Baaghi TV

Tag: latest about Pakistan

  • امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا پاک امریکا کے تعاون سےبننے والے گومل زام ڈیم کا دورہ

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا پاک امریکا کے تعاون سےبننے والے گومل زام ڈیم کا دورہ

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا جنوبی وزیرستان میں پاک، امریکا کے تعاون سےبننے والے گومل زام ڈیم کا دورہ جبکہ دورے کے دوران انہیں ڈیم کے آپریشنز پر بریفنگ دی گئی ہے جس کے بعد امریکی سفیر نے مہمانوں کے کتاب میں اپنی تاثرات بھی لکھے ہیں، علاوہ ازیں اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گومل زام ڈیم پاکستان اور امریکا کے درمیان پارٹنرشپ کی بہترین مثال ہے۔


    علاوہ ازیں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ڈیم علاقے میں زرعی پیداوار کو دوگنا کرنے میں معاون ثابت ہورہا ہے اور ایک لاکھ اکیانوے ہزار ایکڑ زرعی زمین کو پانی فراہم کیارہا ہے۔ جبکہ صرف یہی نہیں گزشتہ سال سیلاب میں نقصان سے بچاؤ کیلئے بھی گومل زام ڈیم نے مدد کی تھی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان، حسان نیازی، مسرت جمشید چیمہ،حماد اظہرکے وارنٹ جاری
    پرویز الہی اور انکے صاحبزادے مونس الٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
    چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں اضافے کا بل ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی خاموش نہ رہی
    برٹش ائیرویز کا طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر ہچکولے کھانے لگا
    تاہم خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں واقع اس ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 1.14 ملین ایکڑ فٹ اور بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 17.4 میگاواٹ ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں امریکی معاونت سے تعمیر کیے جانے والے گومل زام ڈیم سے بجلی کی پیداوار 2013 میں شروع ہو گئی تھی۔ جبکہ گومل زام ڈیم سے 17.4 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی گئی تھی جس کا افتتاح اس وقت کے وزیر اعظم نے کیا تھا.

    تاہم خیال رہے اس وقت جنوبی وزیرستان میں گومل زام ڈیم سے 25 ہزار سے زائد گھروں کو بجلی فراہم کی فراہمی کا اندازہ لگایا گیا تھا جب کہ اس ڈیم سے ایک لاکھ 90 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلی زرعی اراضی کو پانی کی فراہمی کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا تھا جس سے تقریباً 30 ہزار کاشت کار خاندانوں کو فائدہ پہنچنے کا کہا گیا تھا.

  • بندیا؛  ایک اداکارہ، گلوکارہ  اور  نیوز ریڈر

    بندیا؛ ایک اداکارہ، گلوکارہ اور نیوز ریڈر

    بندیا ایک پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکارہ ، گلوکارہ اور نیوز ریڈر و انائونسر ہے جس نے 80 کی دہائی کے اوائل میں اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا۔ یہ خاتون اپنی بے باکی اور اداکاری کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہیں۔ اس نے 1980 کی دہائی میں اور 90 کی دہائی میں فلمی صنعت اور شائقین کے دلوں پر خوب راج کیا۔

    وہ ایک قدامت پسند خاندانی پس منظر سے تعلق رکھتی تھی، اور اس کے خاندان کے افراد شوبز انڈسٹری کے لیے مخالفانہ جذبات رکھتے تھے ، باوجود اس کے کہ وہ اپنے کیرئیر کے عروج پر پہنچ گئی اور پھر پراسرار طور پر غائب ہو گئی۔
    1960 میں پیدا ہونے والی بندیا کا تعلق ایک بااثر گھرانے سے ہے۔ ان کے بھائی جنرل ضیاء الحق کی حکومت میں اہم حکومتی عہدے پر تھے۔

    جبکہ ان کی بھانجی ونیزہ احمد پاکستان کی معروف ماڈل ہیں۔ بندیا کا اصل نام روبینہ ہے، انہوں نے 70 کی دہائی کے آخر میں پی ٹی وی اسلام آباد سے انگریزی نیوز کاسٹر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ بعد میں اس نے فلموں، ٹی وی ڈراموں اور اسٹیج میں اداکاری کی اور گلوکاری بھی کی۔ 90 کی دہائی کے اوائل میں بندیا نے شوبز سے وقفہ لیا اور امریکہ چلی گئیں۔ تقریباً 15 سال کے وقفے کے بعد وہ پاکستان واپس آئیں اور جیو ٹی وی پر "میری بہن مایا” جیسے ڈراموں میں نظر آئیں۔

    بندیا نے دو شادیاں کی ہیں۔ ان کا پہلا شوہر اردن سے پائلٹ تھا اور دوسری شادی ایک امریکی پاکستانی ڈاکٹر سے ہوئی لیکن ڈیڑھ سال بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ یہ دلکش عورت اب 63 سال کی ہے اور اب بھی اپنے لیے صحیح روح کے ساتھی کی تلاش میں ہے۔ بندیا شوہر کی تلاش کے لیے ٹی وی پر ایک پروگرام کا حصہ بھی رہ چکی ہیں۔ یہ بندیا کی تیسری شادی ہوگی۔

    پہلی شادی سے ان کا ایک بیٹا جہانزیب الخمیش ہے جو اس کے پہلے شوہر سے ہے اور اس کے تین پوتے بھی ہیں۔ جبکہ ایک اطلاع ہے کہ بندیا نے تیسری شادی کر لی ہے اور اس کے نئے شوہر نے اسے شوبز میں کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے بیٹے نے بھی اس فیصلے میں اس کی پوری طرح مدد کی۔ انہوں نے 26 فلموں میں کام کیا جن میں سے 21 اردو، 4 پنجابی اور 1 پشتو فلم۔ وہ مندرجہ ذیل فلموں میں نظر آئیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج

    ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے،عمران خان

    عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول

    سیکرٹری دفاع کا دفاعی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ
    بیگم جان، یادوں کی بارات، نذرانہ، آواز، شعلہ، بہن بھائی، وعدے کی زنجیر، ترانہ، پاکیزہ، مسٹر رانجھا، آپ کی خاطر، چھوٹے نواب، ساتھی، بڑا ادمی، مسٹر افلاطون، رستم، تانگے والی، سنگدل۔ آہٹ، ایک دن بہو کا، آنگن، مقدر کا سکندر، خان بلوچ، دیوانے دو، جورا، میرا انصاف اور یادوں دولے (پشتو) شامل ہیں ۔

  • 24 گھنٹے میں پیپلز پارٹی کے مطالبات پر عملدرآمد کا امکان

    24 گھنٹے میں پیپلز پارٹی کے مطالبات پر عملدرآمد کا امکان

    حکومت کی 2 بڑی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں میں مذاکرات ختم ہوگئے، پیپلزپارٹی نے بجٹ سمیت دیگر امور پر تحفظات وزیراعظم کے نمائندہ وفد کو آگاہ کردیا، 24 گھنٹے میں پیپلز پارٹی کے مطالبات پر عملدرآمد کا امکان ہے جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئے، قمر زمان کائرہ، شیری رحمان، خورشید شاہ، احسن اقبال، اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق اور دیگر اجلاس میں شریک ہوئے۔

    علاوہ ازیں اس اجلاس میں پیپلز پارٹی کے بجٹ کے حوالے سے تحفظات پر بحث ہوئی ہے اور پیپلزپارٹی نے متاثرین سیلاب سندھ کے لیے خطیر فنڈز سمیت کئی مطالبات پیش کیے اور اپنے تحفظات وزیراعظم کے نمائندہ وفد تک پہنچا دیے۔ اسحاق ڈار پیپلز پارٹی کے تحفظات کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں اور اکٹھے ہوجائیں. وزیر اعظم
    سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ
    مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج
    ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے،عمران خان
    عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول
    سیکرٹری دفاع کا دفاعی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ
    دونوں جماعتوں کے وفود اپنی قیادت کو مزاکرات میں پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔ ن لیگی وفد نے پیپلز پارٹی وزراء کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ جبکہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں میں مزاکرات 3 گھنٹے جاری رہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں جماعتوں کے سینئر رہنماوں نے ایک دوسرے پر تنقید کرنے کی کوشش کی تھی اور دبے چھپے الفاظ میں نقاد کی تھی تاہم آج اس بارے وزیر اعظم نے کہا کہ مل جل کر چلنا ہے،

