Baaghi TV

Tag: meera

  • میری بہن کینسر میں‌مبتلا ہو گئی ہے میں بہت پریشان ہوں میرا

    میری بہن کینسر میں‌مبتلا ہو گئی ہے میں بہت پریشان ہوں میرا

    فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ میں آج کل بہت پریشان ہوں میری فیملی مختلف مسائل کا شکار ہے. انہوں نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو پوسٹ کی جس میں ان کی والدہ ہسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی نظر آ رہی ہیں. انہوں نے اپنی پوسٹ کے زریعے لوگوں‌کو لکھ کر آگاہی دی کہ میری والدہ کافی عرصے سے صحت کے مختلف ایشو ز میں گھری ہوئی ہیں،ان کی حال ہی میں‌سرجری ہوئی ہے. دوسری طرف انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میری بہن کو کینسر کی تشخیص ہوئی ہے ، میں اپنی فیملی کے ان مسائل کی وجہ سے بے حد پریشانی میں‌مبتلا ہوں.

    یہاں تک کہ میں نے اپنے کیرئیر کو بریک بھی لگا دی ہے اور میں ابھی کچھ عرصہ تک شوبز میں‌کام نہیں کروں گی . ”میری ساری توجہ اپنی فیملی کے ایشوز کو حل کرنے پر مرکوز ہے”. میرا نے کہا کہ میں آپ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ میری والدہ اور بہن کے لئے دعا کیجیے، میری فیملی میں‌میری جان ہے. میں‌اپنی فیملی کے بہت قریب ہوں انہوں نے میرا بہت ساتھ دیا ہے. یاد رہے کہ میرا کافی عرصے سے ڈرامے اور فلموں سے دور ضرور ہیں لیکن اس کے باوجود وہ شوبز کی دنیا میں‌ان رہتی ہیں.

    پاکستان اور ترکی کی کو پروڈکشن” صلاح الدین ایوبی” کا ٹیزر جاری کردیا گیا

    ماضی کی معروف ماڈل ماہم امجد کے والدکے قتل کیس کی اہم سماعت

    پاکستانی اداکار و ماڈل عامر شاہ "رن وے ماڈل یونیورس 2023″منتخب

  • جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

    جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

    حال ہی میں فلمسٹار میرا اور ان کی والدہ نے ایک ٹی وی شو میں‌شرکت کی.اس میں‌فلمسٹار میرا سے سوال ہوا کہ آپ نے بالی وڈ میں کام کرنا کیوں چھوڑا ، تو میرا نے کہا کہ اس سوال کا جواب میری والدہ دیں گی شفقت بیگم نے کہا کہ میری بیٹی نے بالی وڈ‌فلم نظر اور کسک میں‌کام کیا اسکو بہت زیادہ کامیابی ملی ، اسکو مزید بہت ساری فلموں میں کام کرنے کی آفر بھی ہوئی . لیکن میں‌نے ہی منع کر دیا کیونکہ میں‌سمجھتی ہوں‌کہ وہ ایک الگ ملک ہے وہاں ایک اکیلی لڑکی کیسے چل سکتی تھی.

    اس لئے میری بیٹی نے بالی وڈ کی مزید فلموں میں‌کام کرنا مناسب نہیں سمجھا . انہوں نے یہ بھی کہا کہ جوہی چاولہ اور ایشوریا رائے کے ساتھ میرا کی بہت دوستی تھی لیکن وہ مجھے زیادہ کالز کیا کرتی تھیں اور ابھی بھی کرتی ہیں جوہی چاولہ نے تو مجھے ماں‌بنایا ہوا ہے. وہ بہت ہی اچھی ہے. ایک سوال کے جواب میں‌میرا نے کہا کہ ”کون کہتا ہے کہ میرا کیرئیر ختم ہو گیا ہے ، میں اپنی مرضی سے کام کم کررہی ہوں ”ابھی بھی میرے پاس کام کی آفرز کے ڈھیر رہتے ہیں لیکن جب تک مجھے میری مرضی کا کردار نہیں‌آفر ہو گا تب تک کام نہیں کروں گی .

    کرتار پور میں گپی گریوال اور پاکستانی فنکاروں کا اکٹھ

    پاکستانی کرکٹرز مجھے "میسج” کرتے ہیں،اداکارہ نوال سعید کا انکشاف

    اللہ کی رحمت کو اپنی چالاکی مت سمجھیں قیصر پیا

  • بھارت سے آفرز آتی ہیں لیکن پاکستان میں‌کام کرنا ترجیح ہے میرا

    بھارت سے آفرز آتی ہیں لیکن پاکستان میں‌کام کرنا ترجیح ہے میرا

    نامور اداکارہ میرا جنہوں نے بھارت میں بھی جا کر کام کیا ہےانہوں نے حال ہی میں دعوی کیا ہے کہ مجھے آج بھی انڈیا سے کام کی آفرز آتی ہیں لیکن میری پہلی ترجیح پاکستان میں‌رہ کر یہاں ہی کام کرنا ہے. انہوں نے کہا کہ میں یہ بھی سنتی ہوں کہ مجھے نا پسند کرنے والے لوگ کہتے ہیں‌کہ میرا کا کیرئیر ختم ہو گیا ہے ، میں‌ان سب کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ میرا کیرئیر بالکل بھی ختم نہیں ہوا.بلکہ میں نے تو ابھی بہت زیادہ کام کرنا ہے اور مزید لمبی اننگزکھیلنی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری کے جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں ۔

    ایک سوال کے جواب میں‌انہوں نے کہا کہ شوبز سے ہرگز دور نہیں ہو ئی ، مجھے یقین ہے جب اچھی فلمیں بنیں گی تو یقینی طور پر میں بطور ہیروئن کسی بھی ہدایتکار کی پہلی ترجیح ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں وہی کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جن کی وجہ سے مجھے مقبولیت ملی ۔میرا نے کہاکہ ”میں‌چاہتی ہوں کہ مجھےایسے کردار آفر ہوں جن میں اداکاری کی گنجائش ہو اور مجھے بھی لگے کہ ہاں واقعی مجھے کوئی ایسا کردار آفر ہوا ہے جس کو رد نہیں کیا جا سکتا.”

    مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس

    تیری میری کہانیاں کا ریسپانس بہت اچھا ملا ندیم بیگ

    مجھے نہیں لگتا سنیتا کی شکل ماہرہ خان کے ساتھ ملتی ہے حسن احمد

  • میں کبھی پاگل خانے نہیں گئی غلط افواہیں نہ پھیلائیں میرا

    میں کبھی پاگل خانے نہیں گئی غلط افواہیں نہ پھیلائیں میرا

    لالی وڈ کی ڈرامہ کوئین کہلائی جانے والی اداکارہ میرا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میرے بارے میں غلط افواہیں پھیلانے کا سلسلہ نہ جانے کب بند ہو گا ،اب میں ایک افواہ سن رہی ہوں کہ امریکہ میں مجھے ایک پاگل خانے میں علاج کے لئے داخل کروایا گیا تھا جو کہ بالکل ہی غلط ہے ایسا کبھی کچھ نہیں ہوا. ہاں زہنی صحت کے مسائل یا صحت کے دیگر مسائل ہر کسی کے ساتھ رہتے ہیں میرے ساتھ بھی رہے اور رہتے ہیں . اس سلسلے میں‌ہسپتالوں میں آنا جانا رہا ہے.

    لیکن یہ کہنا کہ میں‌پاگل خانے میں‌دماغی علاج کرواتی رہی ہوں یہ بالکل ہی غلط ہے. میرا نے کہا کہ میں تو ان باتوں کی عادی ہو چکی ہوں ، مجھے پتہ ہوتا ہے کہ اگر میں‌نے کچھ بھی کہا اسکا بننا تو الٹ ہی ہے تو اسلئے میں‌زہنی طور پر تیار رہتی ہوں کہ میرے حوالے سے کوئی نہ کوئی خبر یقینا غلط انداز میں‌پھیلائی جائیگی. میرا نے کہا کہ میں‌نے باہر کے ملکوں میں رہ ایک بات سیکھی ہے کہ اپنے آپ سے تعلق رکھیں کسی سے ملیں اچھے سے ملیں لیکن یہ نہ دیکھیں کہ کون اپنی زندگی میں‌کیا کررہا ہے. میں‌خود میں‌رہنے والی انسان ہوں ،لیکن مجھ سے جب کوئی سوال کیا جاتا ہے تو میں جواب دے دیتی ہوں اس کے بعد اسکی ہیڈنگز بن جاتی ہیں.

    شوبز شخصیات کی فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت

    شوہر کے لئے رات کو ایک بجے بھی کھانا بنا دیتی ہوں اسماء عباس

    ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ماورا حسین کا پیغام

  • میرا جناح ہسپتال پہنچ گئیں

    میرا جناح ہسپتال پہنچ گئیں

    اداکارہ میرا لاہور کے جناح ہسپتال میں پہنچ گئیں، رپورٹس کے مطابق میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری ان دنوں زیر علاج ہیں. میرا ان کی عیادت کے لئے جب ہستپال گئیں تو انہوں نے وہاں موجود دیگر مریضوں کی بھی عیادت کی . میرا نے مریضوں کی خیریت بھی دریافت کی جبکہ اس بارے میں اںکا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔میرا نے اس موقع پر کہا کہ مجھے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ جناح ہسپتال میں مریضوں کا بہترین علاج کیا جا رہا ہے.

    اور یہاں ان کو ہر قسم کی سہولت دی جارہی ہے. انہوں نے کہا کہ میری والدہ کی صحت کے کچھ مسائل ہیں جس کی وجہ سے انہیں یہاں داخل کروایا گیا ہے ”جس طرح سے ڈاکٹر ٹریٹمنٹ‌کررہےہیں مجھے یقین ہے کہ وہ بہت جلد ٹھیک ہو کر گھر آجائیں گی”. یاد رہےکہ فلمسٹار میرا کی والدہ ایک ایجوکیشنسٹ تھیں اور انہوں نے اپنی بیٹی کا کیرئیر بنانے کے لئے بہت زیادہ محنت کی. آج اگر میرا اس مقام پر ہیں کہ لوگ انہیں‌پہچانتے ہیں تو اس میں‌ان کی والدہ کی اس جدوجہد کا بہت بڑا ہاتھ ہے جو انہوں نے ان کے کیرئیر کو بنانے کے لئے شروع کی .

    شوبز شخصیات کی فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت

    شوہر کے لئے رات کو ایک بجے بھی کھانا بنا دیتی ہوں اسماء عباس

    ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ماورا حسین کا پیغام

  • میرا کو دیکھ کر دلیپ کمار نے کیا کہا ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    میرا کو دیکھ کر دلیپ کمار نے کیا کہا ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    فلمسٹار اداکارہ میرا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں بالی وڈ کے بہت سارے سٹارز کے ساتھ ملی ہوں لیکن دلیپ کمار کے ساتھ ملنا ہمیشہ ہی یادگار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں بھارت گئی تو وہاں بہت سارے فنکاروں سے ملاقاتیں ہوئیں ، دلیپ کمار سے جب ملنے کا موقع میسر آیا تو میری خوشی کی انتہا نہیں تھی۔ میرا نے کہاکہ دلیپ کمار نے مجھے اپنے گھر مدعو کیا کھانے پر اسی بہانے سائرہ بانو سے ملنے کا بھی موقع مل گیا۔ اداکارہ میرا نے یہ بھی بتایا کہ دلیپ کمار نے مجھے دیکھ کر کہا کہ آپ لاہور سے آئی ہیں تو مجھے آپ کی آمد پر لاہور کی خوشبو آ رہی ہے،

    میں پاکستان کی اس خوشبو سے مہک رہا ہوں۔”میری خوشی کی انتہا نہیں تھی” ۔ دلیپ کمار نہایت ہی عاجز انسان تھے ہر کسی کے ساتھ بہت ہی خو ش اسلوبی سے پیش آتے اور بہت ہی مہمان نواز بھی تھے۔ سائرہ بانو بھی شفیق عورت ہیں وہ بہت ہی دھیما اور خوبصورت بولتی ہیں۔ یاد رہے کہ فلمسٹار میرا مہیش بھٹ کی فلم نظر کرنے کےلئے بھارت گئیں تھیں اس فلم میں ان کے ساتھ امیشا پاٹیل کا بھائی اشمیت پاٹیل تھا۔

  • شاہ رخ خان سے تین بار ملاقات کی  میرا

    شاہ رخ خان سے تین بار ملاقات کی میرا

    پاکستان کی ڈرامہ کوئین میرا نے حال ہی میں مومن ثاقب کے شو میں شرکت کی ہے اس میں‌انہوں نے بتایا کہ کس طرح سے ان کی شاہ رخ خان کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں. انہوں نے کہا کہ میری شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی ملاقات ابھیشک بچن کی سالگرہ کے موقع پر ہوئی. دوسری ملاقات دلیپ کمار کے گھر کھانے کی دعوت پر ہوئی اور تیسری ملاقات دبئی میں. انہوں نے کہا کہ کنگ خان ایک بہترین آدمی ہیں بلکہ شاندار آدمی ہیں. ان سے جب جب ملاقات ہوئی ایک الگ اور خوشگوار تجربہ رہا ہے، شاہ رخ خان واقعتا ایک بڑے سٹار ہیں.

    انہوں نے ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں بھارت سونامی متاثرین کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے کے لئے گئی ، ”سنجے دت نے مجھے فون کرکے کہا کہ میں بھی آپ کے شوز کا حصہ بننا چاہتا ہوں” اس کے علاوہ دلیپ کمار نے خود مجھے کال کرکے اپنے گھر کھانے پر بلایا اور مجھے دیکھ کر نہایت خوشی کا اظہار کیا. انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دی ہے میں نے کنٹرورسیز میں پڑتی نہیں لیکن پتہ نہیں کیوں کنٹرورسیز میرا پیچھا کرتی رہتی ہیں. یاد رہے کہ میرا نے بھارت میں‌مہیش بھٹ کی فلم نظر میں کام کیا تھا .

    مشی خان برس پڑیں ڈرامہ لکھنے اور بنانے والوں پر

    غنا علی نے سسرال سے علیحدگی اخیتار کیوں کی؟‌اداکارہ بول پڑی

    جمال شاہ نے فریال گوہر کے ساتھ طلاق کی وجہ بتا دی

  • سوشل میڈیا سٹارز خوابوں کی دنیا سے نکل کر کام کرکے دکھائیں فلمسٹار میرا

    سوشل میڈیا سٹارز خوابوں کی دنیا سے نکل کر کام کرکے دکھائیں فلمسٹار میرا

    معروف اداکارہ میرا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ سوشل میڈیا سٹارز کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ لوگ خوابوں کی دنیا سے باہر نکلیں اور عملی طور پر کام کرکے دکھائیں. انہوں نے کہا کہ باتیں کرنا بہت آسان ہے لیکن کام کرنا بہت مشکل ہے اور خصوصی طور پر کام کرکے نام بنانا آسان نہیں ہوتا. انہوں نے کہا کہ جو لوگ دوسروں کے خلاف سازشیں کرتے رہتے ہیں وہ کام میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیں.میرا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں الزام تراشی پر یقین نہیں رکھتی صرف پرفارمنس سے جواب دیتی ہوں۔زبان کے ساتھ ساتھ آ پ کا کام بھی بولنا چاہیے تاکہ لوگوں کو نظر آئے۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ ” بہت سارے لوگوں کی ناکامی کی وجہ یہ ہے کہ وہ دوسروں کی خامیاں تلاش میں کرنے میں اپنی تمام توانائی صرف کر دیتے ہیں اگر یہی توانائی وہ اپنی پرفارمنس بہتر کرنے میں لگائیں تو انڈسٹری میں اچھا مقام حاصل کر سکتے ہیں”۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس وقت بہت ساری آفرز ہیں میں ان پر غور کررہی ہوں کوئی سکرپٹ اگر پسند آ گیا تو میں یقینا بہت جلد مداحوں کو بڑی سکرین پر نظر آئوں گی.

