Baaghi TV

Tag: madeeha imam

  • فیصل قریشی نے مدیحہ امام کے بارے میں کیا کہہ دیا

    فیصل قریشی نے مدیحہ امام کے بارے میں کیا کہہ دیا

    اداکار فیصل قریشی جنہوں نے مدیحہ امام کے ساتھ کام کیا ہے ان کے بارے میں‌انہوں نے کہا ہے کہ مدیحہ امام بہت اچھی اداکارہ ہیں لیکن وہ رومینٹک سینز کبھی بھی اچھے نہیں کرتیں. اس پر مدیحہ امام نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ مجھے رومینٹک سین کرنا پسند ہی نہیں ہیں. یہ بات بالکل سچ ہے کہ میں ہر طرح کا سین کر سکتی ہوں لیکن رومینٹک سین نہیں کر سکتی. میزبان میں جب پوچھا کہ کیا صرف فیصل قریشی کے ساتھ ہی ایسے سینز نہین‌کر سکتیں‌ یا کسی بھی ہیرو کے ساتھ نہیں کر سکتیں ایسے سینز تو انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی ہیرو کے ساتھ نہیں کر سکتی ایسے سینز.

    یاد رہے کہ ”مدیحہ امام نے نہایت ہی کم عرصے میں شہرت حاصل کی ان کا شمار آج ڈرامہ انڈسٹری کی بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے وہ حقیقت کے قریب اداکاری کرتی ہیں.” مدیحہ امام کم مگر کوالٹی کام کرنے کا ترجیح دیتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں بالی وڈ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے والے ایک نوجوان سے شادی کی ہے. مدیحہ کہتی ہیں کہ میری ازدواجی زندگی بہت اچھی گزر رہی ہے میرا شوہر بہت زیادہ تعاون کرنے والا انسان ہے.

    پنجاب کونسل آف آرٹس میں غیر قانونی طور پر ترقیاں دینے کا سکینڈل منظر عام پر

    پٹھان فلم کی کامیابی کے لئے دعائیں‌مانگیں شعیب اختر

    شادی کے بعد والدین کے لئے اولاد اہم ہوتی ہے اور ہونی بھی چاہیے سائرہ یوسف

  • مدیحہ امام نے ڈرامہ کے سیٹ پر سب کو مٹھائی کھلائی لیکن کیوں ؟

    مدیحہ امام نے ڈرامہ کے سیٹ پر سب کو مٹھائی کھلائی لیکن کیوں ؟

    اداکارہ مدیحہ امام جو کہ حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھی ہیں انہوں نے کرلی ہے واپسی ایکبار پھر شوبز کی دنیا میں، اداکارہ آج کل ایک ڈرامے کی شوٹنگ کروا رہی ہیں، شادی کے چند دن کے بعد اداکارہ اپنے سیٹ پر واپس گئیں تو مٹھائی کی ٹوکری کے ساتھ گئیں انہوں نے سیٹ پر مٹھائی تقسیم کی اور سب کو بتایا کہ یہ مٹھائی میری شادی کی خوشی میں ہے. سیٹ پر اس وقت اداکارہ صبا فیصل بھی موجود تھیں انہوں نے مدیحہ امام سے پوچھا کہ یہ

    مٹھائی کس خوشی میں ہے تو اداکارہ نے بتایاکہ یہ مٹھائی میری شادی کی خوشی میں ہے. مدیحہ امام نے مٹھائی کھلا کر اپنے ساتھیوں سے دعائیں لیں. اداکارہ صبا فیصل نے کہا کہ ہم تمہاری شادی کی خوشی میں ایک تقریب کراچی میں بھی کریں گے. یاد رہیں کہ مدیحہ امام نے چند روز قبل شادی کی اور شادی انہوں نے چپ چاپ کی زیادہ لوگوں کو اس میں شامل نہیں کیا، اداکارہ نے جب شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں تو لوگوں‌کو پتہ چلا کہ مدیحہ نے شادی کر لی ہے. تاہم اداکارہ اس شادی سے کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے شوہر نے مجھے کام کرنے سے منع نہیں کیا.

  • اداکارہ مدیحہ امام کا شوہر کون ہے؟

    اداکارہ مدیحہ امام کا شوہر کون ہے؟

    اداکارہ مدیحہ امام جو اپنے معصوم چہرے اور خوبصورت اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں انہوں نے کم مگر معیار کام کیا ، ڈرامہ انڈسٹری میں انہوں نے بہت جلد اپنی جگہ بنائی ، تاہم اداکارہ نے گزشتہ دنوں سب کو حیران کر دیا خاموشی سے شادی کر کے. انہوں نے جس لڑکے سے شادی کی ہے اس کے بارے میں تفصیلات اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر نہیں کیں لیکن تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں کہ ان کا شوہر کون ہے . مدیحہ امام کا شوہر موجی بسر کا تعلق بالی وڈ سے ہے اور وہ وہاں کئی فلموں کے لئے بطور اسسٹنٹ کام بھی کر چکے ہیں ، موجی بسر کا بالی وڈ میں

    ایک نام ہے دوسری طرف مدیحہ امام بھی 2017 میں بالی وڈ کی فلم ڈئیر مایا میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اس فلم میں معروف اداکارہ منیشا کوئرالہ نے ان کی ماں‌کا کردار ادا کیا تھا ، مدیحہ بالی وڈ میں کوئی خاص نام نہ بنا سکیں نہ ہی ان کو مزید فلموں میں د یکھا گیا. تاہم مدیحہ امام کے بارے میں اب کہا جا رہا ہےکہ ان کا شوہر بالی وڈ میں کام کرتا ہے لہذا ان کے لئے اب بالی وڈ فلمیں حاصل کرنا بہت مشکل نہ ہوگا.

  • مدیحہ امام نے شادی کر لی

    مدیحہ امام نے شادی کر لی

    پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ مدیحہ امام جو اپنی خوبصورت اداکاری کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں انہوں نے شادی کر لی ہے، گزشتہ روز ان کی شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ خوبصورت لال رنگ کے جوڑے میں اپنے شوہر کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں، ان کے شوہر شکل سے پاکستانی نہیں لگتے، تاہم اداکارہ مدیحہ امام نے اپنی شادی کی خبر خود اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شئیر کی . انہوں نے بتایا کہ ہماری شادی یکم مئی کو انجام پائی ، لیکن انہوں نے اس پوسٹ میں اپنے دولہے کا زکر نہیں

    کیا کہ وہ کہاں کے ہیں یا ان کا تعلق کس ملک سے ہے . اداکارہ نے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے دعائوں کی درخواست کی انہوں نے لکھا کہ میرے مداح مجھے نئی زندگی کی شروعات پراپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔واضح رہے کہ مدیحہ امام کے کریڈٹ پر کم مگر معیاری کام ہے انہوں نے آج تک جتنا بھی کام کیا ہے وہ اس سے بے حد مطمئن ہیں انہوں‌نے دھانی،مقدر،زخم،عشق جلیبی،دل مومن،بابا جانی،دشمن جاں جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ویسے تو ان کی آن سکرین جوڑی بہت سے اداکاروں کے ساتھ سراہی جاتی ہے لیکن محب مرزا کے ساتھ انہیں دشمن جاں میں بہت زیادہ پسند کیا گیا.