Baaghi TV

Tag: latest

  • بھارتی انکار سے نہ تاریخ بدل سکتی ہے اور نہ کشمیر کی متنازع حیثیت، پاکستان

    بھارتی انکار سے نہ تاریخ بدل سکتی ہے اور نہ کشمیر کی متنازع حیثیت، پاکستان

    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے مسئلہ جموں و کشمیر، انسانی حقوق، سندھ طاس معاہدے اور خطے کی سلامتی سے متعلق بھارت کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارتی انکار سے نہ تاریخ بدل سکتی ہے اور نہ کشمیر کی متنازع حیثیت-

    پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی وفد کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی اس کا داخلی معاملہ، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے بھارتی انکار سے نہ تاریخ بدل سکتی ہے اور نہ کشمیر کی متنازع حیثیت،سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کوئی مدتِ معیاد نہیں ہوتی-

    اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی قونصلر صائمہ سلیم نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، کیونکہ وہ خود بین الاقوامی قانون، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، ہمسایہ ممالک کے خلاف جارحیت اور خطے میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی جیسے اقدامات کا مرتکب رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال میں واضح فرق موجود ہے ان کے مطابق ایک جانب سیاسی آزادی اور بنیادی حقوق کا ماحول ہے، جبکہ دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں جبر، گرفتاریوں، اظہارِ رائے پر پابندیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہےحقوق کا استعمال اور حقوق سے محرومی کو ایک جیسا قرار نہیں دیا جا سکتا کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا جبکہ بھارت کا یکطرفہ مؤقف اس تنازع کی بین الاقوامی اور قانونی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔

    انہوں نے یاد دلایا کہ بھارت خود مسئلہ جموں و کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے کر گیا تھا، لیکن آج وہ انہی قراردادوں اور اپنے بین الاقوامی وعدوں سے انحراف کر رہا ہےمقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بدستور جاری ہیں اور کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دینے کے بجائے ان پر مزید پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔

    پاکستانی قونصلر نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کے اقدامات پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی معطلی کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے دریائے سندھ کا پانی لاکھوں انسانوں کی زندگی کا ذریعہ ہے، اسے جنگ یا سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

    صائمہ سلیم نے مزید الزام عائد کیا کہ بھارت سے منسلک دہشت گردی کے نیٹ ورک اپنی سرگرمیاں عالمی سطح تک پھیلا چکے ہیں،بھارت کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کی سرپرستی کررہاہے ،بھارت خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے،کلبھوشن یادیو سے عالمی قتل کی سازشوں تک، بھارتی دہشت گردی بے نقاب ہو چکی ہے، جس پر عالمی برادری کو سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے-

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہندوتوا نظریات نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی کی شکل دے دی ہے، جس کے باعث مذہبی اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں، کو امتیازی سلوک اور مختلف نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے،ہندوتوا کی سیاست سے بھارتی مسلمان، مسیحی، دلت اور سکھوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے عالمی اصولوں پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرے۔

  • حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی

    حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی

    حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی۔

    رپورٹ کے مطابق قومی بچت اسکیم سے متعلق جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بہبود سیونگز اور پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر سالانہ منافع 12.96 فیصد کردیا گیا جب کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر ماہانہ منافع کی شرح 11.52 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر اب ایک لاکھ کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 960 روپے منافع ملے گا جب کہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر پہلے6 ماہ کا منافع 11.2 فیصد اور آخری 6 ماہ کا12.6 فیصد ہوگا، شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر بھی سالانہ منافع 12.96 کردیا گیا ہے۔

  • شوہر کے ہاتھوں بھارتی نژاد گوگل انجینئر قتل

    شوہر کے ہاتھوں بھارتی نژاد گوگل انجینئر قتل

    امریکی ریاست جارجیا میں بھارتی نژاد گوگل کی سینیئر انجینیئرنگ ایگزیکٹو شیتل ورزیسن کو مبینہ طور پر ان کے شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جبکہ ان کا 23 سالہ بیٹا بھی اس واقعے میں زخمی ہو گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

    امریکی ریاست جارجیا کے شہر سمرنا میں بھارتی نژاد گوگل ٹیکنالوجی ایگزیکٹو شیتل ورزیسن اپنے گھر میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہو گئیں، جبکہ ان کا بیٹا جیسن ورزیسن زخمی ہو گیاپولیس کو منگل کی رات مقامی وقت کے مطابق تقریباً 8 بجے فائرنگ کی اطلاع ملی، پولیس کے گھر پہنچنے پر 57 سالہ شیتل ورزیسن کو گولیوں کے زخموں کے ساتھ گھر کے اندر پایا گیا، تاہم وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

    جبکہ ان کا 23 سالہ بیٹا جیسن ورزیسن گھر کے باہر زخمی حالت میں ملا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے 56 سالہ کرک بی ورزیسن کو گرفتار کر لیا ہے، ان پر قتل، 2 سنگین حملوں اور جرم کے دوران آتشیں اسلحہ رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں انہیں کوب کاؤنٹی ایڈلٹ ڈیٹینشن سینٹر میں بغیر ضمانت کے رکھا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو تشدد کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے اور عوام کے لیے کسی مزید خطرے کی اطلاع نہیں ملی، حکام نے فائرنگ کی وجہ یا ممکنہ محرک کے بارے میں ابھی کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں، جبکہ جیسن کی طبی حالت کے بارے میں بھی تازہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

    شیتل ورزیسن گوگل میں انجینیئرنگ لیڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں انہیں 2 دہائیوں سے زائد تجربہ حاصل تھا، گوگل میں شمولیت سے قبل انہوں نے HomeDepot.com میں موبائل اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن منصوبوں کی قیادت کی تھی۔

    انہوں نے انگلینڈ، بھارت اور گھانا میں پرورش پائی اور بعد ازاں امریکا منتقل ہو کر جارجیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کی وہ دو سافٹ ویئر پیٹنٹس کی شریک موجد بھی تھیں اور جارجیا ٹیک کالج آف کمپیوٹنگ کےمشاورتی بورڈ اور جارجیا ٹیک ایلومنائی ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی رکن رہ چکی تھیں، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

  • دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز میں 4 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

    دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز میں 4 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

    دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز میں 4 پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔

    رسالے وزڈن نے دنیا بھر کے کرکٹ کھیلنے والے ممالک سے چالیس بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی ہے،اس فہرست میں چار پاکستانی کھلاڑی بھی شامل کئے گئے ہیں ان میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ، صائم ایوب، حسن نواز اور نوجوان باؤلر علی رضا شامل ہیں۔

    اس فہرست میں 23 سال سے کم عمر کھلاڑیوں کا کارکردگی کی بنیاد پر انتخاب کیا گیا ہے، یہ فہرست 2019 کے بعد پہلی بار جاری کی گئی ہے، اس میں موجودہ کارکردگی اور طویل مدتی صلاحیت کو مدنظر رکھا گیا ہےٹاپ ٹین فہرست میں آسٹریلیا کا کوئی بھی نوجوان کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا ہے،پاکستان کے نسیم شاہ ٹاپ ٹین میں شامل ہیں، اس فہرست میں بھارتی کھلاڑی یشوی جیسوال پہلے نمبر پر ہیں۔

    سب سے مہنگی انگوٹھی کس کی؟ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کے بعد نئی بحث

    دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر جیڈن سیلز ہیں، تیسری پوزیشن پر انگلینڈ کے جیکب بیتھل جبکہ چوتھے پوزیشن پر نیوزی لینڈ کے ول او رورکے، پانچویں پوزیشن جنوبی افریقہ کے لوان ڈری پریٹوریئس کی ہے جبکہ نسیم شاہ چھٹی پوزیشن پر ہیں,ساتویں پوزیشن افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کے حصے میں آئی، آٹھویں پوزیشن پر جنوبی افریقہ کے کیونا میپھاکا، نویں پوزیشن پر بھارت کے نوجوان کھلاڑی سائی سدھارسن اور دسویں پوزیشن پر افغانستان کے ابراہیم زردان ہیں۔

    چالیس بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست میں صائم ایوب کی 11 ویں نمبر پر ہیں،حسن نواز کی 26 ویں پوزیشن ہے اور علی رضا کو 37 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

    سندور میں شرمناک ناکامی کے بعد مودی سرکار کی ایک نیا محاذ کھولنے کی تیاری

  • صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات

    صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات

    صدر مملکت سے چینی سفیر نے اہم ملاقات کی –

    چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکر گزار ہیں چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔

    اس موقع پر چینی سفیر نے صدرمملکت کی آنے والی سالگرہ پرصدر شی جن پنگ کی جانب سے دلی نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

    صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات

    اداکار سمیع خان نےعلیزےشاہ اور منسا ملک کے جھگڑے کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

    ٹرمپ نے گوگل ، مائیکروسافٹ اور دیگر کمپنیوں کو بھارتیوں کو ملازمتیں دینے سے منع کردیا

  • حکام کی نااہلی کے باعث نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ ، 18 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

    حکام کی نااہلی کے باعث نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ ، 18 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

    نئی دہلی: بھارت میں نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہفتے کی رات ہوئی بھگدڑ کے حوالے سے انکوائری رپورٹ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق مہا کمبھ یاتریوں کے لیے خصوصی ٹرین کے اعلان اور پریاگ راج جانے کے لیے ٹکٹوں کی غیر معمولی فرو خت اس حادثے کی بڑی وجوہات میں شامل تھیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے حکام ہر گھنٹے میں تقریباً 1500 عام ٹکٹیں جاری کر رہے تھے، جس کی وجہ سے پلیٹ فارم 14 پر شدید رش ہوگیا مسافر بڑی تعداد میں پریاگ راج جانے والی ٹرین کا انتظار کر رہے تھے، جبکہ ساتھ والے پلیٹ فارم 13 پر دربھنگہ جانے والی سوتنترتا سینانی ایکسپریس کے مسافر بھی موجود تھے تاہم، سوتنترتا سینانی ایکسپریس تاخیر کا شکار ہو گئی اور رات 12 بجے کے بعد روانہ ہونا تھی، جس کے باعث مسافر پلیٹ فارم پر ہی موجود رہے اسی دوران پلیٹ فارم 14 پر بھی رش بڑھ گیا، اور کھڑے ہونے کی بھی جگہ نہ رہی۔

    رپورٹ کے مطابق حالات کے پیش نظر رات 10 بجے ریلوے حکام نے پلیٹ فارم 16 سے پریاگ راج کے لیے ایک خصوصی ٹرین کا اعلان کیا، جس کے بعد پلیٹ فارم 14 پر موجود مسافر پل عبور کرتے ہوئے تیزی سے 16 کی طرف بڑھنے لگےاسی دوران پل پر بیٹھے کچھ افراد کچلے گئے، جبکہ ایک مسافر پھسل کر گر گیا، جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی شمالی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشنز آفیسر ہمانشو شیکھر اپادھیائے نے تصدیق کی کہ اس واقعے کی اعلیٰ سطحی کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھگدڑ کے دوران 18 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 9 خواتین، 5 بچے اور 4 مرد شامل ہیں مارے گئے افراد میں سب سے بڑی عمر کا شخص 79 سال جبکہ سب سے کم عمر بچی 7 سال کی تھی بھارتی ریلوے نے مارے گئے افراد کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو 25 لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کو 1 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے حادثے کی اصل وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے پولیس کے مطابق، وہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ بھگدڑ کے وقت کیا اعلانات کیے گئے تھے اور رش پر قابو پانے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ادھر واقعے کے بعد اتر پردیش کی گورنمنٹ ریلوے پولیس نے پورے صوبے میں ریلوے اسٹیشنز پر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، خاص طور پر پریاگ راج میں، جہاں مہا کمبھ میلہ جاری ہے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ریلوے پرکاش ڈی نے پلیٹ فارمز پر سخت نگرانی کی ہدایت دی ہے تاکہ رش پر قابو پایا جا سکے اور ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

  • آئی سی سی نےشاہین شاہ آفریدی،سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد  کر دیا

    آئی سی سی نےشاہین شاہ آفریدی،سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد کر دیا

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، بیٹر سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد کر دیا۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کے مطابق تینوں کھلاڑیوں پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیاشاہین آفریدی پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ سعود شکیل اور متبادل کھلاڑی کامران غلام پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

    آئی سی سی کے مطابق شاہین آفریدی جان بوجھ کر جنوبی افریقا کے بیٹر میتھیو بریٹزکی کے راستے میں آئے اور غیر مناسب انداز سے باڈی کنٹیکٹ کیا اور مخالف ٹیم کے بیٹر سے بحث بھی کی جبکہ سعود شکیل اور کامران غلام نے ٹیمبا باووما کے آؤٹ ہونے کے بعد ان کے قریب جا کر غیر مناسب انداز میں سیلیبریٹ کیا، تینوں کرکٹرز کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا-

    امریکا کےریویرامنصوبے پر اعتراض نہیں مگرفلسطینیوں کو غزہ سے نہ نکالاجائے،سعودی سفیر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز تین ملکی سیریز کے جنوبی افریقہ کے ساتھ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں گرما گرمی ہوگئی تھی-

    پہلا واقعہ جنوبی افریقہ کی اننگز کے 28ویں اوور میں پیش آیا جب مہمان ٹیم کے نوجوان بیٹر بریٹزکی ایک رن لینے کےلیے نان اسٹرا ئیکنگ اینڈ کی جانب دوڑے اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ٹکرا گئے اس پر پاکستانی فاسٹ بولر غصہ ہوگئے اور اُنہوں نے بریٹزکی سے کچھ کہا جس پر دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے اُلجھ پڑے شاہین آفریدی زیادہ غصے میں دکھائی دیئے، بریٹزکی نے بھی اُن کو ترکی بہ ترکی جواب دیا لیکن پھر امپائرز نے آکر معاملہ رفع دفع کروایا۔

    مشی خان کا ڈکی بھائی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

    دوسرا واقعہ اگلے ہی اوور میں پیش آیا جب سعود شکیل نے جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کو رن آؤٹ کیااس پر اسکوائر لیگ سے کامران غلام جنوبی افریقی کپتان کے سامنے آکر جارحانہ انداز دکھانے لگے باووما کو ڈائرکٹ تھرو پر رن آؤٹ کرنے والے سعود شکیل نے تو حد ہی کردی، بالکل باووما کے سامنے آکر شور مچایا اور اُن کا راستہ روکا ایک لمحے کےلیے باووما رُک گئے مگر اُنہوں نے دونوں میں سے کسی کرکٹر کو جواب نہیں دیا اور فوراً ہی امپائرز نے آکر کامران غلام اور سعود شکیل کو سمجھایا۔

    سمندر میں تباہ ہونے والی آبدوز ’ٹائٹن‘ کے پھٹنے کی خوفناک آڈیو جاری

  • ضمنی انتخاب: بلوچستان میں الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم

    ضمنی انتخاب: بلوچستان میں الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم

    کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے 26 جنوری کوصوبہ بلوچستان میں منعقد ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر(ای ایم سی سی )قائم کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :ترجمان ای سی پی کے مطابق اس سینٹر میں عوام الناس کو ان انتخابات کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سینٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کے حوالے سے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹرز قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر بھی کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں۔

    تحریک انصاف کا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع

    ای سی پی کے مطابق عوام ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کے لیے ای ایم سی سی سینٹر کے عملے سے ای میل complaints@ecp.gov.pk پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں کمیشن نے عوام کی سہولت کے لیے ای ایم سی سی میں ایک مخصوص ہیلپ لائن بھی دی ہے جس کا رابطہ نمبر 051111327000 ہےکنٹرول سینٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ فیکس نمبر 0519204404 کے ذریعے بھی شکایات بھیجی جا سکتی ہیں۔

    سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں کے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

    25 جنوری تک ای ایم سی سی میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک شکایات جمع کرائی جا سکتی ہیں پولنگ کے دن 26 جنوری کو ایم ای سی سی نتائج موصول ہونے تک مسلسل کام کرے گا عوام مذکورہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کے لیے ای ایم سی سی (EMCC) سنٹر کے عملہ سے ای میل پربھی رابطہ کر سکتے ہیں،کمیشن نے عوام کی سہولت کے لیے (EMCC)میں ایک مخصوص ہیلپ لائن کی سہولت بھی دی ہے جس کا رابطہ نمبر 051111327000 ہے۔

    آئین اور قانون کی پاسداری ہر ادارے کی ذمہ داری ہے، شرجیل میمن

    الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹرول سنٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہےفیکس نمبر 0519204404 کے ذریعے بھی شکایا ت بھیجی جا سکتی ہیں 25 جنوری تک EMCC میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک شکایات جمع کرائی جا سکتی ہیں جبکہ پولنگ کے دن 26 جنوری کو ای ایم سی سی (EMCC) نتائج کے موصول ہونے تک مسلسل کام کرے گا۔

    نشئی شوہروں سے تنگ دو خواتین نے آپس میں شادی کر لی

  • ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے شہر ملتان اور گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی :ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملتان میں ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہوگئے تھے۔

    علاوہ ازیں گجرات میں بھی ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ’لینڈ روٹ ایجنٹ‘ سمیت 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا، زیر حراست ایک ملزم شہریوں کو غیر قانونی سرحد پار کرانے میں ملوث ہے جبکہ دوسرے ملزم نے شہری سے اٹلی بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے تھے۔

    پیپلز پارٹی 3 نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردا ر ادا کر رہی ہے،بلاول بھٹو

    ایف آئی اے حکام کے مطابق 3 روز قبل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث افغانی شہری کو گرفتار کیا تھا گرفتار افغانی شہری کے موبائل فون سے انسانی سمگلنگ اور یونان کشتی حادثے سے متعلق اہم شواہد بھی ملے۔

    خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہے کہ مذاکرات کو ناکام بنایا جائے، اسد قیصر

    واضح رہے کہ یونان اور لیبیا میں کشتی حادثوں کے نتیجے میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے متعدد پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے، اس کے بعد وزیر اعظم نے ایف آئی اے کو سخت کارروائی کا حکم دیا تھا، جس کے بعد سے درجنوں انسانی سمگلرز گرفتار کئے جاچکے ہیں،ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران اپنے محکمہ کے افسران اور سرکاری عہدیداروں کے خلاف بھی ایکشن لیا ہے۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

  • ممبئی: گیٹ وے آف انڈیا کے قریب مسافر کشتی کو حادثہ،ایک شخص ہلاک متعدد لاپتہ

    ممبئی: گیٹ وے آف انڈیا کے قریب مسافر کشتی کو حادثہ،ایک شخص ہلاک متعدد لاپتہ

    ممبئی میں گیٹ وے آف انڈیا کے قریب آج شام تقریباً 85 مسافروں والی فیری بوٹ الٹنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق فیری سے اب تک تقریباً 75 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ باقی مسافروں کی تلاش جاری ہےفیری کے مالک کے مطابق حادثہ نیوی کی اسپیڈ بوٹ سے ٹکرانے کے بعد پیش آیا وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور ان کے نائب ایکناتھ شندے نے کشتی میں سوار مسافروں کو جلد بچانے کی اپیل کی ہے۔

    برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ایک بیان میں کہا کہ کل 21 لوگوں کو بچایا گیا، جن میں سے ایک کو مردہ قرار دیا گیا۔ اس نے مزید کہا کہ بچاؤ اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    بھارتی کوسٹ گارڈ اور بحریہ نے امدادی کارروائیوں کے لیے جائے وقوعہ پر جہازوں کو تعینات کیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق زیادہ تر مسافروں کو کامیابی سے بچا لیا گیا ہے اور وہ محفوظ ہیں تاہم باقی لاپتہ افراد کی تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔

    عینی شاہدین نے بتایا کہ جب فیریالٹنے لگی، کئی مسافروں نے خود کو بچانے کی کوشش میں پانی میں چھلانگ لگا دی۔ مقامی ماہی گیروں نے بھی امدادی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا، اور سرکاری مدد پہنچنے سے پہلے ہی بہت سے مسافروں کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