  • بہاولنگر کے شہریوں کا بذریعہ وکیل آئی ایم ایف کو نوٹس

    بہاولنگر کے شہریوں کا بذریعہ وکیل آئی ایم ایف کو نوٹس

    بہاولنگر کے شہریوں نے آئی یم ایف کے خلاف سیشن کورٹ میں بذریعہ وکیل پٹیشن دائر کر دی ہے جبکہ وکیل نے انٹرنیشنل مونیٹرنگ فنڈ کو نوٹس بھی بھیج دیا، جبکہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہم نے یا پھرہمارے خاندان نے آج تک آپ سے قرض مانگا اور ناہی لیا ہے لہذا جنہوں نے آپکے ساتھ قرض کے معاہدے کیئے اب وہی ہی اس ب کے ذمہ دار ہیں.


    مزید کہا گیا کہ آباؤ اجداد قیام پاکستان سے پہلے کے یہاں سے کسی نے بھی قرض کی درخواست نہیں کی تھی اور ناہی ہم نے کی ہے جبکہ وکیل کے ذریعے بھیجے نوٹس میں شہریوں نے کہا ہمیں پندرہ یوم میں تفصیل کے ساتھ جواب دیں کہ ہم شہری کیسے آپ کے قرض دار ہوگئے جبکہ مزید کہا گیا کہ اگر جواب نہ دیا تو آپکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

    بھیجے گئے نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ہمیں ایک ٹی وی پروگرام کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے شہری آپکے قرض دار ہیں جس کے سبب ملک کی معیشت خطرے میں ہے جبکہ اس کیلئے مزید ایک بار پھر مزید قرض مانگا جارہا ہے لیکن ہمارے ورثاء نے نہ زبانی اور ناہی کبھی تحریری طور پر کوئی قرض کی درخواست کی ہے اور آئندہ کوئی کرے لیکن اگر کسی نے ذاتی خواہش پر ایسا تو اس کے ہم ذمہ دار نہیں ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کراچی؛ ایسی مویشی منڈی جہاں خریدار اور بیوپاری دونوں خواتین
    ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں اور اکٹھے ہوجائیں. وزیر اعظم
    سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ
    مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج
    ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے،عمران خان
    عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول
    سیکرٹری دفاع کا دفاعی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ
    مسماتہ ستاں بی بی، رفیقاں بی بی، شکیل، جلیل، خلیل اور عقیل طالب وغیرہ کی طرف سے آئی ایم ایف کو بذریعہ وکیل بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہم مسلمان ہیں اور ہم اپنے یا ورثاء کیخلاف یہ قرض کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ جو مسلمان قرض دار مڑتا ہے اس کی بخشش نہیں ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ نوٹس اردو میں لکھا گیا ہے جو انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ لے عالمی ادارے کو طالب حسین جٹ میکن نامی وکیل کی طرف سے بھیجا گیا ہے

  • 19 جون؛ ارشد غازی  کا یوم پیدائش

    19 جون؛ ارشد غازی کا یوم پیدائش

    وہ خود سری ہے زباں تک سے التجا نہ ہوئی
    کہ ہم سے رسم جہاں آج تک ادا نہ ہوئی

    ارشد غازی کا وطن انبیہٹہ پیرزادگان سہارنپور یوپی ہے۔پیدائش اور تمام ممبئ میں 19 جون 1958 کو ہوئی ۔نجیب الطرفین ارشد غازی کی ننھیال دیوبند اور دادھیال انبیہٹہ کی ہے ۔مولانا انصاری مدار المہام،وزیراعظم ریاست گوالیار سے وہ پانچویں پشت میں ہیں ۔بہت سلسلہ روزگار طویل عرصہ ملک سے باہر رہے۔دار العلوم دیوبند،مظاہر العلوم سہارنپور اور ندوتہ العلماء کی تاسیس میں ان کے اجداد بنیادی اراکین بلکہ اصل محرک رہے انگریزوں کے خلاف ان کے اسلاف نے دو بار جہاد کے فتوی پر دستخط کئے ۔ان کے والد مولانا حامد الانصاری غازی جو کتاب ‘ اسلام کا نظام حکومت ‘کے مولف ہیں ۔والدہ مشہور زمانہ مصنفہ ہاجرہ نازلی ہیں ۔یہی سبب ہے کہ ارشد غازی کی تحریروں اور اشعار میں اس فکر کی جھلک ملتی ہے۔

    ارشد غازی تعلیمی و ثقافتی ادارے اکیڈمی آف ساؤتھ ایشین اسٹڈیز(اساس )کے چیئرمین ہیں جو انہوں نے ستمبر 1999 میں اپنے رفقاء کے ساتھ مل کر علی گڑھ میں قائم کیا ۔اساس ایک غیر سیاسی، غیرجانبدار علمی، تحقیقی و تعلیمی ادارہ ہے جس کا تعلیمی پروگرام بر صغیر میں مدرسہ جدید کاری سے متعلق اس کی عالمی تحریک کا حصہ ہے ۔

    : ارشد غازی کا بنیادی کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے برصغیر کے مدارس اسلامیہ کے لئے سو سے زیادہ جدید درسی کتابیں تیار کیں۔جس میں ملک کے نامی گرامی ماہر تعلیم کا انہیں تعاون حاصل رہا ۔انہوں نے متعدد غیر ملکی اسفارکئے،تین سال قبل حسن روحانی صدر ایران کی دعوت پر ایران گئے جہاں ان کے 12 لیکچر وحدت اسلامی اور ایران و ہند تعلقات پر ہوئے۔

    ان کا شعری مجموعہ ‘نصاب آگہی’ کے نام سے 2015 میں منظر عام پر آیا۔گزشتہ ماہ دوسری کتاب ‘” صحیفہ فکر ” کا اجراء عمل میں آیا جو 360 مطالعوں پر مشتمل ہے ۔شاعری میں باضابطہ ان کا کوئی استاد نہیں رہا۔البتہ بی اے میں اردو کی ایک سندھی پروفیسر مادھوری اکثر ان کے شعر درست کردیا کرتی تھیں ۔ دیگر کتابوں میں افکار سید حامد، حیات وخدمات مولانا حامد الانصاری غازی و مولانا عبداللہ انصاری و مولانا منصور انصاری اور علمائے ہند ہیں۔

    فی الحال وہ مع اہل وعیال علی گڑھ میں مقیم ہیں
    ارشد غازی کا مشہور مقولہ ہے۔۔
    محبت ! خیال رکھنے کا نام ہے

    معروف شاعر ،ماہر تعلیم اور اساس کے چئیرمین ارشد غازی کے یوم ولادت پر ان کا کلام بطور خراج عقیدت پیش خدمت ہے

    : حصار کون و مکاں سے نکلوں تو آگہی کا نصاب لکھوں
    قلم پہ لفظوں کی بندشیں ہیں وگرنہ اس پر کتاب لکھوں
    ___
    ادب میں شجرہ غالب کی یاد گار ہوں میں
    وہ کاروان سخن تھا پس غبار ہوں میں
    فصیل شہر میں شہرت ہے کج کلاہی کی
    کہ تخت مملکت دل کا تاجدار ہوں میں
    ___
    وہ خود سری ہے زباں تک سے التجا نہ ہوئی
    کہ ہم سے رسم جہاں آج تک ادا نہ ہوئی
    __
    نہیں اوصاف کچھ رہبر کے لیکن
    کئے ہیں کام پیغمبر کے لیکن
    ___
    ُفصیل شہر سے باہر مکان ہے میرا
    کہیں نہ ٹھہرو مرے گھر کا جب ارادہ کرو
    _
    مجھ سے یوں کہتا ہوا گزرا ہے دیوانہ کوئی
    کیوں نہیں لکھوالیا قسمت میں ویرانہ کوئی
    __
    آگہی کے شوق میں دیکھا نصاب آگہی
    اب میری نس نس کو ڈستا ہے عذاب آگہی
    یا مجھے دیوانہ کر یا ایک چلمن اور ڈال
    کوئی گستاخی نہ کر دے اضطراب آگہی
    __
    سحر ملی نہ ملی رات سے نکل آئے
    خدا کا شکر غم ذات سے نکل آئے
    _
    آگیا ان کا پھر خیال ہمیں
    اے غم عشق تو سنبھال ہمیں
    بے خودی میں یہ ہوش ہی نہ رہا
    کسی سے کرنا تھا عرض حال ہمیں

