Baaghi TV

Tag: Lahore

  • تاجروں کا دو دن کاروبار بند کرنے کے احکامات کو واپس لینے کا مطالبہ

    تاجروں کا دو دن کاروبار بند کرنے کے احکامات کو واپس لینے کا مطالبہ

    تاجروں نے حکومت سے دو دن کاروبار بند کرنے کے احکامات کو واپس لینے کا مطالبہ کردیا جبکہ حکومت نے اسلام آباد میں31 جولائی اور یکم اگست کوعام تعطیل کیا تھا لیکن تاجروں نے حکومت سے دو دن کاروبار بند کرنے کے احکامات کو واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہائی لیول غیرملکی وفد کی آمد کے سبب عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق صدرانجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ دو دن لگاتار کاروبار بند نہیں کریں گے جس کا کوئی جواز نہیں ہے، انتظامیہ کی جانب سے جاری کیا گیا، نوٹی فکیشن واپس لیا جائے۔ پہلے بھی دو دن محرم الحرام کے احترام میں کاروباربند رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے میں مزید کاروبار بند رکھنے کی سکت نہیں کاروباری طبقہ کے ساتھ دہاڑی دار طبقہ بھی منسلک ہے۔ مہمانوں کی آمد پربجائے کاروبار بند کرنے کے شہر میں چہل پہل ہونی چاہئے۔
    باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

    جبکہ دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے چائنیز ہائی آفیشل کے دورہ پرسرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں دو روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فیڈرل ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن نے بھی تمام تعلیمی اداروں میں دو روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں فیڈرل ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

  • پی ٹی آئی  رہنماء  کے  کلینکس سیل

    پی ٹی آئی رہنماء کے کلینکس سیل

    محکمہ صحت نے پی ٹی آئی کی سینیٹر زرقا تیمور کے دو کلینک سیل کردیئے، اور پولیس نے ایڈمن افسر خرم کو کار سرکار میں مداخلت پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، جب کہ سینیٹر زرقا تیمور کا کہنا ہے کہ یہ سیاسی انتقام کی کڑی ہے، جو میری جماعت کے لوگ برداشت کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور نے بیان جاری کیا تھا کہ آج صبح لاہور ڈی ایچ اے اور گلبرگ میں واقع میرے دو کلینکس کو محکمہ ہیلتھ نے سیل کردیا، میرے اسٹاف کے ساتھ زور زبردستی کی گئی۔

    ڈاکٹر زرقا تیمور نے کہا کہ یہ سیاسی انتقام کی کڑی ہے جو میری پارٹی کے لوگ برداشت کررہے ہیں، یہ ریاستی جبر کی انتہا ہے، اس ملک میں رہنا تو کیا کام کرنا بھی مشکل کردیا ہے، گلو بٹ اور غنڈا گردی انکا پیشہ ہے، 18 دن حکومت کے رہ گئے ہیں،عزت سے جائیں۔ زرقا تیمور کا کہنا تھا کہ حکومت نے محکمہ صحت کے ذریعے میرے کلنک سیل کروائے، محکمہ صحت کبھی ڈینگی کا الزام لگاتا ہے تو کبھی ڈاکٹرز نہ ہونے کا، میرے کلینک کے ساتھ باقی پانچ کلینکس ہیں انہیں چیک نہیں کیا گیا، کل اگر کوئی جعلی ایف آر بھی درج کی جاتی ہے تو اسکے لیے تیار ہوں۔

    نجی ٹی وی کے مطابق دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹرزرقا کے بیان کی تردید کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈی ایچ اے کلینک میں ڈاکٹر موجود نہیں تھا، جب کہ گلبرگ کلینک میں ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کلینک چلانے کے لئے ہیلتھ کیئر کمیشن کا لائسنس بھی نہیں تھا، جب کہ ڈاکٹر کے بجائے ایف ایس سی پاس خواتین کلینک چلا رہی تھیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان کے عنایت اللہ نے لیٹ برڈ ٹورنامنٹ جیت لیا
    بحیرہ روم کے نو ممالک میں آگ بھڑک اٹھی
    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور
    پشاور،محرم الحرام کے موقع پر تمام ہسپتالوں میں طبی عملہ چوکس
    پولیس نے کارسرکار میں مداخلت اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر محکمہ صحت کی انفورسمنٹ انسپکٹر طاہرہ گل کی مدعیت ڈاکٹر زرقا کے ایڈمن آفیسر خرم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کیئرکمیشن نے کلینک سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروائی تھی، جس پر ایڈمن آفیسرخرم کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ انفورسمنٹ انسپکٹرطاہرہ گل کی مدعیت کی درج کیا گیا ہے، اور ڈاکٹر زرقا تیمور کے اکاؤنٹنٹ خرم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • عمران خان کی پاپولیرٹی قوانین کو نہیں بدل سکتی. فردوس عاشق

    عمران خان کی پاپولیرٹی قوانین کو نہیں بدل سکتی. فردوس عاشق

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گرین انیشٹیو پاکستان کی سیاست اور معیشت دونوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگا، عسکری سپہ سالاراقتصادی سپہ سالارکاکرداراداکررہےہیں، سپہ سالار نےسبزباغ دکھانےکےبجائےمستقبل کا روڈ میپ دیا ہے جسے سراہا جانا ہے.

    چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نو مئی کے بعد سیاست پر جو لرزہ طاری کیا گیا وہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے، آپکی پاپولیرٹی قوانین کو نہیں بدلتی ،آپ ٹک ٹاکرز بن جائیں یا سوشل ویوز حاصل کر لیں قوانین نہیں بدل سکتے، قومی اداروں پرحملہ آور ہونا اور پھر شہدا کی بے حرمتی کرنا سیاست نہیں ہے بلکہ سیاست اپنی ذات کی نفی کا نام ہے۔

    ترجمان آئی پی پی نے مزید کہا ملک میں گرین سیاست ک اآغاز ہونے جارہا ہے9مئی کے بعدگرین سیاست ملک کی ضرورت تھی ، ذات کے ساتھ کھڑی سیاست دم توڑ چکی ہے ، درس کربلا بھی یہی ہے کہ مقصد کے لیے اپنی ذات کو قربان کر دیں اور جب بھی کسی سیاست دان کو اقتدار ملا بدقسمتی سے وہ ڈکٹیٹر بن گیا لیکن تمام مسائل کا ایک ہی علاج ہے وہ ہے جمہوریت اور صرف جمہوریت.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان کے عنایت اللہ نے لیٹ برڈ ٹورنامنٹ جیت لیا
    بحیرہ روم کے نو ممالک میں آگ بھڑک اٹھی
    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور
    پشاور،محرم الحرام کے موقع پر تمام ہسپتالوں میں طبی عملہ چوکس
    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ہم نےعلامہ اقبال کےنظریےکومشعل راہ بنایاہے،ضلعی عہدیداران کوممبرشپ کاعمل مکمل کرنےکی ہدایت کردی ہے ،14اگست سےآئی پی پی سیاسی سفرکابھرپورقوت سےمظاہرہ کرےگی۔

  • 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد ، اسپتال منتقل

    14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد ، اسپتال منتقل

    اسلام آباد جوڈیشل اکیڈمی کے افسر کے گھر پر مبینہ طور پر 14 سالہ گھریلو ملازمہ زخمی ہو گئی جبکہ اے ایس پی سٹی عثمان کے مطابق ملازمہ کو کئی ماہ تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور متاثرہ لڑکی کے چہرے اور سر پر زخموں کے نشانات ہیں۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا لایا گیا۔ تاہم اس کے بعد حالت بگڑنے پر اسے اس کی والدہ کے حوالے کر دیا گیا ۔

    متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر عاصم حفیظ کی اہلیہ پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا جبکہ جج کی اہلیہ نے گھر سے زیورات چوری کرنے کے الزام میں مبینہ طور پر بلے سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے لیکن پولیس نے لڑکی کو کام پر بھیجنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
    عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
    بچی کی حالت تشویشناک ہے اور ڈاکٹروں نے اسے سرگودھا سے لاہور ریفر کر دیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کو لاہور کے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جنرل ہسپتال کے ایم ایس کا کہنا تھا کہ زخم بظاہر دنوں پرانے ہیں اور مریض کو طبی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ اور اب لڑکی خطرے سے باہر ہے جبکہ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اللہ نے چاہا تو ہم اسے بالکل ٹھیک کرلیں گے.

    علاوہ ازیں حکام نے بھی نوٹس لے لیا ہے اور ان کا کہنا ہے بہت جلد اس میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرسکے.

