Baaghi TV

Tag: marina khan

  • نادیہ خان کے شو کی جگہ ناچنے گانے والا شو چلا دیں ریٹنگ زیادہ ملے گی بہروز سبزواری

    نادیہ خان کے شو کی جگہ ناچنے گانے والا شو چلا دیں ریٹنگ زیادہ ملے گی بہروز سبزواری

    سینئر اداکار بہروز سبزواری برس پڑے ہیں نادیہ خان ، روبینہ اشرف اور مرینہ خان پر ، انہوں نے کہا ہے کہ یہ تینوں میری کلیگز رہی ہیں اچھا کام کرتی ہیں لیکن یہ جو کررہی ہیں وہ درست نہیں ہے. یہ تینوں ٹی وی کے ایک پروگرام میں بیٹھ کر اپنے ہی ڈراموں ، فنکاروں اور ڈائریکٹرز کے خلاف بول رہی ہوتی ہیں، شرم آنی چاہیے ان کو ایسا کرتے ہوئے، بھئی ڈرامہ آسانی نہیں بنتا اور ہر فنکار ،ڈائریکٹر اپنی طرف سے سو فیصد دیتا ہے اس کے بعدکسی کو اس طرح ٹی وی پر رگیدنا یہ اچھی بات نہیں ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ نادیہ خان بھول گئی ہیں،

    وہ اپنے شو پر کیا کیا کرتی تھی؟ وہ باقاعدہ لوگوں کے مذاق اڑایا کرتی تھیں ان کے لئے نامناسب جملے کہا کرتی تھیں، انہوں نے کہاکہ میں‌اس چینل پر جس پر یہ بیٹھ کر شو کرتی ہیں” ان سے کہوں گا کہ اس شو کی جگہ کسی ناچنے گانے والے شو کو لگا دیا کریں ریٹنگ زیادہ ملے گی ل”یکن یہ زیادتی نہ کرے جو ان تینوں اداکارائوں کی طرف سے کی جا رہی ہے. یاد رہے کہ نادیہ خان ، روبینہ اشرف او ر مرینہ خان ایک نجی ٹی کے لئے ایک شو کرتی ہیں جس میں‌وہ ڈراموں پر کھل کر بات کرتی ہیں کہ کون سا ڈرامہ ان کو کیسالگا.

    فلم انڈسٹری کی تباہی کیوں اور کیسے ہوئی بابر علی نے بتا دی

    ڈرامہ سیریل تیرے حسن کے نام دلچپسپ موڑ میں‌داخل

    شہزاد رائے نے ڈاکٹروں سے کیا کہہ دیا ؟

  • عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی ”تیری میری کہانیاں“ کے لئے شائقین منتظر

    عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی ”تیری میری کہانیاں“ کے لئے شائقین منتظر

    فلم ”تیری میری کہانیاں“ عید الاضحی پر سینماؤں کی زینت بن رہی ہے تاہم فلم میں موجود تین کہانیوں کے نام اور اداکار منظر عام پر آگئے ہیں۔تیری میری کہانیاں، ایک فیچر فلم ہے جس میں مختلف اداکاروں اور ہدایت کاروں کے ساتھ تین مختلف مختصر کہانیوں کو یکجا کرکے ایک فلم میں پیش کیاگیا ہے۔ یہ فلم پاکستانی سنیما پراپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے جس میں کسی ایک پلاٹ پر انحصارکی بجائے متعدد کہانیوں پر مشتمل انتھالوجی کا انتخاب کیا گیا ہے۔تیری میری کہانیاں، کا دورانیہ 120منٹ ہے۔ فلم میں چار گانے بھی شامل ہیں۔اس انتھالوجی میں پہلی شارٹ فلم ”جن محل“ میں شادی شدہ جوڑی حرا اورمانی کو پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر دکھایا گیا ہے.

     

    ” یہ ایک ہارر کامیڈی ہے جس میں ایک ایک خاندان کے ساتھ پیش آنے والی حیران کن واقعات کی عکاسی کی گئی ہے۔ ”اس کہانی کے رائٹرباسط نقوی اور علی عباس نقوی ہیں جبکہ ہدایت کاری نبیل قریشی نے کی ہے۔ دوسری کہانی میں مہوش حیات اور وہاج علی پہلی باراسکرین پر مدمقابل ہیں۔ دیگر کاسٹ میں زاہد احمد اور آمنہ الیاس بھی شامل ہیں۔ یہ ایک رومانوی ڈرامہ ہے جس کانام ”ایک سو تئیسواں“ رکھا گیا ہے۔ اس کہانی کے خالق خلیل الرحمن قمر جبکہ ڈائریکٹر ندیم بیگ ہیں۔تیسری شارٹ فلم کا نام ”پسوڑی“ ہے۔ اس فلم میں شہریار منور اور رمشا خان لیڈ پیئر میں نظر آئیں گے۔ یہ ایک کامیڈی ڈرامہ ہے۔ اس فلم کی پروڈیوسر اور ہدایت کارہ مرینہ خان ہیں جبکہ رائٹر واسع چوہدری ہیں۔
    طاہر شاہ بھی اداکار بن گئے

    عمران اشرف کا ہاتھ کیسے جلا؟‌

    حنا بیات نے ندا یاسر کورلانے کے بعد ہنسا دیا

  • ملٹی ڈائریکٹرز  فیچر فلم "تیری میر ی کہانیاں ” عید الاضحی پر ریلیز ہوگی

    ملٹی ڈائریکٹرز فیچر فلم "تیری میر ی کہانیاں ” عید الاضحی پر ریلیز ہوگی

    عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلمیں کچھ خاص بزنس نہیں کر سکیں ، اس لئے اب فلمسازوں اور سینما مالکان کی تمام تر امیدیں عید الاضحی کی فلموں سے بندھ گئی ہیں. عیدالاضحی پر ملٹی ڈائریکٹرز کی بنائی ہوئی آدھے گھنٹے پر مشتمل فیچر فلم تیری میری کہانیاں ریلیز کی جائیگی. اس فلم کی کہانی ناموررائٹرز خلیل الرحمن قمر، واسع چودھری، علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے لکھی ہیں. فلم کے ڈائریکٹرز نبیل قریشی، ندیم بیگ، مرینہ خان ہیں. پاکستان میں کسی بھی فیچر فلم کیلئے یہ سب سے بڑا تخلیقی مجموعہ ہے اورعیدالاضحی کی یہ سب سے بڑی ریلیز گردانی جا رہی

    ہے. نبیل قریشی کا تیری میری کہانیاں کے ھوالے سے کہنا ہےکہ یقینا یہ ایک غیر معمولی تجربہ ہے اگر یہ کامیاب ہو جاتا ہے تو فلموں کے لئے ایک نیا دریچہ کھلے گا. ڈائریکٹر ندیم بیگ کہتے ہیں کہ پاکستانی سینما میں اب تک اس پروجیکٹ جیسا کوئی اور نہیں آیا ۔ یہ آپ کی اوسط درجے کی مووی سے کہیں بڑھ کر ہے۔یہ عوام کیلئے ایک بالکل نیا تجربہ ہوگا، مرینہ خان کہتی ہیں کہ اس تجربے کو ضرور پسند کیا جائیگا. خلیل الرحمن قمرکہتے ہیں‌کہ تیری میری کہانیاں کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس میں بہت زیادہ تنوع ہے۔اس میں ہر ایک کی دلچسپی کیلئے کچھ نہ کچھ موجودہ.