Baaghi TV

Tag: moammar rana

  • بالی وڈ ایکٹر فیضان انصاری کے معمر رانا پر وار،   فلاپ ایکٹر کہہ دیا

    بالی وڈ ایکٹر فیضان انصاری کے معمر رانا پر وار، فلاپ ایکٹر کہہ دیا

    بالی وڈ ایکٹر فیضان خان نے ممبئی میں‌حال ہی میں‌ایک پریس کانفرنس کی ہے جس میں‌انہوں نے پاکستانی اداکار معمر رانا کو لیا ہے آڑھے ہاتھوں ، انہوں نے کہا کہ معمر رانا ایک فلاپ اداکار ہے ، اس کے کریڈٹ پر کچھ بھی نہیں ہے اس کی جرائت کیسے ہوئی کہ یہ ہماری خوبصورت اداکارہ پریانکا چوپڑا کے خلاف بات کرے. پاکستانی اداکارائیں تو بغیر میک اپ کے واش روم نہیں جاتی ہیں، یہ لوگ ہمارے ٹکڑوں پر پلتے ہیں ، اور ہمارے ہی خلاف بات کرتے ہیں . معمر رانا جیسے لوگ اپنے ملک کا نام خراب کرتے ہیں اور پاکستان کا نام تو پہلے ہی پوری دنیا میں‌خراب ہے.

    ”فیضان خان نے نریندر مودی سے اپیل کی پاکستان کے فنکار کبھی بھی بھارت نہیں آنے چاہیں” ، ان پر ہمیشہ ہمشیہ کے لئے پابندی لگا دی جانی چاہیے، وہاں کوئی ایک بھی سپر سٹار نہیں ہے سب ایسے ہی ہیں. پریانکا ہمارے ملک کی بہترین اداکارہ ہے.کوئی اسکو بات نہیں کر سکتا. یاد رہےکہ معمر رانا نے اپنے ایک یوٹیوب انٹرویو میں‌چند روز پہلے کہا کہ پریانکا میرے پاس آکر بیٹھی اور میں نے اسکو نہیں پہچانا ، اس کو دیکھ کر تو میرا سارا کرش ہی ختم ہو گیا. معمر رانا کے اس بیان پر ان کو پاکستان اور بھارت میں‌آڑھے ہاتھوں لیا جا رہا ہے.

    شوہر کیسا ہونا چاہیے بتا کر صنم جنگ پھنس گئیں شدید مشکل میں

    امر خان نے ڈرامہ سیریل حادثہ کی حمایت کر دی

    زنبیر کپور کی کنٹرورسی ہوئی تو ٹوٹ گئی ماہرہ خان

  • متھیرا نے معمر رانا اور نادر کے پریانکا چوپڑا پر تبصرے کو سستا قرار دیدیا

    متھیرا نے معمر رانا اور نادر کے پریانکا چوپڑا پر تبصرے کو سستا قرار دیدیا

    معروف اداکارہ و میزبان متھیرا نے معمر رانا اور نادر علی کے بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی رنگت پر کمنٹس کو سستا تبصرہ قرار دے دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کیسے لوگوں کی جلد کی رنگ پر تبصرہ کر سکتا ہے۔یہ سب کیوں سوچتے ہیں کہ نوکرانی ہونا بدصورت ہونے کے برابر ہے شرم کی بات ہے اس میزبان کے لئے۔متھیرا اکثر خواتین کےحقوق کے لئے بات کرتی ہوئی نظر آتی ہیں، متھیرا نے ہمیشہ ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کی ہے جو خواتین کو ڈی گریڈ کرتے ہیں یا ان کی زندگی پر اپنا حق جمانے کی کوشش کرتے ہیں ، متھیرا نے نادر علی اور معمر رانا کو رکھ لیا ہے نشانے پر اور جم کر ان پر تنقید کی ہے.

    یاد رہے کہ ”معمر رانا نے نادر علی کے ساتھ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں سلمان خان کے ساتھ بیٹھا باتیں کررہا تھا کہ وہاں پریانکا آئی اورمیں نے پہچانا نہیں میرا سارا کرش ختم ہو گیا” اس پر نادر نے ان کو نوکرانی سے ملا دیا اور دونوں ہنستے رہے ۔ سوشل میڈیا پر دونوں اپنے اسی تبصرے اور کمنٹس کی وجہ سے کافی زیادہ تنقید کی زد میں‌ہیں . یاد رہے کہ نادر علی ایک یوٹیوبر ہے اور اپنے پروگرام میں اے کلاس شخصیات کو مدعو کرکے ان کا انٹرویو کرتا ہے.

    ساحر علی بگا کو گولڈن ویزہ جاری کر دیا گیا

    جہاں بھی رہوں دل پاکستان میں رہتا ہے سارا لورین

    راکھی اپنی نازیبا وڈیوز بنا کر خود فروخت کرتی رہی ہے عادل درانی کا دعوی

  • معمر رانا نے نہیں ہوسٹ نے کنٹرورشل باتیں کی ہیں اہلیہ مہناز معمر رانا

    معمر رانا نے نہیں ہوسٹ نے کنٹرورشل باتیں کی ہیں اہلیہ مہناز معمر رانا

    معروف اداکار معمر رانا نے حال ہی میں نادر علی کے ساتھ ایک انٹرویو کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ایک دن سلمان خان کے ساتھ بیٹھے تھے ، باتیں کررہے تھے اسی دوران ایک لڑکی آئی بیٹھی اور پھر چلی گئی ، میں نے سلمان خآن سے پوچھا کہ یہ کون تھی تو اس نے بتایا کہ پریانکا چوپڑا تھی ، اس کو دیکھ کر میرا سارا کرش ختم گیا ، اس پر نادر علی نے کہا کہ میڈ جیسی یعنی ملازمہ جیسی لگ رہی تھی ، ان دونوں کے ایسے کمنٹس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں بہت زیادہ تنقید کا سامنا ہے،

    معمر رانا پر ہونے والی تنقید پر انکی اہلیہ مہناز کا کہنا ہےکہ ”معمر رانا نے صرف اتنا کہا ہےکہ میں نے پریانکا کو نہیں پہچانا ، باقی کے کمنٹس تو نادر کے ہیں ”جو بھی انہوں نے کہا کہ اس کا زمہ دار معمر نہیں ہے ، ہوسٹ کو کنٹرورسی چاہیے تھی اسکومل گئی اور پریانکا کا ساتھ دینے کی بجائے سمجھنے کی کوشش کریں کہ معمر نے آخر کہا کیا ہے۔ایسی کوئی بڑی بات نہیں کر دی معمر نے لہذا اس بات پر زیادہ توجہ نہ دیں.معمر رانا نے ہمیشہ عورتوں کی عزت کی ہے انہوں نے کبھی ان کے خلاف بیان نہیں دیا.

    ساحر علی بگا کو گولڈن ویزہ جاری کر دیا گیا

    جہاں بھی رہوں دل پاکستان میں رہتا ہے سارا لورین

    راکھی اپنی نازیبا وڈیوز بنا کر خود فروخت کرتی رہی ہے عادل درانی کا دعوی

  • جانی لیور کو جب پتہ چلا میں فلم کا ہیرو ہوں تو بہت خوش ہوا معمر رانا کا دعوی

    جانی لیور کو جب پتہ چلا میں فلم کا ہیرو ہوں تو بہت خوش ہوا معمر رانا کا دعوی

    معروف اداکار معمر رانا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ دعوی کیا ہےکہ میری ایک فلم تھی لو میں گم ، اس میں انڈین اداکار جانی لیور بھی تھے ، اور ان کو نہیں پتہ تھا کہ میں اس فلم کا ہیرو ہوں، وہ جب پہلے دن فلم کے سیٹ پر آئے تو پوچھا فلم کا ہیرو کون ہے ان کو بتایا گیا کہ معمر رانا ، تو وہ میرا نام سن کر بہت خوش ہوئے ، بولے میں نے ان کو فلمیزیا پر بہت زیادہ دیکھا ہے بہت اچھے اداکار ہیں، میں اُس وقت کھانا کھا رہا تھا ، وہ میرے پاس آئے اور مجھ سے گلے ملے ، اور بہت زیادہ خوش ہوئے.وہ جس طرح مجھے آکر ملے میری ہنسی نکل گئی اور ہنسی بند ہی نہیں ہو رہی تھی .

    اس کے بعد وہ میرے ساتھ بہت وقت گزارنے لگے.”ہم سارا دن کام کرتے شام کو جب پیک اپ ہوتا تو وہ سیدھا میرے کمرے میں آجاتے اور صبح تین بجے تک میرے کمرے میں ہی رہتے اور مجھے مختلف قصے سناتے رہتے اور ہنساتے رہتے” ، ساری رات ہنس ہنس کر پیٹ میں‌بل پڑ جاتے تھے. جانی لیور کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا ، انہوں نے کہا کہ میں سیٹ پر بہت زیادہ تنگ کرتا ہوں کو سٹارز کو، میں اپنے ساتھ ماسک رکھتا ہوں جسکو پہن کر سب کو ڈراتا ہوں.

