Baaghi TV

Tag: MBG

  • نادیہ خان منی بیک گارنٹی پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

    نادیہ خان منی بیک گارنٹی پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

    منی بیک گارنٹی کو جہاں بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے وہیں اس پر تنقید کی بھی جا رہی ہے. منی بیک گارنٹی پر حال ہی میں معروف فلمی نقاد راشد خواجہ نے جم کر تنقید کی ، اور کہاکہ فلم بیکار ہے اس کے ڈائیلاگز بھی اچھے نہیں ہیں ، اس پر اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے خوب دیا ہے جواب انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ یہ فلم دو بار دیکھی ہے اور پھر سے دیکھنے کے لئے جا رہی ہوں. آپ کو کسی کی بھی باتوں میں نہیں آنا چاہیے بلکہ پہلے خود فلم دیکھنی چاہیے اس کے بعد فیصلہ کرنا چاہیے کہ کیسی ہے. نادیہ خان نے فلمی شائقین کو مشورہ دیا کہ وہ پہلے سینما گھر جائیں تو جا کر فلم دیکھیں اس کے بعد فیصلہ کریں کہ فلم میں خامیاں ہیں یا نہیں. نادیہ خان کے علاوہ نادیہ حسین نے بھی اپنے

    پیغام میں لوگوں سے کہا ہے کہ خدا کے لئے کسی کی باتوں پر یقین نہ کریں بلکہ خود جا کر فلم دیکھیں مجھے بھی کہا گیا تھا کہ فلم نہیں اچھی لیکن میں نے فلم دیکھی اور مجھے تو فلم بہت اچھی لگی. یاد رہے کہ منی بیک گارنٹی عید الفطر پر ریلیز کی گئی ، فواد خان اور وسیم اکرم کی موجودگی کے باجود لوگ سینما گھر سے باہر خوش ہو کر نہیں نکلے.

  • وسیم اکرم اداکاری کوجاری رکھیں گے ؟

    وسیم اکرم اداکاری کوجاری رکھیں گے ؟

    معروف کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا کی فلم منی بیک گارنٹی سے ان دونوں نے اپنا فلمی کیرئیر شروع کیا ہے۔ وسیم اکرم کی فلم میں اداکاری بہت زیادہ پسند کی جا رہی ہے ، اب لوگوں کے زہنوں میں سوال ہے کہ وسیم اکرم اداکاری کے مزید پراجیکٹس کریں گے یا نہیں ، اس سوال کا جواب انہوں نے ایک غیر ملکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے فلم میں کام کرنے کا بہت مزا آیا ، یہ ایک نیا تجربہ تھا لیکن اپنے دوست فیصل قریشی کے کہنے پر فلم کر لی ، فواد خان کے ساتھ کام کرنا ان کے سامنے ڈائیلاگز بولنا اتنے آسان نہ تھے کیونکہ میں

    کنفیوژ ہو جاتا تھا لیکن فواد خان نے ایسا احساس تک نہیں ہونے دیا۔ وسیم اکرم سے جب یہ پوچھا گیا کہ آپ مزید اداکاری کریں گے تو وسیم اکرم نے کہا کہ انسان کو وہ کام کرنا چاہیے جو اسے کرنا آتا ہے، اداکاری بہت مشکل کام ہے ، ڈائیلاگز ، سکرپٹ یاد کرنا آسان نہیں ہوتا۔ اور اس میں بہت سارا وقت درکار ہوتا ہے جبکہ ماڈلنگ اس کی نسبت آسان ہوتی ہے۔ اگر کوئی مزید آفر آئی تو میں سوچوں گاکہ میں نے اداکاری کرنی ہے یا نہیں لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ انسان وہی کرے جو اسکو آتا ہے جس میں وہ ماہر ہے۔

  • عید کی چھٹیوں کے دوران داا لیجنڈ آف مولا جٹ نے 114 کروڑ کا بزنس کیا

    عید کی چھٹیوں کے دوران داا لیجنڈ آف مولا جٹ نے 114 کروڑ کا بزنس کیا

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ گزشتہ برس اکتوبر کے مہینے میں ریلیز کی گئی ، فلم نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ بزنس کیا ۔ اس فلم کو ریلیز ہوئے چھ ماہ ہو چکے ہیں لیکن فلم مسلسل بزنس کررہی ہے۔ اس عید پر چار اردو اور تین پنجابی فلمیں ریلیز کی گئیں، منی بیک گارنٹی اور ہوئے تم اجنبی دونوں فلمیں بڑے بجٹ اور بڑی کاسٹ کے ساتھ تیار کی گئی ہیں۔ اس کے باوجود یہ فلمیں اتنا بزنس نہیں کر سکیں جتنے کی توقع کی جا رہی تھی ۔ فواد خان اور وسیم اکرم کی موجودگی کے باعث فلم شائقین کو متاثر نہ کر سکی۔ فیصل قریشی کی بطور ہدایتکار یہ پہلی فلم تھی اور بڑی سکرین کے لئے ان کا یہ تجربہ کو ئی خاص اچھا نہیں رہا دوسری طرف ہوئے تم اجنبی بھی کامران شاہد

    کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم تھی اس فلم کا موضوع خشک تھا جس کی وجہ سے فلم میں شائقین نے خاص دلچپسی نہیں لی ۔ باقی فلموں نے بھی منہ کی کھائی اور کوئی ایسی فلم نہیں ہے جس نے اپنی لاگت پوری کی ہو۔ یوں اس سال عید پر سینما گھروں میں لگنے والی فلموں نے شائقین کو مایوس کیا۔ تاہم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ایسی فلم رہی ہے جو ریلیز سے لیکر اب تک مسلسل اچھا بزنس کررہی ہے۔

  • فواد خان کا وسیم اکرم کے لئے ایک بڑا بیان

    فواد خان کا وسیم اکرم کے لئے ایک بڑا بیان

    اداکار فواد خان نے ھال ہی میں غیر ملکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وسیم اکرم نے اپنی صلاحیتوں کے بل پر بہت نام کمایا ہے انہوں نے بہت سارے لوگوں‌کو مقابلے کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا بلکہ یہ کہوں گا کہ وسیم اکرم جیسے اپنی فیلڈ میں بہت سے لوگوں‌کو کھا گئے، مجھے ڈر ہے کہ کہیں ایکٹنگ کی دنیا میں بھی ایسا نہ ہوجائے.فواد خان نے مزید کہا کہ وسیم اکرم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا ہے وہ بہت اچھے انسان ہونے کے ساتھ ایک اچھے پروفیشنل بھی ہیں. ساتھ ہی ساتھ فواد خان نے اپنے بھارتی مداحوں کا بھی

    شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے مجھے بہت پیار دیا ہے، جس کے لئے میں ان کا شکر گزار ہوں. پاکستان سمیت دنیا بھر میں میرے جہاں جہاں پرستار ہیں میں ان کی محبتوں کا مشکور ہوں جب یہ میرے کام کو سراہتے ہیں تو میرے دل کو بہت سکون ملتا ہے اور اپنے ایکٹر ہونے کا احساس ہوتا ہے. فواد خان نے کہا کہ منی بیک گارنٹی کو پذیرائی ملنے پر میں بہت زیادہ خوش ہوں. امید ہے کہ مداحوں کی محبتوں کا یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے گا.

  • فواد خان کی ”منی بیک گارنٹی“نے پانچ روز میں آٹھ کروڑ سے زائد کمالئے

    فواد خان کی ”منی بیک گارنٹی“نے پانچ روز میں آٹھ کروڑ سے زائد کمالئے

    فواد خان کی فلم ”منی بیک گارنٹی“ نے پہلے پانچ دنوں‌ میں 8 کروڑ کما لیا ہے. یہ فلم سسپنس، کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور روایتی پاکستانی فلمو ں سے بالکل الگ ہے اور بینک ڈکیتی کے منفرد موضوع کا احاطہ کرتی ہے۔شائقین کے ساتھ ساتھ نقادوں نے بھی فلم کے موضوع اور سٹار کاسٹ کی پرفارمنسز کو سراہا ہے.عید الفطر کے ہفتے کے دوران فلم نے آٹھ کروڑ سے زائد باکس آفس کمائی کی ہے۔ لیجنڈ کرکٹر وسوئنگ کے سلطان لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے فلم میں بینک مینیجر جبکہ انکی اہلیہ شنیرا اکرم نے غیر ملکی صحافی کا کردار ادا کرکے سلور سکرین پر اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ عہد حاضر کے سپر سٹار فنکار فواد خان، عائشہ عمر، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، جاوید شیخ، حنا دل پذیر، مرزاگوہر رشید، شایان خان، مانی، کرن ملک، علی سفینہ،مرحوم احمد بلال، عدنان جعفر،شفاعت علی اور اقدس وسیم سمیت دیگر فنکاروں نے منفرد کرداروں میں فلم کی رونق کو چار چاند لگادئیے ہیں۔ورسٹائل

    فنکار اور نامور ڈائریکٹر فیصل قریشی کی ڈائریکشن میں بنی سسپنس تھرلر فلم ”منی بیک گارنٹی“ہیوی سٹار کاسٹ، جاندار مکالموں، دلفریب لوکیشنز، ایکشن مناظر اور پروڈکشن کوالٹی کے باعث شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے اور لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت ہر بیرون ملک بھی فلم کے ہاؤس فل شوز جاری ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ”منی بیک گارنٹی“ کی نمائش ملک بھر کے سینماؤں میں ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے کی جارہی ہے۔

