Baaghi TV

Tag: Lahore

  • سی سی پی او لاہور کا مختلف تھانوں کا اچانک دورہ.

    سی سی پی او لاہور کا مختلف تھانوں کا اچانک دورہ.

    سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر/ سرپرائز وزٹس

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تھانہ گڑھی شاہو اور عہ گجر سنگھ سرپرائز وزٹ،

    غلام محمود ڈوگر نے محرر روم، فرنٹ ڈیسک، دیگر رومز کا وزٹ کیا،

    سی سی پی او لاہور نے فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں کے اندراج چیک کیا،

    غلام محمود ڈوگر نے ریکارڈ رجسٹرز، حوالات کا جائزہ لیا،

    سی سی پی او لاہور نے سائلین سے استفسار کیا،

    *صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ایس ایچ او گڑھی شاہو زبیر سندھو کی سرزنش*

    تین دن میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتطامات کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت،

    ایس ڈی پی او قلعہ گجر سنگھ کو اپنی سپرویژن کام کروانے کی ہدایت،

    تھانہ ہمارا گھر ہے، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر

    سائلین کےلئے بہترین اقدامات کئے جائیں، غلام محمود ڈوگر

  • بیوی کی خبر کیوں چلائی، ایس پی انویسٹی گیشن کی سینئر کرائم رپورٹر سے بدتمیزی

    بیوی کی خبر کیوں چلائی، ایس پی انویسٹی گیشن کی سینئر کرائم رپورٹر سے بدتمیزی

    بیوی سے متعلق خبر چلائے جانے پر ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سیخ پا ہو گئے. سینئر کرائم رپورٹر کے ساتھ بدتمیزی

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی پریس کانفرنس میں ایس پی آپریشن انویسٹی گیشن نے سینئر کرائم رپورٹر احمد فراز کو بازو سے پکڑ کر کھینچا اور بیوی سے متعلق خبر لگانے پر ناراضگی کا اظہار کیا.

    کرائم رپورٹر نے ان کی بیوی کے ٹویٹ سے متعلق خبر لگائی تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ محکمہ پولیس میں بھرتیاں اور ٹرانسفر میرٹ پر نہیں ہوتے.

    جب ایس پی عائشہ بٹ سے وضاحت طلب کی گئی تو انھوں نے کوئی جواب نا دیا اور اپنا ٹویٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا تھا.

  • ایک کیس کریں یا دس، میں بھاگنے والوں میں سے نہیں. ترجمان وزیراعظم

    ایک کیس کریں یا دس، میں بھاگنے والوں میں سے نہیں. ترجمان وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نےکہا ہےکہ امریکہ تو میں نےجانا نہیں. اب عمران خان کیساتھ رہونگا.

    ایک کیس کریں یا دس, کرپٹ ٹولےکی منجھی پیڑی پہلےسےزیادہ ٹھوکوں گا.

    شہباز گل ترک کمپنی کیجانب سے ہرجانہ کیس میں لاہور کے جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تو لیگی کارکنوں نے حکومت مخالف نعروں سے انکا استقبال کیا

    شہبازگل کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نےغیرقانوںی طورپرمیٹرو بسوں کوچلنے کیلئے بہت مہنگا ٹھیکہ دیا، اس ٹھیکے کی بات کرنے پر میرے خلاف شہباز شریف کی من پسند کمپنی نے کیس کردیا

    انھوں نے کہا کہ ٹھیکہ مہنگے داموں دیا گیا. حکومت نے نوٹس لیا تو انکو تکلیف شروع ہو گئی

    وزیراعظم کےمعاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے ٹھیکہ دیا توایک کمپنی نےٹینڈر بھرا. پی ٹی آئی حکومت میں تین کمپنیاں بولی میں شامل ہوئیں، اور انتہائی کم قیمت پرمیٹرو بس کے ٹینڈ دیئے گئے.

  • فرد جرم کی کاروائی، عدالت نے شہباز گل کو عدالت طلب کر لیا.

    سیشن عدالت میں وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل کیخلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت ہوئی.

    عدالت نے ڈاکٹر شہباز گل کو فرد جرم کی کارروائی کیلئے 16 جنوری کو طلب کر لیا

    عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز گل کیخلاف بطور ثبوت ویڈیو بھی فراہم کرنے کا حکم دے دیا

    ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار علی نے پلیٹ فارم ٹورازم کمپنی کے ہتک عزت دعوی پر سماعت کی

    درخواستگزار کمپنی البیراک گروپ آف کمپنیز کا حصہ ہے، موقف

    البیراک کمپنی پاکستان، صومالیہ اور دیگر ممالک میں کنسٹرکشن، ویسٹ مینجمنٹ اور ٹرانسپورٹ کے کاروبار کر رہی ہے، درخواست گزار

    البیراک گروپ نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 18 میٹر لمبی میٹرو بس متعارف کروائی. میٹرو بس عام بسوں کے مقابلے میں بہترین بس ہے.

    ڈاکٹر شہباز گل نے اے آر وائی لے پروگرام اعتراز ہے میں 26 ستمبر 2020ء کو درخواستگزار کمپنی کیخلاف بیان بازی کی، موقف

    ڈاکٹر شہباز گل نے ذاتی حیثیت میں پلیٹ فارم کمپنی پر بے بنیاد الزامات لگائے، درخواستگزار

    6 برس قبل میٹرو بس پراجیکٹ پر 3 اعشاریہ 68 ڈالر فی کلومیٹر کے حساب سے ٹھیکہ لینے کا الزام لگایا گیا، موقف

    شہباز گل نے 1 اعشاریہ 85 ڈالر فی کلو میٹر کے حساب سے سلمان شہباز کو دینے کا بھی الزام عائد کیا، درخواستگزار

    شہباز گل نے لاہور میٹرو بس کے ٹھیکے سے آدھی رقم مسلسل سلمان شہباز کو دینے کا الزام لگایا ہے، موقف

    درخواستگزار کمپنی کے کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات جھوٹ اور بے بنیاد ہیں، درخواستگزار

    شہباز گل نے درخواستگزار کمپنی پر ثبوتوں کے بغیر کرپشن کا الزام لگایا، موقف

    شہباز گل کے ٹی وی چینل پروگرام میں الزامات لگانے سے کمپنی کی ساکھ متاثر ہوئی، درخواستگزار

    شہباز گل نے پلیٹ فارم کمپنی کیخلاف سوشل میڈیا مہم بھی چلا رکھی ہے، موقف

    شہباز گل کے میڈیا اور سوشل میڈیا بیانات کے سبب کمپنی کو ملین ڈالرز کا نقصان ہوا، درخواستگزار

    شہباز گل کیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 499 اور 500 کے تحت ہتک عزت کی کارروائی کی جائے، استدعا

    درخواستگزار کمپنی پر بے بنیاد الزامات لگانے پر شہباز گل کو بھاری جرمانہ اور سزا سنائی جائے، استدعا

  • سوشل میڈیا پر دوستی کر کے لوٹنے والا گینگ گرفتار

    سوشل میڈیا پر دوستی کر کے لوٹنے والا گینگ گرفتار

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر دوستی کی ریکوئسٹ بھیج کر پاکستانیوں کو لوٹنے والے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

    یہ گروہ لڑکیوں کی تصویریں دکھا کر لاکھوں ڈالر کا لالچ دے کر لوٹتے تھا.

    گروہ میں 5 غیر ملکی جب کہ ایک پاکستانی شامل ہے۔

  • نیب نے ایک اور بڑا سراغ لگا لیا،کئی بے نامی اکاؤنٹس پکڑے گئے.

    نیب نے ایک اور بڑا سراغ لگا لیا،کئی بے نامی اکاؤنٹس پکڑے گئے.

    نیب لاہور نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے 48 بینک اکاونٹس کاسراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آمدن سے زائداثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کیس میں سامنے آنے والے 48 بینک اکاؤنٹس خواجہ آصف، فیملی ممبران اور بے نامی داروں کے نام پر کھلوائےگئے جن میں ایک ارب 45 کروڑ روپےکی رقم جمع ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ خواجہ آصف اور فیملی ممبران کے اکاؤنٹس میں 22کروڑ 30 لاکھ روپے جمع ہوئے۔

  • نیب کی گرفتاریاں، ن لیگ نے حکمت عملی اپنا لی.

    نیب کی گرفتاریاں، ن لیگ نے حکمت عملی اپنا لی.

    نیب گرفتاریوں کیخلاف ن لیگی رہنمائوں کی جارحانہ حکمت عملی

    مسلم لیگ ن نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے اپنے رہنمائوں کی گرفتاریوں کیخلاف سختردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے،

    کارکنان کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت کو سخت ردعمل دینے کا فیصلہ سامنے آیا ہے اس حوالے سے ن لیگ نے یہ طے کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی لیگی رہنما کی نیب گرفتاری کے خلاف سخت ردعمل دیا جائے گا۔

    ن لیگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی رہنما کی گرفتاری پر نیب دفتر کا گھیراؤ کیا جائے گا، ن لیگ نے پارٹی کارکنوں اور شیر جوان فورس کو تیاریوں کی ہدایت جاری کردی.

    ن لیگ لاہور کے ہر صوبائی حلقے سے کم ازکم200کارکنوں کوالرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، ہر ایم پی اے اور ٹکٹ ہولڈر200کارکنوں اور20خواتین کو لانے کا ذمہ دار ہوگا,زرائع

  • آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو رائیڈ مہنگی پڑ گئی،بے دردی سے قتل

    آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو رائیڈ مہنگی پڑ گئی،بے دردی سے قتل

    لاہور میں آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق 26 سالہ محمد علی نے گزشتہ رات 8 بجے شالیمار سے رائیڈ بک کی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا۔ کئی گھنٹوں بعد ساندہ کے علاقے سے اس کی لاش ملی۔ ملزمان محمد علی کو قتل کرنے کے بعد اس کی گاڑی ، موبائل اور رقم ساتھ لے گئے۔

    ورثاء نے بتایا کہ مقتول محمد علی دو سالہ بچی کا باپ تھا اور شبہ ہے کہ ڈکیتی کے دوران قتل کیا گیا۔ تھانہ شالیمار باغبانپورہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

  • آپریشن سے پہلےکورونا ٹیسٹ لازمی قرار،مریض خوار ہو گئے.

    آپریشن سے پہلےکورونا ٹیسٹ لازمی قرار،مریض خوار ہو گئے.

    پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ہر طرح کی سرجری سے پہلے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے.

    چند ہسپتالوں کے علاوہ باقی ہسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کی سہولت نا ہونے کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں.

    مریضوں کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے آنے میں 48 گھنٹے لگ جاتے ہیں جس سے ہمیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

    ٹیسٹ کی رپورٹ تاخیر سے آنے کی وجہ سے زیادہ تر آپریشن تاخیر سے ہو رے ہیں واضح رہے کہ کہ شہر میں اس وقت 8 بی ایس ایل تھری لیب کام کر رہی ہیں.

  • گورنر پنجاب کا سینیئر صحافی اور کالم نگار رؤف طاہر کے انتقال پر اظہار تعزیت

    گورنر پنجاب کا سینیئر صحافی اور کالم نگار رؤف طاہر کے انتقال پر اظہار تعزیت

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سینئر صحافی و کالم نگار رؤف طاہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.

    انکا کہنا تھا کہ مرحوم کی صحافتی خدمات کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا.انھیں نے ہمیشہ عوام کی پریشانیوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے.

    انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