Baaghi TV

Tag: Lahore

  • لاہور میں نیگلیریا کے پہلے کیس کا انکشاف

    لاہور میں نیگلیریا کے پہلے کیس کا انکشاف

    لاہور میں نیگلیریا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ نجی لیبارٹری نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے، لاہور میں تیس سالہ مریض میں نیگلیریا کی تصدیق ہوئی ہے، مریض کو سروسزاسپتال داخل کرلیا گیا،مریض کو چار روز سے سردرد، بخار سمیت مختلف علامات تھیں۔ ایم ایس سروسزاسپتال کے مطابق نیگلیریا کے کیس پرہسٹری معلوم کی جارہی ہے،کیس پرماہر ڈاکٹرز کی ٹیم مامور کردی گئی ہے،اورمریض کے علاج کیلئے بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔

    طبی ماہرین نے کہا ہے کہ نیگلیریا صاف پانی میں افزائش پاتا ہے،اورناک کے ذریعے انسان میں داخل ہوتا ہے، نگلیریا انسان کے دماغ کو کھانے والی حیاتیات ہے، جس سے انسان کی ممکنہ موت واقع ہوجاتی ہے۔ دوسری جانب نیگلیریا کا پہلا کیس رپورٹ ہونے پر محکمہ صحت پنجاب نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے ایڈوائزری جاری کردی ۔ ڈائریکٹر متعددی امراض ڈاکٹر یداللہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کلورینیشن کے بغیر پانی کے استعمال سے گریز کریں ۔نگلیریا سوئمنگ پولز، نہر، جھیلوں، تالابوں، ندیوں، گرم چشموں میں پایا جاتا ہے،شہری سوئمنگ پول میں نہاتے وقت پانی ناک میں لیکر نہ جائیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انسانی اسمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد
    معروف پروفیسر بلقیس ملک سپردخاک
    زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
    پاکستان کو آئی ایم ایف سے نو ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے. وزیر اعظم
    امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پہلی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد
    کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پشاور پولیس کا موک ایکسر سائز جاری
    ڈائریکٹر سی ڈی سی کہا کہ کلورینیشن کے بغیرپانی کےاستعمال سےگریزکیاجائے،سوئمنگ پولز کو روزانہ صاف کیاجائے، کلورنیشن کے بعداستعمال کیاجائے،پانی کی ٹینکیوں، پائپ سمیت دیگر سٹوریج کی صفائی یقینی بنائی جائے۔ ڈائریکٹر متعددی امراض نےبتایا کہ تمام نجی و سرکاری اسپتالوں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی گئی،مریضوں کی آئسولیشن کیلئےاقدامات، علامات سےمتعلق آگاہی پھیلائی جائےگی،نجی لیبارٹریزبھی نیگلیریاکیسزسےمتعلق فوری رپورٹ کریں۔

  • استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی

    استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی

    استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کا آفیشل فیس بک پیج لانچ کردیا گیا اور اسکے ساتھ ٹویٹراکائونٹ بھی ایکٹو کردیاگیا ہے، استحکام پاکستان پارٹی کی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹریشن کیلئے کام مکمل کر لیا گیا،اورپارٹی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پربھی ایکٹو کر دیا گیا ہے۔

    پارٹی کی ایکٹویٹیز سے عوام کو آگاہ رکھنے کیلئےفیس بک لانچ کردیاگیاہے جبکہ آفیشل ٹوئیٹراکاؤنٹ بھی ایکٹیو کردیا گیا ہے۔فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ جہانگیر ترین اورعلیم خان کی میڈیا ٹیمیں مشترکہ طور پرچلائیں گی۔ آئی پی پی کے آفیشل فیس بک پیج کے کورفوٹو میں پارٹی پرچم کی تصویر نمایاں ہے۔آفیشل فیس بک پیج کے کور فوٹو پر پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کی تصویربھِی نمایاں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انسانی اسمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد
    معروف پروفیسر بلقیس ملک سپردخاک
    زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
    پاکستان کو آئی ایم ایف سے نو ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے. وزیر اعظم
    امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پہلی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد
    کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پشاور پولیس کا موک ایکسر سائز جاری
    اس کے علاوہ استحکام پاکستان پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کیلئے تمام قانونی تقاضے مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین اورصدرعبدالعلیم خان کی منظوری کے بعد درخواست دی جائےگی۔ رجسٹریشن کا عمل رواں ہفتے مکمل کرلیا جائےگا.

