Baaghi TV

Tag: mehwish hayat

  • گن پوائنٹ پر مہوش حیات سے شادی کرونگا ایچ ایس وائی

    گن پوائنٹ پر مہوش حیات سے شادی کرونگا ایچ ایس وائی

    معروف فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائے نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی وہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ کو اگر گن پوائنٹ پر کسی سے شادی کرنی ہوئی تو کس سے کریں گے تو انہوں نے کہا کہ میں مہوش حیات کے ساتھ شادی کروں گا، وہ بہت اچھی دوست اور انسان ہیں. اس انٹرویو میں‌انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے کپڑے بنانے کا شوق تب پیدا ہوا جب لیڈی ڈیانا کو میں نے اپنی ماں کے کندھوں پر بیٹھ کر ان کی شادی کے دن دیکھا انہوں نے جو جوڑا پہن رکھا تھا وہ میں نے گھر آکر ٹشو پیپر کی مدد سے بنایا اور اپنی بہن کی گڑیا کو پہنایا .

    ایچ ایس وائی نے مزید کہا کہ” میری ماں نے میرے اس شوق میں میری بہت مدد کی ”اگر میں‌کہوں کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں وہ اپنی ماں کی دعائوں کے نتیجے میں‌ہوں تو بے جا نہ ہو گا. انہوں نے کہاکہ ڈیزائنگ کا کام اپنی جگہ لیکن مجھے ایکٹنگ بھی بہت پسند ہے جب کوئی اچھا پراجیکٹ ملے تو کر لیا کرتا ہوں. خوشی ہے کہ میرے مداح مجھے ٹی وی پر کام کرتا دیکھ کر پسند کرتے ہیں.

    ڈرامہ سیریل بے بی باجی اختتام پذیر

    بے بی باجی کی کہانی پہلے تو بہت روایتی لگی ثمینہ احمد

    برصغیر کے لیجنڈ پلے بیک گلوکارمحمد رفیع

  • مہوش حیات کو شادی کے لئے کیسے شخص کی ہے تلاش ؟‌

    مہوش حیات کو شادی کے لئے کیسے شخص کی ہے تلاش ؟‌

    نامور اداکارہ مہوش حیات اور ہمایوں سعید کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے ، جس میں مہوش حیات بتا رہی ہیں کہ ان کی ہمایوں سعید کے ساتھ پہلی ملاقات میں ہی لڑائی ہو گئی تھی ، انہوں نے کہا کہ میں پرفیوم ایسا لگاتی تھی کہ سب کو پتہ چل جاتا تھا خوشبو سے کہ مہوش حیات سیٹ‌پر آگئی ہے. انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ جس کے ساتھ میری شادی ہو وہ دل والا ہو ، چاہے گورا ہو یا کالا ہو، اس پر ہمایوں سعید نے کہاکہ یہ سیٹ پر اکثر کہا کرتی ہے کہ مجھے تو گورے لڑکے اچھے لگتے ہیں. اس پر مہوش حیات نے کہا کہ ہمایوں سعید جھوٹ بول رہا ہے میں نے ایسا کبھی کچھ نہیں کہا.

    انہوں نے مزید کہا کہ ” شادی ایک بہت ہی اہم فیصلہ ہوتا ہے اس سے ہماری اگلی زندگی جڑی ہوتی ہے اس لئے سوچ سمجھ کر ایسے فیصلے کئے جانے چاہیں”. انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہیں‌کیا جانا چاہیے، جلد بازی کے فیصلوں سے ہمشہ نقصان ہی ہوتا ہے. یاد رہے کہ مہوش حیات وہ اداکارہ ہیں جن کی فلموں نے ابھی تک پاکستان میں حالیہ دور میں‌سب سے زیادہ بزنس کیا ہے، اور مہوش حیات کو باکس آفس کی اسی لئے کوئین بھی کہا جاتا ہے.

     

    ایشوریا کے لئے جنگ لڑی اور اس نے مجھے امیچور کہہ دیا ویویک اوبرائے

    ہیجڑے کا کردار سہیل احمد سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا نادیہ خان

    ایشا کے ہوتے ہوئے مجھے کسی بائونسر کی ضرور نہیں ہوتی ہیما مالنی

  • بالی وڈ کنگ کی جوان فلم کی ریلیز سے قبل ہی کمائیاں

    بالی وڈ کنگ کی جوان فلم کی ریلیز سے قبل ہی کمائیاں

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی رواں برس فلم پٹھان ریلیز ہوئی اور اس نے بالی وڈ کی ڈوبتی ہوئی نئیا کو بچا لیا ، پٹھان فلم نے پوری دنیا میں‌ریکارڈ توڑ بزنس کیا، فلم کے گیت جہاں مشہور ہوئے وہیں بہت زیادہ تنقید کی زد میں بھی رہے. اب کہا جا رہا ہے کہ ان کی فلم جوان ریلیز ہونے سے پہلے ہی پیسہ کما رہی ہے. راجکمار ہیرانی اور کنگ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کے ڈیجیٹل حقوق 155 کروڑ روپے میں نیلام ہوچکے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی 22 دسمبر 2023 کو بڑی اسکرین پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے تاہم فلم کی ریلیز سے قبل ہی جیو سنیما نے 155 کروڑ روپے میں ڈیجیٹل حقوق حاصل کرلیے ہیں، جو اسوقت کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ڈیل ہے۔

    اس طرح کی ڈیل کسی بھی بھارتی فلم کی پہلے نہیں ہوئی تاہم جوان کو یہ اعزاز حاصل ہے ۔”شاہ رخ خان نے جوان فلم کا پوسٹر حال ہی میں شئیر کیا ہے” اس میں ان کی لکس کو بہت زیاد پسند کیا جا رہا ہے، سلمان خان اس سے قبل فلم کے ٹیزر کی تعریف کر چکے ہیں ، شاہ رخ خان کا دعوی ہے کہ جوان فلم میں وہ ایک بالکل ہی الگ روپ اور کردار میں نظر آئیں گے.

    ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

    الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

  • صرف سردیوں کے 4 مہینوں میں شوٹنگ کروا سکتی ہوں مہوش حیات

    صرف سردیوں کے 4 مہینوں میں شوٹنگ کروا سکتی ہوں مہوش حیات

    ورسٹائل اداکارہ مہوش حیات نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں گرمیوں کے موسم میں اب شوٹنگ نہیں کرو اسکتی کیونکہ اب مجھ میں گرمی میں شوٹنگ کروانے کی ہمت نہیں رہی. انہوں نے کہا ہے کہ سردیوں کے 4 مہینوں میں ، میں شوٹنگ باآسانی کروا سکتی ہوں. مہوش حیات نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں پانچ سال سے اچھے ڈرامے کے اچھے سکرپٹ کے انتظار میں‌ ہوں. اسی لئے میں مداحوں کو چھوٹی سکرین پر نظر نہیں آرہی . انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر میں ، میں کسی نہ کسی ڈرامے کی شوٹنگ کروائوں گی.

    مہوش حیات نے کہا کہ میں عجلت میں کوئی بھی سکرپٹ نہیں‌ پکڑنا چاہتی.یوں نیگیٹیو اور پازیٹیو کرداروں میں نہیں پڑتی جن میں اداکاری کی گنجائش ہو ان کو میں‌ہاتھ سے کبھی بھی نہیں جانے دیتی. مہوش حیات نے کہا کہ ”مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے مداحوں ہمیشہ مجھے ڈراموں اور فلموں میں بہت پسند کیا ہے”.یاد رہے کہ مہوش حیات کی حال ہی میں فلم تیری میری کہانیاں ریلیز ہوئی ہے جس میں انہوں نے وہاج علی کے ساتھ کام کیا ہے ، شائقین نے مہوش حیات اور وہاج علی کو ایک ساتھ بہت سراہا ہے.

    لو میں تھریڈ پر آ گیا وہاج علی

    مسلمان ہونے کی وجہ سے کیا کبھی ہما قریشی کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا ؟

    گلوکار ساحر علی بگا کے بیٹے عزان علی بگا کا سونگ "بیسائیڈ می” ریلیز

  • شادی کے بعد ساتھی کے ساتھ وفا دار رہنا چاہیے مہوش حیات

    شادی کے بعد ساتھی کے ساتھ وفا دار رہنا چاہیے مہوش حیات

    نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ انسان کو ایک وقت میں دو لوگوں کے ساتھ محبت ہو سکتی ہے لیکن اگر شادی ہوجائے تو پھر وہی انسان آپ کا سب کچھ ہونا چاہیے جس کے ساتھ آپ کا بندھن بندھا ہے . انہوں نے کہا کہ شادی ایک خوبصورت بندھن ہے اسکو اچھے سے نبھایا جانا چاہیے. انہوں نے کہا کہ جب صحیح وقت آئیگا میں شادی کرلوں گی اور سب کو یقینا بتائوں گی لیکن ابھی مجھےکوئی ایسا ملا نہیں کہ جس سے میں شادی کر لوں.

    انہوں نے مزید کہا کہ ”جب آپ شادی کرتے ہیں تو دائیں بائیں نہیں دیکھتے پیسہ دولت نہیں دیکھتے ، بس اگر کوئی پسند آ گیا ہے تو شادی کر لیتے ہیں اور ایساہی ہونا چاہیے”. یاد رہے کہ مہوش حیات کی حال ہی میں فلم تیری میری کہانیاں ریلیز ہوئی ہے جس میں‌انہوں نے ایک خوبصورت کردار نبھایا ہے اس فلم میں ان کی لکس ایسی ہیں کہ کسی نے بھی شاید پہلے نہ دیکھی ہوں. تیری میری کہانیاں میں مہوش واہج علی کے مقابل نظر آئی ہیں.

     

    بول میں زینب کا کردار حمائمہ ملک کو میں‌ نے دلوایا ایمان علی

    میری منگنی ارینج تھی شادی لو میرج تھی بہروز سبزواری

    عائشہ عمر نے اپنی خواہش بتا دی

     

  • مہوش حیات کا انڈین اداکارہ نرگس دت کے ساتھ مقابلہ کس نے کیا ؟

    مہوش حیات کا انڈین اداکارہ نرگس دت کے ساتھ مقابلہ کس نے کیا ؟

    پاکستانی اداکارہ مہوش حیات جنہیں باکس آفس کوئین بھی کہا جاتا ہے ، ان کی حال ہی میں فلم تیری میری کہانیاں ریلیز ہوئی ہے ، اس میں انہوں نے 123 میں جو کردار کیا ہے اس میں‌ان کی لکس کافی مختلف ہیں اور ان کا کردار بھی روٹین سے ہٹ کر ہے، مہوش حیات ساڑھیاں زیب تن کئے ہوئے نظر آرہی ہیں اور ان کی لک دیکھ کر محسوس ہوتا ہےکہ جیسے پرانے زمانے کی بالی وڈ‌کی فلم کی کوئی ہیروئین ہے.

    مہوش حیات نے وہاج علی کے مقابلے میں‌یہ کردار کیا ہے مہوش حیات تیری میری کہانیاں میں ایک شادی شدہ خاتون ہیں جس کا شوہر شکی ہے، بیوی کی عدم موجودگی میں‌ لڑکیوں کے ساتھ اپنی دوستیاں نبھاتا ہے. مہوش حیات کی ایسی لک پہلے کبھی کسی فلم میں دیکھنے کو نہیں ملی، سوشل میڈیا صارفین نے مہوش حیات کی لکس پر طرح‌طرح کے تبصرے کئے ہیں اور یہاں تک کہہ دیا ہے کہ مہوش حیات کی تیری میری کہانیاں میں‌ لُکس انڈین اداکارہ نرگس دت جیسی ہیں، مہوش خود بھی اپنی لکس کو دیکھ کر کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنا آپ تیری میری کہانیاں میں بہت اچھا لگا ہے. یوں مہوش حیات کو نرگس دت کے ساتھ ملایا جا رہا ہے.

