Baaghi TV

Tag: laptop

  • ڈل کمپنی پر بڑا جرمانہ عائد

    ڈل کمپنی پر بڑا جرمانہ عائد

    آسٹریلوی عدالت نے ڈسکاؤنٹ پر صارفین کو گمراہ کرنے پر ڈیل یونٹ کو 6.5 ملین ڈالر جرمانہ عائد کردیا ہے جبکہ عالمی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی وفاقی عدالت نے آج ڈل ٹیکنالوجیز انکارپوریشن (DELL.N) کے مقامی یونٹ کو ایڈ آن کمپیوٹرمانیٹرس کے لیے رعایت کے بارے میں اپنی ویب سائٹ پر گمراہ کن نمائندگی کرنے پر جرمانے میں A$10 ملین ($6.46 ملین) ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

    علاوہ ازیں ملک کے مسابقتی ریگولیٹر کی طرف سے لائی گئی قانونی کارروائی میں ڈیل آسٹریلیا کو جون میں وفاقی عدالت نے اپنی ویب سائٹ پر ایڈ آن مانیٹر پر قیمتوں یا چھوٹ کے بارے میں صارفین کو گمراہ کرنے کے لیے قصوروارٹھہرایا تھا۔ جبکہ آسٹریلوی کمپیٹیشن اینڈ کنزیومر کمیشن کی کمشنر لیزا کارور نے کہا کہ یہ نتیجہ کاروباری اداروں کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے کہ قیمتوں کے بارے میں غلط بیانی کرنا یا ڈسکاؤنٹ بڑھانا صارفین کے قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس پر خاطر خواہ جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
    سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
    گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف
    ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی
    76 واں یوم آزادی:14 صحافیوں کو سرکاری اعزازات سے نوازے جانے کاامکان
    واضح رہے کہ ڈل آسٹریلیاجس نے اگست 2019 سے 16 دسمبر 2021 کے درمیان حد سے زیادہ رعایت کے ساتھ 3500 سے زیادہ ایڈ آن مانیٹر فروخت کیے۔ ڈل آسٹریلیا کے ترجمان نے کہا کہ متاثرہ صارفین کے ساتھ مناسب رقم کی واپسی اور سود فراہم کرنے کے لیے کام کرے گا اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہمار ی قیمتوں کے تعین کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ اس قسم کی غلطی دوبارہ نہیں ہوگی۔

  • معیشت مضبوط ہوگی تو قرض سے نجات ملے گی۔ وزیراعظم

    معیشت مضبوط ہوگی تو قرض سے نجات ملے گی۔ وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ ماہ اپنی مدت پوری ہونے سے قبل اقتدار عبوری سیٹ اپ کے حوالے کر دے گی جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کی وجہ سے روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا، معیشت مضبوط ہوگی تو قرض سے نجات ملے گی۔ خیال رہے کہ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہونہار طالبات میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے ہیں۔ تقریب سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے بھی خطاب کیاجبکہ تقریب میں اراکین قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ہونہار بچیوں سے مل کر خوشی ہوئی ہے، خواجہ آصف سے میری رقابت گورنمنٹ کالج کے دور طالب علمی سے ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طالبات کو لیپ ٹاپ کی فراہمی ان کی قابلیت کا اعتراف ہے، یہ کوئی احسان نہیں ہے، میرٹ کو آپ کو یہ لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں اس میں کوئی علاقہ یا سفارش مدنظر نہیں رکھی گئی ہے اسی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو عظیم قوم بنایا جائے گا، دنیا نے اسی پالیسی کے تحت عروج حاصل کیا جبکہ انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا منصوبہ 2011 ء میں شروع ہوا اور میرٹ پر پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے طالب علموں کو بھی لیپ ٹاپ دیئے گئے۔ بطور وزیراعلیٰ پنجاب دوسرے صوبوں کے لئے بھی سوچا کیونکہ اسی طرح پاکستان ترقی کرسکتا تھا۔ ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا منصوبہ 2022-23ء کا ہے، رواں مالی سال ایک لاکھ مزید لیپ ٹاپ دینے کا منصوبہ ہے، ہم نے خوراک، ادویات اور پیٹرولیم کی درآمد کی اجازت دی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ یہ ہماری ترجیحات تھیں، اس کے علاوہ اتنے چیلنجز تھے انڈسٹری سمیت دیگر ضروری خام مال کی درآمدات میں مشکلات تھیں تاہم یہ علم تھا کہ طالب علموں کو مطلوبہ سہولیات فراہم کرنی ہیں اس لئے 45 ملین ڈالر مہیا کرکے یہ لیپ ٹاپ درآمد کئے، ہم نے طالبعلموں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے تو انہیں وظائف سمیت تمام سہولیات فراہم کرنی ہوں گی۔ ہم نے پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اس سال کے بجٹ میں پانچ ارب روپے مختص کئے ہیں، کوئی قوم خواتین کے بھرپور حصہ کے بغیر ترقی کا سفر طے نہیں کرسکتی اس کیلئے خواتین کو ہرممکن سہولت فراہم کرنا ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    شاہراہ قراقرم؛ سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ 6 افراد جانبحق
    بیوی کے ساتھ کیسے پیش آیا جائے بیٹے کو بتاتی رہتی ہوں غزل صدیق
    سلمان خان نےفالج کے بعد میرے اسپتال کے بل ادا کیے، اورکسی جگہ اس کی تشہیر بھی نہیں کی،راہول رائے
    وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں شامل ہیں۔ ہماری حکومت آئندہ ماہ اپنی مدت پوری کرے گی، آئندہ جو بھی حکومت آئے گی وہ تعلیم کے راستہ میں کوئی رکاوٹ نہ آنے دے اگر نواز شریف کی قیادت میں ہمیں موقع ملا تو قوم سے یہ وعدہ ہے کہ تعلیم کے میدان میں 2011ء میں جوانقلاب شروع کیا تھا اسے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور ہر طالب علم کو لیپ ٹاپ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان معیاری تعلیمی ادارے نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم کے میدان میں پیچھے رہ گئے، مسلمان اپنے علم کی بدولت میں ماضی میں دنیا پر حاوی تھے، تعلیم میں ترقی کا راز مضمر ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ہم نے معاہدہ کیا اس کے نتیجہ میں روپیہ مستحکم ہوا، اس وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا، معیشت مضبوط ہوگی تو قرضے نہیں لینے پڑیں گے، زراعت ، آئی ٹی، ٹیکسٹائل سمیت ہر شعبہ میں ترقی کیلئے بنیادی شرط محنت ہے۔ ہماری حکومت اگلے ماہ اپنی مدت پوری کرے گی۔ امید کرتے ہیں مدت پوری ہونے سے پہلے چلیں گے اور نئی عبوری حکومت اقتدار سنبھال لے گی۔

  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم نے جوڈیشل افسران میں لیب ٹاپ تقسیم کئے

    مہر بشارت صدیقی
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم نے جوڈیشل افسران میں لیب ٹاپ تقسیم کئے
    قصور عدالت عالیہ لاہور کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور جزیلہ اسلم نے ضلع بھر میں تعینات جوڈیشل افسران میں لیب ٹاپ تقسیم کئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور جزیلہ اسلم نے کہا کہ جوڈیشل افسران لیب ٹاپ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی استعداد کار بڑھائیں۔ سینئر سول جج قصور مظہر حسین رامے نے لیب ٹاپ ملنے پر عدالت عالیہ لاہور اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبہ کا شکریہ ادا کیا۔