Baaghi TV

Tag: Maryam Nawaz vision

  • اوکاڑہ میں خواتین کے شاندار ٹیبلوز مقابلے  | نوجوانوں کا زبردست ٹیلنٹ سامنے آگیا

    اوکاڑہ میں خواتین کے شاندار ٹیبلوز مقابلے | نوجوانوں کا زبردست ٹیلنٹ سامنے آگیا

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق خواتین کے حوالے سے منعقدہ تین روزہ پروگرامز کے سلسلے میں ٹیبلوز کے شاندار مقابلے منعقد کیے گئے۔“ہم مائیں، ہم بہنیں، ہم بیٹیاں — قوموں کی عزت ہم سے ہے” کے عنوان کے تحت یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں ہونے والے ان مقابلوں میں ضلع بھر سے یونیورسٹیوں، کالجز اور سکولوں کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر حماد احمد چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے وقت کے تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھالتے ہوئے مردوں کے شانہ بشانہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے اور آرٹس کونسل میں اس نوعیت کے مقابلے باقاعدگی سے منعقد ہوتے رہنے چاہئیں تاکہ نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع مل سکیں۔مقابلے کے نتائج کے مطابق سمیرہ شوکت اور ان کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 30 ہزار روپے کا انعام جیتا، رابعہ ریاست اور ان کی ٹیم 25 ہزار روپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ شہرام اسلم اور ان کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 20 ہزار روپے اپنے نام کیے۔تقریب میں خواتین، طلبہ و طالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور آرٹس کونسل کی اس کاوش کو خوب سراہا۔ آخر میں ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فن و ثقافت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں میں تیزی، تجاوزات کے خاتمے کا حکم

    ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں میں تیزی، تجاوزات کے خاتمے کا حکم

    ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے ننکانہ سٹی اور واربرٹن کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے واربرٹن میں سنٹر میڈین بیوٹیفکیشن منصوبے کا افتتاح کیا اور شہر کے مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بازاروں سے تجاوزات کے فوری خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور راستوں میں رکاوٹ بننے والے کاروباری مراکز کو سیل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے وارڈز، لیبارٹری، ایکسرے روم اور وہیل چیئرز کی دستیابی کا جائزہ لیا اور مریضوں و تیمارداروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ علاج معالجہ کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ، سستی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں کی خوبصورتی کے لیے شجرکاری مہم کے تحت سڑکوں کے اطراف لاکھوں پودے لگائے جا رہے ہیں جبکہ بازاروں کو ماڈل بازار بنانے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ واربرٹن ماڈل بازار منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کی خود مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد الیکٹرک بسیں سڑکوں پر نظر آئیں گی جس سے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا، جبکہ پبلک پارکس کی بحالی کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق شہری سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