Baaghi TV

Tag: mahnoor

  • اسٹیج سے کسی خاتون اداکارہ کو پرائیڈ آف پرفامنس نہیں مل سکا ماہ نور کا شکوہ

    اسٹیج سے کسی خاتون اداکارہ کو پرائیڈ آف پرفامنس نہیں مل سکا ماہ نور کا شکوہ

    نامور سٹیج اداکارہ ماہ نور نے ایک شکوہ کر دیا ہے اور وہ شکوہ یہ ہے کہ آج تک اسٹیج سے کسی خاتون اداکارہ کو پرائیڈ آف پرفامنس نہیں مل سکاجو کہ بہت ہی زیادتی ہے سٹیج پر کام کرنے والی خواتین کسی بھی دوسرے میڈیم میں کام کرنے والی خواتین سے کم نہیں ہیں. انہوں نے کہا کہ ریڈیو ، فلم ،ٹی وی اور سٹیج سے وابستہ بہت سارے مرد فنکاروں کو تو پرائیڈ آف پرفارمنس دئیے گئے ہیں لیکن خاتون اداکاروں کو ہمیشہ سے نظر انداز کیا جارہا ہے ۔

    ماہ نور نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ ”جب بھی پرائیڈ آف پرفارمنس کمیٹی بیٹھے تو وہ اسٹیج سے خاتون اداکارہ کی بھی نامزدگی کرے ”۔انہوں نے کہا کہ اسٹیج کے علاوہ شوبز کے دیگر میڈیم سے ایسی بہت سی خواتین اداکاروں کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملا ہے جن کے کریڈٹ پر کوئی کام بھی نہیں لیکن یوں لگتا ہے اس کے پیچھے تگڑی سفارش کام آئی ہے . انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس طرف بھی توجہ دے. یاد رہے کہ ماہ نور سٹیج کی ایک معروف اداکارہ ہیں، وہ اکثر اپنے بولڈ ڈانس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ رہتی ہیں. آج کل انکا اداکارہ خوشبو کے ساتھ جھگڑا چل رہا ہے.

    جعلی اکائونٹس بنا کر تنقید کرتے ہو شرم کرو ہرشالی کاٹرولز کو جواب

    شوبز سرگرمیاں معطل ہی کچن چلانے کےلئے بزنس سیٹ کرنے کی کوشش میں ہوں ببرک …

    شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد رجنی کانت نے جیکی شروف سے کیا کہا ؟

  • بوڑھے ہونے پر نانی دادی کے کردار کریںگی ، ماہ نور بلوچ سے سوال

    بوڑھے ہونے پر نانی دادی کے کردار کریںگی ، ماہ نور بلوچ سے سوال

    اداکارہ ماہ نور بلوچ کی تصاویر دیکھ کر اکثر ان کے مداح حیران رہ جاتے ہیں کیونکہ وہ بوڑھی نہیں لگتیں، وہ آج سے بیس سال پہلے جیسی لگتی تھیں ابھی بھی ویسی ہی لگتی ہیں. ہر کوئی ماہ نور بلوچ سے بہت متاثر نظر آتا ہے. حال ہی میں اداکارہ ماہ نور بلوچ ایک ٹی وی شو میں شرکت کی، اور اس میں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ اگر خدانخواستہ بوڑھی ہو گئیں تو کیا نانی اور دادی کے رولز کریں گی تو اس پر ماہ نور بلوچ نے کہا کہ یہاں عمر کو لیکر بہت عجیب سا وریہ ہے کہ ہمیں کہنا پڑتا ہے کہ خدا نخواستہ اگر آپ بوڑھی ہو گئیں تو، بھئی کیوں ہے

    ایسا،ہمارے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ جو کردار میں نے ستائیس سال کی عمر میں کیا تھا وہی مجھے بار بار آفر ہو گا ، کیونکہ ایک کردر کرلیں تو پھر اس کا ٹھپہ لگ جتا ہے کہ اچھا اس نے یہ کیا تھا اب اسکو یہی کردار پھر سے آفر کرو کیوں بھئی ؟‌ جہاں تک نانی دادی کے کردار کرنے کی بات ہے تو اگر مجھے لگا کہ کہانیوں میں تبدیلیاں آنی شروع ہو گئیں اور عورتوں کو مضبوط دکھانے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور میرے کرنے کے لئے کچھ نیا ہے تو یقینا میں کروںگی . نہ کرنے والی تو اس میں‌کوئی بات ہی نہیں ہو گی .