Baaghi TV

Tag: Lahore

  • سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور

    وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پیش کردیا جسے اکثریتی رائے سے منظور کرلیا گیا۔ اسپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پر وسیجر بل2023کی شق وارمنظوری دی۔ جماعت اسلامی کےسینیٹرمشتاق احمدخان کی ترمیم مسترد کردی گئی۔ عثمان خان کی رپورٹ کے مطابق وزیرقانون کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظوری کیلئے صدر کو بھیجا تھا، صدر مملکت نے ایک پیغام کے ساتھ بل واپس بھیجا دیا ہے۔ جو سوالات صدر نے اٹھائے ہیں، اُن میں کچھ الفاظ نامناسب ہیں۔ صدر کو اس طرح کی زبان سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ دونوں ایوانوں میں اس بل پر بحث ہوئی ، پہلے بھی مشورہ دے چکے، صدر پارٹی کارکن نہیں ملک کے سربراہ کے طور پرکام کریں۔ صدر مملکت نے کہا یہ قانون سپریم کورٹ کے اختیارات میں مداخلت ہے، ہم نے اختیار سپریم کورٹ کے ججز کو ہی دیا ہے۔

    وزیرقانون کا کہنا تھا کہ ہم نے سپریم کورٹ کے اختیار میں اضافہ کیا ہے ، سپریم کورٹ کے معاملات میں شفافیت لائے ہیں ، اس قانون کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ یہ قانون پہلے آنا چاہیے تھ، سپریم کورٹ کے رولز آمر کے دور میں بنائے گئے تھے، ون مین شو کا اثر زائل کرنے کیلئے یہ قانون بنایا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
    یاد رہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے تحت سو موٹو نوٹس لینے کا اختیار اب اعلیٰ عدلیہ کے 3 سینیئر ترین ججز کے پاس ہو گا۔ بل کے تحت چیف جسٹس کا ازخود نوٹس کا اختیار محدود ہوگا، بینچوں کی تشکیل اور از خود نوٹس کا فیصلہ ایک کمیٹی کرے گی جس میں چیف جسٹس اور دو سینئر ترین ججز ہوں گے۔

  • انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

    انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

    انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

    انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ہے جبکہ انٹر بینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 2 روپے 44 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے 9 پیسے ہے۔ انٹر بینک کے گزشتہ کاروباری سیشن میں ڈالر 284 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپے 50 پیسے اضافے سے 293 روپے ہے۔ دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ دس گرام سونے کا بھاؤ 2656 روپے اضافے سے 186643 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہو کر 2002 ڈالر فی اونس ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
    یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں ہوا تھا اور سونا 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے تولہ تھا۔

  • پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس؛ وزیر قانون نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پرسیجر بل 2023 پیش کر دیا

    پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس؛ وزیر قانون نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پرسیجر بل 2023 پیش کر دیا

    پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس؛ وزیر قانون نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پرسیجر بل 2023 پیش کر دیا

    وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کر دیا لیکن اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظوری کے لیے پیش کیا۔

    اس دوران پی ٹی آئی سینیٹرز نے اسپیکر قومی اسمبلی کی ڈائس کے سامنے شدید احتجاج کیا اور نعرے بھی لگائے جبکہ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون کا کہنا تھا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھیجا گیا تھا، صدر نے بل واپس بھیج دیا، صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا پاس کردہ بل پاس واپس بھیجا ہے، دونوں ایوانوں نے اس بل پر بحث بھی کی تھی۔

    اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا صدر مملکت نے اپنے خط میں سوالات اٹھائے ہیں، صدر نے جو سوالات اٹھائے ہیں وہ نامناسب ہیں، صدر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ریاست کے سربراہ کے طور پر کام کریں، اپنی جماعت کے کارکن کے طور پر کام نہ کریں، صدر صاحب تعصب کی عینک پہن کر جماعت کی سروس شروع کر دیتے ہیں، بل پارلیمان کی صوابدید ہے، صدر کے ایسے الفاظ مناسب نہیں ہیں، صدر اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں کسی سیاسی جماعت کے رکن نہ بنیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
    وفاقی وزیر کا کہنا تھا صدر تعصب کی عینک اتار کر بل کو پڑھ لیتے، سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد کا تعین بھی ایکٹ آف پارلیمنٹ سے ہی ہوتا ہے، سپریم کورٹ کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں، آئین پاکستان کے تحت قانون ساز ایوان پارلیمنٹ ہے، یہ 22 کروڑ عوام کا نمائندہ ایوان ہے، امپیریل کورٹ کے تاثر کو زائل کرنے کے لیے یہ بل لایا گیا ہے، تمام تر اختیارات اکیلے چیف جسٹس سے لے کر سینئیر تین ججوں کو دیے گئے ہیں۔

  • رشوت کا الزام؛ اسلام آباد پولیس کا کباڑی پر تشدد

    رشوت کا الزام؛ اسلام آباد پولیس کا کباڑی پر تشدد

    رشوت کا الزام؛ اسلام آباد پولیس اور کباڑی میں لڑائی
    سینئر صحافی شکیل قرار نے ویڈیو ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ؛ اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ کی حدود کچی آبادی جی 12 کباڑی سے مبینہ طور پر رشوت کے طور پر عید مانگنا پولیس کو مہنگا پڑ گیا جبکہ پولیس اور کباڑی کے درمیان شدید لڑائی جس سے کباڑی زخمی ہو گیا.


    تاہم اس صحافی ملک رمضان اسراء نے لکھا کہ اس رشوت خوری کے الزام میں آئی جی اسلام آباد کوئی کاروائی عمل میں لائیں گے. علاوہ ازیں اس بارے فلحال اسلام آباد پولیس کا کوئی موقف نہیں آیا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

    تاہم سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو دیکنے کے بعد پولیس پر کافی تنقید کررہے ہیں اور انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں. ایک صارف نے لکھا اس شخص کو فورا انصاف فراہم کیا جائے اور ان پولیس والوں‌کو جنہوں نے رشوت طلب کی فورا سزا دی جائے.

  • کچلاک؛ دہشتگردوں کی ایگل اسکواڈ پر فائرنگ؛ دو اہلکار شہید جبکہ ایک حملہ آور ہلاک

    کچلاک؛ دہشتگردوں کی ایگل اسکواڈ پر فائرنگ؛ دو اہلکار شہید جبکہ ایک حملہ آور ہلاک

    کچلاک؛ دہشتگردوں کی ایگل اسکواڈ پر فائرنگ؛ دو اہلکار شہید جبکہ ایک حملہ آور ہلاک

    بلوچستان کے قضبے کچلاک کے علاقے کلی اسپین میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے کانسٹیبلز عبدالجبار اور جلات خان شہید ہوگئے، جبکہ پولیس نے جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور ہلاک کردیا۔ کلی سپین میں نامعلوم دہشت گردوں نے ایگل اسکواڈ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین اہلکار زخمی ہوگئے، جوابی فائرنگ سے ایک مبینہ دہشت گرد کی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کچلاک تھانہ کی حدود میں گشت پر مامور ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو اہلکاروں کے شہید اور دو کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ساتھ ہی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد کو ہلاک اور دو کو زخمی کرنے پر سیکورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار ہے۔ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

  • مئی میں ڈالر 300 جب کہ جون میں 310 روپے کا ہوجائے گا۔ پیشنگوئی

    مئی میں ڈالر 300 جب کہ جون میں 310 روپے کا ہوجائے گا۔ پیشنگوئی

    امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدردن بہ دن کم ہوتی جارہی ہے ،کاروباری ہفتے کے آخری دن یعنی 7 اپریل کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت284.65روپے پر بند ہوئی۔ ایک ہائی پروفائل انویسٹمنٹ بینکر جس نے اکتوبر میں پاکستانی روپے کے 250 سے نیچے گرنے کی پیش گوئی کی تھی، نے اب ایک اورپیشگوئی کی ہے۔ اس بینکر کا کہنا ہے کہ مئی میں ڈالر 300 جب کہ جون میں 310 روپے کا ہوجائے گا۔

    نجی ٹی وی ہم کے مطابق ویب سائٹ پرو پاکستانی کے ساتھ بات کرتے ہوئے بینکر نے کہا کہ اب روپے کے اوپر کوئی فارمولا کام نہیں کر رہا ، یوں لگتا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں ڈالر 300 سے 310 روپے کا ہوجائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
    انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کیش ایک قلیل مدتی حل ہے، اس لیے اگر انتخابات ہوجاتے ہیں تو اس سے صورتحال مزید واضح ہوجائے گی۔ جبکہ بینکر کے مطابق پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کے بحران کا سامنا ہے، اس کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو رہے ہیں اور روپے کی قدر کم ہو رہی ہے۔

  • اداروں کیخلاف مہم چلانے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا

    اداروں کیخلاف مہم چلانے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا

    اداروں کیخلاف مہم چلانے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا.

    سوشل میڈیا پر پاک فوج اور اداروں کیخلاف مہم چلانے میں ملوث ملزم واصف کاظمی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایف آئی سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا۔ واصف کاظمی کا تعلق سیاسی جماعت سے نکلا۔ واصف کاظمی نے عدالت کے سامنے نفرت انگیز مواد شیئر کرنے پر معافی مانگ لی۔

    اس دوران انہوں نے عدالت میں بتایا کہ عادل راجا نامی شخص اور پارٹی ایسی مہم چلانے والوں کی پشت پناہی کرتی ہے۔ سابق خاتون ایم این اے اور عادل راجا فوج کیخلاف مواد پوسٹ کرنے کے لیے دیتے ہیں۔ جسے ہم پوسٹ کرتے تھے جبکہ خود سے بھی فوج کیخلاف مواد شیئر کرتے تھے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
    انہوں نے مزید اعتراف کیا کہ عادل راجا اور مخدوم شہاب الدین سے برطانیہ میں دوست کے ذریعے ملا جبکہ عادل راجا اور پارٹی نے پاک فوج اور ملکی اداروں کیخلاف مہم کیلئے منظم ٹیم بنارکھی ہے۔ جو ہر وقت ملک کے اداروں کیخلاف مہم جوئی کرتے ہیں اور پروپیگنڈہ بھی کرتے ہیں.

  • وزیرستان میں کارروائی سے دو دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک نوجوان شہید. آئی ایس پی آر

    وزیرستان میں کارروائی سے دو دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک نوجوان شہید. آئی ایس پی آر

    وزیرستان میں کارروائی سے دو دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک نوجوان شہید. آئی ایس پی آر

    شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فوسز کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے، جس میں دو دہشتگرد ہلاک کردئے گئے۔ جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

    علاوہ ازیں کراما میں بھی فائرنگ کے تبادلہ میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا ہے۔ پاک فوج کے نائیک فضل جانان نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اپنے پیاروں کی یہ قربانیاں پاک فوج کے عزم کو جلابخشتی ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا تھا کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشنز کئے گئے، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا تھا، ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاک فوج اپنی سرزمین سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ چند روز کے دوران فورسز کے آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوچکے تھے۔

  • آئین کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ آصف علی زرداری

    آئین کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ آصف علی زرداری

    آئین کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ آصف علی زرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آئین کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ عوام کی منتخب پارلیمنٹ ہی عوام کی سب سے بڑی عدالت ہے۔ اس عدالت کے سامنے سب کو سر تسلیم خم کرنا پڑے گا۔ 1973 کے آئین کی گولڈن جویلی تقریب سے خطاب میں انہوں نے جوبلی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آئین کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے 1973 کے آئین کی صورت میں قوم کو ایسا تحفہ دیا تھا جو متفقہ دستور ہے جس پر قومی اسمبلی کے تمام اراکین کے دستخط ہیں۔ سابق صدر نے کہا 1973 کے دستور کی اہمیت یہ ہے قومی اسمبلی میں موجود تمام ممبران، جن کا تعلق مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے تھا، نے آئین سے اتفاق کرتے ہوئے اس پر دستخط کیئے تھے۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ نے 1973ء کے آئین پر دستک کرنے والے تمام سیاستدانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

    آصف زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے ان ھیروز کو سرخ سلام پیش کیا جنہوں نےآئین کی بحالی کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ آمریت کے تاریک ادوار میں پیپلزپارٹی کے جیالوں نے اپنے خون سے چراغ روشن کرکے جمہوریت کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو راستہ دکھایا ۔ انہوں نے تمام سیاسی کارکنوں کو کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے آئین اور جمہوریت کی خاطر پھانسیاں قبول کیں۔

    پی پی شریک چیئر مین نے کہا کہ گڑھی خدا بخش بھٹو کا گنج شہیدان جمہوریت پرستوں کیلئے مینار نور ہے جہاں سے شہیدوں کے خون کی سرخی لیکر جمہوریت کا سورج طلوع ہوتا ہے ، 1973 کے آئین کی اصل صورت میں بحالی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی زندگی کا اولین مقصد تھا تاکہ بااختیار پارلیمنٹ بحال ہو ، الحمدللہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے ذریعے 1973 کا آئین اصل صورت میں بحال ہو چکا ہے ۔ سابق صدر نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی منتخب پارلیمنٹ ہی عوام کی سب سے بڑی عدالت ہے اس عدالت کے سامنے سب کو سر تسلیم خم کرنا پڑے گا، ہمارا ملک اس لئے آج مشکلات کا سامنا کر رہا ہے کہ کچھ عناصر نے آئین سے انحراف کیا تھا اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب آئین پر عمل کریں قوم اور ملک کے مستقبل کے فیصلے کرنے کا اختیار پارلیمنٹ کو کرنے دیں۔

    دوسری طرف پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 1973ء کا آئین ہمارا قومی لائحہ عمل اور وفاق کی زنجیر ہے۔ 1973ء کا آئین ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کا قوم کو تحفہ اور امانت ہے۔ قوم کے لیے متفقہ آئین کو بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے والے تمام سیاسی رہنماوَں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔ 14 اگست 1947 کے بعد ہماری قومی تاریخ کا دوسرا اہم ترین دن 10 اپریل 1973ء ہے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ 1973ء کا آئین پاکستان کا حقیقی معنوں میں آئینہ دار ہے جیسا پاکستان ایک وفاقی ریاست ہے، تو ہمارا آئین ایک وفاقی آئین ہے۔ ہمارا ملک ایک اسلامی ملک ہے، تو ہمارے آئین کی روح اسلامی تعلیمات ہیں۔ ہمارا ملک جمہوریت پسندوں کا ملک ہے، تو ہمارا آئین ایک جمہوری دستور ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 1973 کا آئین ہماری قومی یکجہتی و اتحاد کی ضمانت ہے۔ جب سے آئین بنا ہے، اس پر حملے کیے جاتے رہے ہیں۔ کچھ قوتوں سے یہ برداشت نہیں ہوتا کہ عوام کو ان کا حق ملے، صوبے اپنے وسائل کے مالک ہوں، اور قانون کے سامنے سب برابر ہوں۔ خود کو قانون سے ماوراء سمجھنے والی سوچ 1973ع کے آئین کو اپنا دشمن سمجھتی ہے۔ آئین کو بنانے اور بچانے کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ بے مثال ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آمر ضیاء الحق اور آصف علی زرداری نے پرویز مشرف کی جانب سے آئین میں انڈیلی گئی آلائشوں کو کامیابی سے ٹھکانے لگاکر 1973ء کے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا۔ جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین کی حفاظت و عملدرآمد اور جمہوری نظام کے ساتھ ہمیشہ کی طرح آج بھی کھڑی ہے، اور آئین کو موم کی ناک سمجھنے والی سوچ کو حتمی شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔

  • پاکستان ریلویز ملازمین کی تنخواہیں 18 اپریل تک ادا کی جائیں. وفاقی وزیر

    پاکستان ریلویز ملازمین کی تنخواہیں 18 اپریل تک ادا کی جائیں. وفاقی وزیر

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نےپاکستان ریلویزکے حکام کو ہدایت کی کہ عید الفطر کے پیش نظر ملازمین کی پنشن اور تنخواہیں 18 اپریل تک ادا کی جائیں۔اتوار کو یہاں جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر ریلویز و ہوا بازی نے اسلام آباد سے کراچی کے درمیان چلنے والی گرین لائن ٹرین میں افطار کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پاکستان ریلوے کے شعبہ لوکو شیڈ کے ملازمین کا 10روز سے جاری احتجاج کے باعث ٹرین شیڈول شدید متاثر ہوگیا تھا جبکہ ہزاروں مسافر روزے کی حالت میں گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ کراچی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرریلوے کے لوکوشیڈملازمین کے احتجاج اورکام چھوڑہڑتال کے باعث کراچی سے اندرون ملک روانہ ہونے والی کئی مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیرکا شکار ہوگئیں۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اندرون ملک روانہ ہونے والی کئی ٹرینوں کے لیے لوکو شیڈ ملازمین نے انجن تیارنہیں کیے جس کی وجہ سے ٹرینوں کی اندرون ملک روانگی میں 4 گھنٹے سے زائد تاخیرہوئی۔

    علاوہ ازیں ریلوے مظاہرین نے کہا تھا کہ اگر چند روز میں ہمارے مطالبات کی منظوری نہیں دی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کردیا جائے گا،ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے پاک بزنس ایکسپریس کو کراچی ایکسپریس میں ضم کردیا گیا ہے۔ مسافر کراچی کینٹ اسٹیشن پر ریزرویشن آفس میں رابطہ کریں،دوسری جانب ٹرینوں کی تاخیر کے سبب کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی بڑی تعداد پریشانی کا شکار ہوگئے۔ ملتان جانے والی مسافر خاتون طاہرہ نے بتایا کہ 12 بجے سے انتظار کر رہے ہیں 2 بجے کا کہا اب 3 بج رہے ہیں مگر ٹرین کی آمد متوقع بھی نہیں۔