Baaghi TV

Tag: mahira khan

  • ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے فلم کا شیڈیول تبدیل کر لوں گا ہمایوں سعید

    ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے فلم کا شیڈیول تبدیل کر لوں گا ہمایوں سعید

    معروف پرڈیوسر اور اداکار ہمایوں سعید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ جو بھی لڑکی میرے ساتھ کام کرتی ہے وہ مشہور ہو جاتی ہے اور ٹاپ سٹار بن جاتی ہے. انہوں نے کہا کہ مجھ سے کچھ بے وقوف لوگ حسد کرتے ہیں ، سوشل میڈیا سے مجھے کوئی پرابلم نہیں ہے اگر سوشل میڈیا کومجھ سے کوئی پرابلم ہو تو میں‌کچھ کہہ نہیں سکتا. میں اپنا پورا فوکس اپنے کام پر رکھتا ہوں جس کی وجہ سے سوشل میڈیا سے مجھے کبھی کوئی مسئلہ ہوا ہی نہیں . انہوں نے کہا کہ اگلے سال سے میں تین فلمیں پورے سال میں تیار کیا کروں گا. میں‌نے پہلے بھی میں ہوں شاہد آفریدی کے زریعے انڈسٹری کو سنبھالا دیا تھا اب بھی ایسا کروں گا اور کر بھی رہا ہوں .

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”ماہرہ خان میری فلم کی ہیروئین ہیں اور اگر ان کی شادی ہونی ہوئی تو میں اپنی فلم کا شیڈیول تبدیل کر لوں گا ”اور اسکا انتظار کرلوں گا مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے . انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان کی شادی سے میری فلم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، ماہرہ خان کے ساتھ فلم ’بن روئے‘ میں ہماری جوڑی مقبول ہوچکی ہے، میری نئی فلم میں بھی ان کو میرے ساتھ پسند کیا جائے گا۔

    دل کو صاف رکھیں کیا پتہ کل ہو نہ ہو ہانیہ عامر کا مداحوں کو …

    اب صرف اداکاری ہی کروں گا سنی دیول کا اعلان

    بزنس کا ارادہ نہیں صرف اداکاری پر توجہ ہے عائزہ خان

  • اللہ سے جڑو ، ماہرہ خان کو نور بخاری کا مشورہ

    اللہ سے جڑو ، ماہرہ خان کو نور بخاری کا مشورہ

    معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے ڈپریشن اور زہنی دبائو کے حوالے سے بات کی اور بتایا کہ وہ اس حوالے سے دوائیاں بھی لے رہی ہیں. انہوں نے بتایا کہ ان کی یہ بیماری وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جا رہی ہے، ماہرہ خان کا یہ انٹرویو شاید نور بخاری نے بھی سنا ہے اور انہوں نے ماہرہ خان کو مشورہ دیا ہے کہ آپ ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے اپنا راستہ تبدیل کرتے ہوئے اللہ سے رجوع کریں۔
    نور بخاری نے مزید کہا کہ جب آپ ذہنی طور پر پریشان ہوں اور بے چینی کا شکار ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی روح کو اللہ تعالیٰ سے جڑنے کی ضرورت ہے۔

    ”یہی وقت ہے اس پکار کو سننے اور اپنا راستہ بدلنے کا”۔ اللہ آپ کی تکلیف کم کرے۔یاد رہے کہ ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کا شکار رہنے سے متعلق بات کی تھی۔نور بخاری نے ماہرہ خان کوجو نصیحت کی ہے اس کو جہاں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. جبکہ کچھ لوگ تنقید بھی کررہے ہیں‌ان کا کہنا ہے کہ نور کا مشورہ اچھا ضرور ہو سکتا ہے لیکن وہ کیسے یہ کسی کے بارے میں‌کہہ سکتی ہیں کہ اسکا اللہ کے ساتھ کنکشن نہیں ہے. جس نور بخاری کو اپنے بیان کی دوبارہ وضاحت کرنا پڑی ہے.

    پہلے وقت میں‌برکت تھی آج نہیں ہے صبا فیصل پرانا وقت یاد کرنے لگیں

    تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے الیکشنز ، عہدیدار منتخب

    مجھے کسی نے کہا عمر ہو گئی ہے کام چھوڑ دو نیرو باجوہ

  • زنبیر کپور کی کنٹرورسی ہوئی تو ٹوٹ گئی ماہرہ خان

    زنبیر کپور کی کنٹرورسی ہوئی تو ٹوٹ گئی ماہرہ خان

    معروف اور ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ جب میں دماغی بیماری کا شکار ہوئی تھی تو اس وقت میری فلم ریلیز ہوئی ساتھ ہی پاکستانی فلم ورنہ بھی ریلیز ہو گئی ، اس کے ساتھ ہی رنبیر کپور والا ایشو بھی ہو گیااُس وقت میں ٹوٹ کر رہ گئی تھی ، میں پہلے ڈپریشن کا شکار ہورہی تھی ، ڈپریشن مزید بڑھ گیا، مجھے لگا کہ فلم ورنہ کوئی بھی نہیں دیکھنے آئے گا لیکن حیران کن طور پر فلم ورنہ بہت پذیرائی ملی ، میری فلم کو لوگوں‌نے نہ صرف دیکھا بلکہ داد بھی دی . یہ وہ وقت تھا جب میری زندگی میں تبدیلیاں رونما ہوط رہی تھیں ، میری صحت کی خرابی بھی ساتھ ہی چل رہی تھی .

    ”کسی کو نہیں پتہ تھا کہ میں کس مشکل وقت سے گزر رہی ہوں.” لیکن میں نے خود کو سنبھالا . میں‌نے زہنی دبائو کی دوائیاں لینی شروع کر دیں. انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے. چاہے میں‌ چھوٹی سکرین پر کسی نئے پراجیکٹ کے ساتھ آئی ہوں یا بڑی سکرین پر ، مداحوں نے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے یہ ان کی حوصلہ افزائی ہی ہے جو مجھے ہارنے نہیں دیتی. میں ان کے لئے کام کررہی ہوں اور کرتی رہوں گی .

    اداکاری میں پہلا چانس اقربا پروری کی وجہ سے ملا اشنا شاہ کا اعتراف

    میک اپ آرٹسٹ کو مارنے کا واقعہ مشک کلیم نے ماڈل پر پابندی عائد کرنے …

    سوہائے کی شوبز میں واپسی ، ڈرمہ سیریل جنٹلمین میں اہم کردار ادا کریں گی

  • بیٹا پیدا ہونے کے بعد محسوس ہوا شادی کا فیصلہ ٹھیک نہیں تھا ماہرہ خان

    بیٹا پیدا ہونے کے بعد محسوس ہوا شادی کا فیصلہ ٹھیک نہیں تھا ماہرہ خان

    معروف اداکارہ ماہرہ خان جنہوں نے چھوٹی عمر میں شادی کر لی. ان کا سابق شوہر علی عسکری دونوں ایک ساتھ کام کرتے تھے ، دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ محبت ہو گئی اور انہوں نے شادی کر لی لیکن شادی کے بعد ان کی علیحدگی بہت جلد ہو گی. ماہرہ خان نے فریحہ ادریس کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی اور سابق شوہر کے حوالے سےکھل کر بات کی. ماہرہ خان نے کہا کہ میرا سابق شوہر علی بہت اچھا انسان تھا اور ہے آج بھی اپنے بیٹے کی وجہ سے کبھی کبھار رابطہ رہتا ہے. انہوں نے کہا کہ علی عسکری اور مجھے ایک دوسرے سے شدید محبت ہوگئی تھی، ہم نے شادی کا فیصلہ کر لیا،

    شادی ہو گئی، ایک بیٹا بھی ہوگیا ، ”جب بیٹا ہوا تو محسوس ہوا کہ ہم ساتھ نہیں چل سکتے سو ہم نے طلاق کی صورت میں ایکدوسرے سے راستے الگ کر لیے”، علی اپنے مزاج کے انسان تھے میں اپنے مزاج کی خاتون تھی بس نہیں بن سکی دونوں کی لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہمارا کیس ایسا تھا کہ دو بچوں نے شادی کر لی جیسے ہی بڑے ہوئے تو الگ ہوگئے۔یاد رہے کہ ماہرہ خان کی معروف بزنس مین سلیم کریم کے ساتھ شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں. اس حوالے سے انہوں نے گفتگو نہیں کی.

    رنبیر کپور بہت تنگ کرتا ہے انوشکا شرما اور ایشوریا رائے کا شکوہ

    میری ماں حیات ہوتیں تو آج میں شادی شدہ ہوتی نازش جہانگیر

    مجھ پر فحاشی کا الزام لگا کر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں پائل …

  • ماہرہ خان پچھلے 7 برس سے بائی پولر بیماری میں مبتلا

    ماہرہ خان پچھلے 7 برس سے بائی پولر بیماری میں مبتلا

    اداکارہ ماہرہ خان جو پاکستان انڈیا کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں مقبول ہیں ، اللہ کی ذات ان پر انتہائی مہربان ہے لیکن وہ مبتلا ہیں ایک بیماری میں. اس بیماری کے بارے انہوں نے پہلی بار انکشاف کیا ہے فریحہ الطاف کے ساتھ انٹرویو میں. انہوں نے بتایا ہے کہ وہ بائی پولر ڈس آرڈر میں مبتلا ہیں اور ان کی بیماری 2016 کے اڑی حملے کے بعد پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی کے بعد شروع ہوئی تھی۔

    ”اس بیماری کی تشخیص ہوئے تقریباً چھ سے سات سال ہو چکے ہیں اور وہ فی الحال دوائی لے رہی ہیں”۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب میں‌نے فیصلہ کیا دوائی بند کر دوں ایسا کرنے کی کوشش کی تو باتھ روم جانے کے لیے اپنے بستر سے اٹھ نہ سکی. ماہرہ نے یہ بھی کہا کہ وہ بہت پرامید انسان ہیں لیکن وہ ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہیں. یاد رہے کہ بائی پولر وہ بیماری ہے جس میں‌مریض ڈپریشن کا شدید شکار ہوجاتا ہے اور خوشی یا غم حد سے زیادہ محسوس کرتا ہے. ماہرہ خان اس بیماری میں‌بری طرح جکڑی ہوئی ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں مسلسل اس بیماری سے لڑ رہی ہوں.

    ملائکہ اروڑا ارجن کپور کو چھوڑ کر ایک بزنس مین کی دوست بن گئیں

    سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کی کرن جوہر کی فلم سے بالی وڈ …

    نادیہ خان کو جنت سے آگے پر تنقید مہنگی پڑ گئی

  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی سیریز، فواد خان ، ماہرہ خان و دیگر کاسٹ

    نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی سیریز، فواد خان ، ماہرہ خان و دیگر کاسٹ

    نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی سیریز میں فواد خان اور ماہرہ خان ایک ساتھ نظر آئیں گے ، ” جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو” کے نام سے بنائی جانے والی ویب سیریز میں ماہرہ خان ، فواد خان کے علاوہ صنم سعید، احد رضا میر، حمزہ علی عباسی، بلال اشرف، مایا علی، اقرا عزیز، ہانیہ عامر، خوشحال خان، نادیہ جمیل، عمیر رانا اور ثمینہ احمد بھی شامل ہیں۔کہا جا رہا ہےکہ پہلی پاکستانی اوریجنل ویب سیریز کی کہانی اسی نام سے شائع ہونے والے فرحت اشتیاق کے ناول سے ماخود ہو گی ، اس کی شوٹنگ پاکستان کے علاوہ برطانیہ اور اٹلی میں ہو گی.

    سیریز کی کہانی ‘سکندر’ کے گرد گھومتی ہے جو ہارورڈ یونیورسٹی میں قانون کا طالبعلم ہے۔سکندر کی ملاقات لیزا سے ہوتی ہے جو ایک ذہین فنکارہ ہے، مزاج کے اعتبار سے لیزا زندگی سے بھرپور ہے لیکن اس کا ماضی بہت کٹھن گزرا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ سیریز کتنی اقساط پر مبنی ہو گی . اس کی شوٹنگ کب شروع ہو گی اس کا تاحال اعلان سامنے نہیں آ سکا. تاہم شوبز میگزین کے مطابق پاکستان کی پہلی اوریجنل نیٹ فلیکس ویب سیریز میں میگا کاسٹ ایکشن میں دکھائی دے گی.

    وقت کے ساتھ ساتھ میرے بیٹے زاوریا کے کام میں نکھار آجائیگا نعمان اعجاز

    شان شاہد و دیگر فنکاروں کی انڈیا کو چاند پر اترنے کی مبارکباد

    جانی لیور کو جب پتہ چلا میں فلم کا ہیرو ہوں تو بہت خوش ہوا …

  • ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار

    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار

    معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر کا ماہرہ خان کے ساتھ تنازعہ کافی پرانا ہے ان کی ماروی سرمد کے ساتھ ایک ٹی وی شو میں زبردست لڑائی ہوئی خلیل الرحمان قمر نے ماروی سرمد کے لیے کچھ سخت قسم کے الفاظ کہے جسکی ماہرہ خان نے ٹویٹ کے زریعے مذمت کی، یہ چیز خلیل الرحمان قمر کو پسند نہ آئی اور انہوں نے ماہرہ خان سے بات چیت بند کردی بلکہ اسکے خلاف بیانات دئیے انہوں نے ماہرہ کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا اب جبکہ دھول بیٹھ چکی ہے خلیل الرحمان کہتے ہیں کہ ماہرہ کو معاف کر چکا ہوں لیکن انکے ساتھ کبھی دوبارہ کام نہیں کروں گا،

    یہ بیان ان انہوں نے حال ہی میں محسن عباس حیدر کے شو میں دیا اور کہا کہ” ماہرہ کے ساتھ کام کرنا نا ممکن ہے ہاں معاف کر چکا ہوں اسکو”۔خلیل الرحمان قمر نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ اچھی اداکاری کرتی ہے، لیکن ہم ساتھ نہیں چل سکتے. یوں خلیل الرحمان قمر نے ایکبار پھر کہہ دیا ہے کہ وہ ماہرہ کے ساتھ کبھی کام نہیں کریں گے۔یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر ملک کے معروف رائٹر ہیں اور انکے کریڈٹ پر بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ اور میرے پاس تم ہو جیسے ڈرامے ہیں.

  • ماہرہ خان رضیہ بن گئیں

    ماہرہ خان رضیہ بن گئیں

    معروف اداکارہ ماہرہ خان نے چھوٹی سکرین پر ایک بار پھر واپسی کر لی ہے، وہ آخری بار ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میں نظر آئیں تھیں اس کے بعد ان کی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہوئی. اب ان کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ ایک بار پھر ٹی وی پر دکھائی دیں گی. جی ہاں ماہرہ خان رضیہ ڈرامے میں دکھائی دیں گی ، اس ڈرامے کا ٹیزر جاری ہوا ہے جس میں ماہرہ خان کافی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں، ان کی خوبصورت لکس ان کے مداحوں کو بھا گئی ہیں. ڈرامے کا ٹیزر تو بہت زیادہ مقبول ہو رہا ہے.

    اس ڈرامے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان کہتی ہیں کہ ”میں نے رضیہ ڈرامے کی کہانی جب سنی تو مجھے بہت اچھی لگی میں نے سنتے ہی ہاں کر دی.” میں سمجھتی ہوں کہ ہم سب رضیہ ہیں اور جتنی بھی عورتیں ہیں وہ رضیہ جیسی زندگی بسر کررہی ہیں. ماہرہ خان کا کہنا ہےکہ رضیہ پراجیکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے اسکی شوٹنگ کے دوران بھی بہت مزا آیا ہے امید ہے کہ جب یہ ٹی وی پر آئیگا شائقین اسے ضرور پسند کریں گے.

     

    لڑکیاں ہی کیوں‌ لڑکے آئٹم نمبر کریں ہم مزے سے دیکھیں ثروت گیلانی

  • ماہرہ خان کی شادی کی افواہیں

    ماہرہ خان کی شادی کی افواہیں

    اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں ، نامور پیجز پر ماہرہ خان کی شادی کی خبریں لگائی گئی ہیں، کہا جا رہا ہے کہ ماہرہ خان معروف بزنس مین سلیم کریم کے ساتھ ستمبر کے مہینے میں‌رواں برس شادی کررہی ہیں. یہ بھی دعوی کیا جا رہا ہے کہ شادی میں ماہرہ خان کے بہت ہی قریبی دوست اور فیملی ممبرز شامل ہوں گے. اس شادی کے حوالے سے ماہرہ خان کی جانب سے نہ ابھی تصدیق کی گئی ہے نہ ہی تردید کی گئی ہے ماہرہ خان کی طرف سے ابھی مکمل خاموشی ہے. دوسری طرف میڈیا پر سلیم کریم نے بھی اس حوالے سے کسی قسم کا بیان نہیں دیا.

    یاد رہے کہ ”سلیم کریم ایک معروف بزنس مین ہیں اور ان سے دوستی کا اعتراف خود ماہرہ خان نے حسن شہریار کے شو میں کیا تھا اور یہ بھی اشارہ دیا تھا وہ ان سے محبت کرتی ہیں. ”ماہرہ خان کی سلیم کریم کے ساتھ دوسری شادی ہے ، ان کی پہلی شادی سے ایک بیٹا ہے جسکو ماہرہ میڈیا پر بہت کم لاتی ہیں. ماہرہ خان کا ماننا ہے کہ عورت کا خود مختار ہونا بہت ضروری ہے.

    میں ابھی بھی جوان ہوں کیا مطلب ہے تمہارا؟ پوجا بھٹ کا صحافی کو ٹکا …

    استاد حامد علی خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں

    شاہد آفریدی کی سنیل شیٹی سے ملاقات

     

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے 400 کروڑ کما لئے

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے 400 کروڑ کما لئے

    پنجابی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 400 کروڑ کما لئے ہیں. فلم گزشتہ برس 13 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی ، اور ابھی تک مسلسل پاکستان اور دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش پذیر ہے، فلم مسلسل بزنس کررہی ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی پہلی فلم ہے جس نے 400 کروڑ روپے کمائے. یہ فلم اپنی مثال خود ہی بن گئی ہے. اس فلم کے بزنس کو تاحال پاکستان کی کوئی دوسری فلم بِیٹ نہیں کر سکی. فلم کو مسلسل فیملیز دیکھ رہی ہیں اور جس نے ایک بار فلم دیکھی ہے وہ بار بار جا کر دیکھ رہا ہے. فلم میں مولا جٹ اور نوری نت مرکزی کردار ہیں ان دونوں کردار فواد خان اور حمزہ علی عباسی نے نبھائے ہیں.

    جبکہ ماکھا نت کا کردار گوہر رشید نے ادا کیا ہے. جبکہ ”حمائمہ ملک نے دارو نتنی کا کردار ادا کیا ہے”.ماہرہ خان نے مکھو کا کردار ادا کیا ہے. فلم میں ایک میوزیکل پرفارمنس بھی ہے جو کہ صائمہ بلوچ نے دی ہے. فلم کو بلال لاشاری نے ڈائریکٹ کیا ہے اور عمارہ حکمت نے پرڈیوس کیا ہے. فلم کینڈا پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سینما گھروں میں‌بھی کامیابی سے تاحال جاری ہے.

    گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

    مری میں‌ہوٹل مالکان نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے فضا علی

    ہیروئنز سیٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر نہیں لیتیں آمنہ ملک