    منیشا گلیانی؛ کتھک کی مشہور ڈانسر

    سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

    پنجاب بھر کے تھیٹرز بند لیکن گجرات اور راولپنڈی میں تھیٹر پر ڈراموں کی نمائش …

  • موجود دور میں مجھ سے کام لینے والا کوئی نہیں میرا

    موجود دور میں مجھ سے کام لینے والا کوئی نہیں میرا

    معروف اداکارہ میرا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ موجودہ دور میں کوئی بھی ایسا ڈائریکٹر اور رائٹر نہیں ہے جو مجھ سے کام لے سکے. سید نور اور جرار رضوی جیسے ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کیا اور ان سے بہت کچھ سیکھا. میں آج بھی ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوں اور خوشی سے ان کے ساتھ کام کروں گی .انہوں نے کہا کہ سید نور اور جرار رضوی جیسے منجھے ہوئے ڈائریکٹرز نے فلم انڈسٹری کی بہت خدمت کی ہے ، میڈم سنگیتا نے بھی بہترین فلمیں بنائیں. موجود دور میں جتنا بھی اچھا کام ہو رہا ہے لیکن کوئی ایسا نہیں ہے جو میرے اندر چھپی صلاحتیوں کو باہر نکال سکے.

    میرا نے کہا کہ ”جب میں کوئی پراجیکٹ سائن کرتی ہوں تو جی جان ایک کر دیتی ہوں”، ہمارے دور میں بہت ہی پروفیشنل انداز میں کام ہو رہا تھا. آج بھی ہو رہا ہے لیکن مجھے سید نور کے دور کے ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرکے زیادہ مزا آتا ہے. یاد رہے کہ فلمسٹار میرا کسی نہ کسی کنٹرورسی کو جنم دینے میں مہلارت رکھتی ہیں ان کے حوالے سے حال ہی میں کہا گیا ہے کہ وہ بہت اچھی طرح جانتی ہیں کہ خبروں میں کیسے رہنا ہے.

    راکھی عمرہ کرکے بھی نہیں بدلی عادل درانی

    بجلی کے بلوں پر فنکار سراپا احتجاج

    میری بڑی بہن نے میرے لئے والدین سے مار کھائی سبینا فاروق

  • سینئر اداکارہ ممتاز بیگم کو میرا کی دعوت

    سینئر اداکارہ ممتاز بیگم کو میرا کی دعوت

    ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز بیگم ان دنوں پاکستان میں‌موجود ہیں وہ ایک ماہ پہلے کینڈا سے تشریف لائیں. ان کو فلمسٹار میرا نے دعوت دی ہے کہ ممتاز بیگم جب بھی لاہور آئیں میرے گھر میں آئیں میں ان کی مہمان نوازی کرنا چاہتی ہوں، اس ممتاز بیگم نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نے مجھے اپنے گھر آنے کی دعوت دی ہے میں ان کی بہت شکر گزار ہوں ، میں ان کے جذبے کو نہایت ہی احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہوں. لاہور میرا اپنا گھر ہے میری پوری فیملی یہاں آباد ہے کوئی اپنے گھر میں مہمان نہیں ہوتا ۔لاہور میں میرا اپنا گھر نہ ہوتا تو میں ضرور میرا کی پیشکش کو قبول کرتی.

    ”اداکارہ ممتاز نے مزید یہ بھی کہا کہ مجھ سے ڈائریکٹ میرا کی کوئی بات اس سلسلے میں نہیں ہوئی ہے” صرف اخبار کی ایک خبر کے ذریعے سے مجھے یہ اطلاع ملی ہے پھر بھی میں ان کی بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے میرے لیے اچھے الفاظ استعمال کرتے ہوئے جذبہ خیر سگالی کا اظہار کیا ۔یاد رہے کہ ممتاز بیگم کے کریڈٹ پر بہت ساری مشہور فلمیں ہیں لیکن سالہ صاحب اسکے گیتوں اور مقبولیت کی وجہ سے قابل زکر ہے.

    اداکاری میں پہلا چانس اقربا پروری کی وجہ سے ملا اشنا شاہ کا اعتراف

    میک اپ آرٹسٹ کو مارنے کا واقعہ مشک کلیم نے ماڈل پر پابندی عائد کرنے …

    سوہائے کی شوبز میں واپسی ، ڈرمہ سیریل جنٹلمین میں اہم کردار ادا کریں گی