Baaghi TV

Tag: mental health

  • ذہنی صحت کے عالمی  دن کے  موقع پر ماورا حسین کا پیغام

    ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ماورا حسین کا پیغام

    ماورا حسین جو کہ سوشل ایشوز پر اکثر آواز اٹھاتی رہتی ہیں، انہوں نے اپنے بچپن کی تصاویر پر مبنی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر مداحوں کے لیے ذہنی صحت سے متعلق تحریر لکھی۔انہوں نے خصوصی طور پر تنہائی کے شکار افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اظہار ہمدردی بھی کیا اور صارفین کو ذہنی صحت کی اہمیت سے متلق بھی بتایا۔ماورا حسین نے مایوسی کے شکار افراد کو مشورہ دیا کہ وہ روشنیوں سے دور بھاگنے کے بجائے اپنے اندر کی روحانی روشنی اور خوشی کو تلاش کرکے زندگی کو پرسکون گزاریں۔اداکارہ نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ انہیں بہت زیادہ کام کرکے خود کو تھکانا نہیں چاہئیے۔

    ”اداکارہ نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی صحت یا خود پر توجہ دینے کے معاملے پر شرمسار نہ ہوں اور اپنی ذات کا خیال رکھنا ہر کسی کی ترجیح ہونی چاہئیے۔”ماورا حسین نے لکھا کہ اگر 2020 نے انہیں کچھ سکھایا اور سمجھایا تو وہ یہ تھا کہ اپنی ذات، وجود اور صحت کا خیال رکھا جانا چاہئیے اور ہر کسی کو اپنی آواز سننی چاہئیے۔انہوں نے ڈپریشن اور ذہنی پریشانیوں کے باعث تنہائی کے شکار افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    حنا آغا نے اپنا نام انسٹاگرام سے تبدیل کرکےحنا الطاف کر لیا

    میں‌لوگوں میں زیادہ گھلنا ملنا پسند نہیں کرتی صائمہ نور

    مجھے شوبز میں‌آنے کی اجازت نہیں تھی شان شاہد کی بہن زرقا کا انٹرویو

  • زہنی تکلیف  میں‌ہیں تو اسکو نظر انداز مت کریں عامر خان کا مشورہ

    زہنی تکلیف میں‌ہیں تو اسکو نظر انداز مت کریں عامر خان کا مشورہ

    بالی وڈ اداکار عامر خان اور انکی بیٹی آئرہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے عامر خان نے کہا ہے کہ میں اورمیری بیٹی آئرہ کئی برسوں سے تھیراپی کروا رہے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر کوئی جذباتی یا ذہنی تکلیفوں سے گزر رہا ہے تو ایسے شخص سے رجوع کریں جو مدد کر سکے اور اس حوالے سے ٹریننگ لی ہوئی ہو۔انہوں نے کہاکہ جو انسان جس تکلیف سے گزر رہا ہو اسے اسی کے ایکسپرٹ کے پاس جانا چاہیے .

    جبکہ بیٹی” آئرہ خان نے کہا کہ اسی طرح سے ’جب ہمیں ذہنی یا جذباتی مدد کی ضرورت پڑتی ہے تو ہمیں ایسے انسان کے پاس جانا چاہیے جو ہماری مدد کر سکتا ہو”۔آئرہ خان نے کہا کہ زہنی مسائل آج کل کے دور میں‌بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں بہت ضروری ہے کہ بروقت ان مسائل کو ایڈریس کیا جائے. یاد رہے کہ آئرہ خان نے آگسٹو فاؤنڈیشن کی بنیاد 2021 میں رکھی تھی یہ آرگنائزیشن زہنی صحت کے لئے بنائی گئی ہے. اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سلمان خان نے بھی کہا تھا کہ یہ ایک بہترین آرگنائزیشن ہے اور کمال ہے ہمارے بچے بڑے اور مضبوط ہوگئے ہیں.