    اس سے قبل باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں نے عید ختم ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما جہانگیر خان ترین نے وطن واپسی کے بعد ملک بھر میں سیاسی رابطے شروع کر دیئے، پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کے لئے تمام قانونی ضابطے اوردستاویز ات مکمل کر لی گئی ہیں، جہانگیرخان ترین اور عبدالعلیم خان کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی جائے گی، استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت نے پارٹی ممبرسازی مہم کو بھی بڑے پیمانے پرشروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،مرکزی قیادت ممبرسازی مہم کی خود نگرانی کرے گی،

    خیبر پختونخواہ کی بڑی سیاسی شخصیات کے ساتھ بھی دوبارہ رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، استحکام پاکستان پارٹی رواں ہفتے سیاسی منظر نامے پر بڑے بریک تھرو کے لئے تیار ہے،جہانگیر ترین ،علیم خان آئندہ چند روز میں لاہور ،اسلام آباد ،کراچی میں اہم ملاقاتیں کریں گے،پارٹی میں نئے اراکین کی شمولیت بھی متوقع ہے

  • اعجازچودھری کی ویڈیو میں موجودگی، فرانزک رپورٹ جاری

    اعجازچودھری کی ویڈیو میں موجودگی، فرانزک رپورٹ جاری

    <strong نومئی کو جلاؤ گھیرائوکے واقعات کی فرانزک رپورٹ منظرعام پرآگئی ہے جبکہ نومئی کے واقعہ میں گرفتارتمام ملزمان ویڈیوزمیں کارروائیاں کرتے نظرآئے ہیں جس میں اعجازچودھری کی موجودگی بھی ثابت ہوگئی اور اب واضح ہوگیا ہے جس سے وہ انکار بھی نہیں کرسکتے ہیں.

    لاہور میں 9 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے دوران ہجوم کی سیف سٹی کیمروں کی فرانزک رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے جس کے مطابق پرتشدد ہجوم کا لبرٹی سے گرجا چوک تک مارچ کا ثبوت مل گیا، گرفتار تمام ملزمان وڈیوز میں کارروائیاں کرتے نظر آئے اورملزم اعجاز چوہدری کی ویڈیو میں موجودگی بھی پائی گئی ہے۔ علاوہ ازیں اس رپورٹ کے مطابق 9 مئی کو 4 بج کر57 منٹ پر ہجوم میں شامل افراد ڈنڈے اور جھنڈوں کے ساتھ شیرپاؤ پل پر پیدل آئے، 5 بج کر 10 منٹ پر موٹرسائیکل سواروں کا ہجوم بھی گرجا چوک میں اکٹھا ہوا، 5 بج کر16 منٹ پر طفیل روڈ اور اسد جان روڈ پر بھی ہجوم کے شواہد ملے
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    علی محمد خان پھر دوبارہ گرفتار کرلیئے گئے
    آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،پی سی بی کا بیان سامنے آگیا
    ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان
    مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری
    استاد صحافت ڈاکٹر مہدی حسن سویلین کا فوجی ٹرائل، چیف جسٹس کیس پر فل کورٹ بینچ بنائیں، جسٹس یحییٰ آفریدی
    پاکستانیوں اورامت مسلمہ کو حج 1444ھ کی مبارک باد دیتا ہوں. وزیر اعظم
    فرانزک رپورٹ کے مطابق 5 بج کر 25 منٹ پر ہجوم مال آف لاہور کے باہر پہنچا، 5 بج کر 35 منٹ سے 6 بج کر 45 منٹ تک ہجوم افشاں چوک، فورٹریس اسٹیڈیم چوک میں موجود رہا، 8 بج کر 40 منٹ پر سی ایس ڈی میں داخل ہونے کے ویڈیو ثبوت ملے ہیں ۔ جبکہ خیال رہےکہ انویسٹی گیشن ونگ کی جانب سےپی ایف ایس اے کو مختلف ویڈیوز بھجوائی گئی تھیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام ویڈیوزکی تجزیاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی،تاکہ فرانزک رپورٹ کی مدد سے ان ملزمان کو سزائیں مل سکیں۔

    دوسری جانب گورنربلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ افراتفری پھیلانے اور شرپسندی کو ہوا دینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ مانگی کے علاقے میں کوئلے سے بھرے متعدد ٹرکوں کو نذرآتش کرنا بزدلانہ فعل ہے ۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت حکومت کی آولین ذمہ داری ہے. غریب عوام کے املاک کو نذر آتش کرنا یا نقصان پہنچانا ایک سفاکانہ فعل ہے۔ ہرنائی اور اس سے متصل علاقوں میں پچھلے ایک دو مہینوں کے دوران ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں.

    انہوں نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر ذمہ دار اداروں سے ایسے تخریبی اور دہشت گردانہ واقعات کی فوری طور رپورٹ طلب کر لی. افراتفری پھیلانے اور شرپسندی کو ہوا دینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام اور موجودہ واقعہ میں ملوث تمام عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

  • سبزیوں کی برآمد میں 1.72ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ

    سبزیوں کی برآمد میں 1.72ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ

    ملک میں سبزیوں کی برآمدات میں مئی 2023کے دوران38.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں رواں سال مئی میں سبزیوں کی برآمدات میں 38.7فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    مئی 2022میں مجموعی طورپر 4.5ارب روپے کی سبزیوں کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں جو مئی 2023 میں بڑھ کر6.22ارب روپے ہوگئیں۔ جبکہ اس طرح مئی 2022کے مقابلے میں رواں سال مئی میں سبزیوں کی برآمدات میں 1.72ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    علی محمد خان پھر دوبارہ گرفتار کرلیئے گئے
    آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،پی سی بی کا بیان سامنے آگیا
    ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان
    مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری
    استاد صحافت ڈاکٹر مہدی حسن سویلین کا فوجی ٹرائل، چیف جسٹس کیس پر فل کورٹ بینچ بنائیں، جسٹس یحییٰ آفریدی
    پاکستانیوں اورامت مسلمہ کو حج 1444ھ کی مبارک باد دیتا ہوں. وزیر اعظم
    خیال رہے کہ تمام سبز کھانےصحت کے فوائد سے بھرپور ہوتے ہیں اس میں سرفہرست چمکتی جلد بھی شامل ہے۔ سبز پتوں والی سبزیاں بیٹا کیروٹین سے بھری ہوتی ہیں، جو آپ کی جلد کے پرانے خلیات کو ختم کرنے اور نئے بنانے میں مدد کرتی ہے۔ تازہ سبزیاں جوانی کی چمک کو بڑھادیتی ہیں۔

    رواں سال کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کی کمی کی گئی تھی جبکہ مختلف سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا تھا جبکہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 520 روپے پر آ گئی، رمضان کے آغاز میں مرغی کا گوشت 550 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا تھا، تاہم ذرائع کے مطابق شہر میں بکرے اور گائے کے گوشت کی فی کلو قیمت میں کمی نہ آ سکی تھیی۔

  • مجھے نہیں پتہ نعیم الرحمان کون ہیں. مراد علی شاہ

    مجھے نہیں پتہ نعیم الرحمان کون ہیں. مراد علی شاہ

    ابراہیم حیدری میں بلوچ مجاہد فٹبال گراؤنڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں شہر کی ترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے، ہم نے شہریوں کو تفریحی مواقع فراہم کرنے کی غرض سے پیپلز اسکوائر بنایا تھا۔ جبکہ وزیراعلیٰ نے مزید یہ کہا کہ ککری گراؤنڈ میں فٹبال گراؤنڈ ،کراٹے کا ہال بنایا گیا ہے، کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے شہر میں پانچ مزید گراؤنڈ بنائیں گے.

    انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ 8 پارک ایسے ہیں جن کو درست کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے، یہاں فٹبال گراؤنڈ کے ساتھ ساتھ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا بھی افتتاح کیا گیا ہے، ورلڈ بینک کا شکر گزار ہوں یہ پراجیکٹ ان کے تعاون سے مکمل ہوا۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں عام انتخابات ہوں گے، الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے، انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے اور عوامی ووٹوں کی طاقت سے بلاول بھٹو وزیر اعظم منتخب ہوں گے، آصف زرداری انتخابی مہم میں زیادہ توجہ پنجاب پر دے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ لوگ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف کی شکل کوئی دیکھنا نہیں چاہتا، ان کے احکامات پر ہماری پیپلز سروس پر آگ لگائی گئی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛

    خدیجہ شاہ، صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
    ہولی تہوار سے متعلق ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
    بچوں کیلئےفارمولا ملک پربھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیئے،ماہرین صحت
    پنجاب؛ 25 سال میں پہلی بار ماحولیاتی رپورٹ جاری

    پشاور میں جمعے کے خطبے کے دوران بھینس کی مسجد میں انٹری سے نمازی حیران
    مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ مجھے نہیں پتہ نعیم الرحمان کون ہیں، مجھے مرتضی وہاب کا نام آتا ہے، وہ اس شہر کی خدمت کریں گے، ہم نے میئر کی نشست شفاف طریقے سے جیتی ہے، سراج الحق میرے لیے بہت محترم ہیں، وہ مجھے اچھی طرح جانتے ہیں، اور ہمیشہ میری تعریف کی، وہ مجبور ہیں ورنہ میری تعریف ہی کرتے۔

  • درآمدات پرعائدتمام پابندیاں ختم

    درآمدات پرعائدتمام پابندیاں ختم

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےدرآمدات پرعائدتمام پابندیاں اُٹھالیں ہیں اور اب مرکزی بینک کی جانب سے جاری سرکلرکے مطابق 27 دسمبرکوجاری کیا جانے والا سرکلرغیرمؤثرہوگیا ، پابندی ہٹانےکا فیصلہ اسٹیک ہولڈرزکی تجاویز پرکیا گیا۔

    سرکلر کے مطابق درآمدات کیلئے زرمبادلہ کی فراہمی میں ترجیحی درآمدات کی شرط ختم کردی گئی ہے،مجازڈیلرز کوزرمبادلہ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ، جس سےتمام درآمدات کیلئے بلا تفریق زرمبادلہ فراہم ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نیب کھلی کچہری؛ فرح گوگی کیخلاف سوسائٹی متاثرین نے بوگس رجسٹریوں کا انکشاف کردیا
    خدیجہ شاہ، صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
    ہولی تہوار سے متعلق ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
    بچوں کیلئےفارمولا ملک پربھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیئے،ماہرین صحت
    پنجاب؛ 25 سال میں پہلی بار ماحولیاتی رپورٹ جاری
    پشاور میں جمعے کے خطبے کے دوران بھینس کی مسجد میں انٹری سے نمازی حیران
    اسٹیٹ بینک کے مطابق ہزاروں کنٹینرزریلیزکرنےکیلئےبینکوں کوزرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت دے دی ہے۔ مرکزی بینک نے تمام بینکوں کوپابندی ہٹانےکاسرکلرجاری کردیا۔ دوسری جانب واضح رہے کہ تجارت کی معطلی کے باوجود رواں مالی سال دوسری بار بھارت سے درآمدات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ مئی میں بھارت10بڑے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

    تجارت کی معطلی کے باوجود بھارت سے پاکستانی درآمدات ایک بار پھر بڑھ گئیں ہیں جبکہ ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال دوسری بار بھارت سے درآمدات میں اضافہ ہوا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ درآمدات میں اضافے کے لحاظ سے مئی میں بھارت10بڑے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ، گزشتہ ماہ بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔

    مزید براں یہ کہ مئی میں بھارت سے امپورٹس کا حجم 2 کروڑ 30 لاکھ 10 ہزار ڈالرز رہا جبکہ مئی2022 میں بھارت سے درآمدات 2 کروڑ 5 لاکھ 40 ہزار ڈالرز تھیں۔ اس سال فروری میں بھی بھارت سے درآمدات میں اضافہ ہوا تھا اور درآمدات میں اضافے کے لحاظ سے فروری میں بھی بھارت 10 بڑے ممالک کی فہرست میں شامل تھا۔ حکام نے بتایا کہ پاکستان نے اگست2019 میں ہی بھارت کے ساتھ تجارت معطل کردی تھی۔

  • نیب کھلی کچہری؛  فرح گوگی کیخلاف سوسائٹی متاثرین نے بوگس رجسٹریوں کا انکشاف کردیا

    نیب کھلی کچہری؛ فرح گوگی کیخلاف سوسائٹی متاثرین نے بوگس رجسٹریوں کا انکشاف کردیا

    نیب لاہور میں پہلی بار کھلی کچہری میں چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کی سوسائٹی کے متاثرین نے شکایات کے انبارلگا دیئے ہیں جبکہ متاثرین کاکہناہےکہ فرحت شہزادی نے سوسائٹی کی بوگس رجسٹریاں دیں تھیں اور ہمارے ساتھ دھوکا جبکہ اب ہمیں معلوم ہوا تو وہ کب کی ملک چھوڑ چکی ہیں۔

    واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو یعنی کے چیئرمین کی ہدایت پر نیب لاہور میں پہلی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ڈی جی نیب امجد مجید اولکھ نے متاثرین کے مسائل اور شکایات سنیں اور انہیں اپنے پاس نوٹ کیا

    جبکہ اس کھلی کچہری میں فرحت شہزادی کی سوسائٹی جی مگنولیا کے متاثرین بھی پہنچ گئے اور ان متاثرین کا کہنا تھا پلاٹس کی تمام رقوم ادا کرچکے ہیں کئی سال سے قبضہ نہیں دیا گیا ،پیسے بٹورکر ملزمہ خود بیرون ملک فرار ہوچکی ہے، بوگس رجسٹریاں دینے پرفرح شہزادی کیخلاف فوری کارروائی کی جائے ۔

    اس کے علاوہ تین دیگر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین نے بھی فراڈ کی درخواستیں دائرکر دی ہیں ۔ جس پر حکام کا کہنا ہے کہ اس پر بہت جلد مزید کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ ایسے فراڈیوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

  • آبدوز ٹائٹن کے سفر کی رعایتی پیشکش ٹھکرا کر بچ جانے والا جے بلوم

    آبدوز ٹائٹن کے سفر کی رعایتی پیشکش ٹھکرا کر بچ جانے والا جے بلوم

    سرمایہ کار جے بلوم نے تباہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن میں زیر سمندر سفر کی رعایتی پیشکش ٹھکرا دی تھی جس کی وجہ سے وہ حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئے۔ جے بلوم اپنے بیٹے شان کے ساتھ ٹائٹن آبدوز کے ذریعے ٹائی ٹینک کا ملبا دیکھنے جانے والے تھے اور اوشین گیٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اسٹاکٹن رش نے انہیں رعایتی پیشکش کی کہ وہ ڈھائی لاکھ ڈالر کے بجائے ایک لاکھ ڈالر فی کس دے کر سفر کر لیں۔

    جبکہ جے بلوم نے اپنے اور اسٹاکٹن رش کے درمیان واٹس ایپ پیغامات بھی شیئر کیے ہیں، حادثے کا شکار ہونے والی آبدوز میں اسٹاکٹن رش خود بھی جان سے گئے۔ جبکہ جے بلوم نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ اسٹاکٹن رش نے فروری میں مجھے اور میرے بیٹے سین کو مئی کے مہینے میں ٹائی ٹینک کا ملبا دیکھنے کے لیے جانے کا کہا لیکن مئی کے مہینے کے دونوں ٹرپ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی ہو گئے اور پھر جون میں جانے کا فیصلہ ہوا۔

    آبدوز ٹائٹن میں سفر کرنے سے بچ جانے والے سرمایہ کار کا کہنا تھا میں نے اسٹاکٹن رش سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تو ان کا کہنا تھا یہ بات ٹھیک ہے کہ اس میں رسک ہے لیکن ٹائٹن میں سفر کرنا سڑک پار کرنے سے بھی آسان اور محفوظ ہے، اسٹاکٹن رش کا یہ بھی کہنا تھا آبدوز کا سفر میں ہیلی کاپٹر کے سفر اور اسکوبا ڈائیونگ سے بھی زیادہ آسان ہے، مجھے یقین ہے کہ وہ جانتے تھے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں لیکن وہ غلط تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛

    خدیجہ شاہ، صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
    ہولی تہوار سے متعلق ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
    بچوں کیلئےفارمولا ملک پربھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیئے،ماہرین صحت
    پنجاب؛ 25 سال میں پہلی بار ماحولیاتی رپورٹ جاری

    پشاور میں جمعے کے خطبے کے دوران بھینس کی مسجد میں انٹری سے نمازی حیران
    تاہم خیال رہے کہ 1912 کو غرق ہونے والے مسافر بردار سمندری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبا دیکھنے کے لیے جانے والی آبدوز ٹائٹن 18 جون کو بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہو گئی تھی جس کی تلاش 4 روز تک جاری رہی تاہم گزشتہ روز امریکی کوسٹ گارڈ حکام نے بتایا کہ آبدوز ٹائٹن تباہ ہو گئی ہے اور اس میں سوار تمام افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ تباہ ہونے والی آبدوز میں مسافروں کو سیاحتی دورے پر لے جانے والی کمپنی اوشین گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن رش سمیت 2 پاکستانی شہزادہ داؤد اور ان کے جوان سالہ بیٹے سلیمان داؤد بھی شامل تھے۔

  • وکلا کی چیف جسٹس سے ملاقات تشویش کا باعث ہے. احمد بلال محبوب

    وکلا کی چیف جسٹس سے ملاقات تشویش کا باعث ہے. احمد بلال محبوب

    احمد بلال محبوب کا کہنا ہے کہ آج وزیرداخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ 2 محترم وکلا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ان کے چیمبر میں ملے ہیں اور اس کے شواہد بھی موجود ہیں جبکہ لارجربینچ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی، یہ تمام باتیں تشویش کا باعث ہیں۔جبکہ احمد بلال محبوب نے کہا کہ اگر عدالت نے سویلین کا آرمی کورٹ میں ٹرائل کا کیس اتنی جلدی مقرر کرنا تھا تو اسے اپنے سینئر ججز سے مشاورت کرنی چاہئے تھی، لیکن درخواست گزار وکلا سے چیف جسٹس کا ملنا حیران کن ہے، ہوسکتا ہے کہ اس پر کوئی صفائی پیش کی جائے، حکومت کے شکوک اپنی جگہ مسلمہ ہیں۔

    پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے سربراہ احمد بلال محبوب کا کہنا تھا کہ ماضی میں کچھ سویلینز کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل بھی ہوا اور انہیں سزائیں بھی ہوئیں اور چند لوگ تو آج بھی سزائیں بھگت رہے ہیں لیکن اس وقت تو 2 نامور وکلا تو سامنے نہیں آئے تھے نہ انہوں نے کوئی پٹیشن داخل کی تھی، جس طرح وہ آج سامنے آئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛

    خدیجہ شاہ، صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
    ہولی تہوار سے متعلق ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
    بچوں کیلئےفارمولا ملک پربھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیئے،ماہرین صحت
    پنجاب؛ 25 سال میں پہلی بار ماحولیاتی رپورٹ جاری

    پشاور میں جمعے کے خطبے کے دوران بھینس کی مسجد میں انٹری سے نمازی حیران
    انہوں نے مزید کہا کہ اگر انسانی حقوق کا معاملہ ہے اور اسے ہی تحفظ فراہم کرنا ہے تو پھر تو کسی بھی شخص کے سامنے کوئی چیز آئی تو اسی وقت اٹھنا چاہیئے تھا اور اسی وقت عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہئے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا، اسی لئے بہت سے شکوک پیدا ہوتے ہیں۔

  • خدیجہ شاہ سے کورٹ لکھپت جیل میں امریکی قونصلیٹ کے نمائندے کی ملاقات

    خدیجہ شاہ سے کورٹ لکھپت جیل میں امریکی قونصلیٹ کے نمائندے کی ملاقات

    لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے میں مطلوب پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر و معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سے امریکی قونصلیٹ کے نمائندے نے ملاقات کی ہے۔ جبکہ جیل ذرائع کے مطابق خدیجہ شاہ سے امریکی قونصلیٹ کے نمائندے کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

    نجی ٹی وی نے جیل ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران خدیجہ شاہ کی رہائی سے متعلق قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیاگیا کیونکہ خدیجہ شاہ دوہری شہریت کی حامل ہیں۔ جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھاکہ خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی کیلئے پاکستانی حکام سے کہا ہے۔

    تاہم واضح رہے کہ جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان دنوں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ خدیجہ شاہ سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں علاوہ ازیں گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی، لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں گلبرگ میں عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی، پی ٹی آئی کی کارکن خدیجہ شاہ نے اپنے وکیل کی وساطت سے ضمانت دائر کی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛

    خدیجہ شاہ، صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
    ہولی تہوار سے متعلق ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
    بچوں کیلئےفارمولا ملک پربھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیئے،ماہرین صحت
    پنجاب؛ 25 سال میں پہلی بار ماحولیاتی رپورٹ جاری

    پشاور میں جمعے کے خطبے کے دوران بھینس کی مسجد میں انٹری سے نمازی حیران
    اے ٹی سی کے جج اعجاز احمد بٹر نے خدیجہ شاہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی تھی لاہور کے تھانہ گلبرگ کی پولیس نے سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