Baaghi TV

Tag: latest about Pakistan

  • ایچ ای سی کی 6 سال بعد نیشنل گیمز گرلز ہاکی مقابلوں میں سیمی فائنل تک رسائی

    ایچ ای سی کی 6 سال بعد نیشنل گیمز گرلز ہاکی مقابلوں میں سیمی فائنل تک رسائی

    ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 6 سال بعد نیشنل گیمز کے گرلز ہاکی مقابلوں میں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

    کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز کے ہاکی مقابلے نواب غوث بخش ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ہیں۔ ایچ ای سی کی ٹیم نے صوبہ سندھ کی ٹیم کو شکست دیکر یہ کارنامہ انجام دیا، فائنل فور میں رسائی پر ایچ ای سی کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید علی میمن نے ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہاکی ٹیم اپنی عمدہ کارکردگی کے سلسلے کو سیمی فائنل میں بھی جاری رکھے گی اور فائنل میں بھی رسائی حاصل کرے گی۔

    جاوید علی میمن نے ٹیم کے منیجر و ہیڈ کوچ سابق انٹرنیشنل کھلاڑی مبشر مختار اور کوچ سمن خان کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔ ایچ ای سی کی ٹیم گروپ (اے) میں شامل ہے اسے اپنے پہلے میچ میں مضبوط حریف و قومی چیمپئن پاکستان واپڈا کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم سندھ کیخلاف ایچ ای سی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    ان کی جانب سے مریم حسین نے پینالٹی کارنر پر گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ایچ ای سی کا سیمی فائنل مقابلہ پاکستان آرمی سے ہوگا۔ ایچ ای سی کی ٹیم میں عائشہ مہک، اقصٰی جاوید، زیاج میر، تبارکہ طارق، حمیرا رفیع، مریم حنیف (کپتان)، مریم حسین، سائرہ مراد، اریبہ سرور، بشریٰ لیاقت، اریبہ یعقوب، سدرہ منتہا، صدف رفیع، ملیحہ، فاطمہ زہرہ، صباء ریاض، یمنا فاطمہ، سندس صدیقی اور رخسار شامل ہیں۔

  • پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس؛ قومی احتساب ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا گیا

    پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس؛ قومی احتساب ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا گیا

    پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس؛ قومی احتساب ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا گیا.

    پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس میں قومی احتساب ترمیمی بل 2023 منظورکرلیا گیا۔ سپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے اجلاس میںوفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے اس حوالہ سے بل ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی، سپیکر کی جانب سے اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایک جماعت کہہ رہی ہے کہ یہ این آراو ہے، اگریہ این آراوہے توصرف اسی جماعت کیلئے ہے۔صدر مملکت کاتعلق بھی اسی جماعت سے ہے اور انہوں نے یہ بل بغیر دستخط کے واپس بھیج دیا ہے۔عدالتی احکامات کے مطابق یہ ترامیم کی جا رہی ہیں۔

    وزیر قانون نے کہا کہ قانون سازی پرکوئی فرد یا ادارہ قدغن نہیں لگا سکتا، صدر نے اعتراض اٹھایا ہے کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اس لئے اس پرقانون سازی نہیں ہو سکتی،صدرمملکت پارلیمان کاحصہ ہے مگرانہیں پارلیمان کے قوانین کا علم نہیں ،جو ترامیم کی جا رہی ہیں وہ ضروری ہیں۔ انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کر دیا، ایوان نے بل کی کثرت رائے سے شق وارمنظوری دیدی۔ اجلاس میں بل کی منظوری کے دوران سینیٹر مشتاق احمد خان کی طرف سے پیش کردہ ترامیم کو مسترد کر دیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    دوسری جانب مشترکہ اجلاس نے بچے کی پیدائش پر ماں اور والد کو چھٹی دینے کا بل بھی منظور کر لیا، سینیٹر قرۃ العین مری نے میٹرنٹی اینڈ پیرٹنٹی بل پیش کیا۔ جبکہ بل منظور ہونے کے بعد بچے کی پیدائش پر والد 30 دن کی پیڈ چھٹی لے سکیں گے۔میٹرینٹی بل کی منظوری کے بعد ماں کو پہلی پیدائش پر 6 ماہ، دوسری پر 4 جبکہ تیسری پر 3 ماہ کی چھٹی مل سکے گی۔ والد کو چھٹیاں سروس میں تین دفعہ میسر ہوں گی، قانون کا اطلاق اسلام آباد کی حدود میں نجی و سرکاری اداروں دونوں پر ہوگا۔ اس کے علاوہ نجی و سرکاری سکولوں میں پیرامیڈیکل سٹاف کی سہولت سے متعلق بل بھی منظور کر لیا گیا۔

  • فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف تحمل کا مظاہرہ نہ کرنے کا عزم. کور کمانڈرز کانفرنس

    فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف تحمل کا مظاہرہ نہ کرنے کا عزم. کور کمانڈرز کانفرنس

    فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف تحمل کا مظاہرہ نہ کرنے کا عزم. کور کمانڈرز کانفرنس

    پاک فوج نے فوجی تنصیبات کے حملہ آوروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کا اعلان کردیا ہے جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں شرکاء نے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دہشت گردی کی لعنت سے لڑتے ہوئے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق فورم نے ملک میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، خاص طور پر مسلم باغ حملے میں فوجیوں کی طرف سے دیے گئے دلیرانہ جواب کا اعتراف کیا اور سرزمین کے بہادر بیٹوں کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم کو موجودہ اندرونی اور بیرونی سلامتی کے ماحول کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا جب کہ گزشتہ چند دنوں میں امن و امان کی صورت حال کا جامع جائزہ لیا جسے سیاسی مفادات کے حصول کے لیے بنایا گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہداء کی تصاویر، یادگاروں کی بے حرمتی، تاریخی عمارتوں کو نذر آتش کرنے اور فوجی تنصیبات کی توڑ پھوڑ پر مشتمل ایک مربوط آتش زنی کے منصوبے پر عمل درآمد کیا گیا تاکہ ادارے کو بدنام کیا جا سکے اور اسے ایک زبردست ردعمل کی طرف اکسایا جا سکے۔ کانفرنس کے شرکاء نے فوجی تنصیبات اور سرکاری و نجی املاک کے خلاف سیاسی طور پر محرک اور اکسانے والے واقعات کی سخت ترین ممکنہ الفاظ میں مذمت کی جبکہ کمانڈروں نے ان افسوس ناک اور ناقابل قبول واقعات پر غم اور جذبات کا بھی اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اب تک جمع کیے گئے ناقابل تردید شواہد کی بنیاد پر مسلح افواج ان حملوں کے منصوبہ سازوں، اکسانے والوں، ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں اور مجرموں سے بخوبی واقف ہیں اور اس سلسلے میں بگاڑ پیدا کرنے کی کوششیں بالکل بے سود ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فوجی تنصیبات اور ذاتی سامان کے خلاف ان گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کو پاکستان کے متعلقہ قوانین بشمول پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کے ذریعے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ فوم نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ کسی حالت میں فوجی تنصیبات اور سیٹ اپ پر حملہ کرنے والے مجرموں، بگاڑنے والوں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فورم نے بیرونی طور پر اسپانسر شدہ اور اندرونی طور پر سہولت یافتہ، آرکیسٹریٹڈ پروپیگنڈہ جنگ پر بھی تشویش کا اظہار کیا، جس کا مقصد فوج کی قیادت کے خلاف شروع کیا گیا، جس کا مقصد مسلح افواج اور پاکستان کے عوام کے درمیان، اور مسلح افواج کے رینک اور فائل کے اندر دراڑ پیدا کرنا ہے۔ فورم کا کہنا تھا کہ ایسی دشمن قوتوں کے مذموم پروپیگنڈے کو پاکستانی عوام کی حمایت سے شکست دی جائے گی جو ہر مشکل میں ہمیشہ مسلح افواج کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے سوشل میڈیا کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دینے کے لیے متعلقہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطبابق فورم نے جاری سیاسی عدم استحکام کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قومی اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوام کا اعتماد بحال کیا جا سکے، معاشی سرگرمیوں کی بحالی اور جمہوری عمل کو مضبوط کیا جا سکے۔ فورم نے اس انتہائی ضروری اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے ایسی تمام کوششوں کی حمایت کرنے کا بھی عزم کیا۔

  • عدالت اور پی ٹی آئی کو دہشت گردانہ واقعات کی مذمت کرنی چاہئے۔ بلاول بھٹو زرداری

    عدالت اور پی ٹی آئی کو دہشت گردانہ واقعات کی مذمت کرنی چاہئے۔ بلاول بھٹو زرداری

    عدالت اور پی ٹی آئی کو دہشت گردانہ واقعات کی مذمت کرنی چاہئے۔ بلاول بھٹو زرداری

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس آخری موقع ہے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرے جبکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پہلی بار کمانڈر ہاؤس میں توڑ پھوڑ ہوئی، پشاور میں ریڈیو پاکستان اور پبلک ٹرانسپورٹ کو جلایا گیا، عدالت کو دہشت گردی کی مذمت کرنی چاہیے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کو فیصلہ کرنا چاہیے وہ سیاسی جماعت ہے یا دہشت گرد، اگرعمران خان مذمت نہیں کرتے یا لاتعلقی کا اعلان نہیں کرتے تو مطلب سیاسی جماعت نہیں دہشت گرد جماعت ہے، پھر اس کو ایک دہشت گرد جماعت کی طرح ٹریٹ کرنا ہوگا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھ کہ یہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہر ادارے پر حملہ کیا، حکومت میں آکر سلیکٹڈ راج قائم کیا، گزشتہ حکومت میں آئی ایس آئی کو مخالفین کے لیے استعمال کیا گیا، ہم اصولی طور پر کسی الیکشن کے خلاف نہیں ہیں، ہم سمجھتے ہیں اس کا مقابلہ نیب نہیں الیکشن کے ذریعے ہو گا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر ہم ہمت پکڑتے ہیں تو یہ الیکشن ہار جائے گا، اگر آپ مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں تو یہ الیکشن ہار سکتا ہے، ہم نے آمروں کا مقابلہ کیا ہے، ہم پارلیمان کو بچائیں گے اور اس فتنہ کا بندوبست کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ خان نہیں، اس وقت عوام مشکل معاشی حالات سے گزر رہے ہیں، حکومت کبھی اسلام آباد، کبھی لاہور جناح ہاؤس کی آگ بجھا رہی ہوتی ہے، وقت آگیا ہے تحریک انصاف کے پاس آخری موقع ہے، دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام پارلیمان نہیں ہمارے ہمسایہ ادارے کی وجہ سے ہے، اس سیاسی بحران سے نکلنے کے لیے جو بھی کرنا ہے ہم تیار ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ شرجیل میمن کو سپریم کورٹ، آغا سراج درانی کو سپیکر ہاؤس سے گرفتار کیا گیا، کرپشن کیس میں عمران خان کی گرفتاری تو ہونا تھی، عمران خان کو خصوصی رعایت دی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حراست میں صرف ایک رات گزاری، عمران خان کی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، کیا جناح ہاؤس نذر آتش کرنے پر کسی سے اظہار یکجہتی کیا گیا، عمران خان کی گرفتاری کا مقام غلط لیکن گرفتاری تو ٹھیک تھی۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے دہشتگرد تنظیم بن کر ردعمل دیا، عمران خان کو عدالتوں نے خصوصی ریلیف دیا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو، جناح ہاؤس پر حملوں کی مذمت کرتا ہوں، کراچی، لاہور، پشاور میں نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، زندگی میں پہلی بار کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ دیکھا ہے، زندگی میں پہلی بار ہوائی جہاز جلتے دیکھا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت پر جیالوں نے لاہور میں احتجاجاً خودسوزی کی، بینظیر بھٹو کی وطن واپسی پر لاکھوں افراد نے استقبال کیا، کوئی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے لاہور جیسا اجتماع نہیں کر سکی، بینظیر بھٹو کو معلوم تھا ذوالفقار علی بھٹو، شاہنواز بھٹو کا قاتل اسلام آباد میں بیٹھا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ لاشیں اٹھائی ہیں، پیپلز پارٹی نے سیاسی مخالفین سے انتقام نہیں لیا، پیپلز پارٹی کو ہر دور میں بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، آصف زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاریاں کیا تھیں؟ فریال تالپور کو چاند رات کو زبردستی ہسپتال سے جیل بھجوایا گیا۔

  • کارکنوں کو اکسانے کے الزام پر پی ٹی آئی رہنما فیاض چوہان بھی گرفتار

    کارکنوں کو اکسانے کے الزام پر پی ٹی آئی رہنما فیاض چوہان بھی گرفتار

    کارکنوں کو اکسانے کے الزام پر پی ٹی آئی رہنما فیاض چوہان بھی گرفتار

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے فیاض الحسن چوہان کو مری روڈ لیاقت باغ سے گرفتار کیا۔ فیاض الحسن چوہان کے خلاف 9 مئی کو تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔ فیاض الحسن چوہان پر جلاؤ گھیراؤ اور کارکنوں کو اکسانے، سکستھ روڈ میٹرو اسٹیشن جلانے اور توڑ پھوڑ کا بھی الزام ہے۔


    ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کو لیاقت باغ کے قریب نجی ہوٹل کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ جبکہ دوسری جانب پنجاب پولیس نے لال حویلی میں چھاپہ مارا لیکن شیخ رشید کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ لال حویلی میں ایلیٹ فورس کے سیکڑوں اہلکار داخل ہوئے ہیں ، پولیس اہلکار مجھے اور راشد حفیظ کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا


    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پولیس نے اسلام آباد میں بھی کارروائی کی ہے، یہ چادر اور چار دیواری کا احترام ہے؟

  • ایشین کرکٹ کونسل کو ایشیا کپ سے متعلق جلد فیصلہ کرنا چاہیے۔ نجم سیٹھی

    ایشین کرکٹ کونسل کو ایشیا کپ سے متعلق جلد فیصلہ کرنا چاہیے۔ نجم سیٹھی

    ہماری حکومت بھی بھارت پر دہشت گردی کو بھڑکانے کا الزام لگا سکتی ہے. ایشین کرکٹ کونسل کو ایشیا کپ سے متعلق جلد فیصلہ کرنا چاہیے۔ نجم سیٹھی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت بھی بھارت پر دہشت گردی کو بھڑکانے کا الزام لگا سکتی ہے. پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے معاملات بہتر ہو چکے ہیں . ایشین کرکٹ کونسل کو ایشیا کپ سے متعلق جلد فیصلہ کرنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی میزبانی کاحق کھویا تو بھارت میں ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرسکتےہیں، بھارت ایسی صورتحال نہ بنائےجس کا نتیجہ ایشیاکپ اور ورلڈکپ کے بائیکاٹ پر نکلے، بھارت تمام میچز نیوٹرل وینیو پر چاہتاہے، ایشیا کپ کی پاکستان سے باہر منتقلی قابل قبول نہیں ہوگی، ہمیں بھی پاکستان ٹیم کیلئے بھارت میں سکیورٹی خدشات ہیں۔ پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 2008 کے بعد سے دونوں ممالک میں دہشت گردی کے حوالے سے بہتری آ چکی ہے، 2009 میں سری لنکا پرحملہ ہوا لیکن اس کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ پوری طرح واپس آ چکی ہے۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی دونوں حکومتیں ایک دوسرے پر الزام لگا سکتی ہیں لیکن اب کسی ایک کو آگے بڑھنا ہے اور کھیلنا ہے، پاکستان میں صورتحال بہت اچھی ہے، چار برسوں سے پاکستان میں مسلسل انٹرنیشنل کرکٹ ہو رہی ہے، جہاں تک ہنگاموں کی بات ہے تو ہنگامے تو دہلی میں بھی ہوئے تھے تو کیا یہ شہر غیر محفوظ تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں عمران جب سڑکوں پر تھے تو نیوزی لینڈ کی ٹیم کرکٹ کھیل رہی تھی، پاکستان میں صورتحال کچھ اوپر نیچے ہیں لیکن ستمبر میں معاملات بہتر ہوں گے۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی حکومت اپنی ٹیم کو پاکستان آنے سے روکے گی تو پاکستان حکومت بھی ایسا کرے گی، پاکستان ٹیم بھارت میں کہیں بھی کھیل لے گی لیکن پہلے ایشیا کپ اس ماڈل پر ہو جس کی پی سی بی نے تجویز دی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ایشیا کپ کا جلد فیصلہ ہونا چاہیے کہ ایونٹ کیسے منعقد ہونا ہے۔

  • عمران‌ خان جیسے فتنہ پھیلانےوالوں کوانجام تک پہنچانا عدالت عظمیٰ کی ذمہ داری تھی. مریم نواز شریف

    عمران‌ خان جیسے فتنہ پھیلانےوالوں کوانجام تک پہنچانا عدالت عظمیٰ کی ذمہ داری تھی. مریم نواز شریف

    پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کےکارکن تپتی دھوپ میں صبح سےموجودہیں،پی ڈی ایم کارکنوں کےجذبےکودل سےسلام پیش کرتی ہوں،چیف جسٹس سےپوچھتی ہوں عوام کاسمندردیکھ کرخوشی ہوئی یانہیں؟آؤاوردیکھویہ ہےحقیقی عوام،چیف جسٹس صاحب آپ نے ڈھٹائی سے عمران خان کی سہولت کاری کی۔ سپریم کورٹ کے باہرپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم آئین وقانون بنانےاورقانون کااحترام کرنےوالےلوگ ہیں،اس عمارت کوآپ نےعمران داری سےداغ دارکرنےکی کوشش کی،ہم آج یہاں احتجاج نہیں کرناچاہتے،ملک کی بہتری یہاں سےہوتی ہے،انہی کےفیصلوں سےتباہی ہوتی ہے،آج عمران خان کی سہولت کاری کرنےوالےعمران داروں کی بات ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی قانون بنانہیں اوراس پرعملدرآمدروک دیاگیا،پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے،اس سےٹکرلےکربیٹھ گئے،60ارب کرپشن کےملزم کوکہاگیا ویلکم آپ کوملکربہت خوشی ہوئی۔ مریم نواز نے کہا اس عمارت سےمظلوم کوانصاف ملتاتھا،جمہوریت کومضبوط ہوناتھا،اس عمارت سےپارلیمنٹ کی مضبوطی کی بات ہونی چاہیےتھی،جمہوریت مضبوط کرنےکی ذمہ داری اس عمارت کی تھی،فتنہ پھیلانےوالوں کوانجام تک پہنچانااس عمارت کی ذمہ داری تھی،جس عمارت سےانصاف ہوناتھا،وہاں سےکچھ لوگ انصاف کاقتل کررہےہیں۔

    مسلم لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے،اس سےٹکرلےکربیٹھ گئے،60ارب کرپشن کےملزم کوکہاگیاویلکم آپ کوملکربہت خوشی ہوئی،ابھی قانون بنانہیں اوراس پرعملدرآمدروک دیاگیا،تمہاراکام آئین کی تشریح کرناہے۔ جبکہ مریم نواز نے کہا ملک کوہمیشہ نظریہ ضرورت سےخطاب کیاگیا،منتخب وزیراعظم کوگھربھیجاجاتاہے،کسی کوپھانسی لگائی جاتی ہے،کسی وزیراعظم کوبیٹےسےتنخواہ نہ لینےپرگھربھیجاجاتاہے۔

    اس سے پہلے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا کہ خدا کے ہاں دیر ہے اندھیرنہیں ہے۔ عمران خان کب تک چھپا رہے گا۔ اس کو تو گولیاں بھی مصنوعی لگتی ہیں۔ افتخار حسین نے کہا کہ عمران خان کو جب پکڑا گیا تو بالکل سیدھا ہو کر چلنا شروع ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک آدمی کرپٹ ہے تو عدالت کیسے اس کو ریلیف دے سکتی ہے۔ یہ عدالتیں عمران خان کی عاشق ہو چکی ہیں اس لیے ہم عاشق اور معشوق کو نہیں مانتے۔

    میاں افتخار حسین نے کہا کہ گزشتہ برس پنجاب کی اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر سپریم کورٹ نے آئین کو دوبارہ لکھا۔ اس پر آرٹیکل 6 پر بھی غور ہو سکتا ہے۔ اگر21 ووٹوں کے حوالے سے فیصلہ نہ آتا تو آج ن لیگ کی حکومت ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی اسمبلی چیف جسٹس پاکستان کی خواہش پر توڑی گئی۔ کیا آپ اس لیے چیف جسٹس بنے تھے۔ اس چیف جسٹس نے تو پارلیمنٹ کے خلاف محاذ بنا لیا ہے۔

    میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس عمربندیال نے عمران خان کو کہا ہے کہ تم کچھ بھی کرو میں تمہیں تحفظ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگرعمران خان کوایسے ہی ریلیف دیا گیا تو نہ عمران رہے گا اور نہ ایسا جج رہے گا۔ یہ احتجاج سب کچھ بہا کرلے جائے گا۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ عمران خان اسٹیبلشمینٹ کی مرضی کے ساتھ اقتدار میں آیا۔ جب اقتدار میں تھا تو کہا کہ جنرل باجوہ سب سے اچھا سپہ سالار ہے اور ہم ایک پیج پر ہیں لیکن جس دن وہ ریٹائر ہوا تو اس دن کے بعد عمران نیازی نے کہا کہ اگر مجھے حکومت سے نکالا گیا تو اس کا ذمہ دار جنرل باجوہ ہے۔

    آفتاب شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ میں موجودہ چیف جسٹس کو کہتا ہوں کہ اگر آپ اس شخص کے ساتھ کوئی نیکی کررہے ہیں تو کل جب آپ سیٹ پر نہیں ہوں گے تو اس نے آپ کو بھی نہیں پوچھنا۔ یہ خود غرض شخص ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ ہمارے صوبے میں پوری فوج کا قلعہ نذرآتش کیا گیا۔ وہاں پرسکاؤٹس کے قلعے کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا آئین ہی بالا دست ہے اور عوام سمجھتے ہیں کہ اس ملک میں قانون کی حکمرانی ہے۔ میرا پی ڈی ایم اور موجودہ حکومت کے سامنے مطالبہ ہے کہ وہ ترمیم جس نے اس عدلیہ کو بے لگام کیا اس انیسویں ترمیم کو منسوخ کیا جائے۔ پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک جماعت کے لیے ایک دوسری کے لیے دوسرا قانون یہ رویہ ہمیں قبول نہیں ہے۔

    بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے کہا کہ اسلام آباد میں شاہراہ دستور تو موجود ہے لیکن شاہراہ انصاف کی کمی ہے کیوں کہ یہاں پر انصاف صرف منظور نظر لوگوں اور ایلیٹ کلاس کو ہی ملتا ہے۔ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ وہ ممالک صفحہ ہستی سے مٹ گئے جن میں انصاف مہیا نہیں کیا گیا۔ یہاں پر تو شہزادوں کو ایک گھنٹے میں بازیاب کیا جاتا ہے۔ چیف جسٹس حکم دیتے ہیں کہ ایک گھنٹے کے اندر اندر اس کو حاضر کیا جائے اور پھر شان و شوکت کے ساتھ لایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے بغیر کسی جرم کے جیلیں کاٹیں۔ سزائے موت کے پھندے تک پہنچایا گیا مگر انصاف نہیں ملا۔ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ جس ملک میں انصاف مانگنا جرم ہو اور حق کی آواز اٹھانا جرم ہو اس ملک کی عدالتوں سے آپ کیا امید رکھ سکتے ہیں۔

  • حالیہ سیاسی انتشار ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہے. مولانا حامد الحق

    حالیہ سیاسی انتشار ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہے. مولانا حامد الحق

    مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے حکومت ،عدالت اور اداروں اور سیاستدانوں کی جنگ ختم کرکے اپنے اصل مقصد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی طرف ہمیں اسلام اور قرآن کی تعلیمات کی روشنی میں ہی چلنا ہوگا۔

    جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے وائس چانسلر مولانا حامد الحق حقانی نے جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نئے تعلیمی سال کے افتتاح کے موقع پر ہزاروں طلبائے کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ اسلام کی سربلندی اور وطن عزیز پاکستان کے حقیقی معمار ہیں،مولانا حقانی نے کہاکہ پاکستان میں حالیہ جاری سیاسی انتشار وخلفشار ریاست ملک و قوم کے حق میں نہیں ہے۔جدوجہد اور حالات کی تبدیلی کے لئے مثبت سوچ اور پرامن انداز و طریقہ کار ملک و ملت کے مفاد میں ہر صورت میں سب کو اختیار کرنا ہوگا ،اداروں کی باہمی جنگ یا مسلسل اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا آئین پاکستان کی خلاف ورزی سمجھی جائے اوراس کے لئے قانونی تقاضے پورے ہونے چاہئیں.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جلاؤ گھیراؤ ،توڑ پھوڑ کے نتیجے میں پاکستان اور ملک و ملت کھربوں روپوں کا نقصان پہنچتا ہے، ہماری جماعت جمعیت علمائے اسلام مولانا سمیع الحق (س ) ایک پرامن اسلام اور آئین پاکستان اور نظریہ پاکستان کے ساتھ ہر دور میں کھڑی نظر آئے گی ۔ہم بے تحاشہ ایثار و قربانیاں دے چکے ہیں حتی ٰ کہ قائد جمعیت شہید اسلام ،شہید پاکستان شیخ الحدیث حضرت مولانا سمیع الحق شہید کی شہادت کے موقع پر میں نے بذات خود ملک و ملت اور خصوصاً امت مسلمہ سے پرامن رہنے کی اپیل کی اورپاکستان کی سرزمین پر ہمارے ہم خیال اور محبت کرنے والوں نے ایک پتہ بھی نہیں توڑا اور پرامن احتجاج اورعدالت سے منصفانہ امیدکی بناء پر قانونی تقاضے پورے کئے۔ کیونکہ حضرت مولانا سمیع الحق شہید نے ملت اسلامیہ کو ہمیشہ امن محبت اخوت اور اتفاق واتحاد ملی یکجہتی اور قربانیوں اور ایثار کی تعلیمات دی تھیں ۔

    مولانا حامد الحق حقانی کا خیال ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ آج کے پاکستان کے تمام سیاستدانوںلیڈر شپ کو کرسی کے حصول اور جنگ کے لئے فری ہینڈ اجازت کا سرٹیفیکٹ مہیا کیا جا چکا ہے جس کے نتائج قوم کو مستقبل قریب میں بھگتنا پڑیں گے۔اس وقت بچ بچاؤ اور صلح کے لئے شاید میدان جنگ میں کوئی بھی اپنا عادلانہ اور مشفقانہ کردار ادا کرنے کو تیار نہیں۔جس سے ملک کی معیشت ،تجارت ،انڈسٹری ،ذراعت اور برآمدات و درآمدات کو زبردست نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

    مولانا حامد الحق حقانی کے مطابق قومی اور سیاسی قیادت عدالتوں کے مختلف فیصلے اور عدلیہ ملک و ملت کا یہ انتشار لیڈر شپ اور قوم کو تقسیم در تقسیم کرکے رکھ ددے گا، قوم کودوبارہ پشتون،پنجابی،سندھی ،بلوچی ،کشمیری ،قبائلی بنا کر قوم کی اجتماعیت اتفاق واتحاد و محبت وبھائی چارے کے گلے پہ قربانی کے لئے چھری نہ پھیری جائے بلکہ اس کو ایک زندہ قوم بنانے کے لئے سب کو متحد ہوکر ملک و ملت کو مزید پستی میں لے جانے کی بجائے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا اور خدانخواستہ اس تقسیم اورانتشار کا فائدہ صرف اور صرف اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کو پہنچے گا ،ریاست کے تمام ستونوں کو متحد و متفق بن کر ہی پاکستان کی مضبوطی اور سالمیت کی ضمانت دی جاسکتی ہے ،جو اس انتشار اور تقسیم در تقسیم کا حامی ہوگا وہ دراصل اسلامیان پاکستان او رپاکستان کی مضبوط اکائی کی جڑیں کاٹنے والا بدترین دشمن تاریخ میں لکھا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    مولانا حقانی کا کہنا ہے کہ اب بھی وقت ہے کہ موروثی اور رائج کرپشن اختیاراات اور طاقت کے حصول کی گندی سیاست کے چنگل سے قوم نکل کر اسلامی تہذیب و تمدن، اسلامی نظام تعلیم اورپاکستان کے اندر حقیقی اسلامی شریعت کے راستے پر گامزن ہوں جو ملک و قوم کی اصل راہ نجات ہے ۔سامراجی جمہوریت کو بارہا ملک و قوم و محبت وطن چند درد دل رکھنے والے سیاستدان بھی بار بار آزما چکے ہیں جس کے نتائج جوں کے توں رہے اور یہی فرسودہ سیاست پاکستان کی ترقی کے راستے میں سب سے بڑی چٹان بن چکی ہے۔ پاکستان کا بلند کردار اور وقار امت مسلمہ اور پوری دنیا میں امتیازی حیثیت سے نظر آنے کے لئے مشترکہ پارلیمان فوری اسلامی نظام قانون نافذ العمل کرکے دونوں جہانوں میں امن و سکون اور طاغوتی طاقتوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات حاصل کرسکتی ہے ملک و ملت کو تب ہی سکون کا سانس نصیب ہوسکتا ہے اور غریب مزودو دہقان کسان طالب علم اور محنت کش سکھ کا سانس حاصل کرسکے گا ۔

  • اسٹارٹ اپ اور ٹک ٹاک کمپنی سندھ کے 10 ہزار طلبا کو اسکالرشپ فراہم کریں گے

    اسٹارٹ اپ اور ٹک ٹاک کمپنی سندھ کے 10 ہزار طلبا کو اسکالرشپ فراہم کریں گے

    اسٹارٹ اپ اور ٹک ٹاک کمپنی سندھ کے 10 ہزار طلبا کو اسکالرشپ فراہم کریں گے.

    معروف ویڈیو ایپ ٹک ٹاک اور ایجوکیشن اسٹارٹ اپ Edkasa نے سندھ کے 10 ہزار بچوں کو اسکالر شپ فراہم کرنے کے لیے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک کرلیا۔ اس شراکت داری کے تحت سندھ کے وسائل سے محروم علاقوں کے بچوں کو معیاری تعلیم تک رسائی آسان بنائی جائے گی۔ اسکالرشپ سے نویں اور دسویں جماعت کے طلباء استفادہ کرسکیں گے۔

    پاکستانی طلباء کو امتحانات کی تیاری میں مدد کے لیے ایگزام ریڈی کے نام سے شروع کی جانے والی اس مہم کے تحت کیمسٹری، فزکس اور ریاضی سے متعلق 500 تدریسی ویڈیوز تیار کی گئی ہیں جن میں موثر طریقے سے مطالعہ کے مشورے اور آزمائشی امتحان کی مشقیں شامل ہیں۔ ٹک ٹاک کے پلیٹ فارم پر دستیاب یہ تدریسی ویڈیوز پاکستانی طلباء میں تیزی سے مقبول ہورہی ہیں اور اب تک 10کروڑ ویڈیوز اپ لوڈ کی جاچکی ہیں جنہیں 66 کروڑ 50 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے۔

    ٹک ٹاک کی منیجر پبلک پروگرام اینڈ پارٹنر شپ برائے جنوبی ایشیاء اور پاکستان زارا بشارت ہگاس نے کہا کہ تعلیم ایک بنیادی حق ہے اور ٹیکنالوجی کی مدد سے طلباء کی معیاری تعلیم تک رسائی کو آسان بنایا جاسکتا ہے، ہم سندھ کے وسائل سے محروم علاقوں کے طلباء کو معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کرسکیں گے یہ شراکت داری پاکستان کے بچوں اور نوجوانوں پر مثبت اثرات مرتب کرکے پاکستان کے لیے دوررس فوائد کا سبب بنے گی۔

    ایجوکیشن اسٹارٹ اپ کے سی ای او فہد تنویر نے کہا کہ مختلف اداروں کے مل کر کام کرنے سے معیاری تعلیم کو عام کرنے کے بہت سے مواقع اور امکانات روشن ہوتے ہیں، اس ضمن میں ٹک ٹاک اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعاون پر مبنی اس اقدام سے سندھ بھر میں طلباء کی ایپلی کیشن کے ذریعے تعلیم کے حصول کے لیے معاونت پر بے حد مسرور ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے رکن عبدالکبیر قاضی کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذریعے صوبہ میں تعلیم کے فروغ اور ترقی کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں بالخصوص پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے سندھ بھر کے 2600اسکولوں کے 8 لاکھ50ہزار طلباء کو فائدہ پہنچا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایگزام ریڈی مہم کے ذریعے سندھ کے طلباء کو پریمیئم کوالٹی کے تدریسی مواد تک رسائی حاصل ہوگی یہ ایک بروقت اقدام ہے اور میٹرک کے امتحانات میں مشغول طلباء کو اس سے بھرپور فائدہ ہوگا۔

  • پاکستان کو جنوبی کوریا سے قرضوں میں ریلیف مل گیا

    پاکستان کو جنوبی کوریا سے قرضوں میں ریلیف مل گیا

    حکومت کو قرضوں میں جنوبی کوریا سے ریلیف مل گیا۔

    اعلامیے کے مطابق جنوبی کوریا نے ایک کروڑ 91 لاکھ ڈالر سے زائد قرض کی ادائیگی مؤخر کردی ہے اور اب جنوبی کوریا کو ادائیگی 6 سال کی مدت میں کی جائے گی۔ اعلامیے میں کہا گہا ہے کہ جی 20 قرض مؤخر اقدام کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں، رقم کی ادائیگی جولائی اور دسمبر 2021 کے درمیان ہونی تھی۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان اب تک 3 ارب 65 لاکھ 30 ہزار ڈالر قرض کی ادائیگی میں ریلیف حاصل کرچکا ہے۔

    دوسری جانب بورڈ آف انوسٹمنٹ کے مشیر سید فیروز عالم شاہ نے کہا ہے کہ وزارتِ سرمایہ کاری چوہدری سالک حسین کی قیادت میں بہتر خدمات انجام دے رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید فیروز شاہ کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا اور جاپان سے کئی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، عنقریب جلد دونوں ممالک سے وفود پاکستان پہنچیں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں ون ونڈو آپریشن شروع کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔ فیروز شاہ نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں طویل کاغذی اور سرکاری اداروں میں بھاگ دوڑ سے بچایا جاسکے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سیاسی استحکام اور مستحکم معاشی پالیسیاں بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات مشکل ضرور ہیں لیکن وہ پُرامید ہیں کہ پاکستان میں جو شرح منافع موجود ہے اس میں مستقبل قریب میں بڑی سرمایہ کاری متوقع ہے۔