Baaghi TV

Tag: Lawyers

  • بار ایسوسی ایشن کے انتخاب نہیں ہوگیں

    بار ایسوسی ایشن کے انتخاب نہیں ہوگیں

    میاں چنوں بار ایسوسی ایشن کے انتخاب جو کے اس سال بھی منعقد ہونے تھے ۔
    مگر اس سال ایک گروپ کے علاوہ کسی بھی اور وکلاء گروپ میں اپنا امیدوار صدر اور جنرل سکیرٹری کے لیے میدان میں نہیں اتارا

    بار ایسوسی ایشن میاں چنوں کے تمام گروپس کے متفقہ فیصلہ کے مطابق مہر ریاض احمد ہمجانہ ایڈووکیٹ بار ایسوسی ایشن میاں چنوں کے صدر اور رانا فخر امام ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن میاں چنوں برائے سال 2021 ہونگے

    بار ایسوسی ایشن کے روم میں منعقدہ تقریب میں تمام گروپوں کی جانب سے فیصلہ سازی کے سربراہ رانا محمد یوسف خان ایڈووکیٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال مہر ریاض احمد ہمجانہ بار کے صدر اور رانا فخر امام جنرل سکیرٹری ہوں گے

  • چارسدہ ڈسٹرکٹ بار کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

    چارسدہ ڈسٹرکٹ بار کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

    چارسدہ : خیبرپختونخواہ بار کونسل کے ہدایات پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چارسدہ مجیب الرحمن ایڈوکیٹ کی زیر قیادت ضابطہ دیوانی میں عوام دشمن ترامیم کے خلاف مردان روڈ پر ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
    صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چارسدہ مجیب الرحمن ایڈوکیٹ نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ترامیم سے عوام پر زیادہ بوجھ پڑے گا، اور ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ ان ترامیم کے وجہ سے کیسوں کے حل میں مزید مسائل پیدا ہونگے، اور مطالبات کے منظوری کیلئے ہر حد تک جائینگے۔
    اس موقع پر جنرل سکرٹری ڈی بی اے عالمزیب خان ایڈوکیٹ اور بار کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