Baaghi TV

Tag: latest about Pakistan

  • وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں باب پاکستان کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں باب پاکستان کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    لاہور:وزیراعظم میاں شہباز شریف نے لاہور میں باب پاکستان کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اطلاعات کے مطابق باب پاکستان کی تعمیر اور والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی۔

    وزیراعظم نے باب پاکستان کا سنگ بنیاد رکھ دیا، والٹن روڈ کی توسیع اور کشادگی منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

    لاہور میں باب پاکستان کے افتتاح اور والٹن روڈ کی توسیع اور کشادگی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی مقام بھارت سے ہجرت کرنے والے پاکستانیوں کی یاد دلاتا ہے، کروڑوں لوگوں نے پاکستان کی خاطر قربانیاں دیں، ہزاروں مہاجرین نے باب پاکستان کے مقام پر قیام کیا تھا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ باب پاکستان کا منصوبہ دنیا کو پاکستان کے قیام کی تاریخ بتائے گا، 1991میں نواز شریف نے باب پاکستان منصوبے پرکام شروع کیا تھا۔

    وزیراعظم سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ والٹن میں تاریخی یادگار کا خواب غلام حیدرو ائیں نے دیکھا تھا، مسلم لیگ ن کے ہر دور میں ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوا، 24ارب کی لاگت سےمنصوبہ شروع ہوگا، سرکارکا ایک پیسا نہیں لگےگا۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نامکمل منصوبے پر 110 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں، وزیراعظم نےفیصلہ کیا کہ باب پاکستان کی یادگار کے لیے درآمدی ماربل نہیں لگےگا، وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ یادگار پر پاکستان کا ماربل لگایا جائےگا، باب پاکستان کی یادگار پر عام آدمی کے لیےکھیل کی سہولتیں بھی ہوں گی۔

  • کورین ماہرین کے تجربےسےسیاحت کے فروغ کیلئے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

    کورین ماہرین کے تجربےسےسیاحت کے فروغ کیلئے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاکہنا ہے کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے کوریا کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
    اطلاعات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے کوریا کے سفیر سووسنگپیو نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، تجارتی تعلقات میں اضافے، سیاحت، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    نگران وزیراعلیٰ نے کورین سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان بہترین دوستانہ اور معاشی روابط موجود ہیں، دوطرفہ وفود کے زیادہ تبادلوں سے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ ثقافت اورسیاحت کے شعبوں میں تعاون کے بہت مواقع موجود ہیں، ٹیکسلا اور ہڑپہ جیسے مقامات کوریا سے ٹورسٹ کو اپنی طرف متوجہ کرسکتے ہیں۔اس موقع پر کورین سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مہمان نواز ملک ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کومزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں ، اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر بھی موجود تھے۔

    بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری، سیاح پھنس گئے

    ادھر دوسری طرف رواں سال موسم سرما کی برفباری دیکھنے کیلیے 8 لاکھ سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔برف پوش پہاڑ دیکھنے کے لیے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پہنچے، سب سے زیادہ 5 لاکھ سیاح مالم جبہ پہنچے، ملکی اور غیر ملکی سیاح خیبرپختونخوا کے برف پوش پہاڑوں کے اسیر بن گئے۔

    آج رات سے بارش کا امکان،مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری

    ایک ماہ کے دوران 8 لاکھ سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے بالائی سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ پانچ لاکھ 52 ہزار 785 سیاحوں نے مالم جبہ کا رخ کیا جس میں 17 غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں جبکہ2لاکھ33ہزار666 سیاحوں نے گلیات کا رخ کیا۔رپورٹ کے مطابق کاغان ناران میں 79ہزار548 سیاح برفباری کے مزے لینے پہنچے، دور دراز مقام اپر و لوئر چترال میں 23ہزار711 ملکی اور 31غیر ملکی سیاحوں نے سیر کی، 1ہزار سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے اپر دیر کا رخ کیا۔

    سعودی عرب:عمرے اور سیاحت کیلئے چار دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا

    خیبرپختونخوا کے محکمہ سیاحت اتھارٹی کے ترجمان محمد سعد کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی سہولت کیلئے ٹورازم پولیس اور عملہ تمام سیاحتی مقامات پر تعینات ہے، جہاں مستعد اہلکار سیاحوں کی مشکلات کے ازالے کے لیے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ سیاحوں کو آرام دہ سفر کے لیے سڑکوں پر بروقت برف ہٹائی گئیں اور اب بھی مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر سیاحوں کو بہتر سہولیات دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال سیلاب کے بعد مالاکنڈ ڈویژن کی وادی سوات میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی، جس کے بعد حکومت، انتظامیہ اور پاک فوج نے سیاحت کو بحال کرنے کے لیے مواصلاتی اور رہائشی نظام کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کیا۔

  • شہبازگل کورہانہ کیا جائے،پراسیکیوٹررضوان عباسی کی عدالت سے استدعا

    شہبازگل کورہانہ کیا جائے،پراسیکیوٹررضوان عباسی کی عدالت سے استدعا

    اسلام آباد:پراسیکیوٹررضوان عباسی نےشہباز گل کی بریت کی مخالفت کی ہے ،اس حوالے سے عدالت میں اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی کے شہباز گل کی بریت کی درخواست پر دلائل دیئے گئے ، رضوان عباسی نے عدالت سے درخواست کی کہ شہبازگل کو رہا نہ کیا جائے

    رضوان عباسی کا مزید کہنا تھاکہ شہبازگل کو سزا ملنی چاہیے جس پرعدالت نےکہا کہ اگر فیصلہ شہباز گل کے حق میں ہوگیا تو وہ باہر ہوجائیں گے،عدالت میں آج شہباز گل کی بریت کی درخواست پر بحث ہونی ہے ،

    شہبازگل کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ شہباز گل ایک بجے تک آئیں گے سماعت میں وقفہ کر دیا جائے،وکیل کی استدعا پرسیشن کورٹ اسلام آباد میں بغاوت کیس کی سماعت میں ایک بجے تک وقفہ کردیا ہے

    یاد رہے کہ اس سے پہلےلاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی حفاظتی ضمانت میں 13 فروری تک توسیع کردی تھی ۔

    جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی۔جوائنٹ سیکرٹری داخلہ نے شہبازگل کی8خلاف قائم 12 مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2 مقدمات بلوچستان،5 سندھ اور5 مقدمات پنجاب میں درج کیے گئے۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ سیکرٹری کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ پرسیکشن افسر نے دستخط کیوں کیے۔لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سیکریٹری کی جانب سے دستخط نہ کرنے کا رویہ برداشت نہیں۔

    عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو شہباز گل کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔پی ٹی آئی رہنماشہبازگل کی حفاظتی ضمانت میں 13 فروری تک توسیع کردی گئی۔

  • شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور

    شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور

    راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئےہیں اور اس سلسلے میں ان کے بھتیجےاورسابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے

    سابق رکن قومی اسمبلی راشد شفیق نے شیخ رشید کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید نے کہا جس سے ملوانا ہے ملوں گا رات نہیں دن کو ملوں گا ،سابق رکن قومی اسمبلی راشد شفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ مری سے واپسی پر بھی رات کوشیخ رشید کو کسی سے ملوانے باہر لے کر گئے ،

    سابق رکن قومی اسمبلی راشد شفیق کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے ایک ہزار سے زائد بینرز ہٹائے جا رہے ہیں،دوسری طرف الیکشن کے حوالےسے سابق رکن قومی اسمبلی راشد شفیق کا کہنا ہے کہ آر او نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے،

    سابق رکن قومی اسمبلی راشد شفیق نے مزیدکہا کہ جیل سپریٹنڈنٹ کی جانب سے دونوں آرڈر کو ماننے سے انکار کیا گیا،جیل سپریٹنڈنٹ نے کہا کہ آر او سے آرڈر لے کے آئیں،

    شیخ رشیدکو اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے ریٹرننگ افسر (آر او) کے سامنے پیشی کی اجازت نہیں ملی، انہیں این اے 62 کے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے لیے آر او نے طلب کیا تھا۔

    جیل ذرائع کے مطابق آر او این اے 62 کی جانب سے شیخ رشید کو پیش کرنےکی ہدایت تھی تاہم اس میں واضح ڈائریکشن نہیں تھی۔ آر او این اے 62 نوشین اسرار نےگزشتہ روز اڈیالہ جیل حکام کو خط لکھا تھا۔

  • ترکیہ زلزلے میں پھنسے 15 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے

    ترکیہ زلزلے میں پھنسے 15 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور : ترکیہ زلزلے میں پھنسے 15 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے، طلباء پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے ) کی پرواز 708 کے ذریعے استنبول سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پہنچے ۔

    ترکیہ میں پاکستانی سفارت خانے کی خصوصی کاوشوں سے طلباء بحفاظت پاکستان واپس پہنچے، واپس آنے والے تمام طلباء کو ان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ترکیہ میں موجود 15 پاکستانی طلباء زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پھنس گئے تھے جن کی وطن واپسی کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے خصوصی ہدایات جاری کی تھیں۔

    یاد رہےکہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کرگئی، ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہیں، 1500 سے زائد آفٹر شاکس آچکے، گرنے والی ہزاروں عمارتوں کے ملبے میں دبے افراد کے زندہ بچنے کی امید وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جارہی ہے۔

    ترکیہ اور شام میں 6 فروری کی صبح آنے والے زلزلے کے باعث تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے لاشیں نکالنے کا کام جاری ہے، دونوں ممالک میں اب تک 21 ہزار سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    ملبے تلے دبے افراد کی زندہ بچنے کی امید ہر گزرتے لمحے کے ساتھ مدھم ہوتی جا رہی ہے لیکن اس کے باوجود ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس میں پاک فوج کے دستے بھی شامل ہیں۔

    ترکیہ نے سرکاری سطح پر اب تک 18 ہزار 700 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے، اس طرح اس زلزلے سے ہونے والا جانی نقصان اب 24 برس قبل (1999ء میں) آنے والے سے زلزلے سے زیادہ ہوگیا ہے۔ 1999 میں استنبول میں آنے والے زلزلے میں 18 ہزار افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    دوسری جانب شام میں اب تک 3 ہزار 600 سے زائد اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔ترکیہ کے علاقے دیارباکر میں 103 گھنٹے بعد ماں بیٹے کو ملبے سے ریسکیو کرلیا گیا، تو اک بار پھر اُمید بندھ گئی۔کہارامانمارس میں شدید زلزلے سے ٹرین کی پٹریاں اکھڑ گئیں، سڑکوں کا بھی برا حال ہوگیا، امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    شام کی وزراء کونسل نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا۔ صدر بشار الاسد نے حلب کے اسپتال میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات کی، رضا کار تنظیم کے اہلکاروں نے 2 ننھی بہنوں کو بچالیا۔زلزلہ زدہ ادلب کے نواحی گاؤں کے قریب ایک چھوٹا ڈیم ٹوٹ گیا، پانی نے گھروں اور کھیتوں میں داخل ہوکر شہریوں کیلئے مزید مشکلات کھڑی کردیں۔

  • زیادتی کی شکار خاتون سے زیادتی کے الزام میں پولیس افسر کیخلاف مقدمہ درج

    زیادتی کی شکار خاتون سے زیادتی کے الزام میں پولیس افسر کیخلاف مقدمہ درج

    لاہور:آسمان سے گری کجھور مین اٹکی کے مصداق پہلے سے زیادتی کا شکار مقدمے کی مدعیہ خاتون کو پولیس افسر نے بھی مبینہ طور پر ہوس کا نشانہ بنا دیا۔

    لاہور میں زیادتی کی شکار خاتون کو ورغلا کر زیادتی کرنے کے الزام میں انچارج انویسٹی گیشن کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ملزم افسر کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دیدیا۔لاہور کے تھانہ ہِیئر میں زیادتی کے مقدمہ کی مدعیہ کے ساتھ ورغلا کر زیادتی کرنے کے الزام میں انچارج انویسٹی گیشن ثقلین گوندل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ پہلے زیادتی کرنیوالے ملزم کی گرفتاری کا بہانہ بناکر بلایا گیا، جہاں پولیس افسر نے نشاندہی کیلئے لیجا کر نشہ آور مشروب پلایا۔خاتون کا کہنا ہے کہ انچارج انویسٹی گیشن ہوٹل میں لیجاکر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

    پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ایک اور مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش مکمل ہونے تک ملزم عہدے پر کام نہیں کرسکے گا۔

    ایف آئی آر کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن ملزم کی گرفتاری کا جھانسہ دیکر قلعہ گجر سنگھ کے ہوٹل میں لے گیا اور ملزم کی گرفتاری کے بجائے نشہ آور مشروب پلا کر ساتھی کے ہمراہ متاثرہ خاتون سے زیادتی کی۔

  • بیٹے کی دستار بندی کیلیے امریکا سے آنے والی فیملی لٹ گئی

    بیٹے کی دستار بندی کیلیے امریکا سے آنے والی فیملی لٹ گئی

    بیٹے کی دستار بندی کیلیے امریکا سے آنے والی فیملی لٹ گئی.

    شہر قائد کے ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد تھانے کی حدود میں کار سوار ڈاکوؤں نے چیکنگ کے بہانے امریکا سے آنے والی فیملی کو لوٹ لیا۔ امریکا سے بیٹے کی دستار بندی کے لیے آنے والے فضل کریم ایئرپورٹ سے جامعہ بنوریہ سائٹ جارہے تھے کہ اس دوران غریب آباد بندھانی کالونی کے قریب اُن کی گاڑی کو جعلی اہلکاروں نے روکا اور تلاشی لی۔ اس دوران خود کو سرکاری افسران ظاہر کرنے والے خاتون کا پرس چھین کر بھاگ گئے جس میں 25 ہزار امریکی ڈالر، 10 تولے طلائی زیورات، ہزاروں پاکستانی روپے اور کریڈٹ کارڈ موجود تھے۔

    متاثرہ فیملی نے کہا کہ ڈاکوؤں نے خود کو سرکاری افسران ظاہر کر کے روکا تھا. چھینے جانے والے پرس میں امریکی ڈالرز ، پاکستانی کرنسی اور طلائی زیورات موجود تھے ، لٹنے والے میاں بیوی بین الاقوامی دینی درسگاہ جامع بنوری عالمیہ شعبہ بیرون ملک کی دستار بندی کی تقریب میں آئے تھے جس میں ان کا بیٹا بھی شامل ہے۔ جامع بنوریہ سائٹ کے ترجمان کے مطابق جامع بنوریہ میں منعقدہ تقریب میں سند فراغت پانے والے 73 غیر ملکی طلبہ کو دستار فضیلت بھی دی جائیگی اور اسی حوالے سے تقریب میں شرکت کے لیے امریکا سے آنے والے والدین کو غریب آباد کے قریب کار سوار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا جس کا مقدمہ 63 سال 2023 لیاقت آباد تھانے میں جامعہ بنوریہ کے ڈرائیور عبدالمجید کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

    مدعی مقدمہ نے بیان دیا ہے کہ جمعرات کی رات ایک بجے قطر ائیرلائن کے ذریعے امریکا سے جامع بنوریہ سائٹ کے مہمان فضل کریم اور انکی اہلیہ کراچی ایئر پورٹ پہنچے تھے جنھیں لینے کے لیے وہ اور ان کا بیٹا احمد علی مدرسے کی گاڑی لیکر ایئر پورٹ گئے جہاں سے مہانوں کو لیکر جامع بنوریہ سائٹ جارہے تھے کہ رات چار بجے کے قریب سرشاہ سلیمان روڈ بندھانی کالونی فرنیچر مارکیٹ پہنچے تو عقب سے ایک کار ٹویوٹا کرولا جس میں 2 افراد سوار تھے انھوں نے گاڑی کو سائیڈ دے کر روکا اور گاڑی میں بیٹھے ہوئے مجھ سے کہا کہ لائسنس دکھاؤ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ اس گاڑی میں مشکوک لوگ سوار ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
    سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ
    پاکستانی سائنسدان و ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاء الرحمان کیلئے ایک اور بین الاقوامی اعزاز
    پاکستانی معیشت کیوں ترقی نہیں کر رہی؟ عالمی بینک نےحقائق پیش کردیئے
    متاثرہ فیملی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم سرکاری اہلکار ہیں آپ کی گاڑی کو چیک کرنا ہے کہاں سے آئے ہو اپنے پاسپورٹ چیک کراؤ، گاڑی میں بیٹھے ہوئے مہمان فضل کریم نے اپنی اہلیہ کا پرس جس میں ان دونوں کے پاسپورٹ اور 25 ہزار امریکی ڈالر اور اہلیہ کے مختلف اقسام کے طلائی زیورات جن کا وزن تقریباً 10 تولہ، 20 ہزار پاکستانی کرنسی ، اہلیہ کا موبائل فون ، امریکی آئی ڈی کارڈز و ڈرائیونگ لائسنس و دیگر کریڈٹ کارڈ پرس میں موجود تھے۔ ملزمان نے گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہی پاسپورٹ چیک کیے اور واپس کر دیئے جبکہ پرس لیکر فرار ہوگئے۔ مدعی کے مطابق امریکا سے آنے والے فضل کریم ان کی اہلیہ اور بیٹے کو 16 فروری کو واپس امریکا جانا ہے جس کی وجہ سے وہ خود اس واقعہ کی رپورٹ درج نہیں کروا رہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

