Baaghi TV

Tag: media

  • آصف زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    آصف زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ اور ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونے نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات میں فروغ کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔

    ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے کاروباری تعلقات میں مزید استحکام کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ہے اور اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری نے سیلاب کے دوران متاثرین کی امداد کے حوالے سے برطانوی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    زمین تنازعہ؛ باپ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار
    کے پی؛ لوئر دیر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب
    افغانستان میں سیاحتی مقام جانے پر خواتین کو روک دیا گیا
    وزیر اعظم کا عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا حکم
    سابق صدر سے برطانوی سفارت کاروں کی ملاقات کے دوران پی پی رہنما شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا موجود تھے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی قیادت نے ملک بھی کارکنوں کو بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف عوامی احتجاج میں بھرپور طریقے سے شرکت کی ہدایت کردی ہے۔

    سیکرٹری جنرل پی پی پی نیر بخاری نے پارٹی کارکنوں کو بجلی بلوں کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منہگی بجلی کے خلاف سٹی، یونین کونسل اور تحصیل سطح پر احتجاج کیا جائے۔ نیر بخاری نے کہا کہ بجلی کی کمر توڑ قیمتوں کی وجہ سے ملک کا ہر شہری پریشان ہے، پیپلزپارٹی کے کارکن عوام کی آواز بن کر بجلی کی قیمتوں کے خلاف احتجاج شروع کریں۔

    واضح رہے کہ ملک میں بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف عوام کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے، مختلف شہروں میں بجلی کے بلوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجاً بل جلائے۔ اسلام آباد، پشاور اور ملتان کی بجلی کمپنیوں نے مظاہرین کے ڈر سے پولیس بھی بلالی اور متعلقہ حکام کو خط لکھ کر تحفظ کا مطالبہ کردیا۔ جماعت اسلامی نے بھی 2 ستمبر کو ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

  • میڈیا سے اجتناب کرنا

    میڈیا سے اجتناب کرنا


    ہمارے اردگرد بہت شورشرابہ ہے۔ ٹی وی، یو ٹیوب چینلز، متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، اور تو اور، تمام نسلوں کو میسجنگ کا نشہ ڈالنے والا موبائل فون، کثیر جہتی موضوعات پر واٹس ایپ گروپس – چوبیسس گھنٹے توجہ لیتے ہیں۔

    نوجوان نسل خاص طور پر، حقیقی زندگی میں دوستوں سے میل کے بجائے ورچوئل دوستوں، اور آن لائن تعلقات پر زیادہ انحصار کرتی ہے۔ اوپر سے سوشل میڈیا کی ستم ظریفی کہ جہاں اس کا مقصد لوگوں کو اکٹھا کرنا ہے، وہیں یہ افراد اور ان کے ماحول کے درمیان ایک اہم خلا بھی پیدا کر سکتا ہے۔ یہ عجب ستم ظریفی ہے۔ سوشل میڈیا لوگوں کو جوڑتا ہے لیکن دوسری طرف یہ صارفین کی حقیقی زندگی میں لوگوں کے ساتھ تعلق کے درمیان حائل ہوتا ہے۔

    ان کو FOMO کاخطرہ لاحق ہوجاتا ہے، یعنی ایسے احساس کہ ان کے بغیر کچھ ہو نہ جائے۔ ان کو ایسا لگتا ہے کہ وہ ماحول کے”اندر” نہیں ہیں اور پارٹیوں میں مدعو نہیں کیے جا رہے ہیں اور انہیں پیچھے چھوڑ دیا گیا ہے۔ ایک کمرے میں بیٹھا خاندان اکثر اپنے آپ کو اپنے موبائل میں مشغول اور ایک دوسرے کے ساتھ کم ہی پائے گا۔

    مزید برآں، سوشل میڈیا کی لت اکثر صحت مند سرگرمیوں سے غفلت کا باعث بنتی ہے. مثلاً کھیل، ورزش، اور باہر وقت گزارنے سے۔ اس کاہلی والے طرز زندگی کے نتیجے میں صحت کے مختلف مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

    ایک دوست نے مجھے ایک اقتباس بھیجا، مصنف نامعلوم، "آج سٹاربکس میں ایک آدمی کو دیکھا۔ نہ آئی فون، نہ ٹیبلیٹ، نہ لیپ ٹاپ۔ وہ بس وہیں بیٹھا تھا۔ کافی پی رہا تھا۔ بلکل جیسے کوئی نفسیاتی مریض ہو۔” اس بات نے مجھے سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور کیا۔ کیا ہم نے سادہ خوشیوں کی لذت نہیں کھو دی؟ گھر والوں کا ایک ساتھ ناشتہ کرنا؟

    خط لکھنے اور وصول کرنے کی خوشی؟ پوسٹ کارڈز؟ اپنے بزرگوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کی زندگی کے قصے کہانیاں سننا؟ ہماری یادداشت میں ہمیشہ کے لیے رہنے والی تصویر کی خواہش،بزرگوں سے عیدی ملنے کی خوشی، زیادہ بڑی رقم نہیں بلکہ وہ رقم جو احساس کے اعتبار سے معنی خیز تھی؟ تمام خاندان کا ایک گھر میں کھانے پر آنا؟ بچوں، نوجوانوں، اور بزرگوں سے بھرے ہوۓ کمرے؟ عید کی روایتی سوغات۔ چاندی کے ورق والی میٹھی سویاں، حلوے کے میٹھے ٹکڑے، کھٹی اور مسالے دار چاٹ، مختلف اقسام کے سموسے، کباب، شیرمال اور نان کے ساتھ نہاری، شیرہ ٹپکتی ہوئی گھریلو گلابی جامن۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
    فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
    علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
    ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری
    شہر یار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
    غم کے مواقع پر، مثلاً موت، یا بیماری کے وقت، متاثرہ گھر والوں کو خاندان کے دیگر افراد نے ایسے جیسے گھیر لیا ہو، کوئی کھانا لے کر آرہا ہو گا، یا ہسپتال میں مریض کے ساتھ رہنے آیا ہو گا، یا صرف سہارا دینے کے لیے وہاں موجود ہو گا۔

    مشکل اوقات میں برادری اور تعلق کا یہ احساس بتدریج ختم ہوتا جا رہا ہے. کیونکہ خاندان علیحدہ ہوتے جارہے ہیں اور لوگ ورچوئل دنیا میں مجذوب ہوتے جارہے ہیں۔

  • لوٹوں اور نوٹوں کی گونج،سفارش نہیں بلکہ میرٹ، تجزیہ، شہزاد قریشی

    لوٹوں اور نوٹوں کی گونج،سفارش نہیں بلکہ میرٹ، تجزیہ، شہزاد قریشی

    ملک میں نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان وجود میں آچکی ہے ۔اس کے مستقبل کے بارے میں لکھا اور بولا جا رہا ہے ۔ اس طرح کی جماعتیں ملکی سیاسی تاریخ میں کوئی نئی بات نہیں ۔ اس جماعت میں شامل لوگوں کی اکثریت نے سیاست اور جمہوریت کو نقصان ہی پہنچایا ہے۔ اس کا خمیازہ بھٹو، نوازشریف ، محترمہ بینظیر بھٹو اور اب عمران خان بھگت رہے ہیں۔ ملکی سیاست میں ان کا اور ان جیسے لوگوں کا مستقبل روشن ہی ہوتا ہے ۔حیرانگی اس پر ہے کہ ہمارا الیکٹرانک میڈیا ان کو سیاسی ہیرو بنا کر پیش کر رہا ہے ۔

    سیاستدان اور سیاسی جماعتیں بددلی سے ان کو قبول بھی کرتی ہیں۔ لوٹوں اور نوٹوں کی گونج نے جمہوریت کو کبھی مستحکم نہیں ہونے دیا۔ سیاست میں نظریاتی دور ختم ہو چکا ہے۔ نظریات اور جمہوریت نفع بخش سیاست کے چنگل میں پھنس گئی ہے۔ جدید جمہوریت کا بحران بہت سنگین اور گہرا ہو گیا ہے۔ آزاد انتخابات، آزاد صحافت اور ایک آزاد عدلیہ کے معنی بہت سکڑ گئے ہیں۔ اس سیاسی کھلواڑ میں عوام کو باور کرایا گیا کہ سیاستدان صادق اور امین بھی ہو سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا بیان سامنے آیا کہ انتخابات صاف اور شفاف ہونے چاہئیں ملکی معیشت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ ایسی نگران حکومت ہو جو اصلاحات کو آگے لے کر چکے۔
    مزید یہ پڑھیں؛
    وزیراعظم کی غیرملکی سرمایہ کاری سے متعلق مواقع تلاش کرنے کی ہدایت
    ڈی جی پی ٹی اے کے گھر چوری کی واردات
    شمالی وزیرستان؛ خودکش دھماکے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 10شہری زخمی
    امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے کوکین برآمد
    اسحاق ڈار کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات
    لاہورمیں 285 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے،عامر میر
    سی پیک کے دس سال مکمل،وزیراعظم شہبازشریف کی چین اورپاکستان کو مبارکباد
    قارئین اسحاق ڈار نے درست کہا مگر کیا کہا جائے جس ملک میں سفارشی نگران وزیراعظم لگایا جائے وہ کیا اصلاحات کرے گا نگران وزیراعظم جو خود سفارشی ہوگا وہ کس طرح صاف و شفاف انتخابات کروائے گا؟ سفارشوں کی ایک لمبی لائن لگی ہے نہ صرف وزارت عظمیٰ کے لئے بلکہ نگران کیبنٹ کے لئے بھی۔ ذمہ داران ریاست ملکی معیشت کو مدنظر رکھتے ہوئے سفارشی نہیں بلکہ ملک و قوم کے مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے میرٹ پر نگران وزیراعظم کا فیصلہ کریں۔ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کروائے جائیں تاکہ کوئی سیاسی جماعت انتخابات کے بعد انگلی نہ اٹھائے بین الاقوامی سطح پر بھی انتخابات پر انگلی نہ اٹھائی جائے۔ ملک کا اس وقت اصل مسئلہ معیشت ہے۔ نگران وزیراعظم بناتے وقت اہلیت اور میرٹ کا قتل نہ کیا جائے۔

  • کیپیٹل ٹی وی منیجمنٹ میں تبدیلی متوقع

    کیپیٹل ٹی وی منیجمنٹ میں تبدیلی متوقع

    پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ز ایچ بی میڈیا (پرائیویٹ لمیٹڈ) کیپٹل ٹی وی منیجمنٹ میں تبدیلی اور کمپنی میں نئے ڈائریٹکرز اور شیئر ہولڈرز کو شیئرز کی منتقلی کی درخواست منظور کرلی ہے جبکہ اس حوالے سے کیپٹل ٹی وی کے ڈاکٹر باسط نے اپنے پیغام میں لکھا کہ "پیمرا نے ایک تازہ پریس ریلیز میں منیجمنٹ کی تبدیلی کی طرف اشارہ کیا گیا ہے دراصل ہم نے خود اس کیلئے درخواست دی تھی تاکہ خاندان کے کچھ قریبی افراد کو باضابطہ طور پر بورڈ میں شامل کیا جا سکے۔


    ان کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ یہ ایک صرف تبدیلی ہے جو خاندان کے اندر کچھ شیئرز کی منتقلی ہے جبکہ اس بورڈ میں کسی بیرونی شخص کو شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی خاندان سے باہر کسی کو کوئی حصہ فروخت کیا گیا ہے یا شامل کیا جائے گا۔ تاہم خیال رہے کہ پیمرا نے ریگولیشنز 2011 ترمیم شدہ 2022 میں نئے ٹیرف کی گزٹ میں نوٹیفیکشن سے متعلق ضروری ترمیم کی بھی منظوری دے دی تھی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خدیجہ شاہ، صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
    ہولی تہوار سے متعلق ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
    بچوں کیلئےفارمولا ملک پربھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیئے،ماہرین صحت
    جعلی افغان پاسپورٹ کے ذریعے اٹلی جانے والا مسافر گرفتار
    رابعہ سلطان جناح ہاوس پر حملہ کی تفتیش میں پولیس کو مطلوب تھیں,پنجاب حکومت
    ہتک عزت دعویٰ: خواتین عوامی طور پر جنسی ہراسانی سنگین جیسے جھوٹے الزامات لگا سکتی ہیں،میشا شفیع
    سربراہی اجلاس میں دعوت دینے اور پرتپاک میزبانی پروزیراعظم کا فرانسیسی صدر کا شکریہ
    علاوہ ازیں سابقہ فاٹا کے اضلاع میں ریڈیو ایف ایم لائسنس کی بولی کے اجراء کی تجویز بھی منضور کرلی تھی، جبکہ اتھارٹی نے بونیر کیلئے دوبارہ ریڈیو ایف ایم لائسنس کی بولی کی بھی اجازت دے دی ہے. اس کے ساتھ ہی جامع سنٹرل پنجاب کے ایف ایم ریڈیو لائسنس کی تجدید کی بھی منظوری دی گئی تھی.

  • ایمان علی کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں ؟‌

    ایمان علی کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں ؟‌

    اداکارہ و ماڈل ایمان علی جو میڈیا سے اور سوشل مجمعوں سے بالکل دور رہتی ہیں ، انکی اپنی ایک دنیا ہے جس سے باہر کم کم نکلتی ہیں. ایمان علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتا دیا ہے کہ وہ میڈیا اور سوشل مجمعوں سے دور کیوں رہتی ہیں . انہوں نے کہا ہے کہ مجھے Multiple sclerosis (MS) نامی بیماری ہے، یہ ایک ایسی بیماری ہے جس کا علاج بہت آسان نہیں ہے. یہ جس کو ہوجائے اسکو اس کے ساتھ ہی چلنا پڑتا ہے. اور میری طبیعت اس کی وجہ سے کافی خراب بھی رہتی ہے. مجھے نظر آنا بند ہوجاتا ہے ، میری بینائی چلی جاتی ہے، میری ٹانگوں میں درد ہوتا ہے. میرے ہاتھ پائوں ڈیڑھ سال سے سن ہیں ، مجھے سے کوئی کام نہیں ہوتا ، مجھ سے چلا نہیں جاتا . لیکن پھر بھی اس بیماری کے باوجود میں چل پھر رہی ہوں، یہ بیماری میرے لئے ایک چیلنج ہے جس کا مقابلہ میں بہادری کے ساتھ کررہی ہوں.سر پر سوار کرنے کی بجائے اس بیماری کے ساتھ جی رہی ہوں ہنسی خوشی زندگی بسر کررہی ہوں. انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں کہیں آتی جاتی نہیں. میں اس بیماری سے نکلوں تو کچھ کروں اور لوگوں کو لگتا ہے کہ میں مغرور ہوں‌کہیں آنا جاناپسند نہیں‌کرتی.