  • زراعت کا شعبہ ٹھیک کرلیا تو پاکستان  ٹھیک ہوجائے گی. محسن نقوی

    زراعت کا شعبہ ٹھیک کرلیا تو پاکستان ٹھیک ہوجائے گی. محسن نقوی

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر لاکھوں ایکڑ زمین کاشت کریں گے۔ جبکہ محسن نقوی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر لاکھوں ایکڑ زمین کاشت کریں گے، اسپتالوں اور سڑکوں کو بہتر کرنے پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ٹھیک کرلیا تو پاکستان کی ہر چیز ٹھیک ہوجائے گی، پاک فوج کے ساتھ مل کر خوردنی تیل کے حصول کے لیے بھی کام کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے 4 ماہ 100 ارب روپے زراعت کے شعبے پر خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، کارپوریٹ فارمنگ ہماری اولین ترجیح ہے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ لائیو اسٹاک کے لیے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، چھوٹے کسانوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا بارش کے دوران ملتان شہر کا دورہ دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بارش کے دوران ملتان شہر کا دورہ کیا اور گھنٹہ گھر، مچھلی مارکیٹ، عید گاہ، کینٹ ایریا، شجاع آباد روڈ اور دیگر علاقوں میں نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
    عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
    محسن نقوی نے ملتان کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری نکاس کا حکم دے دیا۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے واسا ملتان کو تمام تر مشینری اور وسائل کے ساتھ متحرک ہونے کی ہدایت کردی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بارش کے پانی کے نکاس کی ذاتی طور پرنگرانی کریں۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب بھی محسن نقوی کے ہمراہ تھے۔

  • ایئرپورٹس پر فائیو اسٹار ہوٹلوں سمیت جدید سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ

    ایئرپورٹس پر فائیو اسٹار ہوٹلوں سمیت جدید سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، قطر، ترکیہ، چین اور سعودی عرب نے اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ خلیجی ملک کی ایک کمپنی کو آؤٹ سورس کرنے کے بعد ایئرپورٹس پر فائیو اسٹار ہوٹلوں سمیت جدید سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

    علاوہ ازیں ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب کا بن لادن گروپ بھی ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے کوششیں کر رہا ہے جب کہ قطر کی حکومت نے ہوائی اڈوں کے کارگو سیکٹر کو سنبھالنے میں زیادہ دلچسپی ظاہر کی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی، سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل
    بین الاقوانی شہرت یافتہ صحافی، اینکر پرسن، کالم نگار ، مدیر اور مصنف حامد میر
    کسی صورت تو ظاہر ہو مری رنجش مرا غصہ

    ذرائع نے دعویٰ کیا کہ خلیجی ملک کی کمپنی ہوائی اڈوں پر فائیو اسٹار ہوٹل اور جدید سہولیات فراہم کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے۔ حکومت بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ اوپن ٹینڈرنگ کے ذریعے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کیا کہ ورلڈ بینک کا ایک ذیلی ادارہ ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے مالیاتی مشیر کے طور پر کام کر رہا ہے۔

  • ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش

    ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش

    ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ ٔپوٹھوہارسمیت پنجاب، شمال مشرقی اورجنوبی بلو چستان ،خیبر پختونخوا اورسندھ میں آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزیدموسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد،پنجاب، سندھ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ،خیبر پختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی،جبکہ زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی اور دالبندین میںدرجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ 22 سے26 جولائی کےدوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ اسی طرح ایبٹ آباد، راولپنڈی /اسلام آباد کے مقا می ندی نالوں جبکہ 22 اور 23 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان کے علاقوں بشمول(بارکھان ،کوہلو،شیرانی، ہرنائی،بولان،لورالائی، خضدار، لسبیلہ،کیچ،تربت،آواران،پسنی،اورماڑہ،گوادار اورگردونواح) کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
    یہ بھی پڑھیں؛
    زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،اسحاق ڈار
    ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار
    تحفے میں ملنے والے جوتوں کی رقم سے زیادہ ٹیکس
    محکمہ موسمیات کے مطابق22سے 24 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کے باعث زیریں سندھ( تھرپارکر ، عمرکوٹ ، میرپور خاص، سانگھڑ ، خیرپور، ، کشمور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، کراچی اور حیدرآباد )کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔

  • ایک سو روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار800 روپے کا ہوگیا

    ایک سو روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار800 روپے کا ہوگیا

    عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر بھی معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ جبکہ عالمی منڈی میں ہفتے کے روز سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالرز کمی سے 1962 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی ، جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

    عالمی منڈی میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کی معمولی کمی سے 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہوگئی۔ اسی طر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 91 ہزار 15 روپے رہی۔

    علاوہ ازیں اس سے قبل سونے کی تیزی سے بڑھنے والی قیمت کو بریک لگ گئی تھی، بالآخر قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی دیکھی گئی تھی، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 5 امریکی ڈالر اضافے کے بعد 1978 امریکی ڈالر ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 5300 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی اور نئی قدر 221100 روپے ہو گئی ہے۔
    یہ بھی پڑھیں؛
    زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،اسحاق ڈار
    ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار
    تحفے میں ملنے والے جوتوں کی رقم سے زیادہ ٹیکس
    اُدھر دس گرام سونا 4544 روپے سستا ہونے کے بعد 189558 روپے ہو گیا ہے۔ جبکہ دوسری طرف چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور قیمتیں بالترتیب 2900 روپے اور 2486.28 روپے ہو گئی ہے۔ تاہم خیال رہے کہ گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 13200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

  • تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے کی ایک اور جے آئی ٹی تشکیل

    تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے کی ایک اور جے آئی ٹی تشکیل

    محکمہ داخلہ پنجاب نے تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ کی ایک اور پانچ رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ نو مئی کو جناح ہاؤس سمیت دیگر حساس تنصیبات کے جلاؤ گھیراؤ کا تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ کی ایک اور پانچ رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے جب کہ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن رضا تنویر، ایس پی اے وی ایل ایس لاہور زاہد پرویز اور اے ایس پی تیمور خان کمیٹی کا حصہ ہیں۔

    جبکہ اس کے علاوہ پانچ رکنی جے آئی ٹی میں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر سرور بھی جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مقدمہ قتل، اقدام قتل، جلاؤ گھیراؤ، دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
    بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
    کاروبار کے دوران انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
    خواہش ہے میری اولاد میرے شوہر جیسی خصوصیات کی حامل ہو زارا نور عباس

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی مذکورہ مقدمہ کی تفتیش نئے سرے سے کرے گی، مقدمہ چیئرمین پی ٹی آئی، اسلم اقبال، محمود الرشید سمیت دیگر کے خلاف درج ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 9 مٸی واقعات پر صوبے میں 50 سے زائد عسکری ٹاور جب کہ جناح ہاؤس کے واقعات پر 15 کے قریب جے آئی ٹیز تشکیل دی جاچکی ہیں۔

  • جن ریسٹورانٹس کی پارکنگ نہیں انہیں سیل کردیں. لاہور ہائیکورٹ

    جن ریسٹورانٹس کی پارکنگ نہیں انہیں سیل کردیں. لاہور ہائیکورٹ

    لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں غیر قانونی پارکنگ فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ عدالت کا کہنا ہے کہ جن ریسٹورانٹس کی پارکنگ نہیں انہیں سیل کردیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں غیر قانونی پارکنگ سے متعلق شہری ہارون فاروسق سمیت دیگر کی درخواستوں کی سماعت کی، عدالت عالیہ نے شہر میں غیرقانونی پارکنگ فوری ختم کرنے کا حکم دیا۔

    عدالت نے حکم دیا کہ جن ریسٹورانٹس کی پارکنگ نہیں انہیں سیل کردیں، ایل ڈی اے رولز بنائے اور مرکزی سڑک کی سروس لائن پر پارکنگ ختم کی جائے۔ عدالت نے مزید کہا کہ غیر قانونی پارکنگ سے ٹریفک جام ہوتا ہے جو آلودگی کا باعث بنتا ہے، پرانے درختوں کو محفوظ کیا جائے ان کو گرنے سے بچایا جائے، ٹریفک رولز کی بہت زیادہ خلاف ورزی ہورہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
    بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
    لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر مختلف محکموں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کرلیں۔ تاہم خیال رہے کہ اس سےقبل غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کےخلاف کریک ڈاؤن کرکے پنجاب پولیس نے 148 مقدمات درج کیئے، سی ٹی او لاہور کے حکم پر غیر قانونی بس اڈوں، ویگن اسٹینڈز کےخلاف کریک ڈاؤن کیا تھا کریک ڈاؤن کے دوران وارننگ کے باوجود خلاف ورزی پر 148 مقدمات درج کیئے گئے.

    سٹی ڈویژن میں 67 جبکہ صدر ڈویژن میں 81 مقدمات درج کروائے گئے، ٹمبر مارکیٹ، راوی روڈ، رنگ روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، فیروز پور روڈب پر غیر قانونی بس و ویگن اسٹینڈز ختم کروا دئیے گئے، سی ٹی او لاہور نے موثر کارروائی نہ کرنے پر راوی روڈ سیکٹر کے دونوں انچارجز کو بھی معطل، کلوز لائن کردیا گیا،

    منظور شدہ بس اسٹینڈز کےخلاف کہیں بس، ویگن کھڑی کرنے کی اجازت نہیں، سی ٹی او لاہور سی ٹی او لاہور کی محکمہ ٹرانسپورٹ اور لاہور رنگ روڈ اتھارٹی سے ملکر کریک ڈاؤن کی ہدایت، جبکہ کہا گیا تھا غیر قانونی اڈوں، ویگن اسٹینڈز کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، مستنصر فیروز نے کہا تھا کہ
    ٹریفک بہاو میں خلل بننے والی رکاوٹوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
    بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
    سی ٹی او لاہور نے کہا تھا کہ اوورلوڈنگ، اووچارجنگ کی شکایت پر فوری کارروائی ہوگی، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور غیر قانونی سٹاپ بنانے والوں کےخلاف بھی کارروائی ہوگی، شہر میں روڈ سائیڈ پر پارکنگ، ناجائز اڈے قائم کرنے کی بھی ہرگز اجازت نہیں.