Baaghi TV

Tag: maya ali

  • سری دیوی کی انسلٹ دوبارہ مت کرنا حاجرہ خان کی مایا علی کو تنبیہ

    سری دیوی کی انسلٹ دوبارہ مت کرنا حاجرہ خان کی مایا علی کو تنبیہ

    اداکارہ مایا علی کی پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ ساڑھی زیب تن کئے ہوئے ہیں اور بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کے سانگ ”تیرے میرے ہونٹوں میٹھے میٹھے گیت متوا ” پر ڈانس کررہی ہیں، ان کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی۔ جہاں مایا علی کو بہت پسند کیا گیا وہیں ان پر تنقید بھی ہوئی ہے لیکن تنقید کرنے والوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ اداکارہ حاجرہ خان نے مایا علی کے اس ڈانس کو سخت ناپسند کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے کہا ہے کہ ”پلیز دوبارہ کبھی سری دیوی کی توہین مت کرنا، وہ شاید اپنی قبر میں اس وقت پریشانی سے پلٹیاں لے رہی ہو گی ،آپ جتنی مرضی اچھی لائنٹنگ کرلیں، میک اپ کرلیں فلٹرز لگا لیں لیکن یہ سب بھی آپ کو سری دیوی کے قریب تک نہیں لیجا سکتا، آپ مہربانی سری دیوی کی توہین نہ کریں۔

    یوں ”حاجرہ خان نے مایا علی کو تنبیہ کر دی ہے کہ آئندہ سے سری دیوی کے کسی گانے پر ڈانس نہ کرنا کیوں آپ کا یوں ڈانس کرنا اسکی توہین ہے” اور آپ اس ے پائوں کے انگوٹھے کو بھی ٹیلنٹ میں نہیں چھو سکتیں۔ حاجرہ خان کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کمنٹس کئے گئے۔

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

  • مایا علی نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

    مایا علی نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

    معروف اداکارہ مایا علی نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر عمرہ کرنے کے دوران کی تصاویر شئیر کی ہیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنی فیملی کے ہمراہ ہیں اور انہوں نے ان کے ساتھ ہی عمرہ کیا ہے۔ مایا علی نے جب یہ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں تو انہوں نے کیپشن یہ لکھا ”ہم لوگ کافی عرصہ سے اکٹھے عمرہ کے لئے کوششیں کررہے تھے اور اب اللہ تعالیٰ نے ہماری دعا سن لی ہے۔” اداکارہ نے جیسے ہی سوشل میڈیا پر یہ تصاویر جاری کیں تو ان کے مداحوں نے ان کو مبارکباد دی ، اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ان کے بہت سارے مداحوں نے ان کو دعائوں میں یاد رکھنے کا کہا۔

    جبکہ ان کے ساتھی اداکاروں نے بھی ان کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ بہت خوش نصیب ہیں کہ” آپ کو خدا نے اپنے گھر بلایا ہے۔” مایا علی سے قبل بھی رواں برس بہت ساری شوبز سلیبرٹیز نے بھی عمرہ کی ادائیگی کی اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں۔

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

  • لاہور میں تیری میری کہانیاں کی پرائیویٹ سکریننگ

    لاہور میں تیری میری کہانیاں کی پرائیویٹ سکریننگ

    عید الاضحی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم تیری میری کہانیاں کی لاہور میں گزشتہ روز پرائیویٹ سکریننگ کروائی گئی، یہ بنیادی طور پر فرینڈز اینڈ فیملی شو تھا جس میں‌فیملیز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی. پرائیویٹ سکریننگ میں‌ جن سٹارز نے شرکت کی اس میں وہاج علی ، مایا علی ، لکھاری خلیل الرحمان قمر ، بلال لاشاری ، عمارہ حکمت ، عثمان پیرزادہ ، نادیہ جمیل ، حمزہ علی عباسی نے خصوصی طور پر شرکت کی. تیری میری کہانیاں میں فلم 123 واں کے لکھاری ہیں خلیل الرحمان قمر اور اس فلم کے ہیرو ہیروئین ہیں مہوش حیات اور وہاج علی .

    وہاج علی کراچی میں‌ہونے والے فلم کے پریمئیر میں‌کام کی مصروفیات کے باعث شرکت نہیں‌کر سکے تھے جس کے باعث لاہور میں پرائیویٹ سکریننگ کا اہتمام کیا گیا. ”اس موقع پر وہاج علی کے پرستار کافی پرجوش دکھائی دے رہے تھے. ”تیری میری کہانیاں کو شائقین کی طرف سے کافی اچھا ریسپانس مل رہا ہے. تیری میری کہانیاں کی صورت میں‌پاکستانی سینما پر جو تجربہ کیا گیا ہے اسکو پذیرائی تو مل رہی ہے باقی مزید آنے والے دنوں میں پتہ چلے گا کہ پرڈیوسرز اس تجربے کو دہرانا چاہتے ہیں یا نہیں.

     

    جب زیادہ دماغ لگا کر فیصلہ کریں تو غلط ہوجاتا ہے سرگن مہتا

    سوتیلی بہن کی پیدائش پر شہروز کی بیٹی نورے کا ری ایکشن کیا تھا

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

  • پی ٹی آئی کے حامی احتجاج کریں توڑ پھوڑ نہ کریں مایا علی

    پی ٹی آئی کے حامی احتجاج کریں توڑ پھوڑ نہ کریں مایا علی

    مایا علی نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی کے تمام سپورٹرز سے جو احتجاج کررہے ہیں ان سے اپیل کرتی ہوں کہ برائے مہربانی دوسروں کو نقصان پہنچانے کا باعث نہ بنیں ، احتجاج کے دوران سڑکوں پر کاروں کے شیشے نہ توڑیں. نہ ہی دوکانوں میں گھس کر ان کی توڑ پھوڑ کریں ، موٹر بائیکس کو کسی سے نہ چھینیں ، کسی کو ماریں مت ، جو عمران خان کو سپورٹ نہیں کرتا اسکو بھی نقصان نہ پہنچائیں‌. اس وقت حالات بہت سیریس ہیں ہمیں ان سے بہت ہی سمجھداری سے نمٹنا ہو گا . اس موقع پر ایک دوسرے کا سہارا بنیں ، مایا علی نے کہا کہ جو لوگ املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں وہ یقینا ہم میں سے نہیں ہیں . ہمیں ایک قوم کی طرح کھڑے ہونا ہوگا. اور یہی ہمارا کپتان ہمیشہ سے چاہتا ہے. یوں مایا علی نے

    عمران خان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو پر امن رہنے کی تجویز دی اور کہا کہ عمران خان چاہتا ہے کہ ہم ایک قوم بنیں لہذا ہمیں ایک قوم بننے کی ضرورت ہے. یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے عمران خان کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد ان کے حامیوں نے ملک بھر میں آگ لگائی اور توڑ پھوڑ کی.

  • مایا علی کو بھی یو اے ای کا گولڈ ویزا مل گیا

    مایا علی کو بھی یو اے ای کا گولڈ ویزا مل گیا

    ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی مایا علی کو مل گیا ہے یو اے ای کا گولڈ ن ویزہ . مایا علی نے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری سوشل میڈیا پر شئیر کی . انہوں نے یو اے وی میں گولڈ ویزہ حاصل کرتے ہوئے تصویر شئیر کی اور یو اے ای حکام کا شکریہ ادا کیا . مایا علی نے جیسے ہی یہ خبر مداحوں کے ساتھ شئیر کی تو ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی . مایا علی کے ساتھیوں اور مداحوں نے ان کو مبارکباد کے کمنٹس کرنا شروع کر دئیے. مایا علی سے پہلے علی ظفر ، فخر عالم ، عمیر جسوال ، وسیم اکرم ، ثانیہ مرزا ، شعیب ملک ، کرکٹر شاداب خان،

    افتخار احمد و دیگر کو گولڈن ویزہ مل چکا ہے. گولڈن ویزہ جس کو جاری کیا جاتا ہے وہ نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم، کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں اور رہائش دس سال تک مسلسل اختیار کر سکتے ہیں اس دوران ان کو وہ تمام سہولیات ملتی ہیں جو وہاں کے رہائشوں کو میسر ہوتی ہیں.یاد رہے کہ مایا علی کا آج کل ڈرامہ آن ائیر ہے یونہی اس ڈرامے میں انہوں نے ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو پے تو پاکستانی لیکن باہر کے ملک میں رہتی ہے.

  • مایا علی کی عوام سے اپیل

    مایا علی کی عوام سے اپیل

    اداکارہ مایا علی ہیں پریشان ملک کی موجودہ صورتحال پر. انہوں نے حال ہی میں‌ انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں‌ ایک غریب شہری مفت آٹا نہ مل پانے پر رو رہا ہے. مایا علی نے اس ساری صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے ، لیکن ساتھ ہی انہوں نے صاحب استعدد لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جتنا زیادہ سے زیادہ ممکن ہو سکے غریبوں کی مدد کیجیے. لوگ مفت اٹے کے لئے اپنی جانیں دے رہے ہیں . انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کو اللہ نے بہت زیادہ دے رکھا ہے ان کا فرض ہے کہ وہ عید اور رمضان کے موقع پر دوسروں کو یاد رکھیں ، کسی بھوکے کو کھانا کھلانا اور اسکی مدد کرنا ، کیا پتہ آپ کے لئے کتنا اچھا ہوجائے اور اللہ آپ کو

    اسکا پتہ نہیں کتنا اجر دے. مایا علی نے کہا کہ اس نوجوان کو آٹا کے لئے روتا ہوا دیکھ کر شدید تکلیف ہوئی ہے اور حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ ان معاملات دیکھے مہنگائی کو کنٹرول کرے. یاد رہے کہ حکومت نے مفت آٹا کی سکیم شروع کی ہے جس کے حصول کے لئے لمبی لمبی لائنیں لگی ہوتی ہیں ، اکثر بھگدڑ مچ جاتی ہے جس کے نتیجے میں بہت سارے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں.

  • مایا علی کا لاہور میں برینڈ شوٹ

    مایا علی کا لاہور میں برینڈ شوٹ

    اداکارہ مایا علی جو ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہٰیں انہوں ٹی وی پر نام بنانے کے بعد فلموں کا رخ کیا ، مایا علی اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے بڑے اور نامور برینڈز کی نمبر ون چوائس ہیں. آج لاہور میں ان کا ایک شوٹ ہوا ، انہوں نے ایک بڑے برینڈ کی لگثری کلیکشن کے لئے ماڈلنگ کی ، مایا علی نہایت ہی دلکش لگ رہی تھیں. مایا علی کا شوٹ آج اختتام پذیر ہو گیا . مایا علی ملک کے تقریبا تمام بڑے اور نامور بریںڈز کے ساتھ کام کر چکی ہیں. مایا علی شوٹس کے علاوہ فیشن شوز کا بھی حصہ بنتی ہیں اور شوسٹاپر کے طور پر ریمپ پر جلوہ گر ہوتی ہیں. یاد

    رہے کہ مایا علی کی اسی سال شعیب منصور کی ڈائریکشن میں بنی فلم آسمان بولے گا ریلیز ہو گی اس میں ان کے مقابلے میں معروف ماڈل عماد عرفانی دکھائی دیں گے. مایا علی کا اسی سال بلال اشرف کے ساتھ ڈرامہ سیریل یونہی بھی نشر ہو نے جا رہا ہے. مایا علی اپنے ان دونوں پراجیکٹس کو لیکر کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے مداح مجھے میرے ان دونوں پراجیکٹس کے کرداروں میں ضرور پسند کریں گے.

  • مایا علی ڈرامہ پر ریویو دینے والوں پر برس پڑیں

    مایا علی ڈرامہ پر ریویو دینے والوں پر برس پڑیں

    اداکارہ مایا علی جنہوں‌ نے ٹی وی اور فلم دونوں میڈیمز کے لئے کام کیا اور دونوں جگہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈرامہ پر ریویو دینا بہت آسان ہوتا ہے ، لیکن سردیوں کی راتوں اور گرمیوں‌کے دنوں میٰں کام کرنا آسان نہیں ہوتا. ریویو وہ لوگ دے رہے ہوتے ہیں جو ریویو کا آر بھی نہیں جانتے، پہلی قسط دیکھ کر آپ ججمنٹ دے دیتے ہیں ، بھئی اگلی پچیس اقساط میں کیا ہوگا کسی کو بھی پتہ نہیں ہوتا لیکن پہلی قسط کے بعد ہی ڈرامے کو ادھیڑ کر رکھ دینا مناسب نہیں ہوتا. مایا علی نے کہا کہ آرٹسٹ‌ بہت حساس ہوتا ہے وہ یہ سب چیزیں بہت

    زیادہ محسوس کرتا ہے. ریویو دیں لیکن جن کا یہ کام ہے ان کو کرنے دیں ہر کوئی ریویو کیسے دے سکتا ہے. ہم بہت محنت کے ساتھ کام کرتے ہیں لہذا ہمارے کام کو پوری طرح‌پہلے دیکھنا جایا جانا چاہیے اس کے بعد اپنی کسی بھی قسم کی ججمنٹ کو سامنے لایا جانا چاہیے. یاد رہے کہ مایا علی کا بہت جلد ڈرامہ یونہی آن ائیر ہونے جا رہا ہے اس میں ان کے ساتھ اداکار بلال اشرف دکھائی دیں گے. دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے شائقین کافی پرجوش نظر آرہے ہیں.