Baaghi TV

Tag: meeting

  • تھیلسیمیا کے مریضوں کے لیے اہم اقدام

    تھیلسیمیا کے مریضوں کے لیے اہم اقدام

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے خون کے عطیات اکٹھے کرنے بارے اہم قدم اٹھاتے ہوئے عملی کام شروع کر دیا اس حوالہ سے خون کے عطیات کی اہمیت بارے آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

    ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک کی زیر صدارت سرکاری افسران اور این جی اوز کے نمائندگان کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا اور اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی۔شرکاء نے ضلع میں تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگانے کا فیصلہ کیاگیا

    تھیلیسیمیا سینٹر کے قیام بارے غور و خوص کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے اس موقع پر کہا کہ تھیلیسیمیا کا شکار بچے ہمارے اپنے بچے ہیں ضلعی انتظامیہ سے جو کچھ ہو سکا ان کے لئے کام کرے گی گی انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں بلڈ ڈونیشن کیمپس لگانے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے ۔

  • ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس

    ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس

    خانیوال:ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا-

    سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حنا رحمن نے حکومتی ہدایات کے مطابق بس و ویگن اڈوں پر سفری سہولیات کی فراہمی بارے بریفنگ دی-ڈی ایس پی ٹریفک،سی او میونسپل کمیٹی افتخار بنگش ودیگر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی- ڈپٹی کمشنر نے چاروں تحصیلوں کے اڈوں پر حکومتی ہدایات کے مطابق بہترین سہولیات کی فراہمی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ
    مطلوبہ معیار کی سہولیات فراہم نہ کرنے والے بس و ویگن سٹینڈ مالکان کو نوٹسز جاری کئے جائیں اوور لوڈ،ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کیا جائے-

    انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی،ٹریفک پولیس اس حوالہ سے مشترکہ مہم چلائیں- ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ کبیروالا میں اسٹینڈ کی حالت مزید بہتر کی جائے گی عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم نہ کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے-زائد کرائے وصول ،ماسک کی پابندہ نہ کرنے اور دھواں چھوڑنے والی بسوں و ویگنوں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ بند کیا جائے-

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے خانیوال کی کن اہم شخصیات سے ملاقات کی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے خانیوال کی کن اہم شخصیات سے ملاقات کی

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے پیر ظہور حسین قریشی (پارلیمانی سیکرٹری برائے پانی ؤ بجلی)؛ پیر سید عباس علی شاہ (پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون) وزیر اعلی عثمان بزدار کو اپنے حلقہ کے مسائل سے آگاہ کیا
    وزیر اعلی عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کے مسائل نوٹ کئے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی
    سیاسی امور اور سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی

    "حلقوں کے مسائل کے حل کے لئے لائحہ عمل بنا لیا ہے – عوام صرف ترقی اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں – ہمارے اڑھائی برس خدمت، شفافیت اور دیانت کی گواہی دے رہے ہیں – عوام کل بھی پی ٹی آئی کے ساتھ تھے اور آج بھی ساتھ ہیں -” وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

  • نوزائیدہ بچوں کے لئے محکمہ صحت کا اہم اقدام

    نوزائیدہ بچوں کے لئے محکمہ صحت کا اہم اقدام

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک نے کہا ہے کہ محکمہ صحت نوزائیدہ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کے اہداف کو سو فیصد یقینی بنائے اور محکمہ صحت کے افسران حفاظتی ٹیکہ جات لگانے والی ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کریں

    اس سلسلہ میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایکسیلریشن ای پی آئی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا جس میں نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر محمد ارشد، ضلعی افسر صحت ڈاکٹر ڈاکٹر فضل الرحمن بلال سمیت محکمہ صحت کے افسران نے بھرپورشرکت کی۔ اے ڈی سی آر نے کہا کہ محکمہ صحت کے ویکسینیٹرز خاص خیال رکھیں کہ ان بیماریوں سے بچاؤ کیلئے کوئی بچہ ویکسین لگوانے سے محروم نہ رہے۔

    انھوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو آئندہ زندگی میں میں موذی اور جان لیوا امراض سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات ضرور لگوائیں۔ محمد اکرام ملک نے ای پی آئی سر ویلنس، مین پاور، حفاظتی ٹیکہ جات کی دستیابی و سپلائی، سالانہ اہداف، ویکسینیشن پلان، یونین کونسلز ای پی آئی پوائنٹس، ڈیمانڈز اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ضلعی افسر صحت نے بتایا کہ پیدائش سے لے کر ڈیڑھ سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات تسلسل کے ساتھ لگائے جارہے ہیں انہوں نے اس سلسلہ میں اجلاس کو تفصیلی بریفنگب بھی دی۔ نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر محمد ارشد نے کہا گے کہ ضلع خانیوال میں نوزائیدہ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کی شرح تسلی بخش ہے۔ محکمہ صحت کے افسران نے اس سلسلہ میں میں مزید بہتری کے لئے متعدد تجاویز بھی پیش کیں۔

  • نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ

    نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے سرکاری نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کے احکامات دے دیئے

    افسران مال کو بھی ریکوریوں کے اہداف سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت غفلت کے مرتکب افسران مال کا محاسبہ کیا جائے گا ۔اس امر کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت سرکاری وصولیوں بارے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک ،اسسٹنٹ کمشنرز بختیار اسماعیل،ذیشان ندیم ،خرم حمید ،بابر سلیمان چیمہ سمیت اے ڈی ایل آرز نے شرکت کی ۔

    ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے سربراہان کو کھیوٹ اور میوٹیشن ایشوز جلداز جلد نمٹانے کی ہدایت کی انھوں نے سرکاری رقبوں پر ناجائز قابضین کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے پر بھی زور دیااجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک نے وصولیوں کے اہداف کے حصول اور اراضی ریکارڈ سنٹر کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔

  • نا جائز منافع خوروں کے خلاف  گھیرا تنگ

    نا جائز منافع خوروں کے خلاف گھیرا تنگ

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے معیاری زرعی اجناس، سبزیوں و پھلوں اور کھانے پینے کی اشیاء کی منڈیوں میں فراہمی اور نیلامی کی کڑی نگرانی کی جائے گی

    تاکہ لوگوں کو عام مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ سستے داموں میسر آسکیں ۔یہ بات انہوں نے مارکیٹ کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹر اور سیکریٹریز کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا ،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بختیار اسماعیل ،ذیشان ندیم ،خرم حمید ،بابر سلیمان چیمہ ،ڈی او انڈسٹریز محمد بلال مارتھ سمیت متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منڈیوں میں غیر معیاری زرعی اجناس، سبزی و پھل فروخت کرنے والوں اور ناجائز منافع خوری کرنے والے آڑھتیوں اور پڑھیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے شرکاء اجلاس پر زور دیا کہ وہ اس سلسلہ میں دو دن کے اندر ایکشن پلان تیار کرکے عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ منڈیوں سے عام مارکیٹ تک معیاری اشیاء ضروریہ اور سبزی وپھلوں کی ارزاں نرخوں پر فروخت اور اس کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے اس سلسلہ میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور کوتاہی کے مرتکب افسران کا محاسبہ کیا جائے گا

  • یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اجلاس

    یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اجلاس

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر 05 فروری یوم یکجہتی کشمیر کو بھر پور انداز میں منانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں شروع کردیں-

    اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت اجلاس میں ضلعی اور تحصیل سطح پر پروگرامز کی منصوبہ بندی کرلی گئی-ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ایجوکیشن کو سکولوں میں تقرریری اور ملی نغموں جبکہ ڈی ایس او کو کھیلوں کے مقابلے کرانے کی ہدایت کی- انہوں نے لوکل گورنمنٹس کو یکجہتی کے حوالہ سے پینا فلیکسز اور پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اہم سڑکوں،چوکوں پر لگانے کا ٹاسک بھی دیدیا-

    اس موقع ہر طے کیا گیا کہ 5 فروری کو سیمینار اور واک کا مرکزی پروگرام جناح لائیبریری میں ہوگا جبکہ تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر قیادت واکس ہونگی- اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے تقریبات میں لوگوں کی کورونا ایس او پیز کے تحت شرکت یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ تقریبات کا مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیری بھائیوں کیساتھ ہے- اجلاس میں اے ڈی سیز،اسسٹنٹ کمشنرز،محکموں کے ہیڈز نے شرکت کی-

