Baaghi TV

Tag: mahira khan

  • رابعہ کلثوم نے خود کو کس بڑی اداکارہ کے ساتھ ملا لیا؟‌

    رابعہ کلثوم نے خود کو کس بڑی اداکارہ کے ساتھ ملا لیا؟‌

    رابعہ کلثوم جو ایک اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ اچھی رقاصہ بھی ہیں انہوں نے ھال ہی میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد ایک دلچپسپ پوسٹ کی ہے. اگر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کو کراچی میں فساد ہونے پر افسوس ہے اور اگر آصف علی زرداری نے بینظیر بھٹو کی شہادت کے دن27دسمبر کو امن قائم رکھا ہوا تھا اور شریف خاندان منی لانڈرنگ کیس میں بے قصور ہے تو میں بھی آج سے ماہرہ خان ہوں، جاو جو کرنا ہے کرلو۔انہوں نے اس کے ساتھ ہی پاکستان زندہ باد کے نعرے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔یاد رہے کہ رابعہ کلثوم کا شمار بھی ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جو عمران خان کی بہت بڑی حامی ہیں. وہ عمران خان کو نہ صرف پسند کرتی ہیں بلکہ ان کی شخصیت کے سحر میں مبتلا ہیں. اداکارہ رابعہ

    کلثوم کو لگتا ہے کہ ملک میں عمران خان کے علاوہ کوئی بھی سیاستدان ایماندار نہیں ہے نہ ہی ملک پر حکمرانی کرنے کے اہل ہے. یاد رہے کہ رابعہ کلثوم کا ایک یوٹیوب چینل بھی ہے جس پر وہ اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں ، رابعہ ابھی تک کسی ڈرامے میں ہیروئین کے طور پر نظر نہیں آئیں.

  • عمران خان کی گرفتاری پر ماہرہ خان مایوس

    عمران خان کی گرفتاری پر ماہرہ خان مایوس

    پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کو شوبز انڈسٹری کے بہت سارے فنکار سپورٹ کرتے ہیں جن میں شان شاہد ، ہارون شاہد ، مایا علی ، فیصل قریشی ، ہمایوں سعید و دیگر کے نام قابل زکر ہیں ، ان کے علاوہ بھی ایک اداکارہ ہیں جن کے دیوانے لاکھوں ہیں لیکن وہ سپورٹ کرتی ہیں عمران خان کو اور وہ ہیں ماہرہ خان. جی ہاں‌ماہرہ خان عمران خان کی بہت بڑی سپورٹر ہیں وہ ان کو فالو کرتی ہیں اور ان کو ملک کے لئے درست چوائس قرار دیتی ہیں، ماہرہ خان نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے عمران خان کی گرفتاری پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارٹ بریکنگ ، انہوں نے اس کے علاوہ یہ بھی لکھا کہ اے خدایا تو ہم پر اور اس ملک پر رحم فرما. ماہرہ خان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

    ہو رہی ہے .یاد رہے کہ مشی خان ، مایا علی ، شان شاہد سمیت دیگر سٹارز نے بھی عمران خان کی گرفتاری پر احتجاجی ٹویٹس کئے ہیں اور کہا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے. عمران خان ایک پاپولر لیڈر ہیں، لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کسی کو بھی یہ نہیں پتہ کہ عمران خان کس کیس میں اور کیوں گرفتار ہوئے ہیں.

  • پاکستان میں خواتین مجموعی طور پر غیر محفوظ ہیں ماہرہ خان

    پاکستان میں خواتین مجموعی طور پر غیر محفوظ ہیں ماہرہ خان

    اداکارہ ماہرہ خان کہتی ہیں کہ میں خوش نصیب ہوں کہ محفوظ ماحول میں رہتی ہوں لیکن مجموعی طور پر خواتین غیر محفوظ ہیں. ماہرہ خان نے یہ بھی کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسے کردار کروں جن سے دوسری خواتین کو موٹیویشن ملے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے کیرئیر پر نظر ڈالوں تو مجھے اپنے کسی بھی پراجیکٹ اور کردار کولیکر شرمندگی نہیں‌ہوتی، میں نے ہمیشہ اپیسے کردار اور پراجیکٹس چُوز کئے ہیں جو دیکھنے والوں‌کو کوئی پیغام دے. ماہرہ خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ محنت کےساتھ کام کیا ہے ، مجھے اپنے ہر

    کردار کے ساتھ محبت ہے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ آڈینز کب کسی چیز کو بہت زیادہ پسند کرلے کسی کو پتہ نہیں‌ہوتا اس لئے میں تو یہی کہوں گی آرٹسٹ کو اپنا سو فیصد دینا چاہیے باقی آڈینز پر چھوڑ دینا چاہیے. ماہرہ خان نے کہا کہ میرے آنے والے پراجیکٹس کے لئے میں کافی پرجوش ہوں امید ہے کہ شائقین انہیں ضرور پسند کریں گے. میری ہمایوں سعید کے ساتھ ایک فلم بھی پائپ لائن میں ہے .

  • میں بےجا تنقید کرنے والوں پہ نہیں خود سے پیار کرنے والوں پر دھیان دیتی ہوں ماہرہ خان

    میں بےجا تنقید کرنے والوں پہ نہیں خود سے پیار کرنے والوں پر دھیان دیتی ہوں ماہرہ خان

    اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جہاں‌مجھ پر بہت زیادہ تنقید ہوتی ہے وہیں مجھے پیار کرنے والوں کی بھی تعداد بہت زیادہ ہے. تنقید کرنے والوں کی تعداد شاید آٹے میں نمک کے برابر ہے. اور یہ وہ لوگ ہیں جو بےجا تنقید کرتے ہیں تاکہ میرے حوصلے توڑ سکیں. لیکن میں ان کی باتوں پر دھیان نہیں دیتی .جو مجھ سے پیار کرتے ہیں میں ان کی بات سنتی ہوں . ماہرہ خان نے کہا کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے بعد فلم میکرز پر جو پریشر آیا ہے وہ خطرناک پریشر نہیں ہے بلکہ یہ ایک خوبصورت پریشر ہے. اب وقت تو وہ وقت ہے

    کہ اگر اچھی فلمیں بنیں گی تو سینما چلے گا ورنہ نہیں چلے. اب آڈینز بدل چکی ہے اس کا مزاج بدل چکا ہے. آج ہر کام جلدی جلدی اور تیزی میں ہو رہا ہے. ماہرہ خان نے کہا کہ ہمایوں سعید کے ساتھ میری ایک فلم آرہی ہے جس میں ہم دونوں کا کردار رومیو جیولیٹ جیسا ہے. مجھے تو امید ہے کہ منی بیک گارنٹی ایک اچھی فلم ثابت ہو گی اور اس میں جتنے بھی اداکار ہیں ان کی اداکاری بھی کمال ہو گی اور فیصلہ قریشی کی صلاحیتوں پر تو ہمیں ویسے ہی بہت اعتبار ہے.

  • ماہرہ خان کی والدہ ان سے کیا اور کیوں‌ کہتی ہیں ؟‌

    ماہرہ خان کی والدہ ان سے کیا اور کیوں‌ کہتی ہیں ؟‌

    اداکارہ ماہرہ خان جو سوشل میڈیا پر اکثر تنقید کا نشانہ بنی رہتی ہیں ، انہوں نے اس پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہر کسی کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا پورا حق حاصل ہے. لیکن جب ہم ایسا کرتے ہیں تو ہمیں‌تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے. اگر کوئی عام آدمی اپنے خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتا ہے تو اس پر تنقید نہیں‌ہوتی لیکن میں یا میرے ساتھی ایسا کریں تو ایک طوفان اٹھ جاتاہے. میں اگر کسی کی کسی بات کا جواب دے دوں تو میرے پیچھے سوشل میڈیا کی ایک برگیڈ لگ جاتی ہے، ایسے میں میری والدہ مجھ سے سوال کرتی ہیں کہ تم نے

    جواب کیوں دیا ، کیا تمہیں ہمارا یا اپنے بچے کا خیال نہیں ہے؟ ماہرہ خان کہتی ہیں کہ سوشل میڈیا کا استعمال ضرور کریں لیکن کسی کی ذاتی زندگیوں میں‌ مت گھسیں ، کسی کا گھر یا زندگی خراب ہو سکتی ہے. ہم سب کو سوشل میڈیا سے وقفہ ضرور لینا چاہیے یہ ہم سب کے لئے ضروری ہے. یاد رہے کہ ماہرہ خان کو اکثر ان کی اداکاری کی وجہ سے ہدف تنقید بنایا جاتا ہے اور وہ زیادہ ترخاموش ہی رہتی ہیں لیکن جیسے ہی کسی کی کسی بات کا جواب دیتی ہیں تو سوشل میڈیا پر شور مچ جاتا ہے.

  • ماہرہ خان خود پر ہونے والی تنقید سے نالاں

    ماہرہ خان خود پر ہونے والی تنقید سے نالاں

    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان جو بلاوجہ ہی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہتی ہیں اس حوالے سےوہ کئی بار گفتگو بھی کر چکی ہیں ایک بار پھر انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کچھ بھی نہ کہوں تب بھی مجھے ٹرول کیا جاتا ہے مجھ پہ تنقید کی جاتی ہے جھوٹی باتیں میرے ساتھ منسوب کی جاتی ہیں. اور سب سے زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ایسا کرنے والے جن اکائونٹس سے ایسا کررہے ہیں ان پہ ان کی کوئی تصویر نہیں ہوتی یہاں تک کہ انہوں نے اپنے نام سے بھی یہ اکائونٹس نہیں بنائے ہوتے. ماہرہ خان نے کہا کہ میں تو یہ چاہوں گی

    کہ سوشل میڈیا پت ہر صارف کے اکائونٹ کو بلیو ٹک ملنا چاہیے تاکہ اپنی اصل شناخت کے ساتھ ہم کسی کے ساتھ بات کریں . انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بہت سارے اکائونٹس سوشل میڈیا پر چل رہے ہیں اور ایسی ایسی تنقید کی جاتی ہے کہ میں پریشان ہوجاتی ہوں کہ اتنی شدت کے ساتھ کوئی کسی کے خلاف اتنی مہم کیسے چلا سکتا ہے.ماہرہ خان نے کہا کہ میں کوشش کرتی ہوں کہ سوشل میڈیا پر اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب نہ دوں اور میں نہیں‌دیتی لیکن افسوس ضرور ہوتا ہے.

  • ریاست مدینہ بن گئی تو کیا ہوگا انور مقصود نے بتا دیا

    ریاست مدینہ بن گئی تو کیا ہوگا انور مقصود نے بتا دیا

    حال ہی میں کراچی آرٹس کونسل میں ماہرہ خان کے اعزاز میں ایک تقریب رکھی گئی جس میں انہیں انور مقصود نے انٹرویو کیا. انور مقصود نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ اگر آپ پاکستان کی وزیراعظم بن گئیں تو کیا کریں گی تو انہوں نے کہا کہ میں اگر وزیراعظم بنی تو وہ میری فلم ہے نا قائداعظم زندہ باد اس میں قوی خان کا ایک ڈائیلاگ ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ خدایا کوئی معجزہ ہوجائے حرام اور حلال کی کمائی میں فرق ہو. اس پر انورمقصود نے کہاکہ اکیلا ایماندار آدمی کچھ نہیں کر سکتا. اس کے بعد پلٹ کر ماہرہ خان نے انور مقصود سے سوال کیا کہ آپ اگر وزیراعظم بن جائیں تو کیا کریں گے تو اس پر انہوں نے کہا کہ میں تمام بے ایمانوں کو معاف کر دوں گا ، اور اگر ریاست مدینہ بن گئی تو پھر تو

    30 کروڑ کی آبادی میں سے 19 کروڑ کو ہتھکڑیاں‌لگ جائیں گی. انور مقصود کی یہ بات سن کر ماہرہ خان اور ہال میں موجود لوگ ہنستے رہے. ماہرہ خان اور انور مقصود کو اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا ہے. کیونکہ اس میں انہوں نے ان سیاستدانوں کی تعریف کی ہے جن کو وہ پسند کرتے ہیں اور جن کو ناپسند کرتے ہیں ان پر طنز کی ہے.

  • ماہرہ خان کس سیاستدان کو سپورٹ کرتی ہیں اداکارہ نے بتا دیا

    ماہرہ خان کس سیاستدان کو سپورٹ کرتی ہیں اداکارہ نے بتا دیا

    پاکستان کی جانی مانی اداکارہ ماہرہ خان کے اعزاز میں کراچی آرٹس کونسل نے ایک تقریب رکھی اس تقریب کی میزبانی کے فرائض انور مقصود نے انجام دئیے انہوں نے ماہرہ خان سے کئی سوال کئے ، ایک سوال یہ بھی کہا کہ وہ کس سیاسی لیڈر کو پسند کرتی ہیں تو اس پر انہوں نے کہا میں پٹھان ہوں لیکن چاہتی ہوں کہ جو بھی اس ملک پر حکمرانی کرے وہ ایماندار ہو جو ایسا ہو گا وہی میرا پسندیدہ بھی ہوگا . انہوں نے کہا کہ میں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق رکھتی تھی لیکن میری نانی بہت مخالفت کرتی تھیں، تاہم اب ایسا نہیں ہے. مجھے جب فلم بول کے لئے شعیب منصور کی کال آئی تو میرے تو زمین پر پائوں ہی نہیں لگ رہے تھے. اتنے بڑے ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرنا یقینا

    مجھ جیسی نیو کمر کےلئے اعزاز کی بات تھی . انہوں نے کہا کہ میں اپنے کام سے کام رکھنے والی خاتون ہوں ، میں سوشل میڈیا پر ہوں لیکن وہاں‌پر زیادہ سیاسی ٹویٹس دیکھتی ہوں تو بھاگ جاتی ہوں. انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے بہت مطمئن ہوں اور سب سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ میں آج جو بھی ہوں اپنے مداحوں کی سپورٹ کی وجہ سے ہوں. یاد رہے کہ اس تقریب کے اختتام پر صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے آرٹس کونسل کی جانب سے ماہرہ خان کو کلچرل ایمبیسڈر آف پاکستان کا ایوارڈ بھی دیا۔

  • صاحبہ کے نزدیک پاکستان کے نمبر ہیرو ہیروئین کون ہیں ؟‌

    صاحبہ کے نزدیک پاکستان کے نمبر ہیرو ہیروئین کون ہیں ؟‌

    نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارہ صاحبہ اور ان کے شوہر ریمبو نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے جہاں مختلف سوال ہوئے ایک یہ بھی سوال ہوا کہ پاکستان کے بہترین اداکار کون ہیں‌، تو صاحبہ نے کہا کہ ماہرہ خان پاکستان کی نمبر ون اداکارہ ہیں انہوں نے جتنی شہرت حاصل کی ہے وہ کسی کا صرف خواب ہی ہو سکتی ہے انہوں نے پاکستان کی نمائندگی دنیا بھر میں کی ہے. ان کے کریڈٹ پر لازوال پراجیکٹس ہیں لوگ انہیں چاہتے ہیں پسند کرتے ہیں انہیں دیکھنا چاہتے ہیں تو کیوں نہ انہیں پاکستان کی نمبر ون ہیروئین کہا جائے. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ فیروز خان پاکستان کے نمبر ون ہیرو ہیں انہوں نے ابھی تک جتنا بھی کام کیا ہے وہ کافی متاثر کن ہے. انہوں

    نے بھی ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کے بہترین اداکار ہونے کے ساتھ نمبر ون اداکار ہیں ، میں نے جب کبھی بھی ان کا کام دیکھا ہے بہت متاثر ہوئی ہوں .یاد رہے کہ ریمبو اور صاحبہ نے نوے کی دہائی میں ایک ساتھ کیرئیر کا آغاز کیا اس کے بعد انہوں نے شادی کر لی اور ان کے دو بیٹے ہیں جو دونوں‌ بہت جلد شوبز کیرئیر شروع کرنے جا رہے ہیں.

  • ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک بار پھر ایک ساتھ

    ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک بار پھر ایک ساتھ

    معروف پرڈیوسر اور اداکار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ان کی آن سکرین جوڑی کو فلم بن روئے میں بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا ، بن روئے 8 سال قبل ریلیز ہوئی تھی اس کے بعد ان دونوں کو کسی بھی پراجیکٹ میں ایک ساتھ نہیں‌دیکھا گیا. شائقین کی شدید خواہش ہے اپنے ان دونوں پسندیدہ سٹارز کو ایک بار ایک ساتھ پھر دیکھ سکیں تو ان دونوں کے چاہنے والوں‌کے لئے خوشخبری ہے کہ دونوں ایک بار پھر ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں. کہ جا رہا ہے کہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان فلم لو گرو میں اکٹھے کام کررہے ہیں فلم کی شوٹنگ رواں برس شروع ہو رہی ہے

    اور اگلے سال ریلیز ہوگی. اس حوالے سے ماہرہ خان نے بھی سوشل میڈیا پر ایک اشارہ دیا تھا کہ بہت جلد وہ ہمایوں سعید کے ساتھ کام کررہی ہیں. دونوں کے مداحوں کے لئے یقینا یہ ایک خوشخبری ہے کیونکہ مداح ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے بے حد خواہش رکھتے ہیں. یاد رہے کہ گزشتہ برس ماہرہ خان کی قائداعظم زندہ باد اور ہمایوں سعید کی لندن نہیں جائونگا ریلیز ہوئی . یہ دونوں فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہوئیں امید ہے کہ ان کے آنے والے پراجیکٹس بھی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے.