Baaghi TV

Tag: minal khan

  • منال خان کے بے بی شاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    منال خان کے بے بی شاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    اداکارہ ایمن خان کی بہن منال خان جن کی شادی 2021 میں ہوئی تھی انکا حال ہی میں بے بی شاور ہوا ہے ، بے بی شاور کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منال خان اور ان کی فیملی موجود ہے۔ منال خان کی والدہ نے انسٹاگرام پر اس حوالے سے ایک پوسٹ بھی لگائی جس میں انہوں نے لکھا کہ میری مانو اب خود ماں بننے جا رہی ہے میں بہت خوش ہوں خدا میری بیٹی کو بہت ساری خوشیاں دیں ۔منال خان کی جانب سے جیسے ہی ان کے بے بی شاور کی تصاویراور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ان کے مداحوں نے ان کو مبارکباد کے میسجز کرنا شروع کر دئیے ۔

    ”ان کی پوسٹ پر مداحوں نے نیک خواہشات کااظہار کیا” اور پوری فیملی کو مبارکبا د دی۔ نہ صر ف منال خان کے مداحوں نے بلکہ ان کے شوبز انڈسٹری سے جڑے دوستوں نے بھی اداکارہ کو نیک خواہشات کے پیغامات لکھے۔ اور کہا کہ بہت خوشی ہے دعا ہے کہ خدا آپ کو نیک اور صالح اولاد سے نوازے۔ یاد رہے کہ منال خان نے احسن محسن اکرم کے ساتھ شادی کی ہے۔ دونوں نے محب کی شادی اور دونوں ہی ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • بہت جلد اپنی آواز میں گانا ریکارڈ کروائوں گی منال خان

    بہت جلد اپنی آواز میں گانا ریکارڈ کروائوں گی منال خان

    ٹی وی کی معروف اداکارہ منال خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ میں نے گلوکاری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا لیکن ایک شو کے دوران مجھے اداکاری کی آفر آئی جو کہ میں نے قبول کر لی. میرا پہلا شوق ہمیشہ سے ہی گلوکاری رہا ہے لیکن اداکاری میں جتنی پذیرائی ملی ہے اس میں بھی میری دلچپسی بن چکی ہے. انہوں نے کہا کہ مں اب باقاعدہ گلوکاری کرنا چاہتی ہوں لیکن اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں اداکاری چھوڑ دوں گی ، میں اداکاری اور گلوکاری ساتھ ساتھ جاری رکھوں گی.

    انہوں نے کہا کہ جب اداکاری کا پراجیکٹ آئیگا وہ کروں گی جب گلوکاری کرنی ہو گی وہ کیا کروں گی. ”میں ریاضت کررہی ہوں جلد ہی اپنی آواز میں ایک گانا ریکارڈ کروائوں گی”، میرے مداح یقینا مجھے گلوکار کے میدان میں بھی ویلکم کریں گے . یاد رہے کہ منال خان ان دنوں ایک ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ ان کی بہن ایمن خان ن شادی کے بعد ابھی تک کوئی پراجیکٹ نہیں کیا. منال خان کا ماننا ہے کہ ان کی بنیادی تربیت گائیکی میں‌ہی ہے وہ اب اس شوق کو بھی پورا کریں گی.

    ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

    الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

  • ایمن اور منال نے کر دیا حیران مداحوں اور اپنے شوہروں کو لیکن کیسے ؟

    ایمن اور منال نے کر دیا حیران مداحوں اور اپنے شوہروں کو لیکن کیسے ؟

    ایمن خان اور منال خان دونوں جڑاوں بہنیں ہیں. انہوں نے نہایت ہی کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی ہے. ان دونوں کی شکل آپس میں جڑواں ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ ملتی ہے، یہاں تک کہ ان کے شوہر بھی بعض اوقات ان کو پہچاننے میں کنفیوژن کا شکار ہوجاتے ہیں. ایسا ہی ہوا ہے حال ہی میں، جب دونوں نے اپنی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی. سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایمن اور منال خان کو دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بہنوں نے ایک جیسے میچنگ ڈریس پہنے ہوئے ہیں اور اپنے شوہروں کے تبصرے سن کر خوب ہنس رہی ہیں۔

    ویڈیو میں منال خان کے شوہر احسن محسن اکرام کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ اس وقت دونوں بہنوں میں اپنی اہلیہ کو پہچان نہیں پا رہے۔ احسن محسن کا حیران ہوتے ہوئے مذاق میں کہنا ہے کہ انہیں پتہ نہیں چل رہا کہ وہ ان دونوں میں سے سب سے زیادہ نفرت کس سے کرتے ہیں۔یوں ان دونوں بہنوں کی وڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے اور دیکھنے والے اس سے بہت زیادہ لطف اندوز ہو رہے ہیں. یاد رہے کہ ایمن خان اور منال خان نے شادی کے بعد کام سے وقفہ لے رکھا ہے.
    میری فلم وی آئی پی میں میری لُکس بہت اچھی لگی ہیں سلیم معراج

    متحرہ عرب امارات میں ملی شاہ رخ خان کو ایک دیوانی مداح

    مجھے کوئی اور مل گیا ہے لیکن شادی سے خوفزدہ ہوں راکھی ساونت

     

  • شوہر نے شادی کے بعد میرے ہاتھ کی ڈش نہیں کھائی منال خان کا شکوہ

    شوہر نے شادی کے بعد میرے ہاتھ کی ڈش نہیں کھائی منال خان کا شکوہ

    ایمن اور منال دو جڑواں بہنیں ہیں دونوں نے ہی کیرئیر کے عروج پر شادی کی اور دونوں ایک خوشگوار اذدواجی زندگی بسر کررہی ہیں. منال خان نے احسن محسن سے پسند کی شادی کی، دونوں کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں‌منال خان کہہ رہی ہیں شادی کے بعد میں نے پہلی بار کھانا بنایا اور میں نے قیمے کی ڈش بنائی تھی ، میں نے دیکھا کہ محسن نے وہی ڈش نہیں کھائی جو میں نے بنائی تھی اور باقی ساری کھا لیں ، مجھے بہت غصہ آیا کہ گرمی میں‌کھڑے ہو کر ڈش بنائی اور نہیں کھائی، انہوں نے کہا میں‌نے قیمہ ٹماٹر بنائےتھے اور محسن کو

    ٹماٹر نہیں پسند تھے ، اور یہ مجھے پتہ نہیں تھا انہوں نے قیمہ چھوڑ کر مٹر پلائو کھایا. ایمن خان بھی اسی انٹرویو میں موجود تھیں انہوں نے کہا کہ منال ہمارے گھرمیں سب سے زیادہ اچھا کھانا بنایا کرتی تھیں اور ہم سب اس کے ہاتھ کا بہت شوق سے کھانا کھایا کرتے تھے. منال خان نے کہا کہ میں اب بھی کوکنگ کرتی ہوں لیکن اب زرا مجھے محسن کی کھانے میں پسند نہ پسند کی سمجھ آ چکی ہے.

  • منال کے ساتھ کام کرنے کی آفر اس نے خود منع کی منیب بٹ

    منال کے ساتھ کام کرنے کی آفر اس نے خود منع کی منیب بٹ

    اداکار منیب بٹ جنہوں نے ایمن خان کے ساتھ شادی کی اور منال خان ایمن کی بہن ہیں. منیب بٹ سے حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں سوال ہوا کہ آپ کو کبھی منال خان کے ساتھ کام کرنے کی آفر نہیں ہوئی یا آپ کرنا ہی نہیں چاہتے. اس پر منیب بٹ نے کہا کہ مجھے منال کے ساتھ ایک بار نہیں کافی بار کام کرنے کی آفر ہوئی ہے حال ہی میں رمضان پلے کی بھی آفر ہوئی تھی ، مجھ سے پہلے منال خان نے ہی منع کر دیا تھا، منع کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ شاید وہ بھی اپنی جگہ ٹھیک ہیں کہ ڈراموں میں بہت ساری ایسی چیزیں ہوتی ہیں کہ جہاں انسان

    کمفرٹیبل نہیں ہوتا. منیب بٹ نے کہا کہ مجھے میری اہلیہ ایمن کے ساتھ بھی بہت سارے پراجیکٹس آفر ہوئے لیکن بعض وجوہات کی بناء پر ہم نہیں‌کر سکے. منیب بٹ نے کہا کہ مجھے جب بھی جو کردار اچھا لگتا ہے کر لیتا ہوں لیکن فیملی کے ساتھ جب بھی جو بھی پراجیکٹ آفر ہوا ہے وہ کسی نہ کسی وجہ سے رہ گیا ہم کر نہ سکے. یاد رہے کہ ایمن اور منال دونوں نے شادی کے بعد تاحال کام نہیں کیا دونوں ہی اپنی گھریلو زندگی میں کافی مصروف ہیں.

  • منیب شروع میں کئی بار منال کی وجہ سے کنفیوژ ہوئے ایمن خان

    منیب شروع میں کئی بار منال کی وجہ سے کنفیوژ ہوئے ایمن خان

    اداکارہ ایمن خان نے ثانیہ مرزا کے ساتھ ایک انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ میرے شوہر منیب شروع شروع میں بہت کفیوژ ہوجاتے تھے ان کو پتہ نہیں چلتا تھا کہ کونسی ایمن ہے اور کونسی منال ہے، لیکن جلد ہی ان کی یہ کنفیوژن دور ہو گئی . تاہم منال کا شوہر احسن ہم دونوں میں بہت زیادہ کنفیوژ ہوتا ہے. اسکو ابھی تک نہیں پتہ چلتا کہ ایمن کون ہے اور منال کون ہے. ایمن نے کہا کہ ہماری شکل اس ھد تک ایک دوسرے کے ساتھ ملتی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے آئی فون اپنی شکل دکھا کر کھول سکتے ہیں. ایمن کے ساتھ انٹرویو میں منیب بھی شامل تھے انہوں نے کہا کہ میں

    شروع میں شاید کنفیوژ ہوا ہوں گا لیکن اس کے بعد کبھی ایسا نہیں ہوا. ایمن نے یہ بھی کہا کہ شادی کے بعد بچی اور گھر کی ذمہ داریاں اتنی زیادہ ہو گئی ہیں کہ اب چاہوں بھی تو کام کے لئے وقت نہیں نکال سکتی، اور اب میں کافی خوش ہوں ، میں نے بہت کام کر لیا ، چھوٹی سی عمر میں جتنا کام کر لیا ہے اس سے بہت مطمئن ہوں اب نہ بھی کام کروں تو کوئی ملال نہیں ہوگا. باقی جن کو یہ لگتا ہے کہ منیب نے مجھے کام سے منع کیا ہے وہ کسی غلط فہمی کا شکار ہیں .

  • فیروز خان اور انکی اہلیہ کا معاملہ ذاتی تھا ہمیں اس میں نہیں‌ پڑنا چاہیے تھا ایمن اور منال خان

    فیروز خان اور انکی اہلیہ کا معاملہ ذاتی تھا ہمیں اس میں نہیں‌ پڑنا چاہیے تھا ایمن اور منال خان

    اداکار فیروز خان نے ان تمام اداکاروں سے معافی مانگ لی ہے جن کے نمبرز اور گھر کے ایڈریس انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کئے تھے. یوں ان کی تقریبا ان تمام اداکاروں کے ساتھ صلح ہو گئی ہے جن کو انہوں نے ناراض کیا تھا. حال ہی میں‌منیب بٹ نے بھی سوشل میڈیا فیروز خان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شئیر کی اور لکھا کہ میری فیملی اور فیروز خان کے درمیان جو بھی معاملات ہوئے میں ہم ان کو بڑوں کی رہنمائی میں‌ختم کر رہے ہیں. اس کے بعد ایمن اور منال بھی آ گئی ہیں میدان میں ان کہنا ہے کہ ہمارا مقصد فیروز خان کی امیج کو خراب کرنا یا ان کا دل

    دکھانا نہیں تھا. ان دونوں بہنوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید یہ بھی لکھا کہ فیروز خآن اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کا معاملہ عدالت میں چل رہا ہے اور ویسے بھی ان دونوں کا ذاتی معاملہ ہے ہمیں‌کیا کسی کو بھی اس میں نہیں آنا چاہیے. یوں فیروز خان اور انکی سابقہ اہلیہ کی حمایت کرنے والوں کے درمیان صلح صفائی ہو گئی لہذا اب کوئی بھی علیزے سلطان کے حق میں کھڑا نظر نہیں آئیگا. اور بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ فیروز خان کی ساکھ دوبارہ سے بحال کر لی گئی ہے.

  • فلم انڈسٹری کی ترقی کس طرح‌ ممکن ہے منال خان نے بتا دیا

    فلم انڈسٹری کی ترقی کس طرح‌ ممکن ہے منال خان نے بتا دیا

    اداکارہ منال خان جوغلط انگلش بولنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں‌ رہتی ہیں انہوں حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں ٹیلنٹٍڈ فنکاروں کی کمی نہیں ہے . بس کمی ہے تو مواقعوں گی . اب وقت آن پہنچاہے کہ ہم دنیا بھر کے ملکوں کے ساتھ مل کر فلمیں بنائیں . ہم اگر اپنی انڈسٹری کو فروغ دینا چاہتےہیں تو ہمیں‌آگے بڑھ کر جدید وقت کے تقاضوں کے مطابق کام کرنا ہو گا. اپنی فلموں کی مارکیٹ‌بڑھانی ہو گی تبہی جا کر فلمی صنعت کی ترقی ہوگی. انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم باہر کے ممالک کے ساتھ ملک کر فلمیں بنائیں گے تو یقینا باہر کے ملکوں کے فنکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا. انہوں یہ بھی کہا کہ آج کے فنکار اتنے

    باصلاحیت ہیں کہ وہ کسی بھی سیئنر کا ہنس کر مقابلہ کر سکتے ہیں ان کے کام میں اتنی جان ہے اسکی تعریف کئے بغیر کوئی بھی نہیں‌رہ سکتا. انہوں نے کہا کہ میں ڈراموں میں‌واپسی کب کرتی ہوں یہ تو وقت ہی بتائے اور مجھ پہ کوئی روک ٹوک نہیں ہے میں بس اپنے گھر اور گھریلو زندگی کو وقت دے رہی ہوں. یاد رہے کہ منال خان نے کچھ عرصہ قبل شادی کی ہے اور یہ بھی اپنی بہن کی طرح شوبز سے فی الوقت دوری اختیار کئے ہوئے ہیں.