  • محکمہ بہبود آبادی نے اقدامات تیز کردیئے

    محکمہ بہبود آبادی نے اقدامات تیز کردیئے

    بڑھتی آبادی کی روک تھام کیلئے محکمہ بہبود آبادی خانیوال نے اقدامات تیز کردیئے- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب

    خانیوال بڑھتی آبادی کی روک تھام کیلئے محکمہ بہبود آبادی خانیوال نے اقدامات تیز کردیئے- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کرکے بریفنگ لی اور آگاہی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی-

    اجلاس میں اے ڈی سی محمد اختر منڈھیرا،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ذیشان ندیم، بابر سلیمان،بختیار اسماعیل،خرم حمید،ضلعی افسر محکمہ بہبود آبادی چوہدری مجیب ربانی، سی ای او تعلیم الطاف لڑکا،سماجی رہنما بسم اللہ ارم،سمیت محکمہ بہنود آبادی کے افسران نے شرکت کی- ضلعی افسر محکمہ بہبود آبادی چوہدری مجیب ربانی نے محکمانہ کارکردگی بارے بریفنگ دی- اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فلاحی مراکز پر ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریاں یقینی بنائی جائیں آگاہی مہم میں علماء کرام کی شمولیت بھی یقینی بنائی جائے-

  • ڈپٹی کمشنر خانیوال  کی ڈائریکٹر بیت المال پاکستان سے ملاقات

    ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ڈائریکٹر بیت المال پاکستان سے ملاقات

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی سے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے ممبر بیت المال پنجاب شیخ فرخ زبیر ،جاوید خان لغاری اور دیگر پی ٹی آئی عہدیداران کے ہمراہ ملاقات۔۔

    ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی سے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے ممبر بیت المال پنجاب شیخ فرخ زبیر ،جاوید خان لغاری اور دیگر پی ٹی آئی عہدیداران کے ہمراہ ملاقات کی اس موقع پر ضلع خانیوال میں پاکستان بیت المال کے تحت غریب اور مستحق افراد کی امداد سمیت دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

    ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیت المال مستحقین کی مدد کے لیے جو اقدامات کر رہا ہے وہ قابل ستائش ہیں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے دفتر آنے والا کوئی سائل خالی بھی خالی نہ لوٹے- ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے بتایا کہ پاکستان بیت المال کینسر کے مریضوں کے علاج معالجہ اور معذور افراد کو ویل چیئر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مستحق ذہین طلباء و طالبات، بیمار افراد اور معذور افراد کی مالی امداد کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔

  • کررونا ایس اوپیز کو مدنظر رکھتے ہوئے  کھلی کچہری کا انقعاد

    کررونا ایس اوپیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلی کچہری کا انقعاد

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی ہدایات پر حکومت پنجاب کی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جاری کردہ ایس اوپیز کیمطابق شہریوں کے مابین سماجی فاصلے کو یقینی بناتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن حافظ عطاء الرحمن نے پولیس کمپلینٹ سنٹر پرعوامی مسائل وشکایات سنیں اور متعلقہ پولیس افسران کو میرٹ پر کاروائی مکمل کرکے رپورٹ بھجوانے کی ہدایت جاری۔۔۔

    خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی ہدایات پر حکومت پنجاب کی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جاری کردہ ایس اوپیز کیمطابق شہریوں کے مابین سماجی فاصلے کو یقینی بناتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن حافظ عطاء الرحمن نے پولیس کمپلینٹ سنٹر پرعوامی مسائل وشکایات سنیں اور متعلقہ پولیس افسران کو میرٹ پر کاروائی مکمل کرکے رپورٹ بھجوانے کی ہدایت جاری کیں۔

    اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن حافظ عطاء الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسپکٹرجنرل آف پنجاب پولیس انعام غنی محکمہ پولیس کو عوامی خدمت گارر اوران کی مشکلات کے مداوے کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لیے خانیوال پولیس کی جانب سے عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کا عمل جاری ہے عوام کو ہر صورت امن و سکون کا ماحول اور فضا مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ڈی پی او محمدعلی وسیم کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت خانیوال پولیس کی جانب سے بروقت اورموثر اقدامات کی بدولت چوری او رڈکیتی میں ملوث ملزمان کو کیفرکردارتک پہنچایا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کا مقصددوردراز سے آئے ہوئے سائلین کی شکایات کا ازالہ ہے اورپولیس کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