Baaghi TV

Tag: latest news

  • الیکشن کمیشن کو انتخابات سے پہلے حلقہ بندیاں کرنی چاہیئں. سرفراز بگٹی

    الیکشن کمیشن کو انتخابات سے پہلے حلقہ بندیاں کرنی چاہیئں. سرفراز بگٹی

    بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما، سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ احتجاج کے حق کی آڑ میں ریاست پر حملے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے اور الیکشن سے پہلے دہشت گردی بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے، الیکشن کمیشن کو انتخابات سے پہلے حلقہ بندیاں کرنی چاہیئں۔

    سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کے بعد انتخابات کی تاریخ دے، نگراں حکومت کی ترجیح ہوگی کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں، جب تک حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی،الیکشن نہیں ہوں گے۔ علاوہ ازیں سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں بھی صاف اور شفاف انتخابات کی بنیادی شرط ہے، زمینی حقائق بتارہے ہیں الیکشن 6 سے7 ماہ میں ہوں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگران وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا، افسوسناک،مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔شہباز شریف
    گھریلوملازمہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری
    جج نے جھگڑے کے بعد بیوی کو قتل کردیا
    سابق گورنر اسٹیٹ بینک نگراں وزیر خزانہ مقرر
    جنوبی افریقہ؛ کورونا وائرس کے ایریس ویریئنٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا
    نگراں وزیراعظم تقرری، روز اول سے ہمیں محتاط رہنا چاہیے تھا. خواجہ آصف
    جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ احتجاج کے حق کی آڑ میں ریاست پر حملے کی اجازت نہیں ہوگی، سیاسی تشدد کا راستہ کسی کو نہیں دینا چاہیئے، الیکشن سے پہلے دہشت گردی بڑھتی ہوئی نظرآرہی ہے، دہشت گردی کے خلاف تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔

  • نگراں وزیراعظم تقرری، روز اول سے ہمیں محتاط رہنا چاہیے تھا. خواجہ آصف

    نگراں وزیراعظم تقرری، روز اول سے ہمیں محتاط رہنا چاہیے تھا. خواجہ آصف

    سابق وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کا عمل جب شروع ہوا تو روز اول سے ہمیں محتاط رہنا چاہیے تھا کہ کوئی ایسا شخص وزیراعظم نہ بن جائے کہ جس سے انتخابات پر سوالیہ نشان لگ جائے اور الزامات لگیں کہ ان کا کسی پارٹی سے تعلق ہے۔ احتیاط کی گئی کہ پی ڈی ایم سے جڑی کسی پارٹی پر یہ الزام نہ لگے۔ جبکہ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیراعظم جو ہیں، میرا نہیں خیال کہ انہوں نے وابستگی کا ایسا کوئی بوجھ اٹھایا ہوا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) سے ان کا تعلق ضرور ہے لیکن اس پارٹی کا اتنا زور نہیں کہ وہ پورے پاکستان یا انتخابات پر اثر انداز ہوسکے۔

    انہوں نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ کی تقرری کا 48 گھنٹے پہلے سے ہی تمام پارٹیوں کو معلوم تھا اور اس سلسلے میں مشاورت بھی ہوگئی تھی۔ ان کی تعیناتی بلوچستان کے عوام پر اچھا اثر ڈالے گی۔ چاہے وہ نگراں ہی صحیح لیکن تاثر جائے گا کہ صوبے پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے کہ ’آپ بھی قومی دھارے کا حصہ ہیں ایک اہم حصہ ہیں اور برابر کے حصہ دار ہیں‘۔

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ کہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں ڈاکٹر مالک سمیت متعدد ناموں پر بحث ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیبرپختونخوا اور سندھ سے ایک ایک نام اور جنوبی پنجاب سے دو نام فائنل کیے گئے تھے۔ خواجہ آصف نے اس بات کی بھی تردید کی کہ انوارالحق کاکڑ اسٹیبلشمنٹ کی پسند ہیں۔ تاہم، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو دیگر جماعتوں کے تجویز کردہ بہت سے ناموں پر شدید تحفظات تھے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگران وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا، افسوسناک،مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔شہباز شریف
    گھریلوملازمہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری
    جج نے جھگڑے کے بعد بیوی کو قتل کردیا
    سابق گورنر اسٹیٹ بینک نگراں وزیر خزانہ مقرر
    نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا آنا ہمارے لیے فائدہ مند ہوگا، ان کی آمد سے عوامی نظریہ ہمارے لیے بہتر ہوگا، میرے حساب سے الیکشن کا اعلان ہونے کے بعد میاں صاحب کو آنا چاہیے۔ نو مئی سے متعلق مقدمات میں جیلوں میں قید خواتین سے سلوک کے سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ نو مئی کے حوالے سے جو خواتین قید ہیں انہوں نے بغاوت میں حصہ لیا تھا اور سیاست میں جب ہم آجاتے ہیں تو پھر جینڈر ایکوالٹی (صنفی برابری) ہونی چاہیے جینڈر پریفرنس (صنفی ترجیح) نہیں ہونی چاہیے۔

  • اختر مینگل کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اہم امور زیر بحث

    اختر مینگل کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اہم امور زیر بحث

    بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں ملاقات میں آئندہ انتخابات سمیت دیگر امور پرمشاورت کی گئی ہے اور اس کے علاوہ مزید اہم معاملات بھی زیر بحث لائے گئے ہیں۔


    جبکہ بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود اور علامہ راشد سومرو بھی موجود تھے۔ اور اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے معاملات پر گفتگو کے علاوہ آئندہ کے انتخابات سمیت دیگر امور پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگران وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا، افسوسناک،مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔شہباز شریف
    گھریلوملازمہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری
    جج نے جھگڑے کے بعد بیوی کو قتل کردیا
    سابق گورنر اسٹیٹ بینک نگراں وزیر خزانہ مقرر

  • جج نے جھگڑے کے بعد بیوی کو قتل کردیا

    جج نے جھگڑے کے بعد بیوی کو قتل کردیا

    کیلی فورنیا میں جج نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کو قتل کر دیا ہے جبکہ جج نے جرم کے ارتکاب کے فوراً بعد کام پر موجود اپنے ساتھیوں کو پیغام بھیجا کہ وہ کام سے غیر حاضری پر ان سے معافی مانگتے ہیں کیونکہ اگلے دن انہیں معطل کر دیا جائے گا جبکہ 72 سالہ جج جیفری فرگوسن، منگل کو لاس اینجلس کی عدالت میں پہلی سماعت میں پیش ہوئے ہیں، جس میں انہوں نے قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی ہے۔

    عالمی ادارے کی خبر کے مطابق جج کو ان کے گھر کے اندر سے گرفتار کیا گیا اور پھر جہاں سے پولیس کو ان کی اہلیہ کی لاش ملی جس کے سینے پر گولی لگی تھی جبکہ اسلحے کا ایک ذخیرہ ملا جس میں 47 ہتھیار اور 26 ہزار گولیاں شامل تھیں اور پھر فرگوسن، جو 2015 سے جج ہیں، قانونی طور پر اپنے اسلحے کے مالک بھی ہیں۔

    علاوہ ازیں استغاثہ نے کہا کہ گرفتاری کے دوران فرگوسن سے شراب کی شدید بو آرہی تھی۔ جبکہ فرگوسن اور ان کی اہلیہ شیرل (65 سال) کے درمیان 3 اگست کو لاس اینجلس کے قریب ایک لگژری ریستوران میں جھگڑا ہوا۔ استغاثہ نے بتایا کہ جج نے اس وقت اپنی بیوی کی طرف اس انداز میں انگلی اٹھائی تھی جیسے کو‏ئی ہتھیار ہو۔ تاہم گھر پہنچنے پر بھی جوڑے نے لڑائی جاری رکھی، اور شیرل نے اپنے شوہر سے کہا، آپ مجھے اصلی بندوق کیوں نہیں دکھاتے؟
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگران وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا، افسوسناک،مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔شہباز شریف
    گھریلوملازمہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری
    علاوہ ازیں استغاثہ کے مطابق، جج کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا کہ اپنی بندوق ٹخنے سے جڑی ہوئی ہولسٹر سے نکال کر اسے گولی مار دے۔ فرگوسن نے بعد میں یہ یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ آیا اس نے گولیاں چلائی تھیں۔ تاہم اس نے دو عدالتی معاونین کے سامنے ایک ٹیکسٹ میسج میں اپنے فعل کا اعتراف کیا تھا کہ میں اپنا ہوش کھو بیٹھا، میں نے اپنی بیوی کو گولی مار دی۔ میں کل نہیں آؤں گا۔ مجھے گرفتار کر لیا جائے گا۔ مجھے بہت افسوس ہے،” انہوں نے میسج میں لکھا، جسے سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے پڑھ کر سنایا۔

    ان کے دفاعی وکیل پال میئر نے میڈیا کو بتایا، یہ ایک غیر ارادی اور حادثاتی فائرنگ تھی، کوئی جرم نہیں تھا جبکہ جج کو شراب نوشی پر پابندی کے ساتھ ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ انہیں اکتوبر میں دوبارہ عدالت میں پیش ہونا ہے۔

  • سابق گورنر اسٹیٹ بینک نگراں وزیر خزانہ مقرر

    سابق گورنر اسٹیٹ بینک نگراں وزیر خزانہ مقرر

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سابق گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر کو نگراں وزیر خزانہ مقرر کر دیا گیا ہے جبک نگراں وزیر اعظم انوار الحق کی کابینہ کے اہم ارکان کے چناؤ کا عمل جاری ہے خیال رہے کہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی تقرری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پروگرام میں شامل ہے۔جبکہ اس میں 3 ارب ڈالر کے نو ماہ کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت ملک کو گزشتہ ماہ تقریباً 1.2 بلین ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوئی تھی۔

    خیال رہے اس وجہ سے نگراں وزیر خزانہ کی تقرری کو بہت اہمیت دی جارہی تھی جس میں اس عہدے کے لیے کئی اور نام بھی سامنے آئے تھے۔ تاہم واضح رہے کہ ڈاکٹر شمشاد اختر کو رواں ہفتے یوم آزادی کے موقع پر صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ اور انہوں نے 2 جنوری 2006 سے تین سال تک اسٹیٹ بینک کی گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں تھیں اور ملک کے مرکزی بینک کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون بنی تھیں۔

    یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک کی گورنر کے طور پر اپنی تقرری سے قبل، ڈاکٹر شمشاد اختر نے جنوری 2004 سے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی ڈائریکٹر جنرل برائے جنوب مشرقی ایشیا کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں اور اس سے قبل وہ محکمہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بھی رہی ہیں، شمشاد اختر مشرقی اور وسطی ایشیا میں شعبہ کی ڈائریکٹر، گورننس، فنانس اور ٹریڈ ڈویژن کے عہدے پر بھی فائز رہ چکی ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگران وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا، افسوسناک،مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔شہباز شریف
    گھریلوملازمہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری
    اور ان کے خاندانی پس منظر کا ذکر کریں تو حیدرآباد میں پیدا ہونے والی ڈاکٹر شمشاد اختر نے اپنی ابتدائی تعلیم کراچی اور اسلام آباد میں حاصل کی ہے۔ جبکہ شمشاد نے 1974 میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے اکنامکس کی ڈگری حاصل کی تھی اور پھر ڈاکٹر شمشاد اختر نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے معاشیات میں ایم ایس سی بھی کیا ہوا ہے۔ انہوں نے 1977 میں یونیورسٹی آف سسیکس سے ڈیولپمنٹ اکنامکس اور1980 میں یو کے پیسلے کالج آف ٹیکنالوجی سے معاشیات میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔

  • ڈیجیٹل تبدیلی کے میدان میں ایک پائیدار نظام قائم کرنا چاہتے. آرامکو

    ڈیجیٹل تبدیلی کے میدان میں ایک پائیدار نظام قائم کرنا چاہتے. آرامکو

    پٹرولیم کمپنی آرامکو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے استعمال میں توانائی کی صف اول کی کمپنیوں میں سے ایک بننے کے لیے کوشاں ہے کیونکہ اس کا مقصد دنیا کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے والے تکنیکی حل پر عمل درآمد کرنا ہے۔ کمپنی کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے نیز ایندھن کی کارکردگی میں اضافہ اور پانی کو محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرنے کےلیے کام کررہی ہے جبکہ عالمی میڈیا کی خبر کے مطابق آرامکو میں ڈیجیٹلائزیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سینیر نائب صدر نبیل النعیم نے میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کہا کمپنی کے ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے اور نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کے علاوہ مناسب ماحول اور ضروری وسائل جو نئے ڈیجیٹل حل تیار کرنے کے لیے اختراع کاروں اور کاروباری افراد کو فراہم کرتے ہیں فراہم کیے ہیں اور مزید بھی کیئے جائیں گے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سنہ 2017ء میں کمپنی کی جانب سے شروع کیے گئے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پروگرام میں حوصلہ افزائی کے ثمرات حاصل کرنا شروع کردیے ہیں جبکہ پراسیسڈ تیل کے فی بیرل توانائی کے استعمال میں تقریباً 14.5 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 3.8 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے اورغیر طے شدہ دیکھ بھال کے اخراجات کو تقریباً 20 فیصد کم کرنے میں مدد ملی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگران وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا، افسوسناک،مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔شہباز شریف
    گھریلوملازمہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیمروں، تھرمل امیجنگ ڈیوائسز اور گیس ڈیٹیکٹر سے لیس روبوٹس اور سمارٹ ڈرونز کے استعمال نے روایتی فیلڈ انسپیکشن ٹورز پر انحصار کم کیا جس سے کاروباری ٹیموں کی کارکردگی، حفاظت اور فیصلہ سازی کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔جیسے کہ روبوٹ اور ڈرون اب بقیق پلانٹ میں ہمارے معمول کے تقریباً 30 فیصد کام انجام دیتے ہیں۔ جبکہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والی مشین لرننگ تکنیکوں اور الگورتھم کے تعارف نے ہمیں خام تیل کے ارتکاز کے عمل کی مسلسل فعال ڈیجیٹل ٹیوننگ کرنے کے قابل بنایا ہے، اور اس کے نتیجے میں کارکردگی کی سطح کو بہتر بنانے اور مصنوعات کے معیار کی یکسانیت میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ اس کی وجہ سے مصنوعات کے معیار میں اضافہ ہوا اور 2019 کے بعد سے بجلی کی پیداوار کی کارکردگی میں تقریباً 4.5 فیصد بچت کی گئی ہے۔

  • امریکی ڈالر  294.93 روپے کا ہوگیا

    امریکی ڈالر 294.93 روپے کا ہوگیا

    ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت 3 روپے 42 پیسے بڑھ گئی ہے.


    جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت 291.51 روپے سے بڑھ کر 294.93 روپے ہوگئی ہے اور امریکی کرنسی کے علاوہ سعودی ریال کی قیمت 78 روپے، جبکہ ملائیشین رنگٹ کی قیمت 63 روپے اور یورو کی قیمت 322 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 30 جون 2023 تک قرضوں کی تفصیلات جاری کر دیں ہیں جبکہ جاری رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے ذمہ قرضوں میں ایک سال میں 13 ہزار ارب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور اندرونی و بیرونی قرضوں کا مجموعی حجم 60 ہزار 839 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

    علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق جون 2022 میں حکومت کے ذمہ مجموعی قرضوں کا حجم 47 ہزار 832 ارب تھا، جبکہ ان قرضوں کے ایک سال میں 13 ہزار ارب سے زیادہ اضافہ کے بعد مجموعی حجم 60 ہزار 839 ارب روپے تک پہنچ گیا اور مرکزی بینک نے بتایا کہ مقامی قرضے 7 ہزار 723 ارب اضافے سے 38 ہزار 808 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں کا حجم 5 ہزار 282 ارب اضافے سے 22 ہزار 30 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ اعداد وشمار کے مطابق شارٹ ٹرم قرضے 9 ہزار 335 ارب جبکہ طویل مدتی قرضے 21 ہزار 985 ارب روپے ہیں۔

  • نگران وزیراعظم کیلئے نوازشریف منظوری نہ دیتے تو شہباز شریف دستخط نہ کرتے. رانا ثناء

    نگران وزیراعظم کیلئے نوازشریف منظوری نہ دیتے تو شہباز شریف دستخط نہ کرتے. رانا ثناء

    مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے نام کی منظوری قائد مسلم لیگ ن، میاں محمد نواز شریف نے دی ہے۔ جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر نوازشریف نگران وزیراعظم کی منظوری نہ دیتے تو شہباز شریف کبھی بھی اس سمری پر دستخط نہ کرتے۔

    سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم کے لئے زیر غور دیگر نام زیادہ معتبر اور پسندیدہ تھے مگر کسی وجہ سے ایک غیر اہم نام پہلے درجے پر آگیا۔ تاہم خیال رہے کہ نگران وزیراعظم کے تقررکا فیصلہ سابق وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان ملاقات میں کیا گیا تھا اور دونوں رہنماؤں نے نگران وزیراعظم کے لیے انوار الحق کاکڑ کے نام پراتفاق کیا تھا۔

    دوسری جانب بتایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ ( نواز ) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف رواں ہفتے لندن روانہ ہوں گے۔ جبکہ قائد مسلم لیگ ( ن ) نواز شریف کی وطن واپسی کا پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جبکہ اسی سلسلے میں شہباز شریف آئندہ تین روز میں لندن روانہ ہوں گے جہاں ان کی نواز شریف سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار

    ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں نواز شریف کی واپسی اور پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے اہم مشاورت کے بعد فیصلے کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے شریف خاندان کے وکلا سیاسی رفقا نے نواز شریف کے دورہ متحدہ عرب امارات ( یو اے ای )، سعودی عرب اور یورپ کے فوراً بعد وطن واپس آنے کا مشورہ دیا تھا جبکہ پارٹی کے بعض رہنماؤں نے ستمبر کے وسط میں آنے پراصرار کیا ہے۔ علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات کے لئے آئندہ تین ہفتوں میں رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ آصف، پرویزرشید و دیگر بھی لندن جائیں گے۔

  • نگران حکومت کا پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    نگران حکومت کا پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    نگران حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے جبکہ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئ قیمت 290 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے، نوٹفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے ہوگئی۔

    تاہم اس کےعلاوہ لائٹ ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتوں کو برقراررکھا گیا ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ پندرہ روزکیلئے کیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار

    دوسری جانب نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اورگورنرسندھ کامران ٹیسوری نے جمعیت علماءِ اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر جاکرخار باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن پر خود کش حملے پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،ملک میں دہشت گردی کی روک تھام اور امن او امان کے قیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائیں گے۔

    نگراں وزیرِ اعظم نے حملے میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کیلئے فاتحہ کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔مولانا فضل الرحمٰن نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں‌آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں‌آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

    آئی ایس پی آر کی جانب جاری اعلامیہ کے مطابق سسیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقہ رزمک میں دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے اور اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا.

    علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کا بتانا تھا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے اور ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف وارداتوں میں استعمال ہوتا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار

    جبکہ آئی ایس پی آ ر کا یہ بھی کہنا تھا کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے علاقے کی ان درندوں کے صفائے کیلئے مزید آپریشن بھی جاری ہے اور علاوہ ازیں علاقے کے مقامی لوگوں نے اس آپریشن کو ناصرف آپریشن کو سراہا ہے بلکہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے اپنی مکمل حمایت کا اظہار بھی کیا ہے۔