Baaghi TV

Tag: mikal zulfiqar

  • ہوئے تم اجنبی کا میوزک لانچ کر دیا گیا

    ہوئے تم اجنبی کا میوزک لانچ کر دیا گیا

    کامران شاہد کی فلم ہوئے تم اجنبی جو کہ عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے اس کا میوزک کراچی میں لانچ کر دیا گیا ہے. فلم میں نو گیت ہیں اور کامران شاہد کا دعوی ہے کہ تمام گیت شائقین کو بے حد پسند آئیں گے. میوزک لانچ میں فلم کی کاسٹ سے سہیل احمد‘ علی خان‘ شمعون عباسی‘ محمود اسلم، فیصل قریشی اور میکال ذوالفقار بھی موجود تھے جبکہ اینکر پرسن کامران خان ، سیاستدان خوشبخت شجاعت ، فیصل واوڈا ، فیصل قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی. فلم کا ٹائٹل سانگ ہوئے تم اجنبی پیش کیا گیا ، اس کے علاوہ بین الاقوامی شہرت یافتہ بانسری کے ماہر اور میوزک کمپوزر باقر عباس کے کمپوز کردہ اس گانے کو علی ظفر نے اپنی سریلی آواز میں پیش

    کیا۔ ٹائٹل گانے کی ویڈیو کے بعد 13 منٹ کی فلم بھی دکھائی گئی جو کہ پوری فلم کے مختلف سینز پر مبنی تھی. فلم میں عابدہ پروین‘ باقر عباس‘ ساحر علی بگا‘ نجات اور نوید ناشاد نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے.یاد رہے کہ ہوئے تم اجنبی کا سکرپٹ خود کامران شاہد نے لکھا ہے جبکہ ڈائریکشن بھی انکی خود کی ہے. اس فلم میں کامران شاہد کے والد فلمسٹار شاہد نے بھی ایک اہم کردار ادا کیا ہے. مرکزی کرداروں میں میکال ذوالفقار اور سعدیہ خان نظر آئیں گے.

  • کونسی فلم پہلے دیکھیں گے میکال سے سوال ، بولے منی بیک گارنٹی

    کونسی فلم پہلے دیکھیں گے میکال سے سوال ، بولے منی بیک گارنٹی

    اداکار میکال ذوالفقار جن کی عید الفطر پر دو فلمیں ایک ساتھ ہی ریلیز ہونے جا رہی ہیں. میکال نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ دونوں فلموں کے لئے بہت پرجوش ہیں اور خواہش ہے کہ دونوں فلمیں ہی کامیابی سے ہمکنار ہوں. میکال سے انٹرویو کے دوران سوال ہوا کہ آپ کی دو فلمیں ایک ساتھ لگ رہی ہیں آپ پہلے کونسی فلم دیکھیں گے تو انہوں نے کہا کہ میں بیرون ملک سفر کررہا ہوں گا تو منی بیک گارنٹی ہی پہلے دیکھنے کا موقع ملے گا. میکال نے کہا کہ منی بیک گارنٹی ہو یا ہوئے تم اجئنبی دونوں فلموں میں میرے کردار کافی مختلف ہیں مجھے امید ہے کہ میرے مداح مجھے ان دونوں فلموں میں پسند کریں گے اور میری دونوں فلموں کو دیکھیں گے. انہوں نے کہا کہ بطور ایکٹر میری ہمیشہ ہی یہ

    کوشش رہی ہے کہ میں روٹین سے ہٹ کر کام کروں جب میں دونوں فلموں کی شوٹنگ کررہا تھا تو مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ دونوں ایک ہی وقت میں ریلیز ہونے جا رہی ہیں . میں اس وقت نروس نہیں ہوں بلکہ بہت ہی خوش ہوں اور پرجوش بھی ہوں کہ میری دو دو فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں. انہوں نے کہا کہ بطور پرڈیوسر بطور ایکٹر کام کرنے سے کافی مختلف اور مشکل ہوتا ہے.

  • منی بیک گارنٹی کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا

    منی بیک گارنٹی کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا

    فیصل قریشی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم منی بیک گارٹی کا آج لاہور میں ٹریلر لانچ کر دیا گیا. تقریب ایک سینما میں رکھی گئی. فلم کے پرڈیوسر میکال ذوالفقار ، شایان خان کے علاوہ فواد خان ، عائشہ عمر ، عدنان شاہ ٹیپو ، نے شرکت کی ان کے ساتھ بلال لاشاری ، عمارہ حکمت ، گوہر رشید بھی تھے. میکال نے کہا کہ میری دو فلمیں عید الفطر پر ریلیز ہو رہی ہیں میں آپ سب سے یہی کہوں گا کہ دونوں فلمیں جا کر دیکھیں آپ یقینا لطف اندوز ہوں گے. پرڈیوسر شایان خان نے کہا کہ اس فلم کی کہانی بہت زبردست تھی مجھے لگا کہ مجھے اس فلم پر پیسہ لگانا چاہیے.

    دوسری طرف عائشہ عمر نے کہا کہ فلم میں‌ میرا کردار بہت اہم اور اچھا ہے. فلم کا ٹریلر ایک بار جب دکھایا گیا تو ،شائقین کی فرمائش پر ایک بار پھر اس ٹریلر کو چلانے کی آوازیں لگیں‌یوں دوسری بار بھی ٹریلر چلایا گیا. ٹریلر خاصا اچھا ہے،وسیم اکرم اس میں ڈانس کرتے ہوئے بھی دکھائی دئیے شنیرا اکرم کے چند سینز دیکھ کر لگا کہ جیسے وہ اچھی اداکارہ ہیں. فلم عید الفطر پر ریلیز کی جائیگی. یاد رہے کہ منی بیک گارنٹی فیصل قریشی کی بڑی سکرین کے لئے پہلی ڈائریکشن ہے.

  • بشری انصاری سکرین پر کس وقت اور کیوں نروس ہوتی ہیں؟‌

    بشری انصاری سکرین پر کس وقت اور کیوں نروس ہوتی ہیں؟‌

    سینئراداکارہ بشری انصاری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں‌ ویسے تو بہت ہی بااعتماد ہوں ساری دنیا جانتی ہے لیکن میں نروس ہو جاتی ہوں اس وقت جب مجھے کسی لڑکی یا لڑکے کو تھپڑ مارنے کے لئے کہا جاتا ہے. میں سکرین پر میکال ذوالفقار اور احسن خان جیسے ہیروز کو بھی تھپٹر مار چکی ہوں لیکن میں بہت سخت مزاج نہیں ہوں لیکن کبھی کبھی کرداروں کے لئے سخت مزاج بننا پڑتا ہے. میں نے بہت بار ڈائریکٹرز سے کہا ہے کہ تھپڑ مارنے والے سین کو تبدیل کریں لیکن ان کا ماننا ہوتا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا. میں چونکہ بطور ایکٹر کام کررہی

    ہوتی ہوں لہٌذا میں خاموش ہوجاتی ہوں کیونکہ ڈائریکٹر کی بات تو ماننی پڑتی ہے. یاد رہے کہ بشری انصاری نے بارہا اپنے انٹرویوز میں کہا ہے کہ انہوں نے ایک ڈرامے میں اپنی بہو کو تھپڑ مارا تو ان کی بیٹی نے ان سے شکایت کی اور کہا کہ آپ مار پیٹ کو پرموٹ کررہی ہیں بیٹی نےجب ایسی بات کہی تو بشری انصاری کا کہنا ہے کہ میں بہت شرمندہ ہوئی. بشری انصاری ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں لیکن آج کل وہ ڈراموں میں کم کم نظر آتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے کردار میری پسند کے آفر نہیں ہو رہے.

  • آج منی بیک گارنٹی کا ٹیزر جاری کیا جائیگا

    آج منی بیک گارنٹی کا ٹیزر جاری کیا جائیگا

    شایان خان اور میکال ذوالفقار کی بطور پرڈیوسر فلم منی بیک گارنٹی کا آج لاہور میں ٹیزر ریلیز کیا جا رہا ہے. اس موقع پر فلم کی کاسٹ فواد خان ، سمیت دیگر کے ساتھ فلم کے ڈائریکٹر فیصل قریشی بھی شامل ہوں گے. اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں وسیم اکرم اور شنیرا اکرم نے پہلی بار بڑی سکرین پر اینٹری دی ہے اس کے علاوہ فوان خان اس فلم میں شائقین کے لئے بڑی دلچپسی ہے. میکال ذوالفقار نے اس میں خود بھی کام کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ فلم کامیڈی ہے اور جتنا ٹائم شائقین سینما میں بیٹھے رہیں گے لطف اندوز ہوتے رہیں گے. ہم سب نے ملک کر بہت ہی ایک اچھی کوشش کی ہے. فیصل قریشی کی بطور ڈائریکٹر صلاحیتوں سے تو سب واقف ہی ہیں.

    فواد خان کی اس سال کی یہ پہلی فلم ہے جو عید الفطر پر ریلیز ہونے جا رہی ہے. اس سے پہلے ان کی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ گزشتہ برس اکتوبر میں ریلیز ہوئی اسے بہت زیادہ پسند کیا گیا اور وہ پاکستان کی سینما کی تاریخ کی ایک بڑی ہٹ ثابت ہوئی ہے. منی بیک گارنٹی میں فنکاروں کی ایک بڑی تعداد ہے امید کی جا رہی ہے کہ فلم بہت اچھی ہو گی.

  • عید پر ریلیز ہونے والی دونوں فلموں سے بہت امیدیں ہیں میکال ذوالفقار

    عید پر ریلیز ہونے والی دونوں فلموں سے بہت امیدیں ہیں میکال ذوالفقار

    اداکار و پرڈیوسر میکال ذوالفقار جن کی عید الفطر پر دو فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں، ایک کا نام ہے منی بیک گارنٹی اور دوسری کا نام ہے ہوئے تم اجنبی ، ہوئے تم اجنبی کامران شاہد کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ہے اس میں‌میکال بطور ہیرو کام کررہے ہیں جبکہ منی بیک گارنٹی میں میکال نہ صرف ایکٹنگ کررہے ہیں بلکہ بطور پرڈیوسر بھی ہیں. لہذا عید پر میکال کی دونوں فلموں کی اس وقت پرموشن کا آغاز ہو چکا ہے دونوں فلموں کی کاسٹ اپنی اپنی فلموں کی تشہیر میں مصروف ہے. میکال کا کہنا ہے کہ مجھے میری دونوں فلموں سے بہت امیدیں ہیں ، میری دعا

    ہے کہ دونوں فلمیں سپر ہٹ ہوں ، دونوں فلموں‌کا مزاج الگ ہے ایک فلم کامیڈی ہے اور دوسری زرا سیریس سی ہے . اچھا ہے میرے مداحوں کو مختلف فلیور دیکھنے کو مل جائیں گے. منی بیک گارنٹی ٹوٹل کامیڈی مووی ہے دیکھنے والے یقینا بہت لطف اندوز ہوں گے دوسری طرف ہوئے تم اجنبی ایک لو اسٹوری ہے جسے سقوط ڈھاکہ کے پس منظر میں دکھایا جا رہا ہے. میں اپنے مداحوں سے کہوں گا کہ عید پر میری دونوں فلموں‌کو دیکھیں.

  • ہوئے تم اجنبی میں 9 گانے ہوں گے

    ہوئے تم اجنبی میں 9 گانے ہوں گے

    معروف صحافی اور فلمسٹار شاہد کے صاحبزادے کامران شاہد کی فلم ہوئے تم اجنبی میں میوزک پر ہہت زیادہ کام کیا گیاہے. کہا جا رہا ہے کہ فلم میں 9 گانے شامل کئے گئے ہیں اور پاکستان میں بہت کم ایسا دیکھا گیا ہے کہ کسی فلم میں اتنی بڑی تعداد میں گانے رکھے گئے ہیں. سب سے اہم بات یہ ہے کہ فلم کا میوزک معروف بانسری نواز باکر عباس نے ترتیب دیا ہے. کامران شاہد خود بھی میوزک سے کافی لگائو رکھتے ہیں.فلم میں شامل گیتوں کو بہت ہی خوبصورت انداز میں فلمایا گیا ہے. فلم عید الفطر پر ریلیز ہو گی.

    فلم میں شاہد حمید نے مکتی باہنی کے سربراہ کا کردار ادا کیا ہے اندرا گاندھی کا کردار ثمینہ پیرزادہ نے ، بھٹو کا کردار عدنان جیلانی نے اور شیخ مجیب الرحمان کا کردار محمود اسلم نے ادا کیا ہے. فلم میں بطور ہیرو اور ہیروئین میکال ذوالفقار اور سعدیہ خان نظر آرہے ہیں. فلم کا تکنیکی کام ہالی وڈ‌ سے کروایا گیا ہے. فلم کا سکرپٹ لکھنے میں ہی صرف دو سال لگے، مجموعی طور پر یہ فلم آٹھ سال کے عرصے میں تیار ہوئی ہے.

  • کامران شاہد کی فلم ہوئے تم اجنبی کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا

    کامران شاہد کی فلم ہوئے تم اجنبی کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا

    اینکر پرسن کامران شاہد نے گزشتہ روز لاہور میں اپنی فلم ہوئے تم اجنبی کا ٹریلر لانچ کیا. اس فلم کے زریعے کامران شاہد نے ڈائریکشن کی دنیا میں قدم رکھا ہے. تقریب میں محمل سرفراز ، حفیظ اللہ نیازی ، مجیب الرحمان شامی ، میکال ذوالفقار ، شمعون عباسی ، سہیل احمد ، شفقت چیمہ ، محمود اسلم نے شرکت کی. فلم سے جڑی کاسٹ نے میڈیا بریفنگ دی اور ٹریلر لانچنگ کا شاندار اہتمام کیا گیا.تقریب کی میزبانی کے فرائض فاروق حسن نے انجام دیئے ۔ فلم میں مرکزی کردار میکال ذوالفقار نے ادا کیا ہے. اس فلم میں سہیل احمد ایک منفرد کردار میں نظر آئیں گےجبکہ محمود اسلم نے شیخ مجیب الرحمان کا کردار ادا کیا ہے. فلم کی ڈائریکشن تو کامران شاہد نے کی ہی ہے لیکن سکرپٹ بھی انہوں نے خود ہی لکھا ہے. کہانی سقوط ڈھاکہ

    کےپس منظر میں بنائی گئی ہے جبکہ شاہد فلمزکے زیر سایہ بننے والی اس فلم میں سب سے زیادہ دلکش رومانوی کہانیوں میں سے ایک غیر معمولی فلیش بیک ناظرین کے لئے پیش کیا گیاہے۔ ہوئے تم اجنبی میں 9 گانے شامل کئے گئے ہیں. ٹائٹل سانگ علی ظفر نے گایا ہے. فلم پاکستان بھر میں مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کی جانب سے ریلیز کی جا رہی ہے جسے عیدالفطر کے موقع پر ملک کے تمام سینما گھروں میں عام نمائش کیلئے پیش کیا جا ئے گا۔پہلی بار ٹریلر لانچ کے موقع پر 12 منٹ کی فلم کے مختلف سینز بھی دکھائے گئے.

  • میکال ذوالفقار ٹورنٹو میں ہونے والے سہارا لائف ٹرسٹ کے لئے فنڈ‌ریزنگ ایونٹ کی ہوسٹنگ کریں گے

    میکال ذوالفقار ٹورنٹو میں ہونے والے سہارا لائف ٹرسٹ کے لئے فنڈ‌ریزنگ ایونٹ کی ہوسٹنگ کریں گے

    اداکار میکال ذوالفقار نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک وڈیو اپلوڈ‌ کرکے اپنے ٹورنٹو کے مداحوں کے ساتھ ایک خوشخبری شئیر کی ہے انہوں نے اس وڈیو میں بتایا ہے کہ ہفتہ کے دن 11 مارچ کو وہ اور ان کے بہت سارے ساتھی ٹورنٹو میں موجود ہوں گے اور وہاں پر وہ پاکستانی میوزک فیسیٹول کی ہوسٹنگ کریں گے .انہوں نے کہا کہ سہارا فار لائف ٹرسٹ کے لئے فنڈ ریزنگ کے اس ایونٹ‌میں میرے ساتھ اور بھی بہت سارے سٹارز موجود ہوں گے جیسا کہ فواد خان ، ہانیہ عامر ، کبری خان ، سونیا حسین ، گلوکاروں میں ابرارالحق ، فرحان سعید و دیگر ہوں گے میکال ذوالفقار نے کہا کہ میں اس شو کی ہوسٹنگ کےلئے بہت زیادہ خوش ہوں اور مجھے امید ہے کہ یہ شو بہت ہی یادگار ہوگا. میکال نے اپنے ٹورنٹو

    کے مداحوں سے کہا کہ آپ سب تیار رہیے ہم بس آرہے ہیں. یاد رہے کہ میکال ذوالفقار کا حال ہی میں ڈرامہ سیریل فراڈ‌اختتام پذیر ہوا ہے اس میں ان کے کردار کو بہت زیادہ سراہا گیا. اسی سال ان کی فلم منی بیگ گارنٹی بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے. جس کا شائقین بے چینی سے انتظار کررہے ہیں.