Baaghi TV

Tag: mere pas tum ho

  • سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

    سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

    معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر نے مومن ثاقب کے شو میں‌حال ہی میں‌شرکت کی ہے . اس میں‌انہوں نے کہا ہے کہ مجھے بڑی حیرت ہوئی کہ جب سونیا حسین نے کہا کہ مجھے میرے پاس تم ہو آفر ہوا تھا اوروہ میں‌نے رد کر دیا. انہوں نے کہا کہ ایک تقریب میں مجھے سونیا حسین مل گئی وہ میرے پاس ملنے کےلئے آنے لگی ، میں نے اسکو روک دیا اور کہا کہ میرے پاس تم ہو تمہیں کب آفر ہوا کس نے کیا ، تو اس نے کہا کہ مجھے ندیم بیگ نے آفر کیا تھا، تو میں‌نے اسی تقریب میں موجود ندیم بیگ کو بلایا اور کہا کہ یہ کیا کہہ رہی ہے تو انہوں نے کہا کہ ہاں جی میں‌نے ان کو یہ ڈرامہ آفر کیا تھا.

    اس پر میں‌نے کہا کہ ندیم بیگ لکھاری میں‌ہوں تم کیسے کسی لڑکی کو کوئی بھی کردار یا ڈرامہ آفر کر سکتے ہو.جب میں‌نے لکھا ہی آئزہ خان کو زہن میں‌رکھ کر تھا تو کیسے سونیا حسین اس میں‌کاسٹ ہو سکتی تھی .”سونیا اچھی اداکارہ ہو گی لیکن وہ میرے پاس تم ہو نہیں‌کر سکتی تھی.” انہوں نے کہاکہ میں‌کبھی برداشت نہیں‌کرتا کہ میں‌لکھوں کسی کے لئے اور اسے کرے کوئی اور . اور میں‌کسی کو کام کے معاملے میں‌رد کر سکتا ہوں کوئی میرے لکھے ہوئے کو رد نہیں‌کر سکتا.

    ماہم شاہد فلم رب دی سوں میں کاسٹ

    ایوارڈز کی تقریبات میں‌جانے کو کوئی فائدہ نہیں سونیا حسین

    میوزک کمپنی ای ایم آئی نے میوزک سے وابستہ شخصیات میں رائلٹی چیک تقسیم کئے

  • میرے پاس تم ہو ، زی زندگی پر، عدنان صدیقی خوش

    میرے پاس تم ہو ، زی زندگی پر، عدنان صدیقی خوش

    ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو 2019 میں‌پاکستانی چینلز پر نشر کیا گیا ، اداکار ہمایوں سعید ، آئزہ خان اور عدنان صدیقی نے مرکزی کردار ادا کئے ان کی اداکاری نے شائقین کے دل جیت لئے، یہ ڈرامہ پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے بہترین ڈراموں کی صف میں جا کھڑا ہوا، اس ڈرامے کی مقبولیت بھارت بھی جا پہنچی ، اب زی زندگی جو کہ بھارتی چینل ہے اس پر میرے پاس تم ہو نشر کیا جا رہا ہے، عدنان صدیقی نے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر بہت ہی خوشی کے ساتھ شئیر کی. زی زندگی اس سے پہلے بھی کئی ڈرامے نشر کر چکا ہے .

    جن میں جیسے ”قصہ مہربانو کا، آسمان پہ لکھا، ہم کہاں کے سچے تھے” قابل زکر ہیں.زی زندگی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر میرے پاس تم ہو ، ڈرامے کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ "جب آپ کو لگتا ہے کہ پیسہ خوشی خرید سکتا ہے تو کیا ہوتا ہے؟ ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ جلد ہی ہندوستانی سکرینز پر. یاد رہے کہ ڈرامے کا ایک ایک ڈائیلاگ مقبول ہوا اور اس کے لکھاری خلیل الرحمان قمر ہیں. ڈرامے کا ایک ڈائیلاگ دو ٹکے کی عورت بہت مقبول ہوا. ڈرامے کی آخری قسط سینما گھروں میں دکھائی گئی.

    لیاری سے فٹبال کی ٹیم تیار کرنا چاہتا ہوں فیروز خان

    دلیپ کمار کو بارش کا موسم بہت پسند تھا سائرہ بانو کی پوسٹ

    میں جب درزی تھا تب بھی خوش تھا آج آرٹسٹ ہوں تو آج بھی خوش …

  • عروہ ایک سین کروا چکی تھی جب مجھے میرے پاس تم ہو کا کردار ملا حرا مانی

    عروہ ایک سین کروا چکی تھی جب مجھے میرے پاس تم ہو کا کردار ملا حرا مانی

    میرے پاس تم پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ کا وہ ڈرامہ ہے جس نے بے حد مقبولیت حاصل کی ، اس ڈرامے کے ڈائیلاگز اور تمام اداکاروں نے شائقین کی خوب داد پائی. اس میں ایک کردار ایسا بھی تھا جس کے بارے میں حرا مانی کا دعوی ہے کہ انہیں ملا اور تب ملا جب عروہ حسین ایک سین شوٹ کروا چکی تھی . حرا مانی کہتی ہیں کہ میرے سے پہلے یہ کردار عروہ حسین کے پاس تھا ، ایک سین شوٹ کروانے کے بعد انہوں نے اس کردار کو کرنے سے منع کر دیا ، انہوں نے کیون یہ کردار چھوڑا اس چیزکا تو مجھے علم نہیں ہے. لیکن جب مجھے یہ کردار ملا تو میرے

    بھی کچھ تحفظات تھے لیکن مجھے ہمایوں سعید اور ندیم بیگ نے قائل کیا کہ یہ کردار بہت اچھا ہے تمہیں بہت شہرت دے گا ہماری بات مانو اور کر لو ان کی بات پہ بھروسہ کرتے ہوئے میں نے یہ کردار کر لیا اور وہی ہوا یہ کردار عوام میں بہت مقبول ہو گیا. اور مجھے فخر ہے کہ میں اس ڈرامے کا حصہ بنی. مجھے ندیم بیگ اور ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا ، اور ہمایوں سعید کے پروڈکشن ہائوس میں بننے والے بہت سے ڈراموں حصہ بن چکی ہوں.