    امرخان کا Women on Wheels کے نام سے نئے اقدام کاآغاز

    عادل درانی فقراء تھا اور ہے راکھی ساونت

    راکھی نے مجھے استعمال کرنا چاہا راکھی کی قریبی دوست راجشری کی پریس کانفرنس

  • مجھے چوڑیاں کا 85 ہزار معاوضہ ملا معمر رانا

    مجھے چوڑیاں کا 85 ہزار معاوضہ ملا معمر رانا

    لالی وڈ اداکار معمر رانا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میری فلم چوڑیاں جو کہ ساٹھ لاکھ میں‌تیار ہوئی تھی، لیکن اس نے 48 کروڑ کا بزنس کیا ، مجھے اس فلم کا 85 ہزار ملا تھا ، اور میری خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ پتہ نہیں کیا خزانہ میرے ہاتھ لگ گیا ہے. مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ میں کیا کروں اتنے زیادہ پیسوں کا، انہوں نے کہاکہ آج کی فلمیں ڈرامہ لگتی ہیں ، ہمیں اس پر توجہ دینی چاہیے ، اگر ہم اس پر توجہ نہیں دیں گے اور جلدی یہ نہیں‌ہو گا تو پھر تو بہت جلد میں بھی یوٹیوب چینل پر ہی بیٹھا ہوا نظر آئوں گا، معمر رانا نے کہا کہ کچھ فلمیں اچھی بھی بنی ہیں جس میں بول قابل زکر ہے.

    لوگوں نے اس فلم کو بہت زیادہ پسند کیا . معمر رانا نے کہا کہ سنی دیول کی فلم غدر ہٹ ہوئی ہے لیکن پاکستان مخالف ایجنڈا ہونے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے، اور ”سنی دیول بھارتی فلموں میں ڈائیلاگ بولتا رہتا ہے کبھی پاکستان آ کر ایسے ڈائیلاگ بول کر دکھائے نا”. بالی وڈ کے حالات تو خود بہت خراب ہیں بس وہ فلمیں چلانے کےلئے پریشان نظر آتے ہیں ایسے میں‌پٹھان اور غدر ہٹ ہوجاتی ہے تو وہ اچھلنا شروع کر دیتے ہیں .

    سٹیج ڈراموں میں فحش حرکات، 18 ڈانسرز پرپابندی کا فیصلہ

    سینئر اداکار اکبر خان چل بسے

    معروف گلوکارہ نئیرہ نور کی پہلی برسی

  • شان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا معمر رانا

    شان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا معمر رانا

    لولی وڈ کے اداکار معمر رانا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌میزبان کے مختصر سوالوں کے جواب دئیے ہیں،اور جوابات کافی دلچپسپ ہیں‌، میزبان نے پوچھا کہ بھاری معاوضہ ملنے کے باوجود آپ کس اداکار کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیں گے تو معمر رانا نے کہا کہ میں شان کے ساتھ بالکل بھی کام نہیں کرنا چاہوں گا. میزبان نے دوسرا سوال کیا کہ کونسی اداکارہ یا اداکار بہت ہی بد تمیز ہے تو معمر رانا نے کہا کہ ریشم نہایت ہی بد تمیز اداکارہ ہیں اسکو کسی کا لحاظ نہیں ہے.

    سوال ہوا کہ فلم انڈسٹری میں کس کو اور ریٹٹد سمجھتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ”سمیع خان کو میں اور ریٹڈ سمجھتا ہوں.” ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سارے بیان ایسے دئیے جو بعد میں محسوس ہوا کہ نہیں دینے چاہیں تھے . اسی پروگرام میں ان کی اہلیہ مہناز معمر بھی موجود تھیں جب ان سے سوال ہوا کہ کبھی آپ نے کسی کو دھوکہ دیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کو دھوکہ نہیں دیا ، زندگی ہی انسانوں کو دھوکہ دیتی ہے. مجھے جس نے بھی دھوکہ دیا میں نے ان سب کو معاف کیا.

    شاہد آفریدی کو ولن کا کردار دوں گا خلیل الرحمان قمر

    عالیہ کے ساتھ فٹبال نہیں کھیلنا چاہتا رنبیر کپور کا دو ٹوک اعلان

    صاحبہ کو جہاز کا سفر کرتے وقت کونسی باتیں یاد آتی ہیں؟‌

  • معمررانا کے اعزاز میں ایک شام کا اہتمام

    معمررانا کے اعزاز میں ایک شام کا اہتمام

    گزشتہ روز اداکار معمر رانا کے اعزاز میں‌کوسموپولیٹین کلب میں ایک شام کا اہتمام کیا گیا ، ناصر ادیب ، صفدر ملک اور سرور بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے. سرور بھٹی نے کہا کہ معمر رانا ایک بہترین اداکار ہے اس نے نکی جئی ہاں اور چوڑیاں جیسی فلموں میں کام کرکے ثابت کیا ہے یہ ایک بہترین اداکار ہیں. انہوں نے اپنے پورے کیرئیر میں‌آج تک جتنی بھی فلمیں کی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں. پرڈیوسر صفدر ملک نے کہا کہ معمر رانا ڈائریکٹر ہے اس نے ہمیشہ وہی کیا جو ڈائریکٹر نے کہا کبھی اس نے ڈائریکٹر کو تنگ نہیں کیا.

    ”معمر رانا نے کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ آج بھی میری اگر کوئی فلم لگتی ہے تو شائقین اسکو پسند کرتے ہیں”. انہوں نے کہا کہ ہمیں اچھی پنجابی فلمیں بنانی چاہیں اور لاہور کی انڈسٹری کو ایک بار پھر اٹھانا چاہیے. معمر رانا نے کہا کہ میں نے اپنے دور کے تمام پرڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کیا، اور گزرا ہوا وقت یقینا بہت ہی یادگار ہے. میں آج بھی گزرے ہوئے وقت کو یاد کرتا ہوں مجھے امید ہے کہ بہت جلد سٹوڈیوز کی رونقیں بحال ہو جائیں گی.

    خلیل الرحمان برس پڑے کن دو نئے ایکٹرز پر؟‌

    افتخار ٹھاکر نے خود کو خوش قسمت قرار دیدیا

    مذاق رات کی ساری ٹیم سماء ٹی وی چلی گئی

  • مولا جٹ جیسی فلمیں بنانی ہوں  گی معمر رانا

    مولا جٹ جیسی فلمیں بنانی ہوں گی معمر رانا

    سینئر اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ ہمیں‌مولا جٹ جیسی فلموں کی ضرورت ہے ایسی فلمیں جو ہماری پہچان بنیں. انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ صرف تہواروں پر ایک یا دو فلموں کی کامیابی سے فلم انڈسٹری کی بحالی ہو جائے گی. فلموں کی تسلسل کے ساتھ کامیابی اور سینماﺅں کے سرکٹ کو بڑ اکرنے کی ضرورت ہے ۔ معمر رانا نے کہا کہ ایک فلم کی کامیابی کا مطلب یہ نہیں ہے فلم انڈسٹری بحال ہو گئی ہے، اس لئے ایسے دعوے نہیں کرنے چاہیں کیونکہ مناسب نہیں لگتا.

    ”فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے بہت ضروری ہے کہ تسلسل کے ساتھ فلمیں بنتی رہیں”. انہوں نے کہا کہ” ہمیں چاہیے کہ ہم فلمیں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ریلیز کریں تاکہ اس سے ملک کو اور انڈسٹری کو زر مبادلہ کی صورت میں تقویت ملے ”۔یاد رہے کہ حال میں معمر رانا کی فلم آر پار ریلیز ہوئی ہے جس میں انہوں نے ایک سکھ کا کردار کیا ہے ، اس میں ان کی بیٹی رانیا نے ان کی بیٹی کا کردار کیا ہے اور وہ بھی سکھ ہی بنی ہوئی ہے. معمر رانا اپنی بیٹی رانیا کی شوبز میں اینٹری پر کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ رانیا ایک بہترین اداکارہ ثابت ہوں گی.

    لو میں تھریڈ پر آ گیا وہاج علی

    مسلمان ہونے کی وجہ سے کیا کبھی ہما قریشی کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا ؟

    گلوکار ساحر علی بگا کے بیٹے عزان علی بگا کا سونگ "بیسائیڈ می” ریلیز

  • معمر رانا کی بیٹی رانیا نے فلموں میں اینٹری دیدی

    معمر رانا کی بیٹی رانیا نے فلموں میں اینٹری دیدی

    اداکار معمر رانا جنہوں نے طویل عرصہ پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کیا، ان کی بیٹی رانیا بھی بن گئی ہیں اب فلم انڈسٹری کا حصہ. رانیا نے اس حوالے سے کہا ہے کہ تین سال کی عمر میں مجھے اداکاری کا شوق پیدا ہوا تھا، میں نے ہمیشہ اپنے والد کو اداکاری کرتے دیکھا اور ان سے بہت کچھ سیکھا. میں نئی کی بجائے پرانی فلمیں دیکھتی ہوں اور ایک فلم میں پچاس بار بھی دیکھ سکتی ہوں. انہوں نے کہا کہ میں جن ہیروئنز کی اداکار ی سے متاثر ہوں ان میں صبا قمر اور ہانیہ عامر کا نام قابل زکر ہے.

    رانیا رانا نے کہا کہ میں نے اگر کام حاصل کیا ہے یا مجھے پہلی فلم ملی ہے تو میرے والد نے کسی کو نہیں کہا تھا بلکہ میری والدہ کو کال آئی اور مجھے فلم آفر کی گئی ، میری والدہ نے مجھ سے پوچھ کر ہاں کر دی اور پھر پاپا کو بتایا گیا. میرے پاپا نے مجھے بالکل بھی منع نہیں کیا. انہوں نے کہا کہ والدین زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہوتے ہیں ، ”دوست دنیا سب ساتھ چھوڑ‌سکتی ہے لیکن والدین کبھی ساتھ نہیں چھوڑتے”. رانیانے کہا کہ میرے والدین دنیا کے بہترین والدین ہیں ان کا کبھی سر جھکنے نہیں دوں گی.

     

    فلم آر پار کی لاہور یں پریس کانفرنس

     

    ہم سلمان خان کو قتل کرنےکیلئےکوششیں کرتے رہیں گے،گینگسٹر گولڈی برار

     

    سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا

  • فلم آر پار کی لاہور یں پریس کانفرنس

    فلم آر پار کی لاہور یں پریس کانفرنس

    پاکستانی فلم” آر پار“ جو کہ عید الاضحی پر ریلیز ہونے جا رہی ہے ، اس حوالے سے گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں فلم کی مرکزی کاسٹ نے شرکت کی. معمر رانا شامل خان و دیگر اس موقع پر موجود تھے .
    آر پار نے اب تک آٹھ بین الاقوامی فلمی میلوں میں ریکارڈ انٹری حاصل کرکے اب تک پانچ ایوارڈز اپنے نام کرلیے ہیں جبکہ کامیاب ہونے والی دیگرتین کیٹیگریوں کے اعلان کے منتظر ہیں. فلم کو لکھا مشہود قادری نے ہے جبکہ ڈائریکشن سلیم داد کی ہے. کاسٹ میں‌ معمر رانا‘شامل خان‘ارم اختر‘عکاشہ گل‘ مشہود قادری‘ فرقان احمد‘ ذہاب خان‘ احمد حسن‘ عریض چوہدری اور دیگرشامل ہیں جبکہ معمر رانا کی صاحبزادی رائنا معمر رانا اس فلم میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔

    فلم کے مصنف مشہود قادری کا کہنا ہے کہ تنقیدی طور پر سراہی جانے والی یہ فلم ایکشن‘سسپنس اور ڈرامے کا ایک نہایت عمدہ امتزاج ہے جس میں خواتین کو بااختیار بنانے‘نازک رشتوں‘خاص طور پر ازدواجی تعلقات اور وقت کی کسوٹی پر کھڑی دوستی کے مسائل کے حل جیسے معاملات کو نہایت مشاقی سے پیش کیا گیا ہے۔ ”مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ فلم” آر پار“ کو نہ صرف انٹرنیشنل فلم فیسٹولز کی جانب سے بہت سے ایوارڈز دیئے گئے بلکہ اس پر گرانقدر تجزیئے اور تبصرے بھی کئے گئے”۔ مجھے فخر ہے کہ میں دنیا بھر کو معیاری تفریح فراہم کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہوں.

     

    ڈائریکٹر عادل عسکری کی نئی ڈرامہ سیریل "موچی گیٹ” کے او ایس ٹی کی شوٹنگ

    عمران خان سے آج میری ملاقات ہے ، پی ٹی آئی کا حصہ ہوں

    سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا