Baaghi TV

Tag: Marriage

  • شادی کا رشتہ میرے لئے پیچیدہ ہو چکا صبا حمید

    شادی کا رشتہ میرے لئے پیچیدہ ہو چکا صبا حمید

    سینئر اداکارہ صبا حمید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ شادی دو انسانوں کے درمیان ایک ایسا رشتہ ہے جس کو چلانا اور چلانے کے لئے کوشش کرنا دونوں اطراف کی برابر کی ذمہ داری ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ یہ رشتہ میرے لئے تو پیچیدہ ہو چکا ، میرا شادی کرنے کا تجربہ کوئی بہت زیادہ اچھا نہیں رہا. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ شوبز کی شادیاں ہی ناکام ہوتی ہیں، شعبہ کوئی بھی ہو ، شادی ویسے ہی ایک مشکل کام ہے . ہم اس رشتے کی ناکامی کا زمہ دار کسی ایک شخص کو قرار نہیں دے سکتے.

    انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں روایتی تصورات اب نہیں رہے، ”آج کل کے دور میں شادی کرنے والے دونوں شریک حیات پڑھے لکھے ہوتے ہیں”، اس رشتے کو بخوبی کیسے نبھانا اس پر تحقیق کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں تو سب سے یہ کہوں‌ گی کہ شادی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کریں اور یہ سوچ کر کریں کہ اس رشتے کو چلانے کےلئے اپنا بیسٹ دینا ہے. باقی اگر رشتہ نہیں بھی چلتا تو مایوس نہیں‌ہونا چاہیے. یاد رہے کہ صبا حمید کی اذدواجی زندگی کے معاملات بہت خوشگوار نہیں رہے ہیں شاید اسی لئے انہوں نے حالیہ انٹرویو میں اس رشتے کو پیچیدہ قرار دیدیا ہے.

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • میرج بیورو نے رشتہ ڈھونڈنے کے 8 لاکھ روپے مانگے

    میرج بیورو نے رشتہ ڈھونڈنے کے 8 لاکھ روپے مانگے

    معروف اداکارہ یشما گل جو کہ بہترین اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌شادی کے حوالے سے بات کی ہے اور بتایا ہے کہ ایک میرج بیورو نے ان سے رشتہ کروانے کےلئے کتنے پیسے مانگے. انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا رشتہ میرج بیورو کے زریعے ڈھونڈنے کا سوچا کسی ایک میرج بیورو سے رابطہ کیا. اور امید کی کہ ان کو کوئی اچھا رشتہ مل جائیگا. انہوں نے کہا کہ میں اس بات کی قائل ہوں کہ شادی وقت پر ہوجانی چاہیے. میرج بیورو نے دیکھا کہ فنکارا ہے لہذا بہت پیسے والی ہو گی تو انہوں نے مجھ سے رشتہ ڈھونڈنے کے ہی آٹھ لاکھ روپے مانگ لئے. یشما گل کہتی ہیں کہ ان کا آٹھ لاکھ روپے مانگنا میرے لئے بہت ہی شاکنگ تھا.

    انہوں نے مزید کہا کہ ”ہم صبح سے لیکر رات تک کام کررہے ہوتے ہیں ایسے شوہر ڈھونڈنے یا اچھا رشتہ ڈھونڈنے کا وقت ہی کہاں ملتا ہے. ”مجھے تو لگتا ہے کہ اب تو شوہر ڈھونڈنا بھی بہت مہنگا ہو گیا ہے کیونکہ میرج بیورو والے آٹھ لاکھ روپے مانگ رہے ہیں. حد ہی ہو گئی ہے. یشما گل نے کہا کہ میں نے ایک ایسے ہی بیٹھے بیٹھے سوچا کہ میرج بیورو سے رابطہ کروں کر تو لیا لیکن لگ سمجھ گئی.

    ہیما مالنی دوبارہ فلمیں کرنا چاہتی ہیں اگر ….. ایشا دیول

    کرینہ اور عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