  • کراچی؛ ایسی مویشی منڈی جہاں خریدار اور بیوپاری دونوں خواتین

    کراچی؛ ایسی مویشی منڈی جہاں خریدار اور بیوپاری دونوں خواتین

    خواتین کے لیے کراچی میں پہلی بار لگائی گئی ایسی مویشی منڈی جہاں خریدار بھی خواتین اور بیوپاری بھی خواتین ہوں گی جبکہ عید کے قریب آتے ہی شادمان ٹاؤن میں خواتین کے لیے مویشی منڈی سجائی گی ہے جہاں بیوپاری بھی خواتین اور خریدار بھی خواتین ہوں گیں۔ جبکہ خواتین بیوپاری کا کہنا ہیں جن عورتوں کے گھر میں مرد نہیں ہوتے ان کے لیے آسانی پیدا کیں گئی ہیں.

    جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اس لیئے بھی کیا گیا کہ خواتین یہاں آکر قربانی کے لیے اپنی پسند کا مویشی خرید سکیں، اور خریداری کے لیے آنے والی خواتین کا کہنا ہیں کے اس طرح کی منڈیاں ہونی چاہیے تاکہ خواتین باآسانی قربانی کے فرائض انجام دے سکیں۔ آسانی کے ساتھ خریداری کرسکیں لہذا یہی اس کا مقصد ہے خواتین کو آسانی فراہم کی جارہی ہیں.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دو گروہوں میں لڑائی سے 3 افراد جاں بحق
    ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں اور اکٹھے ہوجائیں. وزیر اعظم
    سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ
    مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج
    ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے،عمران خان
    عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول
    سیکرٹری دفاع کا دفاعی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ

    تاہم اس انوکھی منڈی کو سوشل میڈیا پر سرہا جارہا کیونکہ اس میں خواتین اور خاص کر وہ باپردہ خواتین جو پردے میں ہوتی ہیں اس گرمی کے موسم میں مردوں کی منڈی جاکر ان کے لیئے خریداری کرنا آسان نہیں ہے لیکن ایسے میں ایک ایسی منڈی جس میں خواتین کہ اپنی منڈی کسی رحمت سے کم نہیں ہے.

  • پاکستانی بجٹ پرآئی ایم ایف اعتراض نے قسط نہ ملنے کے خدشات بڑھا دیئے. بلوم برگ

    پاکستانی بجٹ پرآئی ایم ایف اعتراض نے قسط نہ ملنے کے خدشات بڑھا دیئے. بلوم برگ

    عالمی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے پاکستانی بجٹ پرآئی ایم ایف اعتراض نے قسط نہ ملنے کے خدشات بڑھادیئے ہیں جبکہ 30 جون کو ختم ہونے والے آئی ایم ایف پروگرام کی قسط نہ ملنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔ بلوم برگ کے مطابق ڈالر کی قلت نئے مالی سال کی پہلی ششماہی میں شدید اور طویل ہوگی، پروگرام رول اوور نہ ہونا ڈیفالٹ کا خطرہ خاطر خواہ بڑھائے گا، فنڈ پروگرام کی عدم بحالی معاشی نمو پر بھی اثر انداز ہوگی اوراس کے بغیر مہنگائی اورشرح سود توقعات سے زیادہ بڑھے گی۔

    علاوہ ازیں امریکی جریدے میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کو ٹیکس بیس نہ بڑھانے اور ایمنسٹی اسکیم پر اعتراض ہیں، جون تک حکومت کو 90 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے اور جولائی سے دسمبر تک پاکستان کو اضافی 4 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے، فنڈ پروگرام کے بغیر 4 ارب ڈالر زرمبادلہ ذخائر سے یہ ادائیگی دشوار ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں اور اکٹھے ہوجائیں. وزیر اعظم
    سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ
    مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج
    ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے،عمران خان
    عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول
    سیکرٹری دفاع کا دفاعی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ
    جبکہ فنڈ پروگرام کے بغیر بین الاقوامی فنڈنگ کے ذرائع محدود ہونگے، نئے پروگرام پر اکتوبر انتخابات سے پہلے پیش رفت اور دسمبر سے پہلے آئی ایم ایف کا نیا پروگرام مشکل ہوگا، نئے مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان کو دوست ملکوں کی مدد درکار ہوگی، طلب دبانے اور زرمبادلہ کی کفایت شعاری سے استعمال کیلئے شرح سود بڑھانا ہوگی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلند شرح سود سے حکومت کا سود کا خرچ بڑھے گا، حکومت کا اپنا آدھا بجٹ سود پر خرچ کرنے کا منصوبہ ہے، آئندہ مالی سال کی 2.5 فیصد معاشی نمو کا حصول دشوار ہوگا۔

  • جہلم ہائیڈل پاور اسٹیشن؛ بجلی کی پیداوار جولائی کے آخر تک دوبارہ بحال ہوجائے گی

    جہلم ہائیڈل پاور اسٹیشن؛ بجلی کی پیداوار جولائی کے آخر تک دوبارہ بحال ہوجائے گی

    چیئرمین واپڈا انجینئرلیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی نے نیلم جہلم پراجیکٹ کا دورہ کیا ہے اورساڑھے تین کلومیٹرطویل ٹیل ریس ٹنل خصوصاً متاثرہ حصوں میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ پراجیکٹ حکام نے چیئرمین واپڈا کو بریفنگ میں بتایا کہ منصوبے کی ٹیل ریس ٹنل میں بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور توقع ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن سے بجلی کی پیداوار جولائی کے آخر تک دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

    پراجیکٹ کنسلٹنٹس نے بتایا کہ ٹیل ریس ٹنل کے منہدم ہونے والے حصے میں کنکریٹ کا عمل جاری ہے اور ساتھ ہی دیگر متاثرہ حصوں کو مضبوط بنانے کیلئے بھی ٹنل کی اندرونی جانب گرڈ رکی تنصیب اور شاٹ کریٹ (Shotcrete) جیسے اقدامات بھی عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ کنٹریکٹر بین الاقوامی کنسلٹنٹس کی ہدایات کی روشنی میں ٹنل کی بحالی کا کام دن رات جاری رکھے ہوئے ہے۔

    چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ)نے پراجیکٹ ٹیم کو تاکید کی کہ سٹرکچرکے استحکام اور مضبوطی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ تاہم بعد ازاں چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ سائٹ پر منعقد ہونے والی نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان نے ٹنل اور پاور ہاؤس کا دورہ بھی کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں اور اکٹھے ہوجائیں. وزیر اعظم
    سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ
    مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج
    ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے،عمران خان
    عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول
    سیکرٹری دفاع کا دفاعی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ
    جبکہ یادر ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغاز اپریل 2018ء میں ہوا تھا اور اپنی بندش سے قبل یہ منصوبہ نیشنل گرڈ کو 18 ارب یونٹ پن بجلی مہیا کرچکاہے۔

  • یونان کشتی حادثہ؛ 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج. ایف آئی اے

    یونان کشتی حادثہ؛ 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج. ایف آئی اے

    ڈائریکٹر جنرل محسن حسن بٹ کی سربراہی میں ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں اہم اجلاس ہوا جبکہ اجلاس میں افسوسناک کشتی حادثے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق یونان کشتی حادثے میں 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج کئے گئے۔ جبکہ 20 سے زائد انسانی سمگلروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

    ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کشتی حادثے میں گجرات، گجرانوالہ اور لاہور سے 5 انسانی سمگلر گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ جبکہ ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے نے انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا اور محسن بٹ
    نے کہا کہ انسانی سمگلنگ جیسے گھناونے جرم میں ملوث عناصر کسی قسم کی معافی کے مستحق نہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلرز اور انکے سھولتکار بین الاقوامی مجرم ہیں۔

    ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر انسانی سمگلرز کی جانب سے غیر قانونی طریقوں سے بارڈر پار کرنے والے مواد پر بھی سخت کارروائی کا حکم دیا علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا اجلاس بھی کل طلب کرلیا ہے.

    ترجمان نے مزید یہ بھی کہا کہ انٹرایجنسی ٹاسک فورس میں شامل اداروں کے ساتھ مل کر موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ جبکہ ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کشتی حادثے میں جانبحق اور زخمی ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے رابطے تیز کئے جائیں، ایف آئی اے لنک آفس یونان سے معلومات کی فراہمی کا عمل تیز کیا جائے.

    حادثے میں ملوث انسانی سمگلرز کے خلاف درج انکوائریز اور کیسز کی تحقیقات کو جلد مکمل کیا جائے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے لاہور، گجرات، گجرانوالہ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹیمیں تشکیل دی گئی، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ہر قسم کے وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ انسانی سمگلرز کے سہولتکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔ کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔

    یونان کشتی حادثہ کیس

    ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے کراچی ائرپورٹ سے آف لوڈ ہونے والے ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزم ساجد محمود نے یونان کشتی حادثے کے متاثرہ کو یورپ بھجوانے کے لئے پیسے بٹورے اور اس سے پہلے ملزم کے خلاف لیبیا کشتی حادثے کے حوالے سے بھی مقدمہ درج تھا۔

    ملزم کو گزشتہ روز کراچی ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ملزم گزشتہ کئی ماہ سے روپوش تھا۔ ملزم نے گزشتہ روز کراچی ائرپورٹ سے آذربائیجان فرار ہونے کی کوشش کی۔ ملزم کا نام امیگریشن بلیک لسٹ میں شامل تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا تعلق منڈی بھاوالدین سے ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں اور اکٹھے ہوجائیں. وزیر اعظم
    سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ
    مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج
    ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے،عمران خان
    عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول
    سیکرٹری دفاع کا دفاعی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ
    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے یونان کشتی حادثے کے متاثرہ کو یورپ بھجوانے کے لئے 25 لاکھ روپے وصول کئے، ملزم کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست متاثرہ کے بھائی کی جانب سے دی گئی۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.

  • خواجہ سعد رفیق دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے

    خواجہ سعد رفیق دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے

    وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ پارٹی ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو 1 دن قبل دل کے عارضے کے باعث ہسپتال داخل ہونا پڑا تھا اور پھر وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق 2 دن ہسپتال داخل رہے جہاں کا علاج ڈاکٹر کی نگہداشت میں جاری رہا تھا.

    تاہم خواجہ سعد رفیق کو طبیعت میں بہتری پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور ڈاکٹروں نے خواجہ سعد رفیق کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اور کام سے بھی روک دیا ہے تاکہ کسی بھی وجہ سے صحت پر منفی ثرات مرتب نہ ہوں، جبکہ جماعت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماوں کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کی صحتیابی کے لئے دعائیں کی جارہی ہیں تاکہ وہ جلد صحت یاد ہوں اور جماعت اور ملک کی خدمت کرسکیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں اور اکٹھے ہوجائیں. وزیر اعظم
    سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ
    مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج
    ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے،عمران خان
    عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول
    سیکرٹری دفاع کا دفاعی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ


    تاہم اس حوالے سے ابھی تک خود سعد رفیق یا انکے قریبی رشتہ داروں میں سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے جبکہ پارٹی ذرائع کے حوالے سے ان کی صحت کے بارے میں میڈیا کو بتایا گیا ہے، تاہم خواجہ سعد رفیق نے اپنی ٹوئیٹ میں ایک قرآن کریم کی سورتہ المومن کی آیات جس کا ترجمہ ہے کہ وہ ہے زندہ رہنے والا”.. شیئر کی ہوئی ہے.