Baaghi TV

Tag: mawra hussain

  • ذہنی صحت کے عالمی  دن کے  موقع پر ماورا حسین کا پیغام

    ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ماورا حسین کا پیغام

    ماورا حسین جو کہ سوشل ایشوز پر اکثر آواز اٹھاتی رہتی ہیں، انہوں نے اپنے بچپن کی تصاویر پر مبنی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر مداحوں کے لیے ذہنی صحت سے متعلق تحریر لکھی۔انہوں نے خصوصی طور پر تنہائی کے شکار افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اظہار ہمدردی بھی کیا اور صارفین کو ذہنی صحت کی اہمیت سے متلق بھی بتایا۔ماورا حسین نے مایوسی کے شکار افراد کو مشورہ دیا کہ وہ روشنیوں سے دور بھاگنے کے بجائے اپنے اندر کی روحانی روشنی اور خوشی کو تلاش کرکے زندگی کو پرسکون گزاریں۔اداکارہ نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ انہیں بہت زیادہ کام کرکے خود کو تھکانا نہیں چاہئیے۔

    ”اداکارہ نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی صحت یا خود پر توجہ دینے کے معاملے پر شرمسار نہ ہوں اور اپنی ذات کا خیال رکھنا ہر کسی کی ترجیح ہونی چاہئیے۔”ماورا حسین نے لکھا کہ اگر 2020 نے انہیں کچھ سکھایا اور سمجھایا تو وہ یہ تھا کہ اپنی ذات، وجود اور صحت کا خیال رکھا جانا چاہئیے اور ہر کسی کو اپنی آواز سننی چاہئیے۔انہوں نے ڈپریشن اور ذہنی پریشانیوں کے باعث تنہائی کے شکار افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    حنا آغا نے اپنا نام انسٹاگرام سے تبدیل کرکےحنا الطاف کر لیا

    میں‌لوگوں میں زیادہ گھلنا ملنا پسند نہیں کرتی صائمہ نور

    مجھے شوبز میں‌آنے کی اجازت نہیں تھی شان شاہد کی بہن زرقا کا انٹرویو

  • ماورا بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز پریشان، بولیں سفید پوش طبقے کا بھرم رکھیں

    ماورا بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز پریشان، بولیں سفید پوش طبقے کا بھرم رکھیں

    آج کل بجلی کے بلوں میں اضاضی ٹیکسز نے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے. ہر طرف شور مچا ہوا ہے اور ہر کوئی بہت زیادہ بل آنے پر سراپا احتجاج ہے. ماورا حسین بھی اس ساری صورتحال پر بول پڑی ہیں. انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں‌اس وقت صورتحال بہت خراب ہوتی جا رہی ہے اور نازک دور سے گزر رہا ہے. اس مشکل دور میں ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے. اگر آپ اپنے بل کے ساتھ کسی دوسرے کے بل کی ادائیگی کر سکتے ہیں تو ضرور کیجیے اور ایسا خاموشی سے کیجیے تاکہ سفید پوش طبقے کا بھرم قائم رہ سکے. انہوں نے کہا کہ اس برے اور مشکل ترین وقت میں‌ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ ضرور دینا چاہیے.

    ”ملک کی معاشی صورتحال بھی بہت اچھی نہیں ہے” ، لوگ پریشان ہیں بے روزگاری ہے مہنگائی کا عالم ہے ایسے میں ہمیں ایک دوسرے کا سہارا بننا ہو گا ورنہ لوگ خودکشیوں پر مجبور ہوجائیں گے. انہوں مے مزید کہا کہ حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کےلئے اقدامات کرے. یاد رہے کہ جویریا سعود نے بھی ایک طنزیہ وڈیو بنائی ہے جس میں‌انہوں نے کہا ہے کہ لگتا ہے اس بار سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا کر بجلی کے بلوں میں بھیج دیا گیا ہے.

    رابی پیرزادہ کے آفس میں چوری ہو گئی

    شہروز سبزواری کی سالگرہ اہلیہ صدف کا خوبصورت سوشل میڈیا نوٹ

    کینڈین شہریت چھوڑ کر وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے اکشے کمار

  • ماورا کو خود پر کونسا الزام لگنے کا دکھ ہے ؟

    ماورا کو خود پر کونسا الزام لگنے کا دکھ ہے ؟

    معروف اداکارہ ماورا حسین جنہوں نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بالی وڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں مانتی ہوں کہ میری آواز بہت باریک رہی ہے ، اور جب میں‌شوبز انڈسٹری میں آئی تو میری آواز نہایت ہی باریک تھی لیکن میں اپنے مداحوں کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اسی آواز کے ساتھ بہت پسند کیا. انہوں نے کہا کہ اب مجھے دس سال سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے شوبز انڈسٹری میں تو وقت کے ساتھ ساتھ میری آواز میں‌پختگی آئی ہے تو ایک چینل ایک گھٹیا الزام لگا دیا ہے.

    انہوں نے کہا کہ ”ایک چینل نے تو یہاں تک کہہ دیابلکہ دعوی کر دیا کہ میں نے اپنی آواز کو تبدیل کرنے کےلئے سرجری کروائی ہے، ”میں اس الزام پر بہت حیران ہوئی ، میں نے فورا گوگل کر کے دیکھا کہ کیا واقعی آواز کی سرجری ہو سکتی ہے تو پتہ چلا کہ ایسا کچھ نہیں ہو سکتا. ماورا نے اس الزام پر افسوس کا اظہار کیا. انہوں نے کہا کہ بغیرتصدیق کئے ایسے الزامات نہیں لگانے چاہیں اس سے آرٹسٹ ڈیمیج ہوتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ بالی وڈ میں کوئی اچھا پراجیکٹ پھر سے آفر ہوا تو کام کرنے کا سوچا جا سکتا ہے.

    رابی پیرزادہ کے آفس میں چوری ہو گئی

    شہروز سبزواری کی سالگرہ اہلیہ صدف کا خوبصورت سوشل میڈیا نوٹ

    کینڈین شہریت چھوڑ کر وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے اکشے کمار

  • ماورا حسین کا چائلڈ لیبر کے حوالے سے وڈیو پیغام

    ماورا حسین کا چائلڈ لیبر کے حوالے سے وڈیو پیغام

    معروف اداکارہ ماورا حسین بھی بول پڑی ہیں چائلڈ لیبر پر انہوں نے ایک وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا یہ پیغام شعور دینے کی غرض سے ہے. اور آپ سب جانتے ہیں‌کہ نادیہ جمیل چائلڈ لیبر پر کام کررہی ہیں اور کچھ ایسی وڈیوز سامنے آ رہی ہیں مسلسل جن کو دیکھ کر دل دہل جاتا ہے کہ بچوں‌پر کس کس قسم کا ظلم کیا جاتاہے. انہوں نے کہاکہ میں آپ سب سے دو باتیں کروں گی ، ایک تو یہ کہ بچوں‌کو اپنے گھروں کے کاموں کے لئے ہائر مت کریں ان کی پڑھنے لکھنے کی عمریں ہیں ان کو پڑھنے دیں ، آپ کے گھر جو کام کرنے والے ہیں ان سے پوچھیں کہ ان کے بچے کیا کرتے ہیں اگر پڑھتے نہیں ہیں تو ان کو پڑھایا جائے آپ پرائیویٹ یا گورنمنٹ جو بھی سکول افورڈ کر سکتےہیں ان میں بچوں‌کو تعلیم کے لئے بھیجیں ان کا خرچ اٹھائیں .

    دوسرا یہ کہ ”آپ نظر رکھیں ارد گرد اگر کوئی چائلڈ لیبر کروا رہا ہے اسکو یاد دہانی کروائیں کہ یہ ایک جرم ہے”، اور ضروری نہیں کہ گھروں میں کام کرنے والے بچے ہوں ہمارے اردگر گرد بہت سارے بچے ہوتے ہیں جو پڑھتے نہیں ہیں ان میں سے کسی ایک کی زمہ داری اٹھالیں، ہم شاید اس دنیا میں‌نہ رہیں لیکن یہ بچے پڑھ لکھ جائیں گے تو ہمیں دعائیں گے . اس لئے چائلڈ لیبر کو سپورٹ نہ کریں غریب بچوں کی پڑھائی کی ذمہ داری اٹھائیں.

     

    میں نے پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگز بحال کروائے متھیرا

    ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی و دیگر کے جشن آزادی کے خصوصی پیغامات

    نادیہ حسین کا یوم آزادی پر خصوصی پیغام