Baaghi TV

Tag: lockdown

  • لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن، تاجر دنگ رہ گئے.

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن، تاجر دنگ رہ گئے.

    ڈپٹی کمشنر چکوال بلال ہاشم کی ہدایات پرچیف آفیسر میونسپل کمیٹی چکوال نے شہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 34 دکانیں سیل کر دیں.

    اور 5000 روپے کے جرمانے بھی عائد کئے۔

    چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نے کہا کہ صحت عامہ کے تحفظ کے لئے حکومت پنجاب کے وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کو یقینی بنایا جائے گا۔

    خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا عمل جاری رکھا جائے گا

  • لاک ڈاؤن،ڈپٹی کمشنر چکوال نے بڑا اعلان کر دیا.

    لاک ڈاؤن،ڈپٹی کمشنر چکوال نے بڑا اعلان کر دیا.

    چکوال: ضلع بھر میں جمعہ کا لاک ڈاﺅن ختم کر دیا گیا

    چکوال:اب جمعہ کے دن سمیت ہفتہ کے ساتوں روز کارباری مراکز کھلے رہیں گے

    چکوال: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) بلال ہاشم نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا

    کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے.

    اس سے پہلے پنجاب میں صرف ضلع چکوال میں جمعہ کو لاک ڈاؤن کا اعلان تھا اور تمام کاروبار بند ہوتے تھا.

  • کسی طبقہ کی بیوقوفی اور اس پر حکومتی مجرمانہ غفلت کب سے ہمارے لیے معیار ہو گئی ؟ تحریر، طہ منیب

    ہم ردعمل کا شکار ہی کیوں ہوں ؟ کیا ہم میں عقل خرد سمجھ بوجھ نہیں رہی جو ہم کسی کے عمل کے ردعمل کی بنیاد پر فیصلہ سازی کریں؟ کسی کا کنویں میں کودنا ہمارے لیے کب سے کودنے کی دلیل بن گیا؟ جو جس نے جتنا غلط کیا اسکی سزا خود کو دینا کسی صورت دانش مندی کا تقاضہ نہیں۔ وائرس پہلے بھی تھا ، اب بھی ہے اور ان کے ان جلوسوں سے یقیناً بڑھے گا اور اسکے ردِعمل کا شکار ہم ہونگے تو پھلے پھولے گا جسکا نتیجہ پوری قوم بھگتے گی،

    وائرس نا رکا تھا نا رکا ہے، کسی کے جاننے والے کو ہوا یا نہیں سے اب اکثر کو یہ لگ چکا ہے، اب ہر طبقہ میں اسکے متاثرین موجود ہیں، اس کو سنبھالنے کے لیے حکومتی وسائل اب ناکافی ہوچکے، قرنطینہ مراکز بھر چکے، اب یہ آپ پر ہے آپ ردِعمل کا شکار ہوکر سب سے پہلے خود، اپنی فیملی، حلقہ احباب ، ملک و قوم کو اسکا شکار بناتے ہیں یا عقلمندی و خرد کا مظاہرہ کرتے ہوئے جزباتیت اور ردعمل کا شکار ہوئے بغیر احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے سب کی حفاظت کے ضامن بنتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حکمت و دانائی کو بروئے کار کر درست فیصلوں اور ان پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین