Baaghi TV

Tag: latest news

  • ملائیشیا کی ریاست سیلنگور میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

    ملائیشیا کی ریاست سیلنگور میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

    ملائیشیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ملائیشیا کی ریاست سیلنگور میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جبکہ حکام نے بتایا ہے کہ اس طیارے میں کل آٹھ افراد سوار تھے۔ لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ اس طیارہ کے گرنے کے بعد وہ لوگ زندہ بھی ہیں یا پھر جاں بحق ہوچکے ہیں.

    ملائیشیا سول ایوی ایشن کے سربراہ نے ایک بیان میں میڈیا کو بتایا ہے کہ فوری طور پر بیچ کرافٹ ماڈل 390 (پریمیئر 1) طیارے میں سوار چھ مسافروں اور عملے کے دو ارکان کی حالت کی تصدیق نہیں ہو سکی اور تلاش اور ریسکیو کا مشن جاری ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
    نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
    نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں
    چیف ایگزیکٹیو نور زمان محمود نے ایک بیان میں کہا کہ یہ طیارہ ایلمینا ٹاؤن شپ کے قریب لنگکاوی کے ہالیڈے آئی لینڈ سے روانگی کے بعد سیلنگور کے سلطان عبدالعزیز شاہ ہوائی اڈے کے راستے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ جہاز میں کل چھ مسافر اور فلائٹ عملے کے دو ارکان سوار تھے اور تادمِ تحریر ان کی حالت کی تصدیق ہونا باقی ہے کہ آیا وہ زندہ ہیں بھی یا نہیں.

    دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس قسم کا دھماکہ ہوا ہے طیارہ گرتے وقت اس حساب سے لگتا نہیں ہے کہ اس میں سوار لوگ زندہ ہوں گے.

  • ہاؤسنگ سوسائٹیزکو این اوسی جاری کرنےسےروک دیا گیا

    ہاؤسنگ سوسائٹیزکو این اوسی جاری کرنےسےروک دیا گیا

    نگران پنجاب حکومت کو ہاؤسنگ سوسائٹیز کواین اوسی جاری کرنےسےروک دیاگیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اورصوبائی چیف سیکرٹری کوجاری کیے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مشاہدہ میں آی ہے کہ ڈپٹی کمشنرز نجی سوسائٹیزکو این او سی جاری کر رہے ہیں لہذا چونکہ ایسے این او سی کےاجراء میں کرپشن کا عنصر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

    علاوہ ازیں مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کو این او سیز کے اجراء سے روکا جائے کیونکہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو این او سی دینا صرف منتخب حکومت کام ہے واضح رہے کہ ای سی پی مراسلے کے مطابق اگرنگران حکومت این او سی دینا ضروری سمجھے تو معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا سکتی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
    نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
    نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں

    خیال رہےکہ پاکستان میں نگران حکومت کی اصل ذمہ داری عام انتخابات میں منتخب ہونے والی حکومت کے انتظام سنبھالنے تک ملک کے روزمرہ کے معاملات چلانا ہوتا ہے اور اسے فیصلوں اور پالیسی سازی کے حوالے سے منتخب حکومت جیسے اختیارات حاصل نہیں ہوتے۔ تاہم 26 جولائی 2023 کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 میں جو ترمیم کی گئی اس کے تحت نگران حکومت اب روزمرہ کے حکومتی امور نمٹانے کے ساتھ ساتھ پہلے سے جاری منصوبوں اور پروگرامز سے متعلق اختیارات استعمال کر سکے گی اور اہم پالیسی فیصلے بھی لے سکے گی۔

  • پاکستان کی خارجہ پالیسی انتہائی میچور ہے. نگران وزیر خارجہ

    پاکستان کی خارجہ پالیسی انتہائی میچور ہے. نگران وزیر خارجہ

    نگران وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی انتہائی میچور ہے، خارجہ پالیسی، معاشی پالیسی سےجڑی ہے، ہم سب کی ترجیح معیشت ہے جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام ممالک سے بہتر تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے لیکن بھارتی تنگ نظری کے باوجود پاکستان نے کرکٹ ٹیم بھجوانے کا فیصلہ کیا اور پاکستان نے کرکٹ ٹیم بھجوا کر اعلٰی ظرفی کا مظاہرہ کیا اور ہم بھارت کے ساتھ کشمیر اور سیاچن کے مسائل کا عالمی معاہدوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔

    نگران وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے مزید کہا کہ پاکستان کےامریکا، چین، سعودی عرب سمیت تمام ممالک سے قریبی مراسم ہیں اور چین قریبی دوست بلکہ ایک محسن ہے، چین سے ہمارے اسٹریٹجک تعلقات ہیں،افغانستان سمیت خطے کے دیگر ملکوں سے بھی بہتر تعلقات کو فروغ دیں گے جبکہ اس کے علاوہ روس یوکرین کے معاملے پرپاکستان کامؤقف واضع ہے کیونکہ جنگ مسائل کا حل نہیں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
    نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
    نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں
    نگران وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم زرمبادلہ ذخائر میں بہتری لائیں گے، اورملک میں بیرونی سرمایہ کاری لائیں گے،سمندر پار پاکستانیوں کیساتھ وقت گزارا،وہ ملک کا سوچتے ہیں،اُنکی معاونت لیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ علاوہ ازیں جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ امریکا، کینیڈا ،یورپ اور گلف سمیت تمام اوورسیزے پاکستانی محب وطن ہیں ،اوورسیز پاکستانی، اپنے ملک و قوم سے ہرگز ناراض نہیں ہوسکتے۔

  • سپیکر قومی اسمبلی کی نگران وفاقی کابینہ کے وزراء کو مبارکباد

    سپیکر قومی اسمبلی کی نگران وفاقی کابینہ کے وزراء کو مبارکباد

    سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی نگران وفاقی کابینہ کے وزراء کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی کا نگران وفاقی کابینہ کے ممبران کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نگران وفاقی کابینہ ملک میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنا آئینی کردار احسن طریقہ سے ادا کرے گی.

    اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ملکی بقاء و سلامتی کیلئے جمہوری نظام کا تسلسل اور جمہوری اقدار کا فروغ ضروری ہے جبکہ ملکی تعمیر و ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے آزادانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے، جبکہ اس کے علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بھی نگران کابینہ کے اراکین کو کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نگران کابینہ ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لئے اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کار لائے گی۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ نگران حکومت میں شامل وزرا قابل، باصلاحیت، تجربہ کار اور ملک سے محبت کرنے والے لوگ ہیں ان کی کاوشوں سے ملک کے مسائل کےحل میں نمایاں بہتری آئے گی۔ جبکہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ کے نگران وزیراعلیٰ کا حلف اٹھانے پر بھی مبارکباد دی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
    نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
    نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں
    اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے جسٹس (ر) مقبول باقر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس (ر) مقبول باقر ایک قابل، محنتی اور دیانتدار انسان ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ بطور نگران وزیراعلیٰ سندھ اپنی تمام ترکاوشوں سے صوبے کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

  • جڑانوالہ جیسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں۔ آرمی چیف

    جڑانوالہ جیسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں۔ آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل مزمت ہے جبکہ ایسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء سے خطاب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اقلیتوں کیخلاف عدم برداشت اور انتہا پسندی کی گنجائش نہیں ہے جبکہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے کہا کہ مذہب، نسل اور ذات سے قطع نظر تمام شہری برابر ہیں اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، اور ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپناکردار ادا کریں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
    نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
    نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں
    علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوان سچ، جھوٹ اور غلط معلومات کے درمیان فرق کو سمجھیں۔ یاد رہے کہ جڑانوالہ میں بدھ کے روز مسیحی آبادی پر حملوں اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے تناظر میں سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور کار سرکار میں مداخلت جیسی دفعات کے تحت پانچ مقدمات درج کر کے 128 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تاہم خیال رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اس سے قبل کہا تھا کہ جڑانوالہ میں مسیحی برادری کی املاک کو آئندہ تین سے چار روز میں اپنی پرانی حالت میں بحال کر دیا جائے گا جبکہ آج ایک اجلاس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں سرکاری اور دیگر املاک کی بحالی کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

  • بابا جی اے  چشتی کا یوم پیدائش

    بابا جی اے چشتی کا یوم پیدائش

    برصغیر کے نامور موسیقار بابا جی اے چشتی کا پورا نام غلام احمد چشتی تھا وہ 17 اگست 1905ء میں (گانا چور) ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے ۔ بابا چشتی نے اپنی فنی زندگی کا آغاز آغا حشر کاشمیری کے تھیٹر سے کیا۔ ان کی وفات کے بعد وہ ایک ریکارڈنگ کمپنی سے منسلک ہوگئے بابا چشتی موسیقار کے ساتھ ساتھ شاعر بھی تھے اور ان کی دھنوں میں اکثر استھائی اور انترے ان کے تخلیق شدہ تھے جو انہوں نے فلمی شعراء کی معاونت میں ترتیب دیئے ۔

    آغا حشر کاشمیری کے تھیئٹر میں انہوں نے جدن بائی اور امیر بائی کرناٹکی کے چند ریکارڈ تیار کئے۔ بطور موسیقار ان کی پہلی فلم” دنیا” تھی جو 1936ء میں لاہور میں بنی تھی۔ بابا چشتی نے کچھ وقت کلکتہ اور بمبئی میں بھی گزارا۔ تقسیم ہند کے بعد 1949ء میں وہ پاکستان آئے اس وقت تک وہ 17 فلموں کی موسیقی ترتیب دے چکے تھے جن میں فلم سوہنی مہینوال، شکریہ اور جگنو کے نام سرفہرست تھے۔ پاکستان میں بابا چشتی کی پہلی فلم” شاہدہ” تھی یہاں انہوں نے مجموعی طور پر 152 فلموں کی موسیقی ترتیب دی اور 5000 سے زیادہ نغمات تخلیق کئے۔ ان کی مشہور فلموں میں پھیرے، مندری، لارے، گھبرو، بلو، سسی، پتن، نوکر، دلا بھٹی، لخت جگر، ماہی منڈا، مس 56، یکے والی، گمراہ، خیبر میل، مٹی دیاں مورتاں، سہتی، رانی خان، عجب خان، ڈاچی، چن مکھناں، ماں پتر، قادرا، چن پتر، بھائی چارہ، رب راکھا، غیرت تے قانون، چن تارا اور قاتل تے مفرور شامل ہیں۔ بابا چشتی نے جن گلوکاروں کو فلمی صنعت سے متعارف کروایا ان میں ملکہ ترنم نورجہاں، زبیدہ خانم، سلیم رضا، نسیم بیگم، نذیر بیگم، مالا، مسعود رانا اور پرویز مہدی کے نام شامل ہیں جبکہ ان کے شاگرد موسیقاروں میں رحمن ورما اور خیام کے نام سرفہرست ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
    نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
    نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں
    حکومت پاکستان کی جانب سے 1989 میں بابا جی اے چشتی کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطاء کیا گیا، بابا جی اے چشتی 25 دسمبر 1994ء کو پاکستان کے نامور فلمی موسیقار بابا جی اے چشتی، لاہور میں وفات پاگئے اور لاہور کے سوڈیوالی قبرستان ملتان روڈ میں آسودۂ خاک ہوئے۔

    بابا جی اے چشتی کے ترتیب دیئے گئے مشہور نغمات

    اے جذبہ دل گر میں چاہوں
    میری چنی دیاں ریشمی تنداں
    چن میرے مکھناں
    تانگے والا خیر منگدا نے

    تفصیل فلمی موسیقی
    اردو ترميم
    سچائی 1949ء
    شاہدہ 1949ء (بہ اشتراک ماسٹر غلام حیدر)
    انوکھی داستان 1950ء
    سسی 1954ء
    طوفان 1955ء
    محفل 1955ء
    نوکر 1955ء
    حقیقت 1955ء
    سوتیلی ماں1956ء
    مس 56 1956ء
    لخت جگر 1956ء
    سردار 1957ء
    نغمۂ دل1959ء
    خان بہادر 1960ء
    خیبر میل 1960ء
    دلِ ناداں 1960ء*
    سلطنت 1960ء*
    بغاوت 1963ء
    پنجابی ترميم
    پھیرے1949ء
    مندری 1949ء
    گھبرو 1950ء
    لارے 1950ء
    بلو 1951ء
    دلبر 1951ء
    بلبل 1955ء
    پتن 1955ء
    ماہی منڈا 1956ء
    گڈا گڈی 1956ء
    مورنی 1956ء
    دلا بھٹی 1956ء
    یکے والی 1957ء
    جگا 1958ء
    جٹی 1958ء
    شیرا 1959ء
    مٹی دیاں مورتاں 1960ء
    رانی خان 1960ء
    آبرو 1960ء
    عجب خان 1961ء
    زرینہ 1962ء
    جمالو 1962ء
    رشتہ 1963ء
    میرا ماہی1964ء
    ڈاچی1964ء
    زمیندار1966ء
    راوی پار1967ء
    چن مکھنا1968ء
    چن ویر1969ء
    خون پسینہ1972ء
    ہیرا 1972ء
    دھرتی دے لال 1974ء
    ماں صدقے 1974ء

    تحریر و تحقیق
    عامر شیرازی
    چیرمین سُر سیئوا پاکستان
    حوالہ جات
    1: ربط : آئی ایم ڈی بی – آئی ڈی — اخذ شدہ بتاریخ: 2 اگست 2019
    2: موسیقار جی اے چشتی کی 20 ویں برسی، ڈان نیوز ٹی وی، پاکستان، 25 دسمبر 2014ء
    3: عقیل عباس جعفری: پاکستان کرونیکل، ص 755، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
    4: تاریخ پاکستان

  • ای سی پی نے ملک بھر میں نئی حلقہ بندیاں کرانے کے شیڈول کا اعلان کردیا

    ای سی پی نے ملک بھر میں نئی حلقہ بندیاں کرانے کے شیڈول کا اعلان کردیا

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات 90 روز میں نہیں ہو سکتے ہیں جبکہ جاری اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت نئی حلقہ بندیوں کےمتعلق الیکشن کمیشن کااجلاس ہوا ہے جس میں 7ویں مردم شماری کےمطابق نئی حلقہ بندیاں کرانےکی منظوری دی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نئی حلقہ بندیوں کےتحت ہوں گے اور حلقہ بندیوں کاکام تقریبا 4ماہ میں مکمل ہوگا، جس کی وجہ سےعام انتخابات 90روزمیں نہیں ہوسکیں گے۔ جبکہ الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں سےمتعلق شیڈول کا اعلان کرتے ہوئےصوبائی حکومتوں اور ادارہ شماریات سےمعاونت طلب کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کا نئی مردم شماری کی بنیاد پر ملک بھر میں حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ کیا اور حلقہ بندیاں 14 دسمبر تک مکمل کی جائیں گی حکام کا کہنا تھا کہ 21 اگست کو چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، یکم سے 4 ستمبر تک حلقہ بندیوں کمیٹیوں کو ٹریننگ دی جائے گی.

    الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکشن کے مطابق حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 9 اکتوبر کو ہوگی، اور حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلیں 10 اکتوبر سے 8 نومبر تک کی جاسکیں گی جبکہ الیکشن کمیشن 10 نومبر سے 9 دسمبر تک شکایات پر سماعت کرے گا اور حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 14 دسمبر کو ہوگی.

    جبکہ شیڈول کے مطابق حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 14دسمبر2023ءکوہوگی۔ تاہم یاد رہے کہ اس سے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ملاقات بھی کی تھی جو دو گھنٹے جاری رہی، ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے معاملے پر گفتگو کی گئی تھی۔ جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات میں مختلف آئینی اور قانونی امور پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
    نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
    نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں
    جبکہ یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کی سندھ میں صوبائی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران کہا تھا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں شفاف طریقہ کار سے کرے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں عوامی مفاد کا معاملہ ہیں، سپریم کورٹ میں متعدد بار حلقہ بندیوں کا معاملہ آ چکا، حلقہ بندیوں میں سرکل ذرا سا متاثر کرنے سے امیدوار کے ووٹ متاثر ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں شفاف طریقہ کار سے کرے۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت استفسار کیا تھا کہ عام انتخابات کب کرائے جارہے ہیں؟ ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کندھے اچکائے تو چیف جسٹس نے مسکراہتے ہوئے کہا کہ مطلب ابھی تک عام انتخابات کی کوئی تاریخ ہی طے نہیں کی گئی۔

  • نگران وزیر اعلیٰ سندھ  نے  حلف اٹھا لیا

    نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا

    سندھ کے نامزد نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جبکہ گورنر کامران ٹیسوری نے ان سے حلف لیا ہے جبکہ اب وہ صوبائی کابینہ کا انتخاب کریں گے اور سندھ میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے جسٹس مقبول باقر کا نام تجویز کیا تھا اپوزیشن جماعت ایم کیو ایم نے دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد ان کے نام پر اتفاق کیا تھا۔