     

    جب زیادہ دماغ لگا کر فیصلہ کریں تو غلط ہوجاتا ہے سرگن مہتا

    سوتیلی بہن کی پیدائش پر شہروز کی بیٹی نورے کا ری ایکشن کیا تھا

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

  • مہوش حیات ایکشن فلمیں کرنے کی شوقین نکلیں

    مہوش حیات ایکشن فلمیں کرنے کی شوقین نکلیں

    نامور اداکارہ مہوش حیات نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ مجھے ایکشن فلموں میں کام کرنے کا بہت شوق ہے، میری خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی ایکشن فلمیں بنیں اور مجھے بھی ایسا کوئی رول آفر ہو. انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسی ایکشن فلمیں بنی ہیں‌جن میں خواتین نے ایکشن ہیروئنز کے طور پرکام کیا لیکن ایسی فلموں کی تعداد آٹے میں‌نمک کے برابر رہی ہے. میں‌کافی عرصے سے ایسے کردار تلاش کررہی ہوں. انہوں نے کہا کہ مجھے پنجابی فلمیں آفر نہیں‌ہوئیں اگر ہوں گی اور ان کا سکرپٹ اچھا ہوگا تو میں‌یقینا کام کروں گی.

    مہوش حیات نے کہا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ میں کراچی کے ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرتی ہوں لاہور کے ڈائریکٹرز کے ساتھ کام نہیں‌کرنا چاہتی ، ”مجھے آج اگر کوئی اچھا کردار مل جائے اچھی فلم مل جائے تو میں‌کرنے کو تیار ہوں”، انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی کا کوئی ایسا معاملہ نہیں‌ہے، ہر جگہ اچھے کام کرنے والے موجود ہیں. یاد رہے کہ مہوش حیات اس عید پر تیری میری کہانیاں ریلیز ہوئی ہے اس میں انہوں نے وہاج علی کے ساتھ کام کیا ہے. شائقین نے دونوں کی جوڑی کو بے حد سراہا ہے. تیری میری کہانیاں میں ان کی فلم کا نام ہے 123 واں.

    پھوپھو کو ہمیشہ برا ہی کہا جاتاہے فریحہ پرویز

    مانی تم میرے ٹام ہینکس ہو حرا

     

    عید کے موقع پر ماہرہ خان کا کالے رنگ کا لباس مداحوں کو بھا گیا

  • ندیم بیگ نے مہوش حیات کے ساتھ پنجابی فلم کا اعلان کر دیا

    ندیم بیگ نے مہوش حیات کے ساتھ پنجابی فلم کا اعلان کر دیا

    معروف ڈائریکٹر ندیم بیگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں مہوش حیات کے ساتھ پنجابی فلم بنانے جا رہا ہوں ، اور بہت جلد اس فلم پر کام شروع کر دیا جائیگال. ندیم بیگ نے یہ اعلان لاہور میں‌میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کیا. انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو ایک معیاری پنجابی فلم بنا کر دیں گے . ندیم بیگ نے فلم کی ہیروئین کا نام تو بتا دیا لیکن ہیرو کا نام نہیں بتایا انہوں نے کہا کہ ہیرو زیر غور ہے اس کا اعلان بھی بہت جلد کر دیا جائیگا. اس اعلان کے موقع پر مہوش حیات نے کہا کہ میں‌بہت پرجوش ہوں پنجابی فلم کرنے کےلئے.