  • پی سی بی کے آئین 2014 کی بحالی خوش آئند ہے:معین خان

    پی سی بی کے آئین 2014 کی بحالی خوش آئند ہے:معین خان

    کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان اورپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ معین خان نےکہا ہے کہ پی سی بی کے آئین 2014 کی بحالی خوش آئند ہے۔ ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بند ہوجانے سے لاتعداد کھلاڑی بے روزگار ہوئے. امید ہے کہ محکمہ جاتی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے سے کھلاڑیوں کو روزگار بھی ملے گا۔

    بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی، ٹی20 میں تیسری پوزیشن:تازترین رینکنگ جاری

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ لیگ میں فرنچائز کی گزشتہ دوسال کی خراب کارکردگی پر کوئی دو رائے نہیں،ہم نے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔

    انہوں نے کہا کہ خراب کارکردگی کی وجوہات میں کھلاڑیوں کی فٹنس اہم مسئلہ رہا ہے۔ڈرافٹنگ کے نظام کی وجہ سے بھی اہم کھلاڑی میسر نہ آسکے جبکہ لیگ کی بعض تکنیکی اور انتظامی خامیاں بھی آڑے آئیں۔ توقع ہے کہ پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی کارکردگی اچھی رہے گی۔کوشش کریں گے اس مرتبہ ٹرافی جیتیں، ہمارے تمام کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ 8 کی افتتاحی تقریب یادگار بنانے کی تیاری

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے نجی ٹی وی چینل سے معاہدے کے باعث سلیکٹر کا رول ادا کرنے سے معذرت کرلی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا کہ پی سی بی کا سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے پر شکر گزار ہوں۔

    کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا:عمادوسیم

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے دوران نجی چینل کے ساتھ مصروفیات کے باعث ابھی یہ عہدہ نہیں لے سکتا، پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔کامران اکمل نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے بعد پی سی بی کو اپنی دستیابی سے متعلق آگاہ کر دوں گا، آئندہ یہ عہدہ انہیں دیا جائے گا یا نہیں اس کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا۔

  • گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی مرحوم سابق صدر پرویز مشرف کی رہائش گاہ آمد

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی مرحوم سابق صدر پرویز مشرف کی رہائش گاہ آمد

    کراچی:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سابق صدر مملکت جنرل (ر) پرویز مشرف کی رہائش گاہ گئے۔کامران ٹیسوری نے جنرل (ر) پرویز مشرف کی وفات پر بیگم صہبا مشرف اور صاحبزادے بلال مشرف سے اظہار تعزیت کیا، سابق صدر کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے جنرل (ر) پرویز مشرف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، شہر قائد کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے ان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، سب سے پہلے پاکستان کے نعرے پر ان کا غیر متزلزل یقین تھا۔

     

    کامران خان ٹیسوی نے کہا کہ پرویز مشرف نے اس نعرے کو آخری سانس تک نبھایا، بھارتی اور دیگر غیر ملکی ٹیلی ویژن چینلز پر پاکستان کے دفاع میں انہوں نے بڑھ چڑھ کا حصہ لیا۔

    یاد رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو کراچی میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔ جنرل (ر) پرویز مشرف کی نمازِ جنازہ ملیر کینٹ کراچی کے پولو گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس کے بعد تدفین کے لیے ان کی میت سخت سیکیورٹی میں گورا قبرستان سے متصل سی ایس ڈی قبرستان لائی گئی جہاں انہیں سپردِ خاک کیا گیا۔

    جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی نمازِ جنازہ میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی، ن لیگی رہنما امیر مقام، ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، فروغ نسیم، فیصل سبزواری، امین الحق اور دیگر نے شرکت کی۔

    واضح رہے کہ 5 فروری کو سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں دبئی کے امریکی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔
    گزشتہ شب سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو لے کر خصوصی طیارہ دبئی سے کراچی پہنچا تھا۔سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف دبئی میں انتقال کرگئےپرویز مشرف کی میت ایئر پورٹ سے ملیر کینٹ پہنچائی گئی تھی۔

  • تین روزہ کراچی لٹریچر فیسٹول 17 فروری سے شروع ہوگا

    تین روزہ کراچی لٹریچر فیسٹول 17 فروری سے شروع ہوگا

    کراچی: آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے تحت 17 سے 19 فروری تک کراچی لٹریچر فیسٹیول منعقد کیا جائے گا جس میں پینل ڈسکشن،کتاب رونمائی اور تصویری نمائش سمیت دیگر ادبی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ آرٹس کونسل میں 14 ویں کراچی ادبی میلے کے انعقاد کے حوالے سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں مینیجنگ ڈائریکٹر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس علی ارشد ، مجاہد بریلوی، ماہر معاشیات قیصر بنگالی اور سابق وزیر خزانہ شبر زیدی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

    تین روزہ کراچی لٹریچر فیسٹیول 17 سے 19 فروری تک کراچی کے مقامی ہوٹل میں سجایا جائے گا اور رواں برس کے ایل ایف کا تھیم ’لوگ، زمین، اور امکانات‘ ہے جو پاکستان کو درپیش موجودہ اقتصادی اور جغرافیائی سیاسی چیلنجز اور پاکستان میں تباہ کن سیلاب اور ترکی اور شام میں حالیہ زلزلوں کے نتیجے میں آنے والے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

    رواں برس کراچی ادبی میلے میں 200 سے زائد مقررین ہوں گے جن میں پاکستان، برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، جرمنی اور فرانس کے 10 بین الاقوامی مقررین شامل ہیں، 60 سے زائد سیشنز ہوں گے جن میں اردو اور انگریزی دونوں کے امتزاج کے ساتھ 24 کتابوں کی رونمائی بھی شامل ہے۔ تمام سیشنز آکسفوڈر یونیورسٹی کے سوشل میڈیا چینلز پر پوری دنیا میں براہ راست نشر کیے جائیں گے۔
    اس سال پہلی بار دو بکر انعام یافتہ مصنفین، ڈیمن گالگٹ(2021) اور شیہان کروناتیلاکا (2022) بھی شامل ہوں گے،افتتاحی تقریب میں پاکستانی مصنفین کے لیے کل 7 ادبی ایوارڈز کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ انعامات اردو نثر اور شاعری اور انگریزی فکشن میں نمایاں کام کو تسلیم کریں گے۔

    مینیجنگ ڈائریکٹر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس علی ارشد نے کہا کہ آج کل مختلف چیلنجز پاکستان کو درپیش ہیں، ہم نے بہت سے مسائل دیکھ لیے ہیں جو پاکستان کی آبادی کو متاثر کررہے ہیں،ہمارا عنوان پیپل ،پلینٹ اور پاسیبیلیٹی ہے،سیشنز کے ذریعے مسائل کے حل پر بات کی جائے گی،ترکی سمیت دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے مسائل پر بات کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ادیب رضوی ہوں گے اور اس موقع پر ان کی سروس اور کاوشوں کو سراہا جائے گا،اس تقریب میں کوئی سیاسی شخصیت مہمان خصوصی نہیں ہے۔

    مجاہد بریلوی نے کہا کہ ہمارے یہاں بدقسمتی سے شخصیات ادارے بناتی ہیں، یہ میلہ چودہ سال مکمل کرچکے ہے،تربت اور لاہور سمیت اب دیگر شہروں میں بھی ادبی میلے کو فروع دیا جارہا ہے،کراچی ادبی میلے کا شہریوں کو انتظار رہتا ہے۔ماہر معاشیات قیصر بنگالی نے اظہار خیال کیا کہ او یو پی روح کی غذا کی فراہم کے لیئے اقدامات کرتا ہے کیوں کہ ادب ،موسیقی اور رقص روح کی غذا ہے،تربت سمیت دیگر شہریوں میں اس کا رجحان بڑھ گیا ہے،میں تربت جارہا ہوں،اس میلے میں بچوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے،جس سے انسان نہ چاہتے ہوئے بھی لطف اندوز ہوتا ہے۔

    ماہر معاشیات سابق وزیر خزانہ شبر زیدی نے کہا کہ کراچی میں بہت غیر ادبی ماحول پیدا ہوگیا تھا لیکن کے ایل ایف ایک امید کی مانند دکھ رہی موجود ہے،اس میلے کے کچھ روز لطف کے لمحات دے جاتے ہیں،میری بچے بھی اس کو پسند کرتے ہیں،ان کی خواہش ہے کہ وہ اس فیسٹیول میں شرکت کریں،کے ایل ایف ایک روایت بن گئی ہے،جو کہ کراچی کے پریشان کن مسائل کو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہورہی ہے۔