    جبکہ خیال رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقرکی پیدائش 1957 کو کراچی میں ہوئی تھی۔ انھوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا، 2002 میں انھیں سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا اور اگلے ہی سال مستقل جج بن گئے۔ جبکہ جسٹس مشیر عالم کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد انھوں نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر ذمہ داریاں ادا کیں، وہ ان ججوں میں شامل تھے جنھوں نے جنرل پرویز مشرف کے عبوری آئینی حکم کے تحت حلف لینے سے انکار کیا اور جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی کے بعد آخری جج تھے جو بحال ہوئے۔

    2013 میں ان پر کراچی پر ایک قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے، اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم لشکر جہنگوی نے قبول کی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر 2015 میں سپریم کورٹ میں جج تعینات کیے گئے، جب قومی احتساب بیورو عمران خان کے دور حکومت میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی مرکزی قیادت کے خلاف گہرا تنگ کر رہا تھا ان دنوں میں انہوں نے نیب کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا تھا، جس میں سعد رفیق کیس مقبویت رکھتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
    18 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا
    صدر مملکت نے نگران کابینہ سے حلف لے لیا
    بھارت میں ونڈر ویمن جیسی فلمیں بننا وقتی ضرورت ہے کاجول

    جسٹس فائز عیسیٰ قاضی پر جب ریفرنس دائر کیا گیا تو وہ آخری وقت تک ان کے ساتھ کھڑے رہے، انھوں نے فل بینچ فیصلے میں بھی اختلافی نوٹ لکھا تھا۔ نگران وزیر اعلیٰ سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے ان کا نام احتساب بیورو کے سربراہ کے طور پر بھی دیا گیا تھا۔

  • امریکی عدالت نے اسقاط حمل کی گولیوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی

    امریکی عدالت نے اسقاط حمل کی گولیوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی

    روئیٹرز کی خبر کے مطابق امریکی عدالت نے اسقاط حمل کی گولی تک رسائی محدود کرنے کا حکم دیتے ہوئے ٹیلی میڈیسن کے نسخے اور ڈاک کے ذریعے دوا کی ترسیل پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے تاہم اس حکم پر فوری طور پر عمل درآمد نہیں ہوگا۔ نیو اورلینز میں قائم پانچویں یو ایس سرکٹ کورٹ آف اپیلز نے یہ فیصلہ سنانے سے گریز کیا کہ اس دوا کو مارکیٹ سے مکمل طور پر ہٹا دیا جانا چاہیے.

    عالمی ایجنسی کی خبر میں ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ جیسا کہ ایک نچلی عدالت نے کیا تھا یعنی اپریل میں امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے اپیل کے دوران جوں کا توں برقرار رکھنے کے ایک ہنگامی حکم نامے کے بعد میفیپرسٹون کی دستیابی میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں آئی، جبکہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن، جس نے اس گولی کی منظوری دی تھی جبکہ اسقاط حمل کے خلاف کام کرنے والے گروپوں کے وکلاء نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

    روئیٹرز کے مطابق تین ججوں پر مشتمل پانچویں سرکٹ پینل اپریل میں ٹیکساس کے شہر امریلو میں امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج میتھیو کاسمارک کے ایک حکم کا جائزہ لیا گیا تھا اگرچہ یہ ایک ابتدائی فیصلہ تھا جو کیس کے زیر التوا ہونے کے دوران لاگو ہوتا تھا لیکن کاسمارک نے کہا کہ وہ بالآخر اسے مستقل کرنے کا امکان رکھتے ہیں تاہم اس کے بجائے ، پینل کی اکثریت نے ایف ڈی اے کے اقدامات کو واپس لے لیا جس نے حالیہ برسوں میں دوا تک رسائی کو آسان بنا دیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگران وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا، افسوسناک،مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔شہباز شریف
    گھریلوملازمہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری
    جج نے جھگڑے کے بعد بیوی کو قتل کردیا
    سابق گورنر اسٹیٹ بینک نگراں وزیر خزانہ مقرر
    خیال رہے کہ ان میں ڈاک کے ذریعے تقسیم کی اجازت دینا، سات ہفتوں کے بجائے حمل کے 10 ہفتوں تک اس کے استعمال کی منظوری دینا، خوراک کو کم کرنا اور مطلوبہ ڈاکٹر کے دوروں کی تعداد کو تین سے کم کرکے ایک کرنا شامل تھا۔ اس فیصلے کے خلاف پہلے مکمل پانچویں سرکٹ اور پھر امریکی سپریم کورٹ میں اپیل کی جائے گی جبکہ یاد رہے کہ گزشتہ سال ایسے تاریخی فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا گیا کیونکہ ایک ایسا فیصلہ تھا جس نے ملک بھر میں اسقاط حمل کو قانونی حیثیت دے دی تھی۔

  • 120 غیر قانونی لون ایپس  بند

    120 غیر قانونی لون ایپس بند

    سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے صارفین کے تحفظ کے پیش نظر گوگل اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے تعاون سے پلے اور ایپل اسٹور پر دستیاب 120 غیر قانونی لون ایپس کو بند کروا دیا گیا ہے جبکہ حال ہی میں غیر قانون پرسنل لون ایپس کا رجحان منظر عام پر آیا ہے جس میں صارفین کو گمراہ کن معلومات فراہم کرنے اور ڈیٹا پرائیویسی کیخلاف ورزیوں سمیت وصولی کے غیر موذوں طریق کار بارے میں سنگین شکایات موصول ہوئیں تھیں۔

    جبکہ خیال رہے کہ ایس ای سی پی نے نہ صرف لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کے لیے اپنے ریگولیٹری فریم ورک کو سخت کیا بلکہ غیر مجاز اور غیر قانونی قرضوں کی ایپس کو بند کرنے کے لیے مؤثر اقدامات بھی کیے ہیں۔ ایس ای سی پی کی جانب سے مؤثر نگرانی اور صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے نتیجے میں ایس ای سی پی نے غیر قانونی طور پر چلنے والی 120 پرسنل لون ایپس کو فوری طور پر بلاک کرنے کے لیے گوگل اور پی ٹی اے کو رپورٹ کیا۔

    علاوہ ازیں نجی ٹی وی کے مطابق ان غیر قانونی ایپس چلانے والے افراد کے خلاف الیکٹرانک جرائم کے روک تھام کے ایکٹ 2016 کے مطابق مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو بھیجا گیا۔ ایس ای سی پی غیر قانونی ایپس کی موجودگی کے لیے گوگل پلے اسٹور اور ای پل ایپ اسٹور کی مسلسل مانیٹرنگ بھی کرتا ہے۔ ایس ای سی پی کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں گوگل نے پاکستان کے لیے پرسنل لون ایپ کی نئی پالیسی متعارف کرائی ہے، جس کے مطابق گوگل صرف ایس ای سی پی سے منظور شده پرسنل لون ایپس کو اپنے گوگل پلے اسٹور پر جگہ دیتا ہے۔

    ڈیجیٹل ایپس سے قرض حاصل کرنے والے صارفین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ صرف لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کی منظور شدہ ایپس سے ہی قرض حاصل کریں۔ ایس ای سی پی کے ریگولیٹری فریم ورک کی تحت منظور شده ایپس کے لیے لازمی ہے کہ صارف کو قرض کے چارجز، قرض کی مدت قسطوں اور دیگر چارجز کی واضح معلومات فراہم کرے۔ مزید برآں ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل ذرائع سے قرض فراہم کرنے والی لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کی جانب سے ریگولیٹری فریم ورک اور دیگر معیارات پر عمل درآمد کا آڈٹ بھی شروع کر رکھا ہے تا کہ ان کمپنیوں میں بھی ممکنہ ڈیٹا پرائیویسی کی خلاف ورزیوں وغیرہ کا جائزہ لیا جا سکے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگران وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا، افسوسناک،مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔شہباز شریف
    گھریلوملازمہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری
    جج نے جھگڑے کے بعد بیوی کو قتل کردیا
    سابق گورنر اسٹیٹ بینک نگراں وزیر خزانہ مقرر
    عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ لائسنس یافتہ این بی ایف سیز اور منظور شده لون ایپس کے خلاف کسی بھی شکایت کی صورت مینایس ای سی پی کے کمپلنٹ پورٹل https://sdms.secp.gov.pk/sdmsadmn/ پر شکایات درج کرائیں۔ اس کے علاوہ غیر قانونی لون ایپس یا غیر قانونی سرمایہ کاری کی اسکیموں کی اطلاع بھی اس پورٹل پر دے سکتے ہیں۔