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجابی ہماری زبان ہے اور مجھے بولنی آتی ہے باقی جو کمی بیشی ہے وہ میں سیکھ کر دور کرلوں گی. ندیم بیگ نے کہا کہ میں مہوش کو ہر فلم میں نہیں‌لیتا بلکہ جس کردار میں فٹ بیٹھ رہی ہوں اسی فلم میں اسکو کاسٹ کرتا ہوں.” ایسا نہیں ہے کہ میں‌مہوش حیات کے علاوہ کسی اور کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا”. ندیم بیگ نے کہا کہ مہوش ایک بہترین اداکارہ ہیں یہ بات اپنی جگہ ہے لیکن ان کی کاسٹنگ سکرپٹ‌کی ڈیمانڈ کے مطابق ہی کی جاتی ہے.
    فادر ز ڈے کے حوالے سے سہیل احمد کی دل کو چھو لینے والی پوسٹ

    کنول آفتا ب کو اپنی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کرنا پڑی؟

    اقراءعزیز نے پہلی کمائی کا کیا کیا؟

  • وہاج علی اور مہوش حیات کی اپنی نئی فلم سے امیدیں

    وہاج علی اور مہوش حیات کی اپنی نئی فلم سے امیدیں

    عید الاضحی پر ریلیز ہونے جا رہی ہے فلم تیری میری کہانیاں، اس میں مختصر دورانیے کی فلمز دکھائی جائیں گی، ایک فلم مہوش حیات اور وہاج علی کی بھی ہے اسکا نام ہے بی آئی بی ، اس کے زریعے دونوں اداکار پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ نظر آرہے ہیں، مہوش حیات اور وہاج علی کے مداح کافی خوش ہیں اور ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں ، فلم کی ڈائریکشن ندیم بیگ کی ہے، وہاج خان اور مہوش حیات فلم کی ریلیز سے قبل اضطرابی کی کیفیت میں ہیں اور دونوں کی جانب سے دعاﺅں کے ساتھ منتیں مانگنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

    وہاج علی نے حال ہی میں کراچی میں ہونے والی تیری میری کہانیاں کی تقریب میں کہا تھا کہ میں تو مہوش حیات کی آنکھوں میں ہی دیکھتا رہ گیا مجھے نہیں پتہ چلا کہ وہ کیسی اداکاری کر رہی ہیں . مجھے ان کی آنکھوں میں اپنا آپ نظر آرہا تھا ، میں ان کی خوبصورتی کو دیکھ کر حیران رہ گیا، مہوش حیات میری پسندیدہ ہیں اور میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا ہے، یہ بھی امید ہے کہ شائقین ہم دونوں کو ایک ساتھ بہت پسند کریں گے.

  • تحریک انصاف کی بات نہ کریں مہوش حیات نے ایسا کیوں اور کس سے کہا ؟‌

    تحریک انصاف کی بات نہ کریں مہوش حیات نے ایسا کیوں اور کس سے کہا ؟‌

    عید الاضحی پر فلم تیری میری کہانیاں‌ریلیز ہونے جا رہی ہے ، اس میں تین کہانیاں دکھائی جائیں گی جو ایک دوسرے سے بالکل ہی مختلف ہوں گی. اس فلم کا گزشتہ دنوں کراچی میں ٹریلر لانچ کیا گیا، اس موقع پر مہوش حیات نے میڈیا سے بات چیت کی ، بات چیت کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ ایک سیاسی جماعت جس نے آپ کو تمغہ امتیاز سے نوازا تھا ، وہ آج کل بہت مشکل میں‌ ہے تو کیا کہنا چاہیں گی، اس سوال پر مہوش حیات نے کہا کہ دیکھیں تنقید زندگی کا حصہ ہوتی ہے اسی کے ساتھ جینا پڑتا ہے لیکن میرا خیال ہے کہ ہم تیری میری کہانیاں کے ٹریلر لانچ

    پر ہیں لہذا اسی کی بات کی جائے تو بہتر ہے آپ اس سیاسی جماعت کی بات نہ ہی کریں تو بہتر ہے. یوں مہوش حیات نے بہت ہی چالاکی کے ساتھ تحریک انصاف کے حوالے سے کئے گئے سوال کو گول کر دیا، کچھ نہ کہہ کر بھی بہت کچھ کہہ دیا، یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کی سیاسی وابستگی پی ٹئ آئی کے ساتھ بہت زیادہ ہے اور وہ عمران خان کو بہت زیادہ سپورٹ کرتی ہیں ان کے سیاست کے انداز کو پسند کرتی ہیں.