  • عید پر لگنے والی فلموں کا مایوس کن بزنس

    عید پر لگنے والی فلموں کا مایوس کن بزنس

    اس عید پر چار اردو فلمیں ہوئے تم اجنبی ، منی بیک گارنٹی ، دادل اور دوڑ نمائش پذیر ہوئیں ان کے ساتھ تین پنجابی فلمیں جن میں لاہور قلندر ، ببرا گجرو دیگر کے نام شامل ہیں . دو پشتو فلموں کے علاوہ ہالی وڈ کی فلم جون وہک بھی لگی ، جن فلموں سے توقع کی جا رہی تھی انہوں نے بزنس نہ کیا ، منی بیک گارنٹی کا پہلے دن بزنس دو کروڑ رہا اور ہوئے تم اجنبی کا پہلے دن کا بزنس 48 کروڑ اور دوسرے دن کا 58 کروڑ رہا. جبکہ دادل اور دوڑ تو مقابلے کی دوڑ سے بالکل ہی باہر ہو گئیں ، ان فلموں کے ہر شو میں آٹھ دس لوگ پائے گئے. تاہم لاہور قلندر نے ان دونوں فلموں

    سے کچھ بہتر بزنس کیا. مجموعی طور پر عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کا بزنس مایوس کن رہا، شائقین بہت جوش و جذبے کے ساتھ ہوئے تم اجنبی اور منی بیک گارنٹی کو دیکھنے کے لئے سینما گھروں میں گئے لیکن زیادہ متاثر ہو کر باہر نہ نکلے. دونوں فلموں میں بڑی سٹار کاسٹ ہے اور بڑے بجٹ سے بنی یہ بڑی فلمیں ہیں ، ان دونوں فلموں کو نئے ڈائریکٹرز نے بنایا ، کامران شاہد اور فیصل قریشی کی بڑی سکرین کے لئے یہ پہلی فلمیں تھیں. شائقین دونوں ہی فلموں سے بےحد مایوس ہیں . منی بیک گارنٹی میں جو لوگ وسیم اکرم کو دیکھنے کےلئے بےتاب تھے وہ بھی بے حد مایوس ہوئے.

  • پٹھان کا کردار بہت مشکل تھا میکال ذوالفقار

    پٹھان کا کردار بہت مشکل تھا میکال ذوالفقار

    اداکار میکال ذوالفقار جن کی عید الفطر پر دو فلمیں ریلیز ہوئی ہیں انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ منی بیک گارنٹی میں، میں نے پٹھان کردار ادا کیا ہے ، پٹھان کا کردار تو پہلے بھی کیا تھا لیکن پٹھان کی زبان اور لہجہ پہلی بار اپنایا ہے جو کہ خاصا مشکل تھا. میں نے یہ کردار نبھانے کےلئے بہت زیادہ محنت کی ، اس میں ڈائریکٹر فیصل قریشی کو بھی ایک بڑا کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے ًمجھ سے یہ کردار کروا لیا. میکال نے یہ بھی کہاکہ اس عید پر میری دو فلمیں ریلیز ہوئی ہیں مجھے بہت خوشی ہے کہ سینما گھر ہوں یا بل بورڈز ہر جگہ میری تصاویر آویزاں

    ہیں مجھے اس چیز کی بہت خوشی ہے. میکال نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کا بھی شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے ہمیشہ مجھے سراہا ، اور یہ چیز مجھے مزید اچھا کام کرنے کا حوصلہ دیتی ہے. میری کوشش ہے کہ میں‌ آئندہ بھی ایسا کام کروں جس میں شائقین کی دلچپسی ہو. یاد رہے کہ اس عید پر میکال کی دو فلمیں ریلیز ہوئیں جن کا نام ہے ہوئے تم اجنبی اور منی بیک گارنٹی .دونوں فلموں کو شائقین دیکھنے کےلئے جا رہے ہیں.

  • منی بیک گارنٹی تین سال پہلے شوٹ ہوئی تھی عدنان جعفر

    منی بیک گارنٹی تین سال پہلے شوٹ ہوئی تھی عدنان جعفر

    اداکار عدنان جعفر نے أپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ منی بیک گارنٹی تین سال پہلے شوٹ ہوئی تھی ہم تو اس کو بھول چکے تھے ، اچھی بات یہ ہے کہ اس عید پر یہ ریلیز ہوئی ہے، میں نے اس فلم میں بہت اچھا اور اہم کردار ادا کیا ہھے، اسی طرح سے باقی کردار بھی سکرپٹ کے حساب سے بہت اچھے ہیں ، فواد خان ہوں ، ریمبو ، مانی ، میکال ، شایان ،کرن ملک سب نے اپنی اپنی جگہ کردارں کو خوبصورتی کے ساتھ نبھایا ہے، شنیرا اور وسیم اکرم

    کو دنیا پسند کرتی ہے لہذا ان اس فلم میں‌شامل ہونا ہم سب کے لئے اعزاز کی بات ہے. عدنان جعفر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے بہت امیدیں ہیں کہ اس عید پر جو بھی فلمیں لگ رہی ہیں وہ اچھا بزنس کریں گی. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میں ایسے کردار کرتا ہوں جو کہانی کو لیکر چلتےہیں چاہے وہ مختصر ترین ہی کیوں نہ ہوں.عدنان جعفر نے کہا کہ فلم اور ٹی وی کے کام میں یقینا فرق ہے لیکن ہر میڈیم پر کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے. اور میں ان خوش نصیبوں میں سے ہوں جن کو دونوں میڈیمز میں‌کام مل رہا ہے.

  • کرن ملک فلموں میں کیسے آئیں ؟

    کرن ملک فلموں میں کیسے آئیں ؟

    اداکارہ کرن ملک جنہوں نے شان شاہد کی فلم ضرار سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا ، ضرار تو بہت زیادہ نہ چل سکی لیکن کرن ملک کی ایکٹنگ کو بہت زیادہ سراہا گیا. کرن ملک کی اس عید پر دوسری فلم ریلیز ہوئی ہے جس کا نام ہے منی بیک گارنٹی ، اس میں بھی کرن ملک کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. واسع چوہدری کے ساتھ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں ماڈلنگ کررہی تھی اس میں بھی بہت مزہ آرہا تھا لیکن جب سے اداکاری شروع کی ہے مجھے اداکاری میں زیادہ مزہ آنے لگا ہے ، اداکاری میں انسان ہر روز کچھ نہ کچھ سیکھتا ہے اور میں

    سیکھ رہی ہوں. انہوں نے کہا کہ مجھے ضرار اس طرح ملی کہ ایک روز میں‌نے شان کو اپنے کسی دوست کے ساتھ ہوٹل میں دیکھا ، میں ان کے ساتھ تصویر بنانے کے لئے چلی گئی ، تصویر لیکر میں واپس چلی گئی ، اگلے دن مجھے میرے ہی دوست نے جو کہ شان کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کال کی کہ اس طرح سے ایک سکرپٹ ہے اگر اداکاری کرنا چاہو تو میں نے سکرپٹ سنا اچھا لگا ، میں نے ہاں کر دی ، یوں شان نے مجھے اپنی فلم میں کاسٹ کر لیا اور آج مجھے پہچانا جا رہا ہے جس کی مجھے بہت زیادہ خوشی بھی ہے.

  • منی بیک گارنٹی کا کراچی میں پریمئیر ، ستاروں کی شرکت

    منی بیک گارنٹی کا کراچی میں پریمئیر ، ستاروں کی شرکت

    فیصل قریشی کی ڈائریکشن میں بنی فلم منی بیک گارنٹی کا گزشتہ روز کراچی میں پریمئیر کیا گیا، پریمئیر میں فواد خان ، فیصل قریشی ، عائشہ عمر ، مانی ، شایان خان ، میکال ذوالفقار ، حنا دلپذیر ، جاوید شیخ ، بہروز سبزواری ، شہزاد شیخ ، سجل علی ، مہوش حیات ، عمران اشرف ، ثروت گیلانی ، غنا علی ، حرا ، شہزاد رائے ، کرن ملک ، ندیم بیگ ، سیفی حسن، بلال عباس و دیگر نے شرکت کی، پریمئیر میں‌ فلم کی کاسٹ سے وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کی ایونٹ میں کمی محسوس کی جاتی ر ہی. فلم میں دو گیت ہیں ، عائشہ عمر مہمان اداکارہ کے طور پر فلم میں

    دکھائی دے رہی ہیں، میکال ذوالفقار نے ایک پٹھان کا کردار کیا ہے جبکہ فواد خان نے بینک مینجر کا . دوسری طرف شنیرا اکرم نے صحافی کا کردار ادا کیا ہے، وسیم اکرم نے بینک کے صدر کا کردار کیا ہے. کامیڈی اس فلم کا دورانیہ سوا دو گھنٹے ہے. فیصل قریشی کی یہ پہلی فلم ہے دیکھنا یہ ہے کہ شائقین کی ان کی س کوشش کو کتنی پذیرائی دیتے ہیں. فلم آج عید کے روز ریلیز کی جا رہی ہے. واضح رہے کہ پریمئیر کراچی میں کیا گیا ، پہلے لاہور میں اس ایونٹ کو کروایا جانا تھا لیکن بعد ازاں کراچی میں پریمئیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا.