وی ٹی کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار اضافہ کرکے 46 لاکھ 9 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق یارس 1.3 سی وی ٹی کی نئی قیمت 40 لاکھ 69 ہزار، 1.3 ایچ ایم ٹی کی 40 لاکھ 39 ہزار، 1.3 ایچ سی وی ٹی کی 42 لاکھ 39 ہزار اور 1.5 ایم ٹی کی نئی قیمت 43 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق کرولا 1.6 ایم ٹی کی نئی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار اضافے کے ساتھ 49 لاکھ 39 ہزار، 1.8 سی وی ٹی 4 لاکھ 60 ہزار اضافے کے ساتھ 62 لاکھ 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح کورولا کے ماڈل 1.6 سی وی ٹی کی نئی قیمت 53 لاکھ 69 ہزار، یو پی ایس پی ای سی کی قیمت 59 لاکھ 9 ہزار اور 1.8 سی وی ٹی ایس آر کی نئی قیمت 61 لاکھ 69 ہزار مقرر کی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    نوٹی فکیشن کے مطابق ریوو وی اے ٹی کی قیمت 8 لاکھ 30 ہزار اضافے کے ساتھ ایک کروڑ 14 لاکھ 29 ہزار جبکہ روکو وی اے ٹی کی قیمت 8 لاکھ 70 ہزار کے ساتھ ایک کروڑ 20 لاکھ 49 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق فارچونر ایل او پیٹرول، ہائی پیٹرول، ڈیزل اور ڈیزل لیجنڈر کی قیمتیں 9 لاکھ 30 ہزار کے ساتھ بالترتیب ایک کروڑ 25 لاکھ 9 ہزار، ایک کروڑ 43 لاکھ 19 ہزار، ایک کروڑ 50 لاکھ 99 ہزار، ایک کروڑ 59 لاکھ 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں۔

    انڈس موٹرز کی طرف سے قیمتوں میں اضافے کا سبب زرمبادلہ میں عدم استحکام، یوٹیلیٹی نرخوں میں اضافہ اور دیگر اخراجات بتایا گیا ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ حالات نے کمپنی کو موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے میں مشکلات پیدا کردی ہیں اس لیے کمپنی مارکیٹ پر کچھ اثرات مرتب کرنے پر مجبور ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ اعلامیہ کے مطابق کمپنی اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے سی کے ڈی اور گاڑیوں کے پرزہ جات کی درآمد کے لیے پیشگی اجازت کے مکینزم سے دشواری کا سامنا ہے۔ جبکہ اس اعلامیہ یہ بھی کہا گیا کہ کمپنی اور اس کے وینڈرز کو خام مال اور پرزہ جات کی کلیئرنس میں دشواری درپیش ہے،انوینٹری کی کمی، سپلائی چین کے تعطل سے پیداواری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔ انڈس موٹرز کا پلانٹ 20 دسمبر سے 30 دسمبر تک بند رہا